وفات مسیح موعود پر ایک مضمون اور نبوت کے متعلق پہلا حوالہ

انوارالعلوم (جلد 6)

انوارالعلوم جلد 4
بلکہ ہمیشہ اس کا اظہار کرتا رہتا تھا۔
۱۲۲
آئینہ صداقت
نبوت مسیح موعود پر میرے مضامین کے چند حوالے ان حوالہ جات کے تحریر کرنے کے بعد جن سے یہ ثابت ہوتا ہے۔ کہ
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ہی آپ کو نی یقین کرتا تھا۔ اور اپنے اس خیال کو
شائع کرتا رہتا تھا۔ میں چند اور حوالہ جات بھی اپنی تحریرات سے درج کر دیتا ہوں جو حضرت مسیح موعود
کی وفات کے بعد کے ہیں تاکہ حق جو لوگوں پر ثابت ہو کہ میں نے کسی زمانہ میں بھی اس عقیدہ کے اظہار میں
اخفاء سے کام نہیں لیا اور اس کی اشاعت سے باز نہیں رہا۔ بلکہ جب سے میں نے اپنے ہاتھ میں قلم
پکڑی ہے۔ برابران مضامین کو پبلک کے سامنے لاتا رہا ہوں ۔ اور میرے پہلے مضمون کی تحریر سے
سے
آج تک ان مضامین کا سلسلہ ایسا پیوستہ ہے کہ کوئی کڑی اس میں سے غائب نظر نہیں آتی ۔
وفات مسیح موعود پر ایک مضمون حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد کی تاریخ
اور نبوت کے متعلق پہلا حوالہ میں سب سے بڑا واقعہ خود حضرت مسیح موعود کی
دفات کے معا بعد کے حالات ہیں ۔ جیسا کہ قدیم
سے سنت اللہ چلی آئی ہے۔ حضرت مسیح موعود کی وفات بھی ایسے حالات میں ہوئی کہ دشمنوں میں خیال
پیدا ہوا کہ آپ ناکام فوت ہوئے ہیں۔ اور بعض احمدی کہلانے والوں کے قدم بھی اس طرح لڑکھڑا
گئے جس طرح کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد قبائل عرب کے قدم لڑکھڑا گئے تھے۔ ان
حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دشمنوں کے حملوں کو رد کرنے اور دوستوں کے دلوں کو مضبوط کرنے کے
لئے ضروری تھا کہ ان تمام شکوک و شبہات کا ازالہ کیا جاتا۔ جو حضرت مسیح موعود کے کام کے متعلق
مخالفوں کی طرف سے پیدا کئے جاتے تھے ۔ چنانچہ اس غرض کے پورا کرنے کے لئے حضرت
خلیفہ اول کے علاوہ اور بہت سے احمدیوں نے اس موضوع پر مضامین لکھے جن میں سے ایک میں
بھی تھا۔ میرا یہ مضمون رسالہ تشحید الا زبان کے پرچہ جون و جولائی شاہ نمبر ، ہے میں شائع ہوا اور
اس کے علاوہ اس کو علیحدہ کتاب کی صورت میں بھی شائع کیا گیا ۔ اور اس کتاب کا نام حضرت خلیفہ اول
نے ایک الہام کے ماتحت - صادقوں کی روشنی کو کون دور کر سکتا ہے ۔ رکھا۔ یہ کتاب اور یہ رسالہ کثرت
سے احمدیوں اور غیر احمدیوں میں شائع کیا گیا ۔ تاکہ ان شکوک کا ازالہ ہو جو حضرت مسیح موعود کی وفات پر آپ
کے دشمنوں نے پیدا کئے تھے اس کتاب میں بائیں جگہ میں نے حضرت مسیح موعود کو نبی کے لفظ سے یاد کیا ہے
اس جگہ ان تمام عبارتوں کے نقل کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہر ایک شخص اس رسالہ کو منگوا کر اپنا اطمینان کر سکتا
ر

انوار العلوم جلد 4
الله
آئینه صداقت
ہے۔ ہاں نمونہ کے طور پر صرف چند سطریں اس میں سے اس جگہ نقل کی جاتی ہیں جس سے بخوبی اس
بات کا علم ہو سکتا ہے کہ آیا اس رسالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نبی بتایا گیا ہے یا نہیں
دیکھئے رسال تمجید الا زبان جلد سوم صفحہ ۲۱۷) ہاں اگر مخالف اب بھی انکار کریں۔ تو سوائے حضرت مسیح موعود کے
سارت
اس الہام کے کہ إِنَّمَا اشْكُوا بَنَى وَحُزْنِي إِلَى اللهِ - ہم اور کیا کر سکتے ہیں ۔ ایک نبی آیا ۔
اور ان کے لئے رات اور دن غم کھا کر اس دنیا سے اُٹھ گیا۔ اور یہ لوگ اب تک اس سے انکار کرتے ہیں۔ ہماری
خدا سے یہ خواہش نہیں کہ یہ مخالف ہلاک ہوں۔ بلکہ دل ان کے لئے درد محسوس کرتا ہے اور کڑھتا ہے اور
ایک تڑپ ہے کہ خدا ان کو ہدایت دے اور اپنے نبی کی شناخت دے ۔ اگر چہ یہ لوگ ہم پرطعن وتشنیع کرتے
ہیں۔ مگر ہم ان کے لئے دُعائیں کرتے ہیں کہ اسے خدائے قادر تو ہمارے دلوں کو جانتا ہے ۔ اور تجھے علم ہے
کہ ہمارے دل ان گم گشتہ راہوں کے لئے کیسی تکلیف پاتے ہیں۔ پس اسے عالم الغیب والشہادۃ ہمارے
دکھوں اور تکلیف کو دیکھ اور ہم پر رحم کرے اور ان عموں سے ہم کو چھڑا۔ اور ہمارے بھائیوں کو ہدایت اور
نور کا راستہ جو تیرا نبی ہمارے لئے کھول گیا ہے بتا اور انہیں اس کی شناخت کی توفیق عنایت کر *
اس وقت جبکہ حضرت مسیح موعود کی وفات نے تمام احمدیوں کے دل ہلا دیئے ہوئے تھے۔ میرانی کے
لفظ سے آپ کو بار بار یاد کرنا اور حضرت خلیفہ اول خود مولوی محمد علی صاحب اور باقی تمام جماعت کا اس
مضمون کے خلاف آواز نہ اٹھانا بلکہ اسے قبولیت کی نظروں سے دیکھنا اس امر کا ثبوت ہے کہ حضرت مسیح موعود
عه
کی نسبت اس وقت نہ صرف میرا بلکہ سب جماعت احمدیہ کا کسی عقیدہ تھا کہ آپ نبی ہیں ۔
اسی طرح شانہ کے جلسہ میں جو اپریل سنشانہ کو منعقد ہوا ۔ جو میری تقریر ہوئی اور جس میں
خود حضرت خلیفہ المسیح الاول میر مجلس تھے اور جو بدر اور تشحمید الاذہان میں شائع ہو چکی ہے میں نے
یہ الفاظ کیسے تھے : یہ وعدہ ہم سے اس بناء پر نہیں کہ ہم مسیح کی وفات کو مان لیں۔ بلکہ خدا نے اپنے رسول "
یعنی حضرت مسیح موعود کی معرفت ہم سے وعدہ کیا ہے کہ اگر اسی جنس کو خریدیں گے جس کو پہلوں نے خریدا
تو ہم سے بھی وہی نیک سلوک ہو گا " تشحمید الاذہان فروری شانه جلد ۴ نمبر صفحه ۲۹)
پھر اسی طرح بیان کیا تھا کہ خدا ظالم نہیں ۔ ہم اپنے آپ کو ہی دیکھتے ہیں کہ اس کا ایک نبی ہم میں
"
آیا ۔ اور اپنا کام کر کے ہم سے جدا ہو گیا ۔ ا تشهيد الاذہان فروری شنشانه جلدیم نمبر ا صفحه ۳۶)
اس کے بعد دسمبر نامہ کو جلسہ سالانہ کے موقع پر میری تقریر ہوئی ۔ جو وار جنوری شامہ کے اخبار
بدر میں شائع ہو چکی ہے ۔ اس میں بھی حضرت مسیح موعود کی نبوت پر میں نے خاص زور دیا ۔ بلکہ اس تقریر
کا موضوع ہی نبوت ہے اور اس کا محرک مفصلہ ذیل واقعہ ہوا ۔ نشانہ میں مکرمی و عظمی حتی فی اللہ
تشهيد الاذہان جون جولائی شاد جلد ۱۳۰۳
عه تاریخی شواہد سے ثابت ہے کہ ۱۹۰۸ء کا
جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۰۸ ء میں ہی منعقد ہوا تھا۔ سہو کتابت سے اپریل ۱۹۰۹ ء لکھا گیا ہے۔

انوار العلوم جلد 4
۱۲۴
آئینہ صداقت
مفتی محمد صادق صاحب و مولوی صدر الدین صاحب یکی از رفقائے مولوی محمد علی ایک تبلیغی دورہ
پر بھیجے گئے تھے۔ اس دورہ کے دوران میں مولوی شبلی صاحب نعمانی بانی ندوہ سے بھی ان کو ملاقات
کا موقع ملا۔ سلسلہ گفت گو میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کا بھی ذکر آیا ۔ اور جناب مولوی
شبلی صاحب کے سوال پر ان صاحبان نے جواب دیا کہ ہم مرزا صاحب کو لغوی معنوں
میں نبی مانتے ہیں۔ گو یہ جواب درست تھا۔ کیونکہ لغوی معنے اور شرعی اصطلاح ایک ہی ہے ۔ مگر
چونکہ یہ جواب ایک رنگ اخفاء کا رکھتا تھا ۔ اور اس طرف اشارہ ہوتا تھا کہ گویا خدا تعالیٰ کے نزدیک نبی نز
کے کچھ اور معنے ہیں۔ مجھے نا پسند ہوا اور مجھے خوف ہوا کہ یہ طریقی جماعت میں عام نہ ہو جائے خصوصاً
جبکہ میں نے دیکھا کہ اس سال چند دنیا وی تحریکوں (مثلاً مسلم یونیورسٹی کی رو میں یہ کہ بعض احمدی
اپنے مرکز سے ہٹ رہے ہیں۔ تو میں اس جواب سے اور بھی ڈرا ۔ اور میں نے چاہا کہ سالانہ جلسہ
کے موقع پر خاص طور پر اپنی جماعت کو توجہ دلاؤں۔ حضرت خلیفہ اول اس تقریر کے موقع پر موجود
نہ تھے۔ مگر خواجہ صاحب، مولوی محمد علی صاحب اور مولوی محمد احسن صاحب موجود تھے۔ ان لوگوں
کی موجودگی میں تمام جماعت کے روبروئیں نے اس موضوع پر تقریر کی ، اور میری یہ تقریر اس بات کا
روشن ثبوت ہے کہ میں ہمیشہ حضرت مسیح موعود کو نبی سمجھتا رہا ہوں ۔ چند فقرات اس تقریر کے جو ۱۹
جنوری اللہ کے پرچہ بدر میں شائع ہو چکی ہے میں ذیل میں درج کرتا ہوں ۔ وہی خدا ہے جس
نے اپنے فضل سے تمہیں توفیق دی کہ تم ایک نبی کی اتباع کرونہ بدر جنوری ۱۹۱۱ء صفحہ ۶ کالم ۳)
پھر احمدیوں اور غیر احمدیوں کے متعلق لکھا ہے :-
سوداگروں کے درمیان بھی میں دیکھتا ہوں کہ اگر چہ ایک جنس ہی ہے تو بھی وہ کہتا ہے نہیں جی ہمارا
غلہ خاص قسم کا ہے اور تم تو دونوں فریقوں میں تین فرق دیکھتے ہو اور پھر تم میں سے بعض ہیں جو کہ دیتے
ہیں کچھ فرق نہیں۔ کیا یہ فرق نہیں کہ تم ایک نبی کے متبع ہو اور دوسری قوم ایک نبی کی مکذب ہے *
یہ بھی یاد رکھو کہ مرزا صاحب نبی ہیں اور بحیثیت رسول اللہ کے خاتم النبین ہونے کے آپ کی تباع
سے آپ کو نبوت کا درجہ ملا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ اور کتنے لوگ یہی درجہ پائیں گے ہم انہیں کیوں
نبی نہ کہیں ۔ جب خدا نے انہیں نبی کہا ہے۔ چنانچہ آخری عمر کا الہام ہے کہ یا أَيُّهَا النبي العِمُوا الجائع والمفتر
جو مسیح موعود کے ایک لفظ کو بھی جھوٹا سمجھتا ہے وہ خدا کی درگاہ سے مردود ہے کیونکہ خدا اپنے نبی کو
وفات تک غلطی میں نہیں رکھتا " د بدر ۱۹ جنوری ۱۹۱۱ء صفحه ۷ )
بدر ۱۹ جنوری ۱۹۱۱ ء صفحہ ۶ :
سے تذکرہ صفحہ ۷۴۶ ایڈیشن چهارم

آج 10 میں سے 10 باقی