مجھ سے عقائد میں موافقت رکھنے پر سیّد محمد احسن صاحب کی تحریری شہادت

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
160
آئینه صداقت
صالح عظیم الشان پیدا ہو گا چنانچہ حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب موجود ہیں منجملہ ذریت طیبہ کے اس
تھوڑی سی عمر میں جو خطبہ انہوں نے چند آیات قرآنی کی تفسیر میں بیان فرمایا اور سنایا ہے اور جس قدر
معارف اور حقائق بیان کئے ہیں وہ بے نظیر ہیں ۔ اب کوئی انہیں معمولی سمجھے اور کہے یہ تو کل کے بچے
ہیں ابھی ہمارے ہاتھوں میں پہلے ہیں اور کھیلتے کودتے پھرتے تھے تو یاد رہے کہ یہ فرعونی خیالات ہیں ۔
چنانچہ فرعون نے بھی حضرت موسی سے یہی کہا تھا : - اَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيْدًا وَلَبِثْتَ فِينَا
مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ (الشعراء (۱۹) میرے بھائیو ! اگر ایسا خیال کسی کے دل میں آئے تو استغفار
پڑھے۔ کیونکہ فرعون کا برا انجام ہوا ۔ (اخبار بدر ۲۶ جنوری ۱۹۱۱، جلد: انمبر ۱۳ صفحه ۲)
پس یہ ہرگز نہیں کہا جا سکتا کہ مولوی سید محمد احسن صاحب کو میرے عقائد کا علم نہ تھا ۔ ان کو میرے
عقائد کا علم تھا اور ضرور تھا۔ بیس پہلے اپنی عقائد کے ہوتے ہوئے ان کا میری بیعت کرنا اور پھر انہی
عقائد کی بناء پر اس بیعت کو توڑنا کیونکر قابل تسلیم ہو سکتا ہے ۔ اس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ نبوت حضرت
مسیح موعود کے متعلق ہمارا عقیدہ وہی ہے جو تشحید الاذہان میں مولوی سید محمد حسن صاحب نے تحریر فرمایا
ہے اور صرف نام میں اختلاف ہے ۔
اسمه احمد کی بحث اور مولوی محمد احسن صاحب کا عدم انکار تیرا عقیدہ جس کی نسبت
کہا گیا ہے کہ یہ نیا بنایا گیا
ہے ۔ اسمہ احمد کا مصداق حضرت مسیح موعود کو قرار دینا ہے ۔ یہ عقیدہ بھی غلط ہو یا درست مگر مولوی
سید محمد احسن صاحب کے فسخ بیعت سے بہت پہلے شائع ہو چکا ہے اور اس کے بعد وہ برا بر مجھ سے تعلق رکھتے
رہے ہیں ۔ حضرت خلیفتہ امیج کی زندگی میں میں نے ایک مضمون اسم احمد والی پیشگوئی میں تحریر کیا تھا مگر
آپ کو دکھانے کا موقع نہ ملا۔ وہ شروع ایام خلافت میں ہی مکرمی قاضی محمد ظہور الدین صاحب امل نے
رساله تشخیذ الاذہان میں شائع کر دیا تھا اور اس کے دو سال بعد مولوی صاحب نے بیعت کے توڑنے
کا اعلان کیا ہے اور اس عرصہ میں برابر میری تائید اور مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء کی تردید کرتے
رہے ہیں پس یہ عقیدہ بھی اصل بناء نہیں ہو سکتا ۔
حب
مجھ سے عقائد میں موافقت رکھنے پر میں اس مضمون کے ختم ہونے سے۔ پہلے مولوی صفا
سید محمد حسن صاحب کی تحریری شاری یاری امارات میں اس امر کے کی طرف سے تحریری اس
ہوں کہ مولوی سید محمد حسن صاحب نے
ان تینوں عقائد کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھا ہے۔ اور ان کے منکروں کو فرعون وغیرہ کہا ہے بلکہ ان کی شات
ستمبر ۱۹۱۴، جلد ۹ نمبر ۹ صفحه ۱ تا ۱۹ بعنوان " احمد علیہ السلام "

انوار العلوم جلد 1
141
آئینہ صداقت
کی وجہ سے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا موعود بیٹا قرار دیا ہے ۔
خواجہ کمال الدین صاحب جب ۹۱لہ کے آخر میں ولایت سے واپس آئے تو انہوں نے
مولوی محمد علی صاحب کے رفقاء کے جلسہ جلسہ منعقدہ لاہور میں ایک تقریر کی اور چھپوا کر کثرت سے
شائع کی۔ اس کا جواب میں نے " القول الفصل" میں دیا ۔ اس رسالہ میں میں نے ان تینوں مسئلوں
یعنی نبوت حضرت مسیح موعود کفر غیر احمد یاں اور پیشگوئی اسمہ احمد پر بحث کی ہے ۔ چنانچہ ان
تینوں مسئلوں کے متعلق میں اس رسالہ میں سے چند فقرات اس جگہ نقل کرتا ہوں ۔ نبوت حضرت
مسیح موعود کے متعلق لکھا ہے :۔
" اگر کوئی شخص حقیقی نبی کے یہ معنے کرے کہ وہ نہیں جو بناوٹی یا نقلی نہ ہو ۔ بلکہ در حقیقت خدا کی
طرف سے خدا تعالیٰ کی مقرر کردہ اصطلاح کے مطابق قرآن کریم کے بتائے ہوئے معنوں کے رو سے
نبی ہو اور نبی کہلانے کا مستحق ہو، تمام کمالات نبوت اس میں اس حد تک پائے جاتے ہوں جس حد
یک نبیوں میں پائے جانے ضروری ہیں تو میں کہوں گا کہ ان معنوں کے رو سے حضرت مسیح موعود حقیقی
نبی تھے۔ گو ان معنوں کی رو سے کہ آپ کوئی نئی شریعت لائے حقیقی نبی نہ تھے "
هواء القول الفصل صفحه ۱۲ مطبوعہ قادیان جنوری )
ہمارے اعتقاد کے مطابق مسیح موعود کی ظلی اور بروزی نبوت کے صرف اس قدر معنے ہیں کہ
آپ کو نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شاگردی اور اطاعت میں ملی ہے اور پہلے نبیوں کو براہ راست
نبوت ملی تھی ۔ اور اس کے ہرگز یہ معنے نہیں کہ آپ کی نبوت کوئی آنریری خطاب تھا جس کی کوئی اصل
یا حقیقت نہیں۔ اور جس نبوت سے وہ حقوق حاصل نہیں جو نبیوں کو حاصل ہوتے ہیں "
القول الفصل صدا مطبوعہ قادیان جنوری ۱۹۱۵ء)
اس رسالہ میں صفحہ ۲ سے لے کر صفحہ ۲۶ تک نبوت کے مسئلہ پر بحث ہے اور اس کے سب پہلوؤں
پر مختصراً روشنی ڈالی گئی ہے ہے اور اور کوئی ایسی بات نہیں جو بیان کرنے سے سے رہ رہ گئی گئی ہو۔ ہو۔ اس ۔ سے آگے
صفحہ ۲۷ سے لے کر صفحہ ۳۲ تک اسمۂ احمد کی پیشگوئی کے متعلق بحث ہے۔ اور اس میں سے
بعض فقرات یہ ہیں :-
"
حضرت مسیح موعود نے اپنے آپ کو احمد لکھا ہے اور لکھا ہے کہ اصل مصداق اس
پیشگوئی کا میں ہی ہوں ۔ کیونکہ یہاں رآیہ اسمہ احمد واقعہ سورہ صف میں صرف احمد کی پیشنگوئی
ہے اور انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم احمد اور محمد دونوں تھے " (القول الفصل صفحه ۲۷ مطبوعہ قادیان جوری شالداء )

انوار العلوم جلد 4
۱۷۲
آئینه صداقت
پھر لکھا ہے :۔
اور اسمہ احمد کا مصداق مسیح موعود ہے " القول الفصل صدرا مطبوعہ قادیان جنوری شاهداء )
غرض اس کتاب میں چھ صفحات پر حضرت مسیح موعود کے حوالوں اور حضرت خلیفہ اول کی شہادت
سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اسم احمد والی پیشگوئی کا مصداق ثابت کیا گیا ہے مسئلہ تکفیر غیر احمدیوں ۔ می موعود علی اسلام و اسم احمد
کے متعلق صفحہ ۳۳ میں میں نے لکھا ہے ۔
دوسرا مسئلہ کفر ہے جس پر خواجہ صاحب نے بحث کی ہے۔ اس مسئلہ پر میں خود حضرت مسیح موعود
کی اپنی تحریریں شائع کر چکا ہوں۔ مزید تشریح کی ضرورت نہیں۔ میرا وہی عقیدہ ہے ۔
-1911
اس کے نیچے حاشیہ میں بتایا ہے کہ مفصل دیکھو رسالہ تمیز الاذہان اپریل سفانہ ۔ یہ وہ رسالہ ہے
جس میں میرا چالیس صفحہ کا مضمون تکفیر غیر احمدیان کے متعلق شائع ہوا تھا۔ اور جس میں سے بعض فقرات
میں پہلے نقل کر چکا ہوں ۔ پھر لکھا ہے :۔
"پس جو حکم نبی کے انکار کے متعلق قرآن کریم میں ہے ۔ وہی مرزا صاحب کے منکر کی نسبت ہے ؟
القول الفصل ۳ مطبوعہ قادیان جنوری شانه )
ان حوالہ جات سے ثابت ہے کہ القول الفصل میں کھول کھول کر یہ امر بیان کر دیا گیا تھا کہ حضرت
مسیح موعود نبی ہیں ۔ آپ کے منکر کافر ہیں اور یہ کہ آپ آیت اسمہ احمد کے مصداق ہیں۔ یہ کتاب جنوری
191ء میں شائع ہوئی ہے اور مولوی سید محمد احسن صاحب کے پاس بھیجی گئی۔ اس کے متعلق مولوی
سید محمد احسن صاحب قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل کو تحریر کرتے ہیں :-
"
القول الفصل اول سے اخیر تک خاکسار نے سنا اس کی نسبت میں عرض کر چکا ہوں کہ اس
میں سب طرح سے اتمام حجت منکرین خلافت پر کیا گیا ہے "
پھر ان کے بیٹے سید محمد یعقوب صاحب کا لکھا ہوا ایک خطہ ان کی طرف سے مجھے بھیجا گیا تھا ۔
اس میں وہ لکھتے ہیں :۔
رساله إنَّهُ لَقَولُ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ کو خاکسار نے جناب والد صاحب کو سنایا ۔
دعاوی صادقہ اور مصد وقہ سن کر ایسے خوش ہوئے کہ عوارض لاحقہ متعلقہ پیری و دیگر امراض کو فراموش کر دیا
اور کہنے لگے کہ الحمد للہ یں نے وہ وقت پا لیا کہ جس کا میں سالہا سے منتظر تھا ۔۔۔۔۔۔ یہاں پر آل فرعون
لاہوریوں کی نسبت جناب والد صاحب کی طرف سے لکھتا ہوں ۔ خارجاً معلوم ہوا کہ اس رسالہ الفصل کو
ایک شیطان نے یہ کہا کہ مصنف رسالہ شریر ہے ، کذاب ہے، چالباز ہے ، میں سارے پر دے اس
★
یہ فتوی مولوی صاحب کا خواجہ کمال الدین صاحب کی نسبت ہے ۔

انوار العلوم جلد 4
۱۷۳
آمینه صداقت
کے کھولوں گا ۔ یہ قول تو اس کا ایک ادنی ہے ۔ اس کا تو وہی حال ہے جو فرعون کا تھا ۔۔۔ اگر بالآخر توبہ
نہ کی تو غرق طوفان ضلالت میں ہو جاوے گا ۔ آئین " مورخه ۱ار فروری شاه )
مولوی سید محمد احسن صاحب کے ان دونوں خطوط سے ثابت ہوتا ہے کہ سید صاحب نے رسالہ
القول الفصل کو بغور شروع سے آخر تک سنا ۔ اور اس کے مضمون کو صادقہ اور مصدوقہ پایا۔ یعنی وہ مضامین
پیتے بھی ہیں اور خدا تعالیٰ اور اس کے راست باز بندوں کی طرف سے ان کی صداقت ثابت بھی کی گئی
ہے ۔ اور یہ کہ اس کتاب کے سننے سے آپ اس قدر خوش ہوئے کہ آپ کو اپنی بیماری بھی بھول گئی ۔
اور آپ نے اس کو سن کر مجھے میں وہ بات پالی جس کے آپ سالہا سال سے منتظر تھے اس سے آپ
کا اشارہ میرے موعود بیٹا ہونے کی طرف ہے جس کا ذکر آپ اکثر خطبات و گفتگو میں فرمایا کرتے تھے
اور اس کتاب کو بُرا کہنے والے کو آل فرعون اور فرعون اور طوفان ضلالت میں غرق ہونے والا قرار دیا۔
پس اس قدر تائید اور اتفاق کے بعد جو ان مسائل سے سید صاحب ظاہر فرما چکے ہیں۔ انہی مسائل
کی بناء پر وہ کس طرح بیعت توڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ ایسی بات تو کسی عقلمند کی طرف منسوب نہیں
کی جا سکتی۔ ضرور ہے کہ حقیقت کچھ اور ہو۔ اور یا تو مولوی صاحب کو دھوکا دیا گیا ہو یا فریب سے
ان کی طرف وہ باتیں منسوب کر دی گئی ہوں ۔ جو انہوں نے نہ کی ہوں بیس یہ کہنا کہ سب سے پرانے اور
سب سے عالم صحابی مسیح موعود نے میرے عقائد کے خلاف لکھا ہے ۔ درست نہیں۔ کیونکہ ان مسائل
کی اس قدر تائید کے بعد سید صاحب کا ان کو مسائل کفریہ قرار دینا کسی عقلمند کی سمجھ میں نہیں آسکتار مسئلہ
مفیر غیر احمد یاں کے متعلق جو میرا مضمون تشجیہ الا ذبان میں شائع ہو چکا ہے ۔ اس کی تائید میں مولوی صاحب
کا ایک اور خط بھی ہے جس میں سے اقتباس ذیل اُمید ہے کہ حق پسند لوگوں کے لئے مفید ہو گا مولوی
صاحب میرے اس مضمون کے متعلق تحریر فرماتے ہیں :-
" میری رائے ناقص میں کفر و کافر کی بحث میں آپ نے تبلیغ کامل کر دی ہے۔ اب اس بحث
کی طرف بالکل توجہ نہ فرماویں۔ لا يَضُتُركُم مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ (المائدة : ١٠٩)
یہ خط میرے مضمون متعلق تکفیر احمدیاں کے متعلق ہے۔ جو اپریل سنہ میں شائع ہوا اور یہ خط
ستمبر ہ کو مولوی صاحب نے میرے نام اپنے وطن امروہہ سے لکھا ۔ 191

آج 10 میں سے 10 باقی