مولوی سید محمد احسن صاحب کا نبوت مسیح موعودؑ کو جزوی قرار دینا مولوی محمد علی صاحب کے مفید مطلب نہیں
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۱۴۴
آئینہ صداقت
انجمن تشید الاذہان اس لئے مصر تھی کہ اس سے لوگوں میں رسالہ کی طرف کشش رہے گی۔ کیونکہ اس
کے اجراء کے وقت سے میں ہی اس کا ایڈیٹر رہا تھا یہیں اس وقت رسالہ میں کسی مضمون کا چھینا مجھ پر
حجت نہیں ۔ کیونکہ میں اس وقت نہ رسالہ سے بہ حیثیت ایڈیٹر کوئی تعلق رکھتا تھا نہ اس کے مضامین
یا اس کے پروف مجھے دکھائے جاتے تھے۔ اور اگر مولوی صاحب رسالہ پر صرف میرا نام ہونے پر
مجھے اس کا ذمہ دار قرار دیں گے۔ تو ان کو بھی ظہیر الدین کی کتاب نبی اللہ کے ظہور پر جو ریویو رسالہ
ریویو آف ریلیجنز میں شائع ہوا ہے اس کا ذمہ دار ہونا پڑے گا ۔
مولوی سید محمد حسن صاحب کا نبوت مسیح موعود کو جزوی مولوی سید محمد احسن
صاحب کے مضامین کے
قرار دینا مولوی محمد علی صاحب کے مفید مطلب نہیں متعلق میں اس قدر اور
بھی بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ ان کو اگر دیکھا جاوے تو وہ بھی مولوی محمد علی صاحب کے مدعا کو پورا
نہیں کرتے ۔ کیونکہ اگر لفظ جزوی نبوت کو جانے دیا جاوے۔ تو ان کے مضامین سے حضرت مسیح موعود
کی وہی نبوت ثابت ہوتی ہے جو ہمارے عقیدہ میں حضرت مسیح موعود کو حاصل تھی ۔ اور اصل غرض
نفس مطلب سے ہی ہوتی ہے ۔ الفاظ کچھ تغیر پیدا نہیں کر سکتے۔ مولوی محمد احسن صاحب اپنے مضمون
مندرجہ تشحید الاذہان میں بے شک تحریر کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت جزوی نبوت ہی تھی۔ مگر ساتھ
ہی وہ یہ بھی تحریر کرتے ہیں کہ حضرت موسیٰ کے بعد جس قدر انبیاء بنی اسرائیل میں آئے ہیں۔ ان کی نبوت
بھی جزوی نبوت ہی تھی ۔ چنانچہ ان کے الفاظ یہ ہیں :-
"
پس مبشرات کی پیشگوئیاں واسطے تائید اسلام کے نبوت کے ہی ذریعہ سے دی جائیں گی
اور یہی نبوت غیر تشریعی ہے یا نبوت جزدی - حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد جتنے انبیاء
گزرے ۔ وہ تمام اس نبوت مبشرات کے ساتھ ممتاز کئے گئے۔ کیونکہ نبوت احکام کی بنی اسرئیل
میں تو رات پر ختم ہو گئی تھی ۔ وتشجيد الاذہان اکتوبرت له منه )
ان الفاظ سے ظاہر ہے کہ مولوی سید محمد حسن صاحب کے نزدیک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
الفاظ کہ لم يبقَ مِنَ النَّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ (صحیح بخاری کتاب التعبير باب المبشرات ) میں جن
مبشرات کا وعدہ اس امت کے لئے دیا گیا ہے ۔ اسی کا نام نبوت غیر تشریعی یا جزوی نبوت ہے اور یہ کہ
اسی قسم کی نبوت حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد بنی اسرائیل کے نبیوں کو دی گئی تھی ۔ اور یہی ہمارا عقیدہ ہے
اس سے ایک شوشہ زیادہ کرنا ہم کفر سمجھتے ہیں۔ بلکہ ہم تو یہ شرط بھی لگانا ضروری سمجھتے ہیں کہ حضرت
انوار العلوم جلد 4
الدلله
آئیز صداقت
موسی علیہ السلام کے بعد بنی اسرائیل میں جو نبی گزرے ہیں۔ ان کی نبوت کو غیر تشریعی ہی تھی ۔ مگر یہ نبوت
کا انعام ان کو بغیر توسط حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ملا تھا لیکن ہمارے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
نبوت علاوہ اس کے کہ غیر تشریعی تھی اس کا فیضان بتوسط آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوا تھا نہ کہ
براہ راست پس مولوی محمد احسن صاحب کے مذہب سے جو حضرت مسیح موعود کی نبوت کے بارہ میں
انہوں نے تشحید الاذہان میں شائع کیا تھا ہمیں ہرگز اختلاف نہیں ۔ ان کے اس مضمون سے اگر
کوئی اختلاف ہمیں ہے ۔ تو صرف یہ کہ وہ اس کا نام نبوت جزویہ رکھتے ہیں ہم اس نبوت کو نبوت جزوی
نہیں کہتے پس مولوی محمد علی صاحب کا سید صاحب کے اس مضمون کو اپنے لئے بطور دلیل گرداننا
ان کی کمال سادگی پر دلالت کرتا ہے ۔ وہ شاید جزوی نبوت کے لفظ پر خوش ہو گئے ہیں۔ حالانکہ سید
صاحب کے مضمون سے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت موسی کے بعد تمام انبیاء بنی اسرائیل کو جزوی
نبوت ملی تھی ۔ اور اگر حضرت داؤد ، حضرت سلیمان ، حضرت علی علیہم السلام کی نبوت نبوت جزویہ تھی۔ تو
ان معنوں میں حضرت مسیح موعود کی نبوت کو نبوت جزویہ قرار دینے میں ہمیں کچھ اعتراض نہیں۔
مگر ہم جانتے ہیں کہ مولوی محمد علی صاحب کبھی اس امر کے قبول کرنے کے لئے تبہ ں ہوں ہے۔
وہ اسی وقت وقت تک دوسروں کے اقوال کو حجت ماننے کے لئے تیار ہوتے ہیں ۔ جب تک وہ ان کے
خیالات کے مطابق ہو جائیں۔
ہم اس جگہ مولوی محمد احسن صاحب کی دوسری تحریروں سے بھی بعض حوالے دے دیتے ہیں۔
تاکہ ہمارے دعوی کی مزید تصدیق ہو جاوے۔ مولوی محمد احسن صاحب خود مولوی محمد علی صاحب
کا ذکر کرتے ہوئے یوں تحریر کرتے ہیں کہ :-
مولوی محمد علی نہ جزوی نبوت کے معنے سمجھتا ہے نہ مجازی کے نہ ظلی کے ۔ کیونکہ وہ تو یہ کہتا
ہے کہ جیسے زید کو بوجہ بہادری کے شیر کہہ دیتے ہیں ۔ اسی طرح حضرت جری اللہ فی حلل الانبیاء کونبی
کیا گیا ہے ۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ وہ اتنا بھی نہ سمجھا کہ یہاں پر اسناد مجازی اگر کہیں حضرت
جری اللہ کے کسی کلام میں وارد ہوئی تو مسند الیہ اس کا کون اور کس نہج سے ہے ۔ میرے پیارے دوست
مجاز تو بالکل جھوٹ ہوا کرتا ہے۔ اگر نعوذ باللہ اس معنے (ہیں) حضرت نبی مجازی ہیں ۔ تو جھوٹے
نبی ہیں۔ ثم نعوذ باللہ ۔ اصل یہ ہے کہ حضرت سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم نبی مقدم ہیں اور
دیکھو مولوی محمد علی صاحب کا ٹریکیٹ بنام" نبوت کاملہ تامہ اور جزئی نبوت میں فرق "
انوار العلوم جلد 4
។
۱۴۴
آئینه صداقت
حضرت مسیح موعود جبری اللہ فی حلل الانبیاء متأخر نبی ہیں۔ متأخر پر جو متقدم کا اطلاق کیا جائے جیسا کہ
اکثر الهامات میں وارد ہے ۔ جیسا کہ هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ
(الصف : ۱۰) تو مجاز ہوگا۔ یہ ہیں معنے مجاز کے علیٰ ہذا القیاس نبوت جزوی اور علی کو بھی وہ نہیں سمجھا۔
خاکسار نے تو شستہ ضروریہ میں لکھ دیا ہے کہ " اس صورت میں اگر اصل وظل میں تساوی بھی ہو تو کچھ
حرج نہیں ۔ کیونکہ افضلیت بسبب اصلیت پھر بھی ادھر ہی رہے گی ۔ پس یہ میں خلیت کے
معنے ۔ اور نہ وہ جزوی کے معنے سمجھا ہے۔ کیونکہ محکم حدیث متفق علیہ لَم يبقَ مِنَ الـ النبوة
إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ (صحیح بخاری کتاب التعبير باب المبشرات ، چونکہ حضرت جری اللہ شریعت جدیدہ سوائے
شریعیت دین اسلام کے اور سوائے قرآن شریف کے کوئی شریعت اور کوئی کتاب اللہ ناسخ شریعیت و قرآن
نہیں لائے ۔ اس لئے آپ جزوی نبی ہوئے "
اسی طرح ذیل میں مولوی صاحب موصوف کے رسالہ استہ نہ صاحب موصوف کے رسالہ ستہ ضروریہ سے چند فقرات نقل کئے جاتے ہیں۔
سے نبوة في
سے:
جن میں انہوں نے علی رغم رَغْمِ الْفِ مُنْكِرِى النُّبُوَّةِ النَّبُوَّةِ الْأَحْمَدِيَّةِ - آیت خاتم البین سے نہ
خير الامة كو ثابت کرتے ہوئے بڑے زور سے محمد علی صاحب والے خیالات کی تردید کی ہے ۔ آپ
رسالہ مذکورہ میں لکھتے ہیں ۔ لفظ رسول اور نبی کے معنوں میں علماء کرام کا بہت اختلاف ہے۔ مگر ان
اقوال مختلفہ میں سے اگر ہم اس قول کو اختیار کریں۔ جو تفسیر کبیر یں بھی لکھا ہوا ہے ۔ تو کون سا محذور
لازم آتا ہے ۔ اور وہ قول یہ ہے کہ :- إِنَّ الرَّسُولَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ مَنْ جَمَعَ إِلَى الْمُعْجِزَةِ
الكِتَابَ الْمُنَزَّلَ عَلَيْهِ وَ النَّبِيَّ غَيْرُ الرَّسُولِ مَنْ لَمْ يَنْزِلَ عَلَيْهِ كِتَابٌ وَإِنَّمَا أَمَرَ أَنَ
يَدْعُو إِلَى كِتَابٍ من قبله تغیر کبیر هام رازی جلد ۲۳ ۳۵ زیر آیت وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رسول المطبع بار دوم )
پس اگر ثابت ہو جائے کہ ان معنوں کے اعتبار سے حضرت مسیح موعود نبی ہوں ۔ اور رسول نہ ہوں
اور جس جگہ پر لفظ رسول بھی مستعمل ہوا ہے ۔ اس سے مراد بھی یہی معنے ہیں تو ہم پر کیا اعتراض وارد
اور نیز لکھتے ہیں۔ نیر کی امام رازی بلد بر امام رازی جلد ۱۲۳ زیر آیت وَمَا أَرْسانَا مِن قَبْلِكَ مِنْ رَسُول الخطيع بار دوم )
اس آیت (وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبتين (الاحزاب : ۳۱) کے وہ معنی ہونے چاہئیں
جس میں مراد الہی سے انحضرت صلی اللہ علیہ سلم کی ثناء اور مرح پیدا ہو دے پس اب وہ معنے اور مراد خاتم النبین
کے بیان کرنے باقی رہے کہ وہ کیا ہیں ؟ وہ یہ ہیں کہ آپ کی بعثت کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا کہ
کوئی نیا حکم شریعیت کا ایسا لا دے جو کتاب اللہ اور سنت صحیحہ میں موجود نہ ہو یا نعوذ باللہ کسی
حکم منصوص اسلامی کو منسوخ کر دیوے (صفحہ ۵۹)
۔
ہو سکتا ہے ۔ (صفحہ ۶۷) اور نہ
سته ضروری تقریب مباحثه رامپوری مطبوعه امر و به شانه