فریب دہی

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۲۰۵
آئینه صداقت
یہ جواب دیا کہ ہاں جماعت میں فساد کے مٹانے کے لئے کوئی تجویز ضرور کرنی چاہئیے۔ مگر میں نے اس
وقت کی ذمہ داری کو محسوس کر لیا اور صحابہ کا طریق میری نظروں کے سامنے آگیا کہ ایک خلیفہ کی موجودگی
میں دوسرے کے متعلق تجویز خواہ وہ اس کی وفات کے بعد کے لئے ہی کیوں نہ ہو نا جائز ہے ۔ پس
میں نے ان کو یہ جواب دیا کہ ایک خلیفہ کی زندگی میں اس کے جانشین کے متعلق تعیین کر دینی اور
فیصلہ کر دینا کہ اس کے بعد فلاں شخص خلیفہ ہو گناہ ہے۔ میں تو اس امر میں کلام کرنے کو ہی گناہ
سمجھتا ہوں ۔
جیسا کہ ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے۔ خواجہ صاحب کی اس تقریر میں بعض باتیں خاص توجہ کے
قابل تھیں ۔ اول تو یہ کہ اس سے ایک گھنٹہ پہلے تو انہی لوگوں نے حضرت خلیفہ مامیچ سے کہا تھا کہ
کوئی خطرہ کی بات نہیں وصیت کی ضرورت نہیں۔ اور وہاں سے اُٹھتے ہی آئندہ کا انتظام سوچنا
شروع کر دیا ۔ دوسری بات یہ کہ ان کی تقریر سے صاف طور پر اس طرف اشارہ نکلتا تھا کہ ان کو توخلافت
کی خواہش نہیں لیکن مجھے ہے ۔ مگر میں نے اس وقت ان بحثوں میں پڑنے کی ضرورت نہ سمجھی ۔ کیونکہ
ایک دینی سوال در پیش تھا اور اس کی نگہداشت سب سے زیادہ ضروری تھی ۔
مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ صاحب کی خلیفہ ہونے کی خواہش جیسا کہ بعد کے واقعات
نے ثابت کر دیا ہے ۔ مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ صاحب کی یہ بات کہ ہم خلافت کے خواہشمند نہیں
ہیں اس کا صرف یہ مطلب تھا کہ لفظ خلافت کے خواہشمند نہیں ہیں کیونکہ ان لوگوں نے خلافت کی جگہ
ایک نئی قسم کا عہدہ پریزیڈنٹ یا امیر جماعت کا وضع کر لیا ہے۔ جو عملاً خلیفہ کا مترادف سمجھا جاتا
ہے اور جس کے مدعی اس وقت مولوی محمد علی صاحب ہیں اور خواجہ صاحب تو اب اپنے آپ کو
خلیفہ امسیح لکھتے ہیں ۔ گو ان کو خلافت کی کوئی بات بھی میسر نہیں اور شاید یہ خطاب جو ان کے دوستوں
نے ان کو دیا ہے ۔ اور انہوں نے بھی اپنے لئے پسند کر لیا ہے یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے سزا کے طور پر
ہے تاکہ دنیا دیکھ لے کہ وہ خلافت کے اس قدر شائق تھے کہ خلیفہ المسیح ہونا تو الگ رہا اگر خلافت نہ
ملے تو خالی نام ہی سے وہ اپنا دل خوش کرتے ہیں ۔
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ بعد کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ تجویز جو قریب وہی خواجہ صاحب اور ان کے رفقاء نے میرے سامنے پیش کی در حقیقت ایک غریب
تھا اور گو اس وقت اس امر کا خیال نہیں ہو سکتا ۔ مگر اب معلوم ہوتا تھا کہ انہوں نے اپنے خیال میں مجھے
コン

انوار العلوم جلد 4
۲۰۶
آئینه صداقت
خلافت کا شائق سمجھ کر یہ چال چلی تھی کہ اس طرح مطمئن کر دیں اور خود موقع پر پہنچ کر اپنے منشاء
کے مطابق کوئی تجویز کریں ۔ ورنہ اگر وہ میری خلافت پر متفق تھے تو اس بات کے کیا معنے ہوئے کہ ان کا
انتظار کیا جاوے ورنہ فتنہ ہوگا۔ جب ان کے نزدیک بھی مجھے ہی خلیفہ ہونا چاہئے تھا تو ان کی
عدم موجودگی میں بھی اگر یہ کام ہو جاتا تو فتنہ کا باعث کیوں ہوتا۔
انصار اللہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ روحانی مریض کے مرض روحانی میں بڑھنے کے لئے بھی
سامان پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔ اسی طرح ان لوگوں کے ساتھ ہوا ۔ فروری شاہ
میں میں نے ایک رویا دیکھی کہ :-
۱۹۱۱
ایک بڑا محل ہے اور اس کا ایک حصہ گرا رہے ہیں اور اس محل کے پاس ایک میدان
ہے اور اس میں ہزاروں آدمی تھیروں کا کام کر رہے ہیں اور بڑی سرعت سے اینٹیں
پاتھتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ یہ کیسا مکان ہے اور یہ کون لوگ ہیں اور اس مکان
کو کیوں گرا رہے ہیں؟ تو ایک شخص نے جواب دیا کہ یہ جماعت احمدیہ ہے اور اس کا
ایک حصہ اس لئے گرا رہے ہیں تا پُرانی اینٹیں خارج کی جائیں (اللہ رحم کرے) اور
بعض کچی اینٹیں بچی کی جائیں ۔ اور یہ لوگ اینٹیں اس لئے پاتھتے ہیں تا اس
مکان کو بڑھایا جائے اور وسیع کیا جائے۔ یہ ایک عجیب بات تھی کہ سب پتھروں کا منہ کو جائے اور جائے۔ یہ بات
مشرق کی طرف تھا۔ اس وقت دل میں خیال گزرا کہ یہ پھیرے فرشتے ہیں اور معلوم ہوا
کہ جماعت کی ترقی کی فکر ہم کو بہت کم ہے بلکہ فرشتے ہی اللہ تعالیٰ سے اذن پاکر کام
کر رہے ہیں۔
( بدر ۲۳ فروری سالانه )
اس رویا سے تحریک پاکر میں نے حضرت خلیفہ المسیح کی اجازت سے ایک انجمن بنائی جس کے
فرائض تبلیغ سلسلہ احمدیہ ، حضرت خلیفۃ المسیح کی فرمانبرداری ، تسبیح ، تحمید و درود کی کثرت، قرآن
کریم اور احادیث کا پڑھنا اور پڑھانا ، آپس میں محبت بڑھانا ، بدظنی اور تفرقہ سے بچنا ، نماز
با جماعت کی پابندی رکھنا تھے۔ ممبر ہونے کے لئے یہ شرط رکھی گئی کہ سات دن متواتر استخارہ کے بعد
کوئی شخص اس انجمن میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے بغیر نہیں ۔ اس انجمن کا اعلان ہونا تھا کہ اعتراضات
کی بوچھاڑ ہونی شروع ہو گئی ۔ اور صاف طور پر ظاہر کیا جانے لگا کہ اس انجمن کا قیام بغرض حصول
خلافت ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس انجمن کے ممبروں میں سے ایک خاصی تعداد اس وقت ان
لوگوں کے ساتھ ہے ۔ اور وہ لوگ گواہی دے سکتے ہیں کہ اس انجمن کا کوئی تعلق تغیرات خلافت کے متعلق نہ

آج 10 میں سے 10 باقی