میرے مضمون کفر و اسلام کے لھے جانے کی وجہ اور اس کے تاخیر اشاعت کا سبب
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۱۴۷
آئینه صداقت
دی۔ چنانچہ مندرجہ ذیل واقعات اس امر کی کافی شہادت ہیں ۔
میرے مضمون کفر و اسلام کے لکھے جانے مارچ اے میں میں نے کفر اسلام غیراحمدیوں
پر بدیں وجہ ایک مضمون لکھا کہ غیر احمدیوں کی کی وجہ اور اس کے تاخیر اشاعت کا سبب تحریک سے متاثر ہوکر بی احمدیوں نے بھی
بعض غیر احمدی اخبارات میں اس قسم کے اشارات شروع کئے کہ غیر احمدیوں اور احمدیوں میں کچھ فرق نہیں
اور دونوں مسلمان ہیں ۔ اس خیال سے کہ یہ بد عقیدہ جماعت احمدیہ میں پھیل نہ جاوے ۔ میں نے ایک مضمون
لکھا ۔ اور مارچ میں ہی حضرت خلیفہ المسیح کے پیش کیا کہ آپ اس کو دیکھے ہیں ۔ چونکہ آپ ان دنوں سخت
بیمار تھے ایک مدت تک وہ مضمون آپ کے پاس پڑا رہا۔ بعض اخبارات سلسلہ میں اس کی طرف قبل از
وقت اشارہ کر دیا گیا تھا ۔ اس لئے اس کے دیر تک حضرت خلیفہ المسیح کے پاس پڑے رہنے پر خواجہ
کمال الدین صاحب کے ہم خیال لوگوں نے عام طور پر مشہور کر دیا کہ اس مضمون کو حضرت خلیفہ اسیح نے
سخت ناپسند کیا ہے۔ چونکہ بیماری کی حالت میں یاد دہانی کرانا خلاف مصلحت تھا میں خاموش رہا۔ اور
قریباً ایک ماہ کے بعد جب حضرت خلیفہ المسیح کی صحت کچھ اچھی ہوئی تو آپ نے اس مضمون کو دیکھا ۔
اور متعدد جگہ خود اپنے ہاتھ سے اصلاح کی جس وقت آپ اس کی اصلاح سے فارغ ہوئے ۔ میں آپ کے
پاس بیٹھا ہوا تھا ۔ آپ نے وہ مضمون مجھے دیا اور فرمایا کہ میاں مجھے سختی نا پسند ہے۔ آپ نوجوان میں
میں بوڑھا ہوں دیا اسی مفہوم کے کوئی اور الفاظ تھے ، اس وقت مجلس میں مولوی صدرالدین صاحب بھی
بیٹھے ہوئے تھے ۔ انہوں نے نہ معلوم کس رنگ میں اس امر سے اپنے دوستوں کو لاہور اطلاع دی اور
چند ہی دن میں عام طور پر یہ خبر مشہور ہوگئی کہ حضرت خلیفہ المسیح نے اس مضمون کو ناپسند کیا ہے۔ حالانکہ
اصل بات یہ تھی کہ اس مضمون میں چند اشارات بعض ایسے لوگوں کی طرف بھی تھے جو اس وقت جماعت میں
شامل تھے اور حضرت خلیفہ المسیح نے ان کی طرف اشارہ کو ناپسند کیا تھا تافتنہ کا موجب نہ ہو۔ اور ان
فقرات کو کاٹ دیا تھا ۔ اور موجودہ مضمون اب ان کے منشاء کے بالکل مطابق اور آپ کے عقیدہ
کے موافق تھا ۔ مگر چونکہ عام طور پر لوگوں میں یہ بات مشہور ہوگئی تھی کہ اس مضمون کو حضرت خلیفہ اسیح
نے ناپسند کیا ہے۔ اس لئے میں نے اسے دوبارہ اجازت کے بغیر شائع کرنا پسند نہ کیا ۔ بلکہ ارادہ کر لیا
کہ اگر حضرت خلیفتہ امیج کو کچھ بھی ناراضگی ہو تو میں اس مضمون کو شائع نہ کروں۔ چنانچہ اس خیال سے
مندرجہ ذیل خط میں نے حضور کی خدمت میں تحریر کیا۔
انوار العلوم جلد 4
۱۴۸
آئینه صداقت
سیدنا و امامنا !
السلام علیکم ! چونکہ حضور نے مضمون پر تو کوئی ایسا نشان لگا یا نہیں جس سے معلوم ہو کہ کونسا لفظ
سخت ہے۔ اور میں دوبارہ پڑھوں بھی تو مجھے سمجھ نہیں آئے گا۔ کیونکہ جب لکھتے وقت وہ میری سمجھ میں
نہیں آئے ۔ تو اب کیونکر آنے لگے۔ اس لئے میں خیال کرتا ہوں کہ میں خواہ مخواہ کیوں آپ کی ناراضگی کا
باعث بنوں ۔ جبکہ اللہ تعالیٰ مجھ سے زیادہ غیور ہے ۔ تو اپنا کام وہ خود دیکھ سکتا ہے اور جبکہ وہ خود
ہر ایک کام کر سکتا ہے۔ تو میرا کسی بات پر زور دینا گویا اس کی مدد کا دعویٰ کرنا ہے۔ اگر کوئی بات
اس کے منشاء کے خلاف ہو گی تو وہ خود انتظام کرے گا۔ لیکن میری اطلاع کے بغیر الحکم اور بدر میں
کئی دفعہ اس مضمون کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ اس کے شائع نہ ہونے پر ممکن ہے کہ جو لوگ پہلے سے
ہی بہت سے خطابات دیتے ہیں وہ خیال کریں کہ یونہی ہمارے کام میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے ہ
اور تخویف کے لئے یہ مشہور کیا گیا تھا۔ اگر کچھ حرج نہ ہو۔ تو میں بایں الفاظ اخبار میں اعلان کر دوں کہ :-
ایڈیٹر ان الحکم و بدر نے خلاف میرے منشاء اور بغیر میری اطلاع کے میرے ایک مضمون کی طرف
اپنے اخباروں میں اشارہ کیا ہے لیکن چونکہ بغیر حضرت خلیفہ المسیح کی اجازت کے ہیں وہ نہیں چھاپ سکتا
تاکہ فتنہ کا باعث نہ ہو ۔ اس لئے حضور کو پہلے دکھایا گیا اور چونکہ وہ حضور کی منشاء کے خلاف تھا اس
لئے اس کے چھاپنے سے معذور ہوں اور دیگر احباب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی آئندہ مسئلہ
متنازع فیہ پر قلم نہ اٹھائیں اور اسے فیصل شدہ مجھیں ۔ اور اگر اس تحریر کا شائع کرنا نامناسب ہو تو بھی
کچھ حرج نہیں اور بیسیوں اعتراضوں میں یہ بھی ایک سی۔ ایس ہم اندر عاشقی بالائے مہاے دگر
محمود
اس میرے خط کے جواب میں حضرت خلیفہ المسیح نے میر نے خط پر ہی یہ الفاظ تحریر فرمائے ۔ اصل خط
مع حضرت خلیفہ اول کی تحریر کے اس وقت تک میرے پاس موجود ہے ۔
"عزیز من ! میں نے مناسب موقع پر نشان لگا دیا ہے ۔ مجھے اصل مضمون سے مخالفت نہیں
اور ہر گز نہیں۔ مأمور جس قدر سختی حکماً کرے۔ وہ معذور ہے کیونکہ مأمور ہے ۔ مگر اس کو بھی حکم ہے ۔ فیما
رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ (ال عمران : ١٩٠)
آپ کی جوانی اور بدنی کمزوری تیزی چاہتی ہے ۔ اس میں نرمی مجھے پسند ہے مضمون
چھاپ دور