خواجہ صاحب کی احمدیت کے مغز سے نا واقفیت
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۱۸۲
آئینه صداقت
مسیح موعود نے دیا ۔ تو انہوں نے اس پر بہت کچھ نا امیدی کا اظہار کیا ۔ اور خیال ظاہر کیا کہ یہ مضمون قدر
کی نگاہوں سے نہ دیکھا جاوے گا اور خواہ مخواہ مہنسی کا موجب ہوگا۔ مگر حضرت مسیح موعود کو خدا تعالیٰ
نے بتایا کہ مضمون بالا رہا چنانچہ حضرت مسیح موعود نے قبل از وقت اس الہام کے متعلق اشتہار لکھ کر لاہور
میں شائع کرنا مناسب سمجھا۔ اور اشتہار لکھ کر خواجہ صاحب کو دیا کہ اسے تمام لاہور میں شائع اور چسپاں
کیا جائے اور خواجہ صاحب کو بہت کچھ تسلی و تشفی بھی دلائی ۔ مگر خواجہ صاحب چونکہ فیصلہ کئے بیٹھے
تھے کہ مضمون نعوذ بالله لغو اور بیہودہ ہے انہوں نے نہ خود اشتہار شائع کیا نہ لوگوں کو شائع کرنے
دیا۔ آخر حضرت مسیح موعود کا حکم بنا کر جب بعض لوگوں نے خاص زور دیا تو رات کے وقت لوگوں کی
نظروں سے پوشیدہ ہو کر چند اشتہار دیواروں پر اونچے کر کے لگا دیئے گئے تاکہ لوگ ان کو پڑھ نہ سکیں
اور حضرت مسیح موعود کو بھی کہا جا سکے کہ ان کے حکم کی تعمیل کر دی گئی ہے۔ کیونکہ خواجہ صاحب کے خیال
میں وہ مضمون جس کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ " بالا رہا" اس قابل نہ تھا کہ اسے ایسے بڑا بڑے
بڑے محققین کی مجلس میں پیش کیا جاوے ۔ آخر وہ دن آیا جس دن اس مضمون کو سنایا جانا تھا مضمون
جب سنایا جانا شروع ہوا تو ابھی چند منٹ نہ گزرے تھے کہ لوگ بت بن گئے اور ایسا ہوا گو یا ان پر
سحر کیا ہوا ہے وقت مقررہ گزر گیا مگر لوگوں کی دلچسپی میں کچھ کمی نہ آئی اور وقت بڑھایا گیا مگر وہ بھی
کافی نہ ہوا ۔ آخر لوگوں کے اصرار سے جلسہ کا ایک دن اور بڑھایا گیا اور اس دن بقیہ لیکچر حضرت مسیح موعود
کا ختم کیا گیا۔ مخالف اور موافق سب نے بالاتفاق کہا کہ حضرت مسیح موعود کا لیکچر سب سے بالا رہا
اور خدا تعالی کی بتائی ہوئی بات پوری ہوئی ۔ مگر اس زبر دست پیشگوئی کو خواجہ صاحب کی کمزوری ایمان
نے پوشیدہ کر دیا ۔ اب ہم ان واقعات کو سناتے ہیں۔ مگر کجا ہمارے سنانے کا اثر اور کجا وہ اثرہ جو اس
اشتہار کے قبل از وقت شائع کر دینے سے ہوتا ۔ اس صورت میں اس پیشگوئی کو جو اہمیت حاصل ہوتی
ہر ایک شخص بخوبی ذہن میں لا سکتا ہے ۔
-
خواجہ صاحب کی احمدیت کے مغز سے نا واقفیت اس قسم کے اور بہت سے واقعات
ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ
خواجہ صاحب نے احمدیت کے مغز کو نہیں پایا تھا اور ان کا احمدیت میں داخل ہونا در حقیقت اس
احسان کا نتیجہ تھا جو حضرت مسیح موعود نے ان پر کیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر دشمنوں کی طرف سے
بعض مقدمات ہوئے ان میں خواجہ صاحب پیرو کار ہوتے تھے ۔ اس دوران میں بھی خواجہ صاحب نے
بعض کمزوریاں دکھائیں ۔ جن کے بیان کرنے کا یہاں موقع نہیں ۔
حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۹۱
انوار العلوم جلد 4
۱۸۳
آئینہ صداقت
۱۹۰۵ ء میں وطن اخبار کی ایک تحریک پر کہ ریویو آف ریلیجنز میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
ذکر نکال دیا جاوے اور عام اسلامی باتیں ہوں تو غیر احمدی بھی اس میں مدد کریں گے خواجہ صاحب
ہو گئے کہ ایسا ہی کر لیا جاوے اور یہ فیصلہ بھی کر لیا کہ ایک ضمیمہ ریویو کے ساتھ ہو جس میں کہ سلسلہ
تیار ہوئے
کے متعلق ذکر اس رسالہ میں عام ہوں باہر کے متعلق ذکر ہو اصل رسالہ میں عام باتیں ہوں ۔ اس فیصلہ پر اس قدر شور ہوا کہ آخر ان کو دینا پڑا اور
یہ تجویز خواجہ صاحب کے دل ہی دل میں رہ گئی ۔ مگر خواجہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب کی اس
تحریک سے ایک شخص ڈاکٹر عبدالحکیم مرتد کو جو مدت سے گندے عقائد میں مبتلا تھا جرات ہو گئی اور اس
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس بارہ میں خط و کتابت شروع کر دی اور گو محرک اس خط و کتابت
کا خواجہ صاحب کا سمجھوتہ تھا جو ایڈیٹر وطن سے ریویو کے متعلق کیا گیا تھا ۔ مگر دراصل اس خط و کتابت
میں بعض ایسے عقائد کی بنیاد پڑ گئی جو آئندہ کے لئے غیر مبالعین کے عقائد کا مرکزی نقطہ قرار پائے۔
عبد الحکیم نے ابتداء ۱۹۰۶ ء میں حضرت مسیح موعود کو سب سے پہلا خط لکھا تھا جس کا خلاصہ
یہ تھا کہ
ار سوائے ان کے جو ہمیں کافر کہتے ہیں باقی کے پیچھے نمازہ جائز ہونی چاہئے ۔
ریویو آف ریلیجینز کے متعلق جو تجویز خواجہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب نے کی تھی اسے مان
لیا جاوے اور اس پر عمل کیا جاوے ۔
حضرت مسیح کا وجود خادم اسلام ہے نہ اصل اسلام پس آپ کے وجود کو پیش کرنے کی خاطر اسلام
کی اشاعت میں روک نہ ڈالی جاوے ۔
عام قاعدہ حکمت کے ماتحت پہلے شرک بدعت وغیرہ بڑے مسائل لوگوں کے سامنے پیش کئے
جاویں پھر حضرت مسیح موعود کی ذات کو پیش کیا جاوے۔
ه صرف وفات مسیح پر اس قدر زور نہ دیا جاوے دوسرے مسائل اسلام کی طرف بھی توجہ وفات پراس
کی جاوے۔
احمدیوں کی اخلاقی حالت بہت گری ہوئی ہے ان کی عملی حالت کی درستی کی طرف خاص
توجہ کی جاوے ۔
۔ ہماری جماعت کا مشتری کام بہت سست ہے اس کی طرف خاص توجہ کی جائے۔ ہم غیر احمدی
مسلمانوں سے سلام تنگ ترک کر بیٹھے ہیں حالانکہ عدم تبلیغ کے مجرم ہم ہیں ۔
اسلام کی طرف پیچی رہبر فطرت صحیحہ اور سچی تعلیم ہے نہ کہ محض پیشگوئیاں ۔ پس قرآنی تعلیم کو مردہ قرار
انوار العلوم جلد 1
الله
آئینه صداقت
دینا حد درجہ کی بے باکی ہے ( یہ اشارہ اس بات کی طرف ہے جو وطن کی تحریک کے متعلق کی گئی تھی
کہ حضرت مسیح موعود کا ذکر درمیان سے ہٹا کہ کیا مردہ اسلام پیش کیا جاوے ۔ مرزا محمود احمد ) ہے: کیام
اگر احمد اور محمد جدا نہیں تو جس رنگ میں محمدی تعلیم تیرہ سو سال سے ہوتی چلی آئی ہے اسے اب مردہ
کیوں قرار دیا جاوے ۔ اسلام کی ہتک اس سے زیادہ نہیں ہو سکتی کہ اس کی زندگی کا دارومدار ایک
تیرہ سو سال بعد آنے والے شخص پر رکھا جاوے ۔
یہ علمی زمانہ ہے قرآن کریم کے علمی مضامین کی اشاعت سے بہت فائدہ کی امید تھی ضمیمہ الگ شائع
ہوتا مرید اسے لیتے اور ریویو کی اشاعت بڑھ جاتی مگر افسوس کہ احمدی جماعت نے تنگ ظرفی
کا نمونہ دکھایا اور جب کہ غیر احمدی تنگ ظرفی کی دیوار کو توڑنے لگے تھے انہوں نے اسے
کھڑا کر دیا۔
پھر دوسرے خط میں لکھا ہے :۔
کیا آپ کے نزدیک تیرہ کروڑ مسلمانوں میں کوئی بھی سچا خدا پرست راست باز نہیں۔ کیا محمدی
اثر اس تمام جماعت پر سے اُٹھ گیا۔ کیا اسلام بالکل مردہ ہو گیا۔ کیا قرآن مجید بالکل بے اثر
ہو گیا ۔ کیا رب العالمین ، محمد ، قرآن ، فطرت اللہ اور عقل انسان بالکل معطل اور بیکار ہو گئے
کہ آپ کی جماعت کے سوا نہ باقی مسلمانوں میں راست بانہ ہیں نہ باقی دنیا میں بلکہ تمام کے تمام
سیاہ باطن سیاہ کار اور جہنمی ہیں ۔
مجھے اس جگہ اس امر پر بحث نہیں کہ اس کے ان خطوط کا حضرت مسیح موعود نے کیا جواب دیا کیونکہ
ان مسائل کے متعلق آگے بحث ہوگی ۔ اس وقت اسی قدر کہہ دینا کافی ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اس کے
ان خطوط کے جواب میں لکھ دیا کہ :-
"
اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ ہزار ہا آدمی جو میری جماعت میں شامل نہیں کیا راست بازوں سے
خالی ہیں تو ایسا ہی آپ کو یہ خیال بھی کر لینا چاہئے کہ وہ ہزار ہا ہیوں اور نصاری جو اسلام نہیں
لائے۔ کیا وہ راست بازوں سے خالی تھے ۔ بہر حال جبکہ خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا ہے
کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے۔ اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا ہے ۔ وہ
مسلمان نہیں ہے اور خدا کے نزدیک قابل مواخذہ ہے۔ تو یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ اب
میں ایک شخص کے کہنے سے جس کا دل ہزاروں تاریکیوں میں مبتلاء ہے خدا کے حکم کو چھوڑ
دوں ۔ اس سے سہل تریہ بات ہے کہ ایسے شخص کو اپنی جماعت سے خارج کر دیا جاوے