مسیح موعودؑ کی نبوت کا میں پہلے سے ہی قائل تھا

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۱۲۰
آئینہ صداقت
آفت عظیمہ پر آگاہ کرتے اور میرے جماعت سے خارج کرنے پر زور دیتے اور اس طرح فتنہ عظیمہ کو
دور کر کے اجر عظیم حاصل کرتے مگر بجائے اس کے آپ نے اس وقت میری تعریف کی۔ کیا آپ
بھی انہی لوگوں میں سے تھے جن کی نسبت آج اپنی کتاب سپلٹ میں لکھتے ہیں کہ :-
Being brought up within the circle of admirers of his
father be contracted the narrow views which fall to the
lot of young men brought up under similar
circumstances۔ p۔ 23 ه
اور کیا صرف خوشامد کے طور پر آپ نے یہ ریویو لکھ دیا تھا یا آپ جانتے تھے کہ مسیح موعود
نبوت کا دعویٰ رکھتے رکھتے ہیں ہیں اور اور آ آپ اس وقت زندہ موجود ہیں۔ اگر اس وقت میں ان ان خیالات خیالات کی تردید
کروں گا تو میرا اندرو نہ کھل جاوے گا اور حق ظاہر ہو جاوے گا ۔ یا آپ خود بھی اس وقت یہیں
اعتقاد رکھتے تھے کہ حضرت مسیح موعود نبی ہیں۔ ان تینوں امور میں سے کون سا امر حق ہے ؟ آیا یہ
میری خوشامد تھی جس نے آپ سے یہ تعریف لکھوائی یا حضرت مسیح موعود کا خوف یا اپنا عقیدہ ہیں
تو یہی کہوں گا کہ اس وقت آپ کا بھی یہی عقیدہ تھا ۔ ظہیر الدین کی طرف اس امر کو منسوب کرنا تو اسی
مثل کے مطابق ہے کہ اگر چہ گندہ است مگر ایجاد بنده است بیٹھے بیٹھے آپ کو ایک خیال سوجھا ۔
اور آپ نے اس پر ایک عمارت بنالی۔ ورنہ جماعت احمدیہ حضرت مسیح موعود کی زندگی سے ہی آپ
کو نبی مانتی چلی آئی ۔ خصوصاً میں اور آپ کہ دونوں کی تحریریں اس پر شاہد ہیں ۔ فرق صرف یہ ہے
کہ میں آج بھی اسی عقیدہ پر قائم ہوں لیکن آپ ایڑیوں کے بل پھر گئے ہیں ۔
مسیح موعود کی نبوت کائیں پہلے سے ہی قائل تھا یہ بات اتفاق نہیں کی جا سکتی
کہ حضرت مسیح موعود کے سب
سے بڑے مخالف مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے بھی اپنی الہامات پر جن کو بعد میں انہوں نے
عقائد کفریہ پرمشتمل بتایا ہے تعریفی طور پر ریویو لکھا ہے ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب
براہین کو ایک معجزہ قرار دیا ہے ۔ اور اس کے متعلق لکھا ہے کہ یہ ہماری رائے میں یہ ۔۔ ایسی کتاب ہے
جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی ۔۔۔ اور اسکا موقف بھی اسلام کی مالی و جانی و قلمی و
رسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی
گئی ہے ہمارے ان الفاظ کو کوئی ایشیائی مبالغہ سمجھے تو ہم کو کم سے کم ایک ایسی کتاب بنا دیے " اور
حضرت مسیح موعود کے موعود جانشین کے سب سے بڑے مخالف نے بھی اس کے ایک مضمون پر جوانی
اشاعۃ السنۃ نمبر 4 جلد ۷ صفحه ۱۶۹ ، ۱۷۰

انوار العلوم جلد 4
۱۲۱
آئینه صداقت
عقائد پرمشتمل تھا جن کو بعد میں وہ مخالف اسلام قرار دیتا ہے کچھ مدت پہلے ایک تعریفی ریویو لکھا تھا
جس میں وہ لکھتا ہے کہ اس رسالہ کے ایڈیٹر مرزا بشیر الدین محمود احمد حضرت اقدس کے صاحبزادہ ہیں۔
ہلے مبرمیں چود صفحوں کا اک انٹروڈکٹ ان کی قلم سے لکھا ہوا ہے۔ جماعت تو اس کو پڑھے گی مگرمیں
اس مضمون کو مخالفین سلسلہ کے سامنے بطور ایک بین دلیل کے پیش کرتا ہوں ۔ جو اس سلسلہ کی صداقت
پر گواہ ہے " پھر اس مضمون کے متعلق لکھتا ہے۔ مگر دین کی یہ ہمدردی اور اسلام کی حمایت کا یہ جوش
جو اوپر کے بے تکلف الفاظ سے ظاہر ہو رہا ہے ایک خارق عادت بات ہے " پھر لکھتا ہے۔
اب وہ سیاہ دل لوگ جو مرزا صاحب کو مفتری کہتے ہیں۔ اس بات کا جواب دیں کہ اگر یہ افتراء ہے
تو یہ سچا جوش اس بچہ کے دل میں کہاں سے آیا ، جھوٹ تو ایک گند ہے پس اس کا اثر تو چاہئے تھا
کہ گندہ ہوتا نہ یہ کہ ایسا پاک اور نورانی جس کی کوئی نظیر ہی نہیں ملتی ۔ پھر وہ لکھتا ہے۔ غور کرو کہ جس
کی تعلیم اور تربیت کا یہ پھل ہے وہ کا ذب ہو سکتا ہے ؟ دریو یو آف ریلیجز اردو جلد پنجم صفر (۱۰۱) کیا یہ
خدا تعالیٰ کا تصرف نہیں ؟ کیا اس کا ہاتھ اس میں نظر نہیں آتا ؟
کافی ہے سوچنے کو اگر اہل کوئی ہے
(۱۱۹-۱۱۸)
خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ میں نے نبوت کا مسئلہ ظہیر الدین سے سیکھا ہے۔ بلکہ
ظہیر الدین کی کتاب نکلنے سے پانچ سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی رسالہ نشین الا زبان
کا انٹروڈکشن لکھتے ہوئے میں نے حضرت مسیح موعود کو بطور نبی کے پیش کیا تھا۔ اور اس پر مولوی
محمد علی صاحب نے اس کا خلاصہ لکھ کر اس کی تعریف کی۔ اور میرے مذہبی خیالات کو حضرت مسیح موعود
کا ایک معجزہ قرار دیا اور دشمنوں کے لئے حجت جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خود مولوی صاحب کے اپنے
خیالات اس وقت ہی تھے کہ مرزا صاحب نبی ہیں۔ صرف اسی مضمون پر بس نہیں ۔ میرے اور مضامین
بھی ہیں جن میں حضرت صاحب کی نبوت کا میں نے ذکر کیا ہے ۔ چنانچہ - ارمئی اللہ کے بدر میں میرا
ایک مضمون چھپا ہے جس کے آخر میں میں نے لکھا ہے : " خدا کے لئے ہوش کرو اور عاجزی سے
خدا کی درگاہ میں سر جھکاؤ۔ اور اس کے رسول برحق کے آگے ان الفاظ میں التجا کرو کہ یا مسیح
الْخَلْقِ عَد و انا ابد، ارشی ۱۹۰۶ بعثت ، پھر یکم نومبر شاہ کے بدر کے صفحہ ۱۳ پر میرے مضمون المحکم اور
وطن میں یہ فقرہ درج ہے ۔ " زمین و آسمان نہ رہیں۔ لیکن یہ خدا کا نبی نا کام نہیں رہے گا۔
ان دونوں حوالوں سے بھی ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ہی
میرا یہ عقیدہ تھا کہ آپ نبی ہیں۔ اور اس عقیدہ کو میں نے مخفی طور پر اپنے دل میں نہیں رکھا ہوا تھا

آج 10 میں سے 10 باقی