نہایت خطرناک حالت

انوارالعلوم (جلد 6)

الوار العلوم جلد 4
١٨٩
آئینه صداقت
گر ہر ایک شخص کا چہرہ بتا رہا تھا کہ وہ آنے والے دن کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھ رہا ہے۔ بیرو نجات ہے تھا کو رہا۔
آنے والے لوگوں سے معلوم ہوا کہ ان لوگوں کو یہ ام سمجھانے کی پوری طرح کوشش کی گئی ہے کہ اصل جانشین
حضرت مسیح موعود کی انجمن ہی ہے اور خلیفہ صرف بیعت لینے کے لئے ہے اور تمام راستہ بھر خاص طور پر
یہ بات ہر ایک شخص کے ذہن نشین کی گئی ہے کہ جماعت اس وقت سخت خطرہ میں ہے۔ چند شریراپنی
ذاتی اغراض کو مد نظر رکھ کر یہ سوال اُٹھا رہے ہیں اور جماعت کے اموال پر تصرف کر کے من مانی
کارروائیاں کرنی چاہتے ہیں۔ لاہور میں جماعت احمدیہ کا ایک خاص جلسہ خواجہ کمال الدین صاحب
نے اپنے مکان پر کیا اور لوگوں کو سمجھایا گیا کہ سلسلہ کی تباہی کا خطرہ ہے۔ اصل جانشین حضرت مسیح موعود
کی انجمن ہی ہے اور اگر یہ بات نہ رہی تو جماعت خطرہ میں پڑ جاوے گی اور سلسلہ تباہ اہ ہے ہو جاوے گا اور
سب لوگوں سے دستخط لئے گئے کہ حسب فرمان حضرت مسیح موعود جانشین حضرت مسیح موعود کی انجمن ہی
ہے۔ صرف دو شخص یعنی حکیم محمد حسین صاحب قریشی سیکر ٹری انجن احمدیہ لاہور اور بابو غلام محمد صاحب
فورمین ریلوے دفتر لاہور نے دستخط کرنے سے انکار کیا۔ اور جواب دیا کہ ہم تو ایک شخص کے ہاتھ پر بعیت
کر چکے ہیں وہ ہم سے زیادہ عالم اورزیادہ شیعہ اللہ رکھتا ہے اور حضرت مسیح موعود کا ادب ہم سے زیادہ اس
کے دل میں ہے۔ جو کچھ وہ کہے گا ۔ ہم اس کے مطابق عمل کریں گے۔ غرض محضر نامہ تیار ہوئے لوگوں
کو سمجھایا گیا اور خوب تیاری کر کے خواجہ صاحب قادیان پہنچے۔ چونکہ دین کا معاملہ تھا اور لوگوں کو یقین
دلایا گیا تھا کہ اس وقت اگر تم لوگوں کا قدم پھیلا تو لیس ہمیشہ کے لئے جماعت تباہ ہوئی۔ لوگوں میں
سخت جوش تھا۔ اور بہت سے لوگ اس کام کے لئے اپنی جان دینے کے لئے بھی تیار تھے اور بعض
لوگ صاف کہتے تھے کہ اگر مولوی صاحب (حضرت خلیفہ اول) نے خلاف فیصلہ کیا تو ان کو اسی وقت
خلافت سے علیحدہ کر دیا جاوے گا بعض خاموشی سے خدا تعالیٰ کے فیصلہ کے منتظر تھے بعض بالمقابل
خلافت کی تائید میں جوش دکھا رہے تھے اور خلافت کے قیام کے لئے ہر ایک قربانی پر آمادہ تھے
عام طور پر کہا جا سکتا ہے کہ باہر سے آنے والے خواجہ صاحب اور ان کے ساتھیوں کی تلقین کے باعث
قریباً سب کے سب اور قادیان کے رہنے والوں میں سے ایک حصہ اس امر کی طرف جھک رہا تھا کہ نہین اور
ہی جانشین ہے۔ گو قادیان کے لوگوں کی کثرت خلافت سے وابستگی ظاہر کرتی تھی۔
نہایت خطرناک حالت ایسے وہ برادران جو بد می سلسلہ احمدیہ میں شامل ہوئے ہوں اور جنہوں نے وہ درد اور تکلیف نہیں دیکھی جو اس سلسلہ کے قیام کے
لئے مسیح موعود نے برداشت کی اور ان حالات کا مطالعہ نہیں کیا جن میں سے گزر کر سلسلہ اس حد

انوارالعلوم جلد 1
۱۹۰
آئینه صداقت
تک پہنچا ہے آپ لوگ اس کیفیت کا اندازہ نہیں کر سکتے جو اس وقت احمدیوں پر طاری تھی سوائے
چند خود غرض لوگوں کے باقی سب کے سب خواہ کسی خیال یا کسی عقیدہ کے ہوں مردہ کی طرح ہو رہے
تھے اور ہم میں سے ہر ایک شخص اس امر کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا کہ وہ اور اس کے اہل و عیال
کولہو میں پیس دیئے جاویں بہ نسبت اس کے کہ وہ اختلاف کا باعث نہیں۔ اس دن دنیا با وجود فراخی
کے ہمارے لئے تنگ تھی اور زندگی با وجود آسائیش کے ہمارے لئے موت سے بدتر ہو رہی تھی۔ میں
اپنا حال بیان کرتا ہوں کہ جوں جوں رات گزرتی جاتی تھی اور صبح قریب ہوتی جاتی تھی کرب بڑھتا
جاتا تھا اور میں خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑا کر دعا کرتا تھا کہ خدایا میں نے گو ایک رائے کو دوسری
پر ترجیح دی ہے مگر الٹی! میں بے ایمان بننا نہیں چاہتا تو اپنا فضل کر اور مجھے حق کی طرف ہدایت
دے۔ مجھے اپنی رائے کی پیچ نہیں مجھے حق کی جستجو ہے ۔ راستی کی تلاش ہے دعا کے دوران میں میں
نے یہ بھی فیصلہ کرلیا کہ اگر خدا تعالیٰ نے مجھے کچھ نہ بتایا توئیں جلسہ میں شامل ہی نہ ہوں گا تا کہ فتنہ کا باعث
نہ بنوں ۔ جب میرا کرب اس حد تک پہنچا تو خدا کی رحمت کے دروازے کھلے اور اس نے اپنی رحمت کے
دامن کے نیچے مجھے چھپا لیا اور میری زبان پر یہ لفظ جاری ہوئے کہ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَولا
دعا وكم (الفرقان : ۷۸ ) یعنی ان لوگوں سے کہہ دے کہ تمہارا رب تمہاری پر واہ کیا کرتا ہے اگر
تم اس کے حضور گر نہ جاؤ ۔ جب یہ الفاظ میری زبان پر جاری ہوئے تو میرا سینہ کھل گیا اور میں نے جان
لیا کہ میرا خیال درست ہے ۔ کیونکہ اس آیہ کریمیہ میں قل یعنی کہ کا لفظ بتاتا ہے کہ میں یہ بات دوسرں
کو کہدوں پپس معلوم ہوا کہ جو لوگ میرے خیال کے خلاف خیال رکھتے ہیں ان سے خدا تعالیٰ
ناراض ہے نہ مجھ سے تب میں اُٹھا اور میں نے خدا تعالیٰ کا شکر کیا اور میرا دل مطمئن ہو گیا اور میں
صبح کا انتظار کرنے لگا۔
یوں تو احمدی عموماً تستجد پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور پڑھتے ہیں۔ مگر یہ رات عجیب رات تھی
کہ بہتوں نے قریباً جاگتے ہوئے یہ رات کائی ۔ اور قریباً سب کے سب مسجد کے وقت سے مسجد مبارک
میں جمع ہو گئے تاکہ دعا کریں اور اللہ تعالیٰ سے مدد چا ہیں۔ اور اس دن اس قدر دردمندانہ دعائیں کی
گئیں کہ میں یقین کرتا ہوں کہ عرش عظیم ان سے ہل گیا ہو گا۔ سوائے گریہ و بکا کے اور کچھ سنائی نہ
دیتا تھا اور اپنے رب کے سوا کسی کی نظر اور کسی طرف نہ جاتی تھی اور خدا کے سوا کوئی نا خدا نظر نہ
آتا تھا ۔ آخر صبح ہوئی اور نماز کی تیاری شروع ہوئی ۔ چونکہ حضرت خلیفہ اول کو آنے میں کچھ دیر
ہو گئی ۔ خواجہ صاح راجہ صاحب کے رفقاء نے اس موقع کو غنیمت جان کر لوگوں کو پھر سبق پڑھا نا شروع کیا۔

انوار العلوم جلد 4
191
آئینہ صداقت
میں نماز کے انتظار میں گھر ٹہل رہا تھا۔ ہمارا گھر بالکل مسجد کے متصل ہے ۔ اس وقت میرے کان میں
شیخ رحمت اللہ صاحب کی آواز آئی کہ غضب خدا کا ایک بچہ کو خلیفہ بنا کر چند شریر لوگ جماعت کو
تباہ کرنا چاہتے ہیں میں چونکہ بالکل خالی الذہن تھا مجھے بالکل خیال نہ گزرا کہ اس بچہ سے مراد میں ہوں۔
لیکن میں حیرت سے ان کے اس فقرہ پر سوچتا رہا ۔ گو کچھ بھی میری سمجھ میں نہ آیا۔ واقعات نے ثابت کر
دیا کہ ان کا خوف بے جا تھا۔ کسی نے تو کسی کو خلیفہ کیا بنانا ہے ۔ خدا بیشک ارادہ کر چکا تھا کہ اس بچہ
کو جسے انہوں نے حقیر خیال کیا خلیفہ بنا دے۔ اور اس کے ذریعہ سے دنیا کے چاروں گوشوں میں
مسیح موعود کی تبلیغ پہنچا دے اور ثابت کر دے کہ وہ قادر خدا ہے جو کسی کی مدد کا محتاج نہیں اور
ان لوگوں کی فطرتیں پہلے ہی سے اس امر کو محسوس کر رہی تھیں جو خدا تعالیٰ کے حضور میں مقدر تھا۔
غرض حضرت خلیفہ المسیح کی آمد تک مسجد میں خوب خوب باتیں ہوتی رہیں اور لوگوں کو اونچ نیچ سمجھائی
گئی ۔ آخر حضرت خلیفۃ المسیح تشریف لائے اور نماز شروع ہوئی۔ نماز میں آپ نے سورہ بروج کی
تلاوت فرمائی ۔ اور جس وقت اس آیت پر پہنچے کہ إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ
ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ( البروج : 1 )
یعنی وہ لوگ جو مومن مرد اور مومن عورتوں کو فتنہ میں ڈالتے ہیں۔ اور پھر اس کام سے تو یہ نہیں کرتے۔
ان کے لئے اس فعل کے نتیجہ میں عذاب جہنم ہوگا اور جلا دینے والے عذاب میں وہ مبتلاء ہوں گے۔ اس
وقت تمام جماعت کا عجیب حال ہو گیا ۔ یوں معلوم ہوتا تھا۔ گویا یہ آیت اسی وقت نازل ہوئی ہے اور
ہر ایک شخص کا دل خشیتہ اللہ سے بھر گیا ۔ اور اس وقت مسجد یوں معلوم ہوتی تھی جیسے ماتم کدہ ہے ۔
با وجود سخت ضبط کے بعض لوگوں کی چیخیں اس زور سے نکل جاتی تھیں کہ شاید کسی ماں نے اپنے اکلوتے
بیٹے کی وفات پر بھی اس طرح کرب کا اظہار نہ کیا ہوگا ۔ اور رونے سے تو کوئی شخص بھی خالی نہیں تھا۔
خود حضرت خلیفہ المسیح کی آواز بھی شدت گریہ سے رک گئی اور کچھ اس قسم کا جوش پیدا ہوا کہ آپ نے
پھر ایک دفعہ اس آیت کو دہرایا اور تمام جماعت نیم سبل ہوگئی اور شاید ان لوگوں کے سوا جن کے
لئے ازل سے شقاوت کا فیصلہ ہو گیا تھا ۔ سب کے دل دہل گئے ۔ اور ایمان دلوں میں گڑ گیا اور
نسانیت بالکل نکل گئی۔ وہ ایک آسمانی نشان تھا۔ جو ہم نے دیکھا اور تائید غیبی تھی جو مشاہدہ کی نماز ختم
ہونے پر حضرت خلیفہ المسیح گھر کو تشریف لے گئے اور ان لوگوں نے پھر لوگوں کو حضرت مسیح موعود کی
ایک تحریر دکھا کر سمجھانا چاہا کہ انجمن ہی آپ کے بعد جانشین ہے ۔ لوگوں کے دل چونکہ خشیتہ اللہ سے
معمور ہو رہے تھے اور وہ اس تحریر کی حقیقت ت سے ناواقف تھے ۔ وہ اس امر کو دیکھ کر کہ حضرت

آج 10 میں سے 10 باقی