تاریخ اختلاف سلسلہ کا ساتواں امر

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 1
۱۵۸
آئینہ صداقت
بھی درست ہے کہ بعض باتیں آپ نے لکھوائیں بھی۔ مگر یہ غلط اور صریح غلط ہے کہ غیر احمدیوں کے مسلمان
ثابت کرنے کے لئے آپ نے مولوی صاحب کو مضمون لکھنے کو کہا ۔ اور یہ خلاف واقعہ اور بالکل خلاف
واقعہ ہے کہ میرے کسی لیچر یا اعلان کے باعث کہا۔ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ مولوی محمد علی صاحب ان
دنوں قرآن کریم کے ترجمہ انگریزی کے لئے بعض آیات حضرت خلیفہ اول سے دریافت کیا کرتے تھے ۔ انہی
اجلاسوں میں میری موجودگی میں حضرت خلیفہ المسیح نے فرمایا کہ مولوی صاحب قرآن کی بعض آیات ہیں
عام طور پر لوگوں کو مغالطہ رہتا ہے اور وہ تطبیق نہیں دے سکتے ملا وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ
بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ
كَثِيرًا لالج : (٢) أُولَئِكَ هُمُ الكَفِرُونَ حَقًّا ( النساء : ١٥٢) اور اور اسی طرح بعض اور آیات ہے اور آیات میں اختلاف
خیال کیا جاتا ہے۔ آپ نوٹ لکھ رہے ہیں اس کے متعلق بھی ایک مضمون لکھیں۔ میں بھی آپ کو کچھ میں
واقعہ
نوٹ لکھواؤں گا۔ چنانچہ ان آیات کے متعلق آپ درمیان میں کچھ ارشاد فرماتے رہے ۔ یہ وا
میری موجودگی میں ہوا ہے ۔ میں اس امر پر حلف اُٹھا سکتا ہوں کیا مولوی صاحب بھی اپنے بیان پر
حلف اُٹھانے کے لئے تیار ہیں ؟ پس مولوی صاحب کا یہ کہنا کہ میرے کسی اعلان پر حضرت
خلیفة المسیح الاول نے ایسا فرمایا تھا ۔ ایک ایسی غلط بیانی ہے کہ میں حیران ہوں اس کی جرأت مولوی
صاحب کو کیونکر ہوئی ؟
تاریخ اختلاف سلسلہ کا ساتواں امر
ساتواں قابل توجہ امر مولوی صاحب کا یہ تحریر فرمانا ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح نے مجھے تنبیہ کی کہ
میں کفر و اسلام کے مسئلہ کو نہیں سمجھا۔ بعض باتیں ہیں کہ جن میں انسان ایسے پہلو نکال سکتا ہے کہ
اپنے حریف کو جھوٹا کہنے کی بجائے لکھ دے کہ اسے غلطی لگی ہے ۔ مگر مولوی صاحب کا یہ بیان ایسا
خود ساختہ ہے کہ اس کے متعلق سوائے اس کے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ جان بوجھ کر انہوں نے غلط بیانی
سے کام لیا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح نے اپنی وفات سے پندرہ بیس دن پہلے مولوی
محمد علی صاحب کو نوٹ لکھواتے ہوئے کسی ذکر پر فرمایا کہ بعض لوگ میری نسبت کہتے ہیں کہ اسے کیا ہو گیا
ہے کہ یہ کبھی غیر احمدیوں کو مسلمان کہہ دیتا ہے کبھی کافر لوگ اس بات کو سمجھے نہیں۔ حتی کہ ہمارے میاں
بھی نہیں سمجھے ۔ چنانچہ اس کے متعلق بعض حاضر الوقت احباب سے میں حلفی شہادت لے کر رسالہ القول الفصل

انوار العلوم جلد
۱۵۹
آئینہ صداقت
میں شائع بھی کر چکا ہوں ۔ جو اس طرح ہے :-
میں اور چند اور احباب اور حضرت میاں صاحب حضرت خلیفہ المسیح کے پاس بیٹھے ہوئے
تھے کہ حضرت نے اپنے سلسلہ کلام میں فرمایا کہ کفر و اسلام کا مسلہ جو بڑا مشکل سمجھا جاتا ہے۔ گو
لوگ مجھے کہتے ہیں کہ کبھی مسلم کہا ہے کبھی کافر لیکن خدا نے مجھے اس میں وہ سمجھایا ہے جو کی کو نہیں
سمجھ آیا۔ حتی کہ میاں کو بھی سمجھ نہیں آیا ۔ اور میں خدا کو حاضر ناظر جان کر یہ شہادت دیتا ہوں کہ حضرت
خلیفہ المسیح نے یہی فرمایا تھا مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب پرنسپل مدرسه دینیات مندرجہ بالا
بیان جهان تک مجھے یاد ہے۔ بالکل درست ہے۔ سوائے اس کے کہ مجھے کہتے ہیں کہ بجائے آپ نے
فرمایا تھا کہ لوگ مجھ پر اعتراض کرتے ہیں کہ کبھی کافر کہتا ہے اور کبھی مسلمان مولوی شیر علی صاحب
بی اسے ایڈیٹر آف ریلیجنز " مجھے جہاں تک یاد ہے حضرت خلیفہ اسی نے ترجمہ قرآن شریف
سننے کے وقت جو مولوی محمد علی صاحب لکھتے ہیں۔ فرمایا تھا کہ مجھ پر بھی یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ
کبھی میں غیر احمدیوں کو کا فرکتا ہوں اور کبھی مسلمان یہ دقیق مسئلہ ہے کسی نے نہیں سمجھا حتی کہ
میاں نے بھی نہیں سمجھا۔ یہ مسئلہ بھی غیر احمدیوں میں صاف ہو۔ ہونے کے قابل ہے"۔ (جناب خان در قم
محمد علی خان ) صاحب جاگیر دارد مالیر کوٹلہ عم نواب صاحب مالیر کوٹلہ حضرت خلیفہ مسیح کی صحت
دریافت کرنے کے لئے یہ خاکسار حضور کے مکان پر حاضر ہوا۔ دیکھا تو مولوی محمد علی صاحب ترجمہ القرآن
کے نوٹس سنا رہے تھے اور حضرت کے سرہانے جناب حضرت صاحبزادہ صاحب بیٹھے تھے کہ حضرت اقدس
نے فرمایا کہ میرے متعلق جو اعتراض کیا جاتا ہے کہ کبھی غیر احمدیوں کو کافر کہتا ہے کبھی مسلمان۔ یہ
ایک بار یک مسئلہ ہے ۔ جو ہمارے میاں نے بھی نہیں سمجھا ۔" *
د راقم مهر محمد خان مالیر کوٹلوی ثم قادیانی )
پس حضرت خلیفہ المسح الاول نے جو کچھ فرمایا ہے۔ اس میں کفر و اسلام کے مثلہ کے سمجھنے کا
کوئی ذکر نہیں ۔ آپ نے تو یہ فرمایا تھا کہ آپ کی تحریرات میں لوگ اختلاف سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کبھی ی تحریرات میں
آپ غیر احمدیوں کو مسلمان کہتے ہیں کبھی کا فر لیکن یہ ان لوگوں کی غلطی ہے۔ ان عبارتوں کا وہ مطلب نہیں
سمجھے اور اختلاف خیال کر لیا۔ اور یہ غلطی جماعت کو ایسی لگی ہے کہ میں یعنی یہ عاجز ) بھی اس میں مبتلاء
ہوں ۔ یہ بات حضرت خلیفہ المسیح کی بالکل درست اور صحیح تھی اور اب تک ہے ۔ میں نے ابھی لکھا ہے
کہ خواجہ صاحب کے مضمون پر میرے مضمون کی تصدیق کے بعد حضرت خلیفہ مسیح کا اجازت تحریر کرنا
سمجھ سے باہر ہے اور اس کی تاویل یہی ہو سکتی ہے کہ اگر آپ نے اس مضمون کو پڑھا ہے تو اس کی
القول الفصل مصنفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ۲۵ مطبوعه قادیان ۱۹۱۵ شه

انوار العلوم جلد
۱۶۰
آئینه صداقت
پیچدار عبارتوں کی وجہ سے اسے سمجھا نہیں۔ پس حضرت خلیفہ مسیح کا یہ فرمانا کہ اس امر کو میں بھی نہیں
سمجھا۔ بالکل درست تھا۔ میں اب تک بھی نہیں سمجھ سکا کہ ایسا کیونکر ہوا اور آخر تطبیق کے لئے بعض
تاویلات کرنی پڑتی ہیں۔ اور قلت کو کثرت اور متشابہ کو محکم کے ماتحت لانا پڑتا ہے ۔ مگر آپ کے اس
قول سے یہ کیونکر نتیجہ نکلا کہ میں مسئلہ کفر و اسلام کو نہیں سمجھا۔ کیا اگر کوئی شخص اس امر کو نہ سمجھ سکے کہ
کیوں حضرت خلیفہ المسیح نے ایک ایسے شخص کی بھی تصدیق کی جس نے غیر احمدیوں کو کا فر قرار دیا تھا
اور پھر ایک ایسے شخص کے مضمون پر بھی دستخط کر دیے جس نے اس پہلے مضمون کے اثر کو زائل کرنا چاہا
تھا۔ تو کیا ضروری ہے کہ وہ کفر و اسلام کے مسئلہ کو بھی نہ سمجھ سکے۔ بیشک قرآن کریم میں ایک قوم کی
نسبت یہ لکھا ہے کہ يُعْرِفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ (النساء : ۴۷ مگر مولوی صاحب سے اُمید
ز تھی کہ وہ ایسی تحریف سے کام لیں گے۔ اللہ تعالیٰ رحم کرے اور ان کی آنکھیں کھولے ۔ پھر سوچنے والے
کو یہ بھی سوچنا چاہئے کہ حضرت خلیفہ ایچ نے تو یہ فرمایا تھا کہ لوگ اس بات کو نہیں سمجھے حتی کہ ہمارے
میاں بھی نہیں سمجھے ۔ اس فقرہ کے الفاظ سے بھی تو یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ میں سب احمدیوں میں سے زیادہ
سمجھنے کا حق رکھتا تھا اور جب میں کبھی نہیں سمجھا تو دوسرے کسی نے کیونکر سمجھنا ہے پس مولوی صاحب کا
اس فقرہ کو نقل کرنا ان کے لئے کیا مفید ہو سکتا ہے ۔ اس فقرہ سے یہ کہاں ثابت ہے کہ وہ مجھتے ہیں بلکہ
جس مسئلہ کے متعلق یہ فقرہ کہا گیا ہے اس کے نہ سمجھنے کا فتویٰ تو سب پر لگتا ہے اور اگر مجھے اس میں تنبیہ
ہے۔ تو مجھ سے زیادہ مولوی محمد علی صاحب کو ہے کیونکہ میرا ذکر تو لفظ بھی" کے بعد کیا گیا ہے اور ان
کو عام لوگوں میں شامل کیا گیا ہے۔ مولوی صاحب نے اس جگہ یہ بھی ہوشیاری کی ہے کہ لفظ بھی"
جس سے اس فقرہ کے اصل معنے کھلتے ہیں اُڑا دیا ہے حالانکہ خود ان کے اخبار پیغام صلح میں جہاں اور
تحریفوں کے ساتھ یہ روایت شائع ہو چکی ہے وہاں بھی لفظ " بھی موجود ہے ۔ وہاں لکھا ہے۔
میاں نے بھی اس کو نہیں سمجھا اپیغام صلح ۳ مارچ ۱۹۱۴ ء صفحہ ۴ ) بلکہ خود مولوی محمد علی صاحب نے
اپنے رسالہ کفر و اسلام میں اس واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس فقرہ میں بھی“ کا لفظ لکھا ہے پس
یہ ایک اور ثبوت ہے مولوی صاحب کی عادت تحریف کا۔
مولوی صاحب کا یہ جرم اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ جب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی وفات
کے بعد جبکہ ابھی خلافت کا سوال طے نہیں ہوا تھا۔ مجھ سے گفتگو کرتے ہوئے مولوی صاحب نے اس
واقعہ کو بیان کیا تھا اور میں نے ان سے کہا تھا کہ یوں نہیں یوں ہے اور اس وقت چونکہ تازہ بات
تھی مولوی صاحب کو انکار کی جرأت نہ ہو سکی تھی اور دبی زبان سے اقرار کر کے وہ اور باتوں میں لگ گئے

آج 10 میں سے 10 باقی