خلافت اولیٰ میں مولوی محمد علی صاحب کے خیالات اور کوششیں
انوارالعلوم (جلد 6)
انوارالعلوم جلد 4
۱۸۵
آئینہ صداقت
اس لئے میں آج کی تاریخ سے آپ کو اپنی جماعت سے خارج کرتا ہوں "
گو حضرت مسیح موعود کی اس فوری اور سخت تنبیہ کا یہ نتیجہ تو گلا کہ جماعت میں سے کسی اور شخص
کو اس وقت عبدالحکیم کے خیالات کی تائید اور تصدیق کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ
ندر اندر ہی لوگوں سادات تھے کے کے دل میں یہ خیالات گھر کر چکے تھے اور ان لوگوں کے سردار خواجہ
واقعات بتاتے ہیں کہ خواجہ صاحب کا ایمان اندر سے کھوکھلا ہو چکا تھا ۔ بعد کی ان کی تحریرات سے
ظاہر ہے کہ وہ ان خیالات کا شکار ہو گئے تھے اور اب سب دنیا دیکھ رہی ہے کہ وہ یہی عقائد پھیلا
رہے ہیں۔
خواجہ صاحب کا مولوی محمد علی صاحب کو ااااااااااااا اپنا ہم خیال بنانا جہاں مولوی تک محمد میرا علی صاحب خیال شروع ہے
میں ان عقائد کی تائید میں نہ تھے ۔ مگر خواجہ صاحب نے ان کو ایک کارآمد ہتھیار دیکھ کر برابر اپنا ہم خیال
بنانے کی کوشش کی۔ اور آہستہ آہستہ حضرت مسیح موعود بر زبان طعن کھولنے کی جرأت دلا دی۔ گو
میرے نزدیک حضرت مسیح موعود کی وفات تک ان کے ایمان میں زیادہ تزلزل واقعہ نہیں ہوا تھا۔ مگر
آپ کی وفات کے ساتھ ہی معلوم ہوتا ہے بہت بڑا تزلزل مولوی صاحب کے خیالات میں آنا شروع
ہوا ۔ اور اس کا باعث بعض بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوئیں ۔ مولوی محمد علی صاحب کی طبیعت شروع
سے ہی نہایت غصہ والی رہی ہے اور وہ کبھی اپنے خصم کی بات سن کر برداشت کرنے کے قابل ثابت
نہیں ہوئے اور ایک دفعہ جب ان کے دل میں غصہ پیدا ہو جائے تو اس کا نکالنا بہت مشکل ہو جاتا
ہے اور وہ اپنے مخالف کو ہر طرح نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حضرت خلیفہ المسیح
الاول سے انجمن کے بعض کاموں میں مولوی محمد علی صاحب کو حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں رنجش
پیدا ہو جاتی تھی۔
خلافت اولی میں مولوی محمد علی صاحب کے خیالات اور کوششیں جب حضرت
مسیح موعود
کی وفات پر آپ کو خلیفہ تجویز کیا گیا ۔ تو مولوی صاحب کو بہت برا معلوم ہوا اور آپ نے انکار بھی کیا اور
پیش کیا کہ خلافت کا ثبوت کہاں سے ملتا ہے۔ مگر جماعت کی عام رائے کو دیکھ کر اور اس وقت کی
بے سرو سامانی کو دیکھ کر دب گئے اور بیعت کرلی ۔ بلکہ اس اعلان پر بھی دستخط کر دیئے جس میں جات
کو اطلاع دی گئی تھی کہ حضرت مولوی نور الدین صاحب الوصیت کے مطابق خلیفہ مقرر ہوئے ہیں۔ مگر ظاہری
انوار العلوم جلد 4
آئینه صداقت
بیعت کے باوجود دل نے بیعت کا اقرار نہیں کیا۔ اور اپنے ہم خیالوں اور دوستوں کی مجلس میں اس قسم
کے تذکر سے شروع کر دیئے گئے جن میں خلافت کا انکار ہوتا تھا اور اس طرح ایک جماعت اپنے
ہم خیالوں کی بنائی خواجہ کمال الدین سب سے بہتر شکار تھا جو مولوی محمد علی صاحب کو ملا کیونکہ
وہ خود اس فکر میں تھے کہ مولوی محمد علی صاحب کو اپنا ہم خیال بنائیں اور اس کی سب سے بہتر
صورت یہی تھی کہ وہ خود مولوی محمد علی صاحب کے خاص خیالات میں ان کے شریک ہو جاویں، چنانچہ
حضرت مسیح موعود کی وفات کو ابھی پندرہ دن بھی نہ گزرے تھے کہ خواجہ صاحب نے مولوی محمد علی
صاحب کی موجودگی میں مجھ سے سوال کیا کہ میاں صاحب ! آپ کا خلیفہ کے اختیارات کے متعلق کیا
خیال ہے ؟ میں نے کہا اختیارات کے فیصلہ کا وہ وقت تھا جبکہ ابھی بیعت نہ ہوئی تھی جبکہ حضرت
خلیفہ اول نے صاف صاف کہہ دیا کہ بیعت کے بعد تم کو پوری پوری اطاعت کرنی ہوگی اور اس
تقریر کو سن کر ہم نے بیعت کی تو اب آقا کے اختیار مقرر کرنے کا حق غلاموں کو کب حاصل ہے میرے
جواب کو سن کر خواجہ صاحب بات کا رُخ بدل گئے اور گفتگو اسی پر ختم ہو گئی ۔ ان ہی ایام میں ۔
مولوی محمد علی صاحب کو بعض باتوں پر والدہ صاحبہ حضرت اُم المؤمنین سے بعض شکایات پیدا ہوئیں
وہ بیچی تھیں یا جھوٹی مگر مولوی صاحب کے دل میں وہ گھر کر گئیں ۔ اور آپ نے ان شکایتوں کا
اشارة رساله ریویو آف ریلیجنز بر آف ریلیجنز میں بھی ذکر کر دیا ۔ چونکہ خلافت کا مجھے مزید دیکھا گیا اس لئے اس
ذاتی بغض کی وجہ سے یہ خیال کر لیا گیا کہ یہ خلافت کا اس لئے قائل ہے کہ خود خلیفہ بنا چاہتا ہے
پس خلافت کی مخالفت کے ساتھ ساتھ حضرت مسیح موعود کے خاندان خصوصاً میری مخالفت کو
بھی ایک مدعائے خاص قرار دیا گیا اور ہمیشہ اس کے لئے ایسی تدبیریں ہوتی رہیں جن کے ذکر کرنے
کی نہ یہاں گنجائش ہے نہ فائدہ ۔
اس
اسی عرصہ میں جلسہ سالانہ کے دن آگئے جس کے لئے مولوی محمد علی صاحب کے احباب نے خاص
طور پر مضامین تیار کئے - اور یکے بعد دیگرے انہوں نے جماعت کو یہ سبق پڑھانا شروع کیا کہ خدا کے
مأمور کی مقرر کردہ جانشین اور خلیفہ صدر انجمن احمد یہ ہے جس کے یہ لوگ ٹرسٹی ہیں ۔ اور اس کی
اطاعت تمام جماعت کے لئے ضروری ہے۔ مگر اس سبق کو اس قدر لوگوں کے مومنوں سے اور اس قدر
مرتبہ دہرایا گیا کہ بعض لوگ اصل منشاء کو پاگئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اصل غرض حضرت خلیفہ اول کو
خلافت سے جواب دینا ہے اور اپنی خلافت کا قائم کرنا۔ صدر انجمن احمدیہ کے چودہ ممبروں سے قریباً آٹھ
مولوی محمد علی صاحب کے خاص دوست تھے اور بعض اندھا دھند بعض حسن ظنی سے ان کی ہر ایک