مولوی محمد علی صاحب کے اعتراض کاایک اور طریق سے دفعیہ

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
166
آئینه صداقت
ہے کہ یہ ایک بہانہ ہے جو ان لوگوں نے ہم سے جدائی کے لئے بنایا ہے ۔ اگر واقع میں دیکھا جائے
تو میرے بہا نعین ان سے بہت زیادہ تعلق رکھتے رہ تعلق رکھتے ہیں۔ بہ نسبت اس کے جوان کے ہمراہی مبائعین
سے رکھتے ہیں۔ ہر سال ان کے جلسہ پر ہمارے کچھ نہ کچھ آدمی جاتے ہیں۔ مگر ان کے آدمی سوائے
اس سال کے کہ خاص طور پر مدعو کئے جانے پر چند آدمی آئے تھے کبھی نہیں آئے بلکہ جب کوئی ہمارا
آدمی چلا جاوے تو اس کی سخت ہتک کی جاتی ہے اور ذلیل کیا جاتا ہے۔ چنانچہ ایک دوست میاں
عبد العزیز صاحب او در سیر کا خطہ چند دن ہی ہوئے مجھے ملا ہے کہ میں ان لوگوں کے پاس گیا تو انہوں
نے مجھے اپنے پاس اتر نے بھی نہیں دیا ۔ غرض ان لوگوں کی سختی میرے احباب سے اس قدر بڑھی ہوئی
ہے اور پھر دھوکا ر ہی اس قدر ترقی کر گئی ہوئی ہے کہ ان لوگوں کے پاس جا کہ ہمارے احباب کی
عزتیں معرض خطر میں ہوتی ہیں اور سوائے ایسے لوگوں کے کہ جن سے انہیں امید ہو کہ شاید ہم میں
مل جاویں یا صاحب ثروت لوگ ہوں کہ ان سے کچھ فائدہ اُٹھانا چاہیں دوسروں کو یہ لوگ منہ لگانا
بھی پسند نہیں کرتے ۔
کتابوں کے متعلق بھی اگر دیکھا جاوے تو میری جماعت میں ایسے بہت لوگ ملیں گے
جنہوں نے ان کی کتابیں پڑھی ہیں یہ نسبت مولوی صاحب کے ایسے ہم خیال لوگوں کے جنہوں نے
میری کتب پڑھی ہیں ۔
مولوی محمد علی صاحب کے اعتراض کا ایک اور طریق سے دفعیہ آخر میں میں یہ بھی
بتا دینا چاہتا ہوں کہ
اس وقت کہ میں یہ حصہ مضمون لکھ رہا ہوں ۔ مولوی صاحب کا یہ اعتراض کہ ان کے مرید اس لئے
دھوکے میں پھنسے ہوئے ہیں کہ یہ ان کو ہماری باتیں سننے نہیں دیتے۔ ایک اور طرح بھی دور کر دیا گیا
ہے اور بالکل بے حقیقت اور جھوٹا ہو گیا ہے اور وہ اس طرح کہ جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں اس
جلسہ پر یعنی شانہ کے جلسہ سالانہ پر بوجہ میری بیماری کے دسمبر شا اللہ سے ملتوی کر کے مارچ
1919 کو کیا گیا تھا۔ میری طرف سے خاص طور پر غیر مبالعین کو بلوایا گیا تھا۔ چنانچہ تمہیں کے قریب
ان کے چیدہ آدمی آئے جنہوں نے مجھ سے درخواست کی کہ ان کو بولنے کا وقت دیا جائے چونکہ یہ لوگ
مدعو تھے یہ خیال کر کے کہ وہ ہمارے مہمان ہیں میں نے ان کی درخواست کو قبول کر لیا اور انہیں کہا کہ
وہ اپنے میں سے ایک آدمی مقرر کریں جو ان کے خیالات کو حاضرین جلسہ کے سامنے بیان کرے اور اتنے
وقت کے لئے بول سکے جس قدر وقت کہ انہوں نے ہمارے آدمی کو اپنے جلسے میں بولنے کے لئے دیا

انوار العلوم جلد 4
۱۷۸
آئینه صداقت
تھا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ وفد کے ممبروں میں سے کوئی ایسا موزوں آدمی نہیں ہے جو
کہ اس موقع پر بول سکے اس لئے اجازت دی جائے کہ سید مدثر شاہ ان کی طرف سے بولیں انہوں
نے یہ بھی درخواست کی کہ ان کے لیکچرار کو تقریر کے لئے اس سے زیادہ وقت دیا جائے جو انہوں
نے اپنے جلسے میں ہمارے نمائندے کو دیا تھا ۔ میں نے ان کی دونوں درخواستوں کو منظور کر لیا۔
چنانچه حافظ روشن علی صاحب کی تقریر کے بعد جس کا عنوان " نبوت مسیح موعود " تھا اجازت دی گئی
کہ فریق مخالف کے نمائندہ ایک گھنٹہ تک حاضرین جلسہ کے سامنے جنکی تعداد قریب چھ ہزار احمدیوں کی
تھی اور جو ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تھے اپنے خیالات کا اظہار کرے۔ چنانچہ میر مدثر
شاہ صاحب نے ایک گھنٹہ تک تقریر کی جب وہ اپنی تقریر کو ختم کر چکے تو ان کے دلائل کو میر محمد اسحق
صاحب نے رد کیا ۔ اس واقعہ نے ہمیشہ کے لئے فریق مقابل کی اس شکایت کو دور کر دیا کہ احمدیوں
کو ان کے دلائل سننے سے روکا جاتا ہے۔ الحمد للہ کہ فریق مقابل کے خیالات سننے سے احمدیوں کا
بان اپنے عقائد کے متعلق اور بھی مضبوط ہو گیا ۔ اور ان پر فریق مقابل کے خیالات کی کمزوریاں اور غلطیاں
کھل گئیں میرمحمد التقی صاحب کی تقریر سے اس قرآنی صداقت کی ایک اور مثال قائم ہوگئی کہ سچ کے آگے
جھوٹ نہیں ٹھہر سکتا ۔
اب میں کیسے بعد دیگرے تمام ان باتوں کا جو مولوی محمد علی صاحب کی کتاب اختلافات سلسلہ میں
قابل رد تھیں رد کر چکا ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو شخص بھی ان دلائل کو منصفانہ نظر سے دیکھے
گا اسے پورا پورا یقین ہو جائے گا کہ مولوی محمد علی صاحب اپنی کتاب " دی سپلٹ میں متواتر غلط بیانیوں
سے کام لیتے چلے گئے۔ اور اختلافات سلسلہ کو بیان کرتے وقت انہوں نے کم سے کم چو میں جگہوں پر
جان بوجھ کر اور خدا کے خوف اور قہر سے الگ ہو کر خلاف بیانی سے کام لیا ہے ۔ وہ لوگ جو دور دراز
ممالک میں رہتے ہیں اور سلسلہ کے مرکز سے پیوستگی کے ان کے پاس سامان نہیں ہیں اور اس کے حالات
سے پوری طرح واقف نہیں ہیں وہ اس طرح واقعات کی حقیقت کا اندازہ نہیں لگا سکتے جس طرح کہ
وہ لوگ جنہوں نے کہ ان واقعات کو بچشم خود دیکھا ہے ۔ تاہم وہ زبردست شہادتیں جو اس کتاب میں
جمع کر دی گئی ہیں وہ اُمید ہے کہ ان کو بھی آسانی سے صحیح نتیجہ پر پہنچنے کے قابل کر دیں گی اور اس
مقولہ کے مطابق کہ دیگ میں سے ایک چاول ہی کافی ہوتا ہے۔ وہ پیچدار اور صداقت سے دور
باتیں جن کا اوپر ذکر ہو چکا ہے ۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہوں گی کہ وہ شخص جس نے ان
کو پبلک کے سامنے پیش کرنے کی دلیری کی ہے کسی دل و دماغ کا انسان ہے۔ جن باتوں کے متعلق میں
سے

انوار العلوم جلد 4
149
آئینه صداقت
نے تحریری ثبوت پیش کر دیا ہے۔ ان باتوں کے متعلق کسی اور شہادت کی ضرورت ہی نہیں ، مگر جو امور
ایسے ہیں کہ جن کے متعلق کوئی تحریری شہادت پیش نہیں کی جاسکتی صرف زبانی شہادت سے ان کا
فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کے متعلق میں مولوی محمد علی صاحب کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر وہ ان کے
متعلق میرے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہیں تو قسم کھا کر بیان کریں کہ میں نے ان کے بیان کرنے میں جھوٹ
سے کام لیا ہے۔ لیکن میں خوب جانتا ہوں کہ مولوی صاحب اس طریق کو کبھی اختیار نہیں کرینگے کیونکہ
وہ قسم اور مباہلہ کے ذریعہ سے فیصلہ کرنے کو نہایت حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حالانکہ یہ طریق فیصلہ
اسلام کا پسندیدہ بلکہ اسلام کی صداقت کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ
ڈرتے ہیں کہ اس طریقی فیصلہ کو اختیار کر کے وہ خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کا کر اپنی ہلاکت کا سامان
نہ پیدا کر لیں اور ان کی شامت اعمال ان کے پیش نہ آجائے ۔
واخر دَعُونَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ

آج 10 میں سے 10 باقی