کیا رسالہ نبی اللہ کا ظہور کی وجہ سے حضرت خلیفہ اوّل ظہیر پر ناراض ہوئے

انوارالعلوم (جلد 6)

L
آئینہ صداقت
۱۲۸
انوار العلوم جلد 4
Much notice of this book (Nabi-ullah ka Zuhur by
Zahirud Din) does not seem to have been taken by the
Ahmadiyya community۔ But probably the contents of this
book or some other leaf-let on the same subject were
brought to the notice of the late Maulvi Nurudin sahib then
head of the Ahmadiyya community and after some
correspondence between Zahir-ud-Din and Maulvi sahib
an announcement was made by the latter in the paper Badr
11th July 1912 to the effect that as Mr۔ Zahiruddin was
promulgating new doctrines he was not to be considered as
having any connection with the Ahmadiyya community۔
(The Ahmadiyya Movement part iv by M۔ Ali)
مولوی صاحب کے اس بیان میں مندرجہ ذیل باتیں قابل غور ہیں ۔ (۱) حضرت خلیفۃ المسیح کے
سامنے ظہیر کی کتاب نبی اللہ کا ظہور یا اسی کے ہم معنی مضمون کا کوئی رسالہ پیش کیا گیا تھا۔ (۲) اس پر آپ
کے اور ظہیر الدین کے درمیان خط و کتابت ہوئی۔ گویا اس رسالہ کو پڑھ کر حضرت خلیفہ المسیح نے ظہیر الدین کو
خط لکھا۔ (۳) خط و کتابت سے جب کوئی فائدہ نہ ہوا۔ تو آپ نے اعلان کیا کہ ظہیرالدین چونکہ نئے عقائد
شائع کر رہا ہے اس لئے اس کا میری جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
ان تینوں امور کے متعلق پیشتر اس کے کہ میں تفصیلی طور پر کچھ لکھوں ۔ شروع میں ہی اتنا کہ دینا
ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ تینوں باتیں غلط ہیں اور سوچ سمجھ کر لوگوں کو دھوکا دینے کے لئے بنائی گئی ہیں ۔
واقعہ ظہیرالدین کے متعلق مولوی محمدعلی صاحب کی پہلی غلطی اس میں کوئی شکنی کو میرا دین
اظہار
اس
اس وقت بعض ایسے عقائد کا
مار کرتا رہا ہے جو اسلام اور حضرت مسیح موعود کی تعلیم کے سراسر خلاف ہیں۔ مگر اس کی کتاب نبی اللہ کے کی
ظہور میں ایسی کوئی بات نہیں اور نہ کبھی جماعت احمدیہ نے اس کی اس کتاب کو نا پسندیدگی سے دیکھا۔
کیا رسالہ نبی اللہ کا ظہور کی وجہ سے مولوی صاحب میری فرماتے ہیں کہ ہر ظہیرالدین
کی یہ کتاب یا اس کے ہم معنی کوئی ٹریکٹ حضرت خلیفہ اول ظہیر پر ناراض ہوئے حضرت خلیفہ ابیع الاول کے سامنے پیش کیں المسیح
گیا تھا جس پر آپ ناراض ہوئے ۔ حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے ۔ آپ ظہیر الدین کی کتاب نبی اللہ کے ظہور
پر ناراض نہیں ہوئے ۔ جس کا ثبوت مندرجہ ذیل واقعہ سے نکلتا ہے ۔ الہ و سلالہ میں مولوی یار محمدرضا
dated h

انوار العلوم جلد 4
۱۲۹
آئینہ صداقت
اور عبداللہ تیما پوری دو اشخاص کی طرف سے کچھ ٹریکیٹ شائع ہوئے تھے۔ چونکہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کی
طرف سے خاص حکم پاکر جماعت کے امام ہونے کے مدعی تھے۔ اور ان کے ایسے رسائل و اشتہارات سے
لوگوں کے ابتلاء میں پڑ جانے کا خطرہ تھا اس لئے حضرت خلیفہ اول کو ان کے خلاف اپنی ایک تقریر میں
اعلان کرنا پڑا مگر آپ نے اس اعلان کے عام الفاظ رکھے اور صرف عبد اللہ یا پوری کا ذکر نام لے کر کیا
ہے ۔ اس اعلان کے الفاظ یہ ہیں :۔
پھر بعض نوجوان ہیں ۔ وہ جھٹ تصنیف کر دیتے ہیں۔ حالانکہ ان میں وہ فہم و فراست
نہیں ہوتی جو ایک کتاب کے لکھنے والے میں ہونی چاہئے محض خیالات سے کچھ نہیں بنتا۔
جب تک سچے علوم سے واقفیت نہ ہو۔ اور پھر ایسی تصنیفیں ایک تفرقہ کا موجب ہو جاتی
ہیں پس اگر تم کو مشکلات پڑتے ہیں تو خدا تعالیٰ سے توفیق مانگو اور دعاؤں سے کام لو ۔ اسے توفیق مانگو اور دعاؤں سے
عبداللہ تیما پوری کا ایک ابتلاء ہے وہ رات کو کچھ لکھتا ہے تو شیخ نور احمد کہے دیتے ہیں کہ اس وہ رات
کو چھاپ دور میں دوستوں کو چوکس کرتا ہوں کہ ایسے لوگوں سے پر ہیز کرو۔ اس قسم کے لوگوں
کی ایک جماعت ہے جو ایسے دعوے کرتے پھرتے ہیں ۔
اس اعلان کے شائع ہونے پر بعض احباب مولوی محمد علی صاحب نے یعنی خواجہ کمال الدین صاحب
و ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب و ڈاکٹر محمد حسین صاحب وغیرہم نے یہ مشہور کرنا شروع کیا کہ یہ اعلان
ظہیر الدین کی کتاب نبی اللہ کے ظہور کے متعلق ہے۔ ظہیر الدین نے اپنے ایک خطہ میں حضرت خلیفہ المسیح
کو لکھا کہ آپ نے میری کتاب کے متعلق ایسا اعلان شائع کیا ہے جس پر آپ نے اسے تحریر فرمایا کہ وہ
اعلان آپ کی کتاب کے متعلق نہیں۔ بلکہ مولوی یار محمد صاحب و عبداللہ تیجا لوری کے اشتہارات کے متعلقی
ہے۔ چنانچہ ظہیر الدین اپنے خط بنام حضرت خلیفہ المسیح الاول مؤرخہ ۲۲ جون سالانہ میں ان الفاظ میں
آپ کے خط کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ نوازش نامہ آپ کا ملا - جوابا عرض ہے کہ اس اعلان سے اگر
آپ کا مطلب صرف عبدالله تیما پوری اور یار محمد سے ہی تھا۔ تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ اگر آپ اس اعلان میں ہر دو
صاحبوں کے ناموں کو لکھوا دیتے تاکہ لوگوں کو غلط فہمی کا موقع نہ ملنا یہ اس خط کے جواب میں حضرت
خلیفہ اول اسے تحریر فرماتے ہیں :-
" تم نے لکھا ہے کہ میری طرف اس میں اشارہ ہے ۔ میں نے لکھا ہے کہ اس میں آپ کی
نسبت اشارہ نہیں ہے ۔ حالانکہ میں اپنی طرز میں مناسب نہیں سمجھتا تھا ۔ مگر جن کی طرف
اشارہ تھا۔ اس کا نام بھی آپ کی طرف لکھ دیا مگر پھر بھی آپ نے بڑی صفائی سے لکھ دیا ۔
الحکم اکتوبر 19

انوار العلوم جلد 4
١٣٠
آئینه صداقت
که نور الدین کے عقائد سے میں مخالفت رکھتا ہوں (الحکم ۱۴ اکتو بر شانه ها )
مکتوب حضرت خلیفہ اول - اور جولائی سنہ )
یہ خط و کتابت الحکم میں جو سلسلہ کا سب سے پہلا اخبار ہے۔ ۱۴۔ اکتوبر سوانہ کے پرچہ میں حضرت
خلیفہ اول کی زندگی میں ہی شائع ہو چکی ہے ۔ اور اسی کے صفحات 4 ، ے سے یہ حوالہ جات نقل کئے گئے
ہیں ۔ ان حوالہ جات کے پڑھنے کے بعد ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب نے اپنے بیان
میں کہ حضرت خلیفہ اسیح نے ظہیر الدین کی کتاب کو پڑھ کر نا پسند کیا ۔ اور اس سے خط و کتابت شروع کی مقدرات
سے کام نہیں لیا کیونکہ جیسا کہ اس خط و کتابت سے جو آپ کے اور ظہیر الدین کے درمیان ہوئی ہے ۔ ثابت
ہے۔ حضرت خلیفہ المسیح اس امر کی تردید کرتے ہیں کہ آپ نے ظہیر الدین کی کتاب نبی اللہ کے ظہور کے خلاف
اعلان کیا تھا ۔ اگر ظہیر الدین کی کتاب نبی اللہ کا ظہور پڑھ کر اور اسے ناپسند کر کے اس سے خط و کتابت شروع
کی گئی تھی تو پھر ناراضگی ثابت کرنے کے لئے کسی اعلان کی طرف ظہیر الدین کو اشارہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
حضرت خلیفہ اول کا خطہ ہی اس امر کی کافی شہادت ہو سکتا تھا کہ آپ نے اس کتاب کو ناپسند کیا ہے ۔ مگر
ظہیر الدین بجائے اس خطہ کی طرف اشارہ کرنے کے حضرت خلیفہ اول کو لکھتا ہے کہ آپ نے میری کتاب
کے خلاف ایک اعلان کیا ہے ۔ اور آپ اس کی اس بات کی تردید کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ وہ اعلان
تو چند اور لوگوں کے اشتہارات کے متعلق تھا ۔ اور اپنی بات کے ثبوت میں خلاف اپنی عادت کے ان دو
اشخاص کا نام بھی لکھ دیتے ہیں۔ جن کے خلاف وہ اعلان تھا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت خلیفہ اول
نے ظہیر الدین کی کتاب نبی اللہ کا ظہور یا اس کے ہم معنی کوئی ٹریکیٹ پڑھ کر ہرگز اسے نا پسند نہیں کیا۔ بلکہ
آپ تو اس امر کی کہ آپ نے کسی اعلان میں اسے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے تردید کرتے ہیں ۔ بلکہ
ظہیر الدین کی شکایت کرتے ہیں کہ باوجود آپ کی اس تحریر کے کیوں اس نے بڑی صفائی سے لکھ دیا کہ
نور الدین کے عقائد سے میں مخالفت رکھتا ہوں " اگر فی الواقع ظہیر الدین کی کتاب نبی اللہ کا ظہور یا
اس کے ہم منے کوئی رسالہ پڑھ کر حضرت خلیفۃ المسیح نے ظہیر الدین سے خط و کتابت شروع کی تھی۔ تو پھر اس شبہ
کی تردید کی کیا ضرورت تھی۔ کہ حضرت خلیفہ المسیح کے اعلان میں ظہیر کی طرف اشارہ ہے ۔ اور کیا وجہ تھی
کہ اس اعلان میں ظہیر کو شامل نہ کیا گیا۔ اور پھر کیا سبب تھا کہ حضرت خلیفہ المسیح تحریر فرماتے ہیں کہ
جب میں نے تم کو بتا دیا ہے ۔ کہ تم اس ا اس اعلان کا مصداق نہیں ہو۔ پھر بھی تم لکھتے ہو کہ تم سے مجھے
اختلاف عقائد ہے ۔ اگر ظہیر کی کتاب کو پڑھ کر حضرت خلیفہ المسیح نے ناپسند کیا تھا تو اس اعلان میں
خواہ اس کا ذکر ہوتا یا نہ ہوتا ہر حال اس کے عقائد سے آپ کو اختلاف رکھنا ثابت تھا۔ مگر آپ اس
11

آج 10 میں سے 10 باقی