کیا ظہیر کو پھر دوبارہ انہی عقائد کی وجہ سے یا دعویٰ خلافت کی وجہ سے جماعت سے خارج کیا گیا

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار المعلوم جلد 4
۱۳۹
آئینه صداقت
بناء پر حضرت خلیفہ اول نے ظہیر الدین کو جماعت سے خارج کیا تھا۔ تو پھر مجھے جس نے کہ بقول مولوی
صاحب ظہیر کی ایک بعد میں شائع ہونے والی کتاب سے متاثر ہو کر پہلے ہی کفر و اسلام کے
مسئلہ پر بحث شروع کر دی تھی ۔ اور میرا مضمون تمام و کمال حضرت خلیفۃ المسیح نے خود پڑھا تھا کیوں
جماعت سے خارج ، ج نہ کیا ۔
مولوی محمد علی صاحب کے مندرجہ بالا حوالجات میں امید کرتا ہوں کہ ان اندرونی اور بیرونی
شہادتوں کے معلوم ہونے پر ہر ایک ان کے تکذیب دعوی کے لئے کافی ہیں یادوں
صاحب انصاف اس امر کے تسلیم کرنے پر
مجبور ہو گا کہ مولوی محمد علی صاحب نے دیدہ و دانستہ سلسلہ کی غلط تاریخ بنائی ہے تاکہ دور کے لوگوں
کو دھوکا دیں اور جو شخص بھی ان واقعات کو اور اخبارات کے حوالجات کو پڑھے گا ۔ وہ نہایت حیرت
سے مولوی صاحب کے ان فقروں کو پڑھے گا کہ :۔
1- Much notice of this book does not seem to have been
taken by the Ahmadiyya community۔
2- But probably the contents of this book or some other
leaflet on the same subject were brought to the notice of the
late Maulvi Nuruddin Sahib, then head of the Ahmadiyya
community and after some correspondence between Zahiruddin
and Maulvi Sahib, an announcement was made by the latter in
the paper Badr, dated 11th July 1912۔
د پیمضمون ہم تمام و کمال پہلے درج کر آئے ہیں اور وہ خود ہی مولوی صاحب کے دعوی کو جھوٹا ثابت کرتا ہے )
to effect that
Mr۔ Zahiruddin as
was
PROMULGATING NEW DOCTRINES he was not to be
کو
considered as having any connection with the Ahmadiyya
community۔ SPLIT P۔13۔14
تاریخ اختلاف سلسلہ کا امرسوم
کیا ظہر کو پھر دوبارہ اپنی عقائد کی وجہ سے یا دعوی تیسرا قابل توجہ امر اختلاف کے
متعلق مولوی محمد علی صاحب خلافت کی وجہ سے جماعت سے خارج کیا گیا کی ایک تحریر میں ہی ہے امیرالدین
کہ

انوار العلوم جلد 4
۱۰
آئینہ صداقت
نے اپریل اللہ کو پھر ایک ٹریکیٹ شائع کیا جس میں یہ ثابت کیا گیا تھا کہ اس نے جو نیا کلمہ بنایا
ہے تو کوئی غلطی نہیں کی اور یہ کہ اس پر اسے جماعت سے الگ کیا گیا۔ گو ظاہر یہ کیا گیا تھا کہ اس
نے خلافت کا دعویٰ کیا ہے مگر اصل باعث وہی اس کے عقائد تھے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ظہیر نے اپریل سالانہ میں پھر ایک ٹریکیٹ شائع کیا۔ مگر جہانتک
مجھے معلوم ہے ۔ اس کے جماعت سے نکالے جانے کے متعلق کوئی اعلان نہیں ہوا کیونکہ جو کچھ اس
نے اس ٹریکٹ میں لکھا تھا ۔ وہ اسلام سے اس قدر دور تھا کہ احمدی جماعت کے امام یا دیگر اہل
علم لوگوں نے اس کی ضرورت ہی نہیں سمجھی کہ اس کو جماعت سے نکالیں۔ جو شخص رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد کوئی نیا کلمہ بنا دے۔ وہ اپنے اسی فعل سے جماعت سے نکل جاتا ہے ۔ اس کے
جماعت سے نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اور اسی سبب سے میرے نزدیک کوئی اعلان اس کے
خلاف نہیں کیا گیا۔ پس یہ غلط ہے کہ جماعت احمدیہ یا اس کے امام کی طرف سے یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ
ظہیر خلافت کا دعویٰ کرتا ہے۔ ظہیر مولوی محمد علی صاحب کی طرح خلافت کا قائل ہی نہیں اس لئے وہ
خلافت کا دعوی ہی نہیں کر سکتا وہ تو مصلح موعود ہونے کا مدعی ہے ۔ اور اس کا دعوی ہے کہ جماعت
کا امام رہی ہو سکتا ہے جسے الہام سے یا رویا سے یا کسی پیشگوئی کے ماتحت مقرر کیا جاوے ۔ پس
نہ جماعت احمدیہ نے اس پر خلافت کے مدعی ہونے کا الزام لگا یا نہ اس وجہ سے اس کو جماعت
سے خارج کرنے کا اظہار کیا ۔ اگر عملاً اس سے قطع تعلق کیا گیا تو صرف اس کے نئے عقائد کی وجہ سے ۔
جیسے جدید کلمہ کا بنانا ، نماز قادیان کی طرف منہ کر کے پڑھ لینا ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
شریعت والا نبی قرار دینا ، حضرت خلیفہ المسیح کی خلافت کا انکار اور آپ پر قسم قسم کے اتہامات لگانا
وغیرہ ۔ اس کی ان تحریرات پر جہاں تک مجھے معلوم ہے اگر تحریر میں کسی نے نوٹس لیا ہے تو میر قاسم علی
صاحب نے جنہوں نے اپنے اخبار الحی میں جو اس وقت دہی میں شائع ہوتا تھا اس کے متعلق ان الفاظ
میں اظہار کیا ہے ۔ " مجھے ظہیر بلوں کو پڑھ کر افسوس بھی ہوتا ہے اور حیرت بھی۔ افسوس
اس لئے کہ مولوی صاحب موصوف ترکستان کو جا رہے ہیں ۔ اور اس کو کعبہ کا راہ سمجھ بیٹھے ہیں۔ اور حیرت
اس لئے کہ ان میں کوئی علمی بات یا مفید معلومات تائید سلسلہ یا اسلام کی تائید نہیں ہوتی یا ہوتی ہے
تو کم سے کم میرے فہم و علم سے بالا تر ہوتی ہے۔ جس سے میں مستفید نہیں ہو سکتا ؟
اسی طرح لکھا ہے ۔ تمام اہل قلم احباب سلسلہ کی خدمت میں دست بستہ عرض کروں کہ
ظہیر بلوں کی طرف اسی قدر توجہ فرما دیں جس قدر کہ عبداللہ اور یار محمد کی طرف

آج 10 میں سے 10 باقی