مضمون کفرواسلام کا خلاصہ
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۱۳۹
آئینه صداقت
مضمون کفر و اسلام پر حضرت خلیفہ امسیح الاول اس جواب سے ظاہر تھا اور یہی واقعہ تھا کہ
کی اصلاح اور چھاپنے کی دوبارہ اجازت جوجو جو جنگیں حضور کے نزدیک سخت تھیں ان پر آپ نے نشان کر دیا تھا۔ اور یہ بھی پر نے نشان کر
کہ بعض کمزور احمدیوں کی نسبت جو الفاظ استعمال کئے گئے تھے ۔ صرف وہ آپ کو نا پسند تھے کیونکہ جو یر
آیت آپ نے لکھی ہے۔ وہ رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کے متبعین کی نسبت ہے۔ نہ کہ نہ ماننے والوں کی
نسبت اور ایسے فقرات آپ نے کاٹ دیئے تھے ۔ اور پھر ساتھ اس کے چھاپنے کی دوبارہ اجازت
بھی دی۔ اس پر میں نے مضمون چھاپنے کے لئے دے دیا ۔ حضرت خلیفہ المسیح نے یہ بھی فرمایا کہ پروف بھی
مجھے دکھا لینا۔ چنانچہ رسالہ تشمیہ کے مینجر صاحب کو کر دیا گیا کہ پروف دکھائے بغیر رسالہ طبع نہ ہو مجھے کچھ
کام تھا۔ میں امرتسر کچھ دنوں کے لئے چلا گیا۔ پیچھے یہ مشہور ہو گیا کہ حضرت خلیفہ امیج کو تریاق القلوب کا ایک حوالہ
دکھایا گیا تھا۔ جس سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے منکروں کو کافر نہیں کہا۔ اس پر پھر میں
نے اس حوالہ کی تشریح جو خود حضرت مسیح موعود نے کی ہے۔ آپ کو دکھائی ۔ اور پھر یہ سوال پیش کیا
کہ اگر آپ کو ناپسند ہے تو میں اس مضمون کی اشاعت کو روک دوں اس کے جواب میں حضرت خلیفہ اسی
نے مجھے فرمایا کہ میں منافق نہیں ہوں ۔ آپ اس مضمون کو شائع کریں ۔ یعنی میں نے اجازت منافقت
سے نہیں دی۔ میری غرض بار بار پیش کرنے کی یہ تھی کہ کسی کو اعتراض کی گنجائش نہ رہے۔ اس
کے بعد مضمون کے پروف بھی آپ کو دکھائے گئے اور چونکہ پروف کے دیکھنے میں حضرت خلیفہ ایسی
کو کچھ دیر لگی۔ ہمارے احباب نے پھر مشہور کر دیا کہ حضرت خلیفہ امیج نے پتھر پر سے کٹوا دیئے
ہیں اور مضمون کی اشاعت سے روک دیا ہے ۔ مگر آخر پروف بھی حضرت خلیفہ ایسیح نے دیکھ لئے اور تب
جاکر وہ مضمون شائع کیا گیا ۔ ان تمام واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ مضمون سرسری طور پر شائع نہیں
ہوا۔ بلکہ دو دفعہ خود حضرت خلیفہ المسیح نے شروع سے آخر تک پڑھا۔ متعدد جگہ خود اصلاح فرمائی آپ
کا اصلاح کردہ مسودہ میرے پاس اب تک پڑا ہے۔ جو میرے بیان پر شاہد ہے، پھر بار بار آپ کے
سامنے اس کی اشاعت کا سوال آیا۔ پس یہ مضمون گوئیں نے ہی تحریر کیا ہے ۔ مگر اس لحاظ سے کہ حضرت
خلیفة المسیح نے اسے بار بار دیکھا ہے اور اس کی اصلاح اپنی قلم سے فرمائی ہے۔ آپ کا مضمون ہی
کہا جا سکتا ہے۔
بعض
مضمون کفر و اسلام کا خلاصہ اب میں اپنے اس مضمون کا خاصہ اس جگ دیتا ہوں اور ہیں خاص
خاص فقرات بھی نقل کروں گا جس سے ہر ایک شخص یہ نتیجہ نکال
コン
انوار العلوم جلد 4
۱۵۰
آئینه صداقت
کے گا کہ آیا میرے مضمون کے اصل مطلب کے خلاف کوئی اور معنی کرنے ممکن بھی ہیں یا نہیں۔ اس
مضمون کا ہیڈنگ تھی۔ مسلمان وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے۔ اور یہ ہیڈنگ ہی اس بات
کی کافی شہادت ہے کہ اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جو مرزا صاحب کو نہیں مانتا وہ مرزا صاحب کو نہیں
مانتا ۔ بلکہ یہ کہ جو مرزا صاحب کو نہیں مانتا وہ مسلمان نہیں ہے مضمون کے شروع میں ایک تمہید ہے
جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام نبیوں اور ان کے سلسلوں کی آپس میں مشابہت ہوتی ہے ۔ اسی طرح نبیوں
کے مخالف بھی آپس میں مشابہ ہوتے ہیں ۔ مگر ہمارے حضرت مسیح موعود کو چونکہ حضرت مسیح سے مماثلت
حاصل تھی۔ اس لئے آپ کا اور آپ کی جماعت کا حال ان سے اور ان کی جماعت سے بہت ہی ملتا
ہے۔ مگر چونکہ آپ بروز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہیں۔ اس لئے آپ کی جماعت کی نسبت یقین ہے
که زیاده خطرناک فتنوں سے محفوظ رہے گی ۔ اس کے بعد بتایا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کے
بعد غیر قوموں نے مسیحیوں سے صلح کر کے ان کے دین کو برباد کر دیا۔ ایسا ہی آج کل بھی ہو رہا ہے ۔ غیر
احمدی ہم کو اپنے اندر ملانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شیطان نے جب دیکھا
که مسیح موعود کی جماعت کو وہ مقابلہ سے شکست نہیں دے سکا۔ تو اس نے لامذہب لوگوں کو ہمارے
پیچھے لگایا ہے تا صلح کے پردہ میں ہمارے سلسلہ کو نقصان پہنچائے اور یہ سوال اُٹھا یا گیا ہے کہ ہمارا
آپس کا اختلاف ہی کیا ہے کہ اس قدر جدائی ہو۔ اور ایک دوسرے کو کافر کہنے سے کیا فائدہ جنہوں
نے مرزا صاحب کو کافر کہا انہوں نے غلطی کی ۔ اب احمدیوں کو بھی چاہئے ۔ اپنے غصہ کو جانے دیں مگر
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہم میں سے بعض کو سمجھ دی اور انہوں نے مامورین کی قدر کو سمجھ لیا اور
اس بات سے انکار کر دیا کہ اس شخص کے انکار کو معمولی انکار قرار دے دیں جس کے لئے آسمان و زمین
نے گواہی دی ۔ جو سب نبیوں کا موعود تھا۔ جس کی خاطر اللہ تعالی مسلمان کہلانے والے بڑے بڑے
علماء و فضلاء اور گدی نشینوں کو ذلت و ہلاکت کی مار مارتا رہا ۔ اور جسے الہام کیا کہ تجھ سے گھر کرنے
والوں پر قیامت تک میں تیرے متبعین کو فضیلت دوں گا۔
پھر اصل مضمون کے متعلق لکھا ہے کہ :۔
جبکہ ہم حضرت مسیح موعود کو خدا تعالیٰ کا نبی مانتے ہیں تو آپ کے منکروں کو مسلمان کیونکر کہ سکتے
ہیں ۔ بیشک ہم ان کو کافر باللہ یعنی دہر یہ نہیں کہتے ۔ مگر ان کے کافر بالمأمور ہونے میں کیا شبہ ہے
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم مرزا صاحب کو راست باز مانتے ہیں۔ پھر ہمیں کیوں کافر کہا جائے ۔ وہ سوچیں کہ
کیا راست باز جھوٹ بھی بولتے ہیں ۔ اگر مرزا صاحب راست باز تھے تو پھر ان کے دعوؤں کے قبول
انوار العلوم جلد 1
۱۵۱
آئینہ صداقت
کرنے میں کیا عذر ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعود کے حوالجات سے میں نے ثابت کیا ہے کہ آپ کے
نزدیک آپ کے منکر کافر ہیں۔ چنانچہ ان حوالوں میں سے بعض کے یہ فقرات ہیں عبد الحکیم پٹیالوی مرتد
کو آپ تحریر فرماتے ہیں ۔ بہر حال جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے
اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہے ۔ اور خدا کے نزدیک قابل مواخذہ ہے۔ تو یہ کیونکر ہو سکتا
ہے کہ اب میں ایک شخص کے کہنے سے جس کا دل ہزاروں تاریکیوں میں مبتلاء ہے ۔ خدا کے حکم کو چھوڑ دوں
اس سے سہل تریہ بات ہے کہ ایسے شخص کو اپنی جماعت سے خارج کر دیا جاوے اس لئے میں آج کی
تاریخ سے آپ کو اپنی جماعت سے خارج کرتا ہوں ۔ اس کے بعد میں نے اپنے الفاظ میں اس عبارت
کا یہ خلاصہ نکالا ہے ۔ اس الزام میں وہی لوگ نہیں ہیں جنہوں نے تکفیر میں جدوجہد کی ہے ۔ بلکہ ہر ایک
شخص جس نے قبول نہیں کیا ۔ وہ مسلمان نہیں ہے " پھر آگے دعوت پہنچنے کی تشریح حضرت مسیح موعود
کی ہی عبارات سے کی ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنی دعوت کو سب دنیا میں پہنچا دیا ہے ۔ اس
لئے سب دنیا کو دعوت پہنچ گئی۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر ایک شخص کو فرداً فرداً کہ دیا جاوے “ اس کے
بعد حضرت مسیح موعود کی تحریرات سے یہ ثابت کیا ہے کہ جو لوگ حضرت مسیح موعود کو کافر تونہیں کہتے
مگر آپ پر ایمان بھی نہیں لاتے۔ وہ بھی انہی لوگوں کے ساتھ شامل ہیں۔ جو آپ کو کافر کہتے ہیں حتی کہ
جو شخص صرف مزید تسلی کے لئے کچھ مدت انتظار کرتا ہے اور بیعت نہیں کرتا ۔ وہ بھی منگروں کے ساتھ
ہی سمجھا جائے گا۔ اور پھر میرے اپنے الفاظ میں ان حوالہ جات کا یہ خلاصہ نکالا گیا ہے کہ ایپس نہ صرف
وہ شخص جو آپ کو کافر کہتا ہے یا جو آپ کو کافر تو نہیں کہتا ہے مگر آپ کے دعوی کو نہیں مانتا۔ کافر
قرار دیا گیا ہے۔ بلکہ وہ بھی جو آپ کو دل میں سچا قرار دیتا ہے اور زبانی بھی آپ کا انکار نہیں کرتا لیکن ابھی
بیعت میں اسے کچھ توقف ہے کافر قرار دیا گیا ہے" اس کے بعد اسی مضمون کے متعلق کچھ تائیدی
حوالہ جات نقل کئے ہیں۔ اور اس صلح کی تحریک کی کمزوری دکھاتے ہوئے غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے
کے متعلق حضرت مسیح موعود کی ممانعت کا فتوی درج کیا ہے۔ اتھہ دو رویہ روحانی خزائن جلده انه ماشی)
آخر میں قرآن کریم کی ایک آیت سے استدلال کیا ہے کہ جو لوگ مرزا صاحب کو رسول نہیں مانتے۔ خواہ آپ
کو راست باز ہی منہ سے کہ منہ سے کیوں نہ کہتے ہوں وہ پکے کافر ہیں۔ ہیں۔ یہ ہے خلاصہ میرے اس مضمون کا جسے حضرت
خلیفة المسیح الاول نے دو دفعہ پڑھا اور اپنی قلم سے اس میں بعض جگہ پر اصلاح کی۔ اور لکھا کہ اس کے
مضمون سے مجھے ہرگز اختلاف نہیں ۔ اب اسے پڑھ کر خصوصاً ان فقرات کی موجودگی میں جو میں اوپر کھ
آیا ہوں ۔ کیا کوئی عقلمند انسان یہ گمان بھی کر سکتا ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح نے اس کا یہ مطلب سمجھا تھا کہ
۶۴