محمد محمد علی صاحب کے رسالہ کفر و اسلام کے متعلق واقعات

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
141
آئینہ صداقت
تھے اس کے بعد بھی ان لوگوں کی حلفیہ شہادتیں جو اس وقت موجود تھے لیکر شائع کر دی گئی تھیں۔
پس مولوی صاحب بھول کا عذر نہیں کر سکتے ۔ واقعات اس امر پر شاہد ہیں کہ وہ جان بوجھ کر
یہ تحریف کر رہے ہیں۔ وہ لوگ جو اس وقت موجود تھے ان میں سے بعض کی حلفیہ شہادتیں شائع
ہو چکی ہیں۔ اور میں بھی اس واقعہ پر حلف اُٹھانے کے لئے تیار ہوں ۔ کیا مولوی صاحب اور
ان کے ہم خیال جو اس وقت موجود تھے وہ بھی اپنے بیان پر قسم اٹھا سکتے ہیں ؟ میں جانتا ہوں
کہ وہ ایسا نہیں کریں گے ۔ بلکہ قسم قسم کے عذرات سے اپنے سر سے یہ بار اُتارنے کی کوشش
کریں گے ۔
تاریخ اختلاف سلسلہ کا آٹھواں امر
آٹھویں بات مولوی صاحب یہ تحریر فرماتے ہیں کہ یہ ٹریکیٹ میں نے لکھا اور حضرت خلیفہ المسیح
کو سنایا اور آپ نے اسے پسند فرمایا ۔ لیکن یہ ٹریکیٹ آپ کی زندگی میں شائع نہیں کیا جا سکا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ مولوی صاحب نے ایک ٹرنکیٹ مسئلہ کفر و اسلام پر لکھ کر حضرت
خلیفہ المسیح کو سنایا ۔ مگر یہ کہ آپ نے اسے پسند کیا ایک ایسا امر ہے جس کے قبول کرنے میں ہمیں عذر
ہے ۔ حضرت خلیفہ اول کی کوئی سند اس بیان کی تائید میں نہیں اور بیرونی اور اندرونی شہادتیں اس
بیان کے خلاف ہیں۔ چنانچہ بیرونی شہادت کے طور پر میں حافظ روشن علی صاحب اور ڈاکٹر خلیفہ
رشید الدین صاحب ایل ۔ ایم ایس کا بیان ذیل میں درج کرتا ہوں ۔
"
مولوی محمد علی صاحب کے رسالہ کفر و اسلام کے متعلق واقعات
روایت بزبان حافظ روشن علی صاحب
مجھے یاد ہے کہ حضرت خلیفہ المسح الاول کے آخری ایام میں جبکہ آپ مرض الموت میں فریش تھے اور
ہ غالباً فروری کا مہینہ تھا۔ ابھی آپ اس مکان میں تشریف رکھتے تھے جو آپ کا ذاتی ہے جو
اندرون قریه قاریان واقع ہے کہ ایک دن دفتر الفضل میں ہمراہ صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب میں
بیٹھا ہوا تھا کہ میرے استاد حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی تشریف لائے انہوں نے بیان کیا

انوار العلوم جلد 4
۱۶۲
آئینه صداقت
که مولوی محمد علی صاحب نے ایک مضمون مسئلہ تکفیر کے متعلق لکھا ہے جو وہ حضرت خلیفہ المسیح کو بروز
جمعه بعد از نماز سنا زسنائیں گے ۔ اور وہ آپ لوگوں سے علیحدگی میں سنائیں گے جس پر صاحبزادہ صاحب
موصوف نے فرمایا ہم بھی اس وقت حاضر ہوں گے ۔ مسئلے کا معاملہ ہے ہم ضرور نہیں گے چنانچہ جب جمعہ
کا دن آیا ۔ تو میں نے یہ عزم کیا کہ بعد نماز جمعہ فوراً حضرت خلیفہ اسیح کے گھر میں پہنچ جاؤں گا چنانچہ
جمعہ کی نماز ادا کرتے ہی فوراً میں پہنچا جب میں صحن خانہ میں داخل ہوا تو حضرت خلیفہ المسیح الاول
کے کمرے سے حسب ذیل اشخاص نکلے ۔ (۱) مولوی محمد علی (۲) مرزا یعقوب بیگ (۳)
شیخ رحمت الله (۴) ڈاکٹر محمد حسین شاہ - اس وقت مولوی محمد علی صاحب کے ہاتھ میں
کاغذ کے اوراق پیٹے ہوئے تھے۔ مجھ سے دریافت کیا کہ کیا نماز جمعہ ہو چکی ہے ؟ میں نے کہا ہاں۔
اس وقت میرے دل میں یہ یقین ہوا کہ انہوں نے علیحدہ مضمون سنانے کی خاطر نمازہ جمعہ ترک کی ہے ۔
پھر معلوم ہوا کہ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جو میرے داخل ہونے سے پہلے
وہاں سے جاچکے تھے۔
پھر میں اس امر کے دریافت کرنے کے لئے خلیفہ رشید الدین صاحب کے مکان پر گیا اور ان سے
دریافت کیا کہ آپ لوگ جمعہ میں شامل نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خلیفہ المسیح کو چونکہ غسل دینا
تھا۔ اس واسطے ڈاکٹر وہاں مشغول رہے۔ میں نے کہا مولوی محمد علی صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب
تو ڈاکٹر نہیں یہ کیوں جمعہ میں حاضر نہ ہوئے انہوں نے کہا وہ مضمون سنانے کی خاطر وہاں ٹھہرے رہے
میں نے کہا پھر مضمون انہوں نے حضرت خلیفۃ المسیح کو منایا ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔ دو تین دفعہ انہوں
نے حضرت خلیفہ المسیح کی خدمت میں عرض کی کہ مضمون سناؤں ۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں ۔ اب میں آرام
کروں گا ۔ سو جس غرض کے لئے انہوں نے نماز جمعہ ترک کی تھی اس میں ناکام رہے۔ اس کے بعد میں
صاحبزادہ صاحب کے پاس آیا۔ اور ان کو یہ قصہ سنایا ۔ پھر میں حضرت خلیفہ المسیح کے مکان میں آیا اور
وہاں یہ قصد کر کے بیٹھا کہ یہاں سے نہ اٹھوں گا جب تک کہ مولوی محمد علی صاحب مضمون سنا نہ لیں یا
مایوس ہو کر اپنے مکان پر چلے نہ جائیں۔ مولوی محمد علی صاحب مولوی صدر الدین کے مکان میں ٹھہرے
کہ یہ مولوی صاحب کے پاس سے کب اُٹھتا ہے اور اُٹھتا ہے اور میں بیٹھا کہ وہ کب مضمون سناتے ہیں ۔ آخر مغرب
کا وقت ہو گیا تو مولوی محمد علی با ہر کوٹھی چلے گئے جس میں وہ رہتے تھے اور میں نماز مغرب کے
لئے آیا تو بعد از نماز مغرب میں نے حضرت صاحبزادہ صاحب سے عرض کی کہ جمعہ کا دن ختم ہو گیا لیکن
وہ اپنا مضمون سنا نہیں سکے۔ آپ نے فرمایا کہ جب وہ اتنا پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں کہ ہمیں اطلاع ہی

انوار العلوم جلد 4
۱۶۳
آئینہ صداقت
نہ ہو تو ان کا خیال چھوڑ وہ کب تک ہم ان کا پہرہ دیں گے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو اور روزے رکھو
تا کہ یہ فتنے اور ابتلاء دور ہوں ۔ چنانچہ پھر ان کی طرف ہم نے خیال نہ رکھا ۔ پھر وہ ہفتہ کے دن بھی
نہ سنا سکے اور نہ اتوار کے دن۔ ہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب یا پیر اور منگل کی درمیانی شب کو
انہوں نے یہ انتظام کیا کہ کسی کو اندر نہ آنے دیں اور مضمون سنائیں ۔ پٹھانوں کا پہرہ لگایا اور ان کو
یہ کہا کہ خلیفہ تسبیح کا یہ حکم ہے کہ کوئی اندر نہ آوے۔ چنانچہ اس وقت بفرض عیادت حضرت کرم
معظم میر ناصر نواب صاحب تشریف لے گئے تو پرہ والے نے ان کو سنایا کہ اندر جانے کی اجازت
نہیں ۔ پھر مکر می صوفی مولوی غلام محمد صاحب بی اے عیادت کے لئے آئے تو ان کو بھی روک دیا
گیا۔ پھر محکم می خلیفہ رشید الدین صاحب ڈاکٹر تشریف لائے تو ان کو بھی پہرہ والے نے روکا
مگر انہوں نے فرمایا کہ میں ڈاکٹر ہوں۔ مجھے کوئی نہیں روک سکتا ۔ یہ زبردستی اندر چلے گئے ۔ انہوں
نے جا کر حضرت خلیفتہ المسیح الاول سے عرض کی کہ کیا آپ نے اندر آنے سے منع فرمایا ہے ؟ آپ
نے فرمایا کہ میں نے منع نہیں کیا ۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب نے بیان کیا کہ اس وقت مولوی محمد
علی صاحب مضمون سنا رہے تھے جب انہوں نے ختم کیا ۔ تو حضرت خلیفہ اول نے دریافت کیا کہ
کیا آپکو اس مضمون پر انشراح صدر ہے انہوں نے کہا کہ ہاں ۔ تب حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ
مجھے اس مضمون پر انشراح نہیں ۔ پھر مولوی محمد علی صاحب نے کئی دفعہ اس مضمون کی تصدیق کرانے کی
کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ تحریر مؤرخہ ہے اگست ۱۹۱۹ به تقلیم خاکسار عطاء محمد خادم حضرت
حافظ روشن علی صاحب ۔
میں تصدیق کرتا ہوں کہ میرا بیان میرا ہے ۔ روشن علی تعلیم خود
میں حضرت حافظ روشن علی صاحب کے بیان کی تصدیق کرتا ہوں کہ وہ واقعات پر مبنی ہے اور
بالکل درست ہے خلیفہ رشید الدین ایل - ایم ایس سول اسسٹنٹ سرجن پنشنر معالج حضرت
خلیفة المسیح الاول ، اگست شانه -
ان شہادتوں کے علاوہ حضرت خلیفہ اول کے صاحبزادہ عزیز عبدالحی مرحوم کی بھی شہادت ہے ۔
انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت خلیفہ اول نے اس مضمون کو پسند نہیں کیا تھا اور کہا تھا کہ قابلِ
غور ہے ۔ آپ اسے ابھی شائع نہ کریں، چنانچہ واقعات اس شہادت کی تصدیق کرتے ہیں۔ حضرت
خلیفہ المسیح کی زندگی میں یہ مضمون شائع نہیں کیا گیا ۔ حالانکہ اس کے بعد کا ایک مضمون جو مولوی
محمد علی صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح کی زندگی میں آپ کو وفات یافتہ تصور کر کے آپ کی جانشینی

آج 10 میں سے 10 باقی