خواجہ صاحب کے طرز عمل کا جماعت پر اثر
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۲۰۸
آئینه صداقت
اور اسی طرح دوسرے مسائل میں بھی جیسا رنگ حضرت خلیفہ المسیح کا دیکھتے اسی طرح ہاں میں ہاں
ملا دیتے جس سے اکثر آپ میں خیال فرماتے کہ یہ لوگ نہایت خیر خواہ اور راسخ العقیدہ ہیں۔ اور
ان کی پچھلی حرکات پر پردہ ڈالتے ۔ اور اگر لوگ ان کی کارروائیاں یاد دلاتے تو آپ بعض دفعہ
ناراض بھی ہوتے اور فرماتے کہ غلطیاں سب انسانوں سے ہوتی ہیں اگر ان سے ہوگئیں تو ان
کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہو ۔ اب یہ بالکل درست ہیں مگر حضرت خلیفہ المسیح کی وفات کے ساتھ ہی
یہ ثابت ہو گیا کہ حضرت خلیفتہ امیج کو یہ لوگ دھوکا دیتے تھے اور حضرت خلیفہ المسیح نے اگر انکی
کوئی تعریف کی ہے تو یہ اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔ کیونکہ اس سے ان کی تعریف ثابت نہیں
ہوتی ۔ بلکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ آپ کے وقت میں منافقت سے کام کرتے تھے کیونکہ جن
باتوں کی نسبت حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ یہ مانتے ہیں ان پر یہ الزام مت لگاؤ کہ یہ ان
کو نہیں مانتے ۔ آپ کی وفات کے بعد انہوں نے اس سے انکار کر دیا ۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ بناوٹ بناوٹ ہی ہوتی ہے درمیان میں کبھی کبھی ان لوگوں کی
حرکات سے حضرت خلیفۃ المسیح سمجھ بھی جاتے تھے کہ یہ لوگ دھوکا دے رہے ہیں۔ اور اس کا
اظہار بھی فرماتے تھے۔ مگر پھر ان لوگوں کے معافی مانگ لینے پر خیال فرماتے تھے کہ شاید غلطی ہو گئی
ہو اور دل سے ان لوگوں نے یہ حرکت نہ کی ہو ۔ کیونکہ حسن ظنی آپ کی طبیعت میں بہت بڑھی ہوئی
تھی اور رحم فطرت میں ودیعت تھا۔
غرض ایک عجیب سی حالت پیدا ہو گئی تھی۔ ایک طرف تو عام طور پر اپنے زہر یلے خیالات
پھیلانے کے باعث یہ لوگ جماعت کی نظروں سے گرتے جاتے تھے۔ دوسری طرف حضرت خلیفہ المسیح سے
خوف کر کے کہ آپ ان کے اخراج کا اعلان نہ کر دیں یہ چاہتے تھے کہ کسی طرح آپ کی زندگی میں
جماعت میں ہی ملے رہیں ۔ اس لئے آپ کے سامنے اپنے آپ کو نہایت مطیع ظاہر کرتے تھے۔ مگر کبھی
کبھی اپنی اصلیت کی طرف بھی لوٹتے تھے اور ایسی حرکات کر دیتے جس سے آپ کو آگاہی ہو جاتی
مگر پھر فوراً معافی مانگ کر اپنے آپ کو سزا سے بچا بھی لیتے ۔
اس وقت جماعت میں تبلیغ احمدیت کے خواجہ صاحب کے طرز عمل کا جماعت پر اثر ملی جو گوری پیدا ہوگئی تھی اس کا متعلق کمزوری
اندازہ اس سے لگ سکتا ہے کہ یا تو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں یہ حال تھا کہ عبدالحکیم مرتد
حضرت مسیح موعود کو لکھتا ہے کہ احمدی سوائے آپ کے ذکر کے کچھ سننا ہی پسند نہیں کرتے۔ ہر وعظ میں
انوار العلوم جلد 4
۲۰۹
آئینه صداقت
آپ کا ہی ذکر ہوتا ہے ۔ اور یا یہ حال ہو گیا تھا کہ اپریل سالانہ میں جبکہ میں ایک وفد کے ساتھ
مختلف مدارس عربیہ کو دیکھنے کے لئے اس نیت سے گیا کہ مدرسہ احمدیہ کے لئے کوئی مناسب سکیم تیار
کی جاوے۔ تو لکھنو ، بنارس ، کانپور میں مجھے تقریریں کرنے کا بھی اتفاق ہوا اور سب جگہ میں نے
دیکھا کہ وہاں کی جماعتوں کی یہ خواہش ہوتی تھی کہ سلسلہ کا کوئی ذکر نہ ہو کیونکہ پھر لوگ سنیں گے
نہیں یا سن کر مخالفت کریں گے۔ مگر میں نے ان کو جواب دیا کہ میں اپنے لیکچروں کی تعریف کا خواہشمند
نہیں۔ حق سنانے کا خواہشمند ہوں اگر لوگ نہ نہیں گے یا سنکر مخالفت کریں گے تو یہ ان کی مرضی
ہے۔ میں تو خدا تعالیٰ کے حضور بری الذمہ ہو جاؤں گا۔ لکھنو سے تو ایک صاحب نے جو اب میری
بیعت میں شامل ہیں حضرت خلیفہ المسیح کو لکھا ۔ کہ کاش ! آپ اس وفد کے ساتھ کوئی تجربہ کار
آدمی بھی بھیج دیتے ۔ یہ لوگ اس رنگ میں تبلیغ کرتے ہیں کہ فساد کا خطرہ ہے۔ میاں صاحب نوجوان کا ہے
ہیں جوش میں وقت کو نہیں دیکھتے ایسا نہ ہو کہ کوئی خون ہو جائے اور ہم لوگ بدنام ہوں ۔ اب بھی آپ
فوراً ایک ایسے بزرگ کو جو ضرورت زمانہ کو سمجھے بھیج دیجئے۔ جب میں واپس آیا تو حضرت خلیفہ المسیح
نے مجھے اس خط کے مضمون پر آگاہ کیا ۔ اور اس خط پر سخت نفرت کا اظہار فرمایا۔ لکھنو میں دو لیکچروں
کی تجویز تھی ۔ ایک لیکچر کے بعد گو مخالفوں کی طرف سے بھی کچھ روک ہوئی ۔ مگر اپنی جماعت نے بھی اس
روک کو ایک عذر بنا کر مزید کوشش سے احترازہ کیا۔ اور دوسرا لیکچر رہ گیا مگر ہم نے ملاقاتوں میں
خوب کھول کھول کر تبلیغ کی۔ بنارس میں بھی اسی طرح ہوا ۔ یہاں کی جماعت اس وقت اپنے آپ کو
میری ہم خیال ظاہر کرتی تھی مگر اس کا بھی یہی اصرار تھا کہ لیکچر عام ہو۔ اور اس کی وجہ وہ یہ بتاتے
تھے کہ خواجہ صاحب کے لیکچر کامیاب ہو چکے ہیں ایسا نہ ہو یہ لیکچر کامیاب نہ ہوں تو ان کے مقابلہ میں
سبکی ہو۔ مگر میں نے نہ مانا۔ اور سلسلہ کے متعلق لیکچر دیئے۔ لوگ کم آتے۔ مگر میں نے اپنا فرض ادا
کر دیا۔ تعجب ہے کہ جبکہ لکھنو کی جماعت جو اس وقت میرے خیالات سے غیر متفق تھی حضرت
خلیفہ اول کی وفات پر بیعت میں داخل ہوئی ۔ جماعت بنارس بیعت سے باہر رہی ۔ شاید یہ
سزا تھی ۔ اس دنیا داری کے خیالات کی جو ان کے اندر پائے جاتے تھے اور جن کا ذکر او پر کیا
کیا جا چکا ہے ۔
عرض جماعت کی حالت اس وقت عجیب ہو رہی تھی ۔ ایک طرف تو اس کے دل محسوس
کر رہے تھے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر اس طرح ترک کر دیا گیا تو آہستہ آہستہ سلسلہ مفقود
ہو جائے گا ۔ دوسری طرف خواجہ صاحب کے طریق تبلیغ کے بعد ان کو یہ خوف تھا کہ لوگ سلسلہ کا