خواجہ صاحب کا سفر ولایت

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۲۱۱
آئینه صداقت
لکھنو اور بنارس میں لوگوں کے کم آنے کی اور کانپور میں زیادہ آنے کی وجہ میں سمجھتا ہوں یہی تھی کہ لکھنو
اور بنارس کے لوگ مجھ سے ناواقف تھے اور کانپور می بوجہ پنجابی سوداگروں کی کثرت کے ہماری خاندانی
وجاہت سے ایک طبقہ آبادی کا واقف تھا۔ اس واقفیت کی وجہ سے وہ آگئے اور لیکچر سن کر حتی نے
ان کے دل پر اثر کیا اور پہلا لگاؤ اور بھی بڑھ گیا۔
غرض جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔ جماعت اس وقت خواجہ صاحب کا سفر ولایت عجیب قسم کے افرا د خیالات میں سے گزر رہی تھی اور یہ
حالت برا بر ایک دو سال تک اسی طرح رہی۔ یہاں تک کہ وہ آگیا ۔ اس سال کو سلسلہ کی تاریخ میں
ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ کیونکہ اس میں بعض ایسے تغیرات نمودار ہوئے ۔ کہ جنہوں نے آئندہ
تاریخ سلسلہ پر ایک بہت بڑا اثر ڈالا ہے ۔ اور جو میرے نزدیک اختلافات سلسلہ کی بنیا د رکھنے والا
سال ثابت ہوا ہے ۔ وہ واقعات یہ ہیں۔ کہ اس سال خواجہ صاحب کی بیوی فوت ہو گئی ۔ خواجہ صاحب
کو چونکہ اس سے بہت تو ں سے بہت تعلق اور انس تھا ۔ اس غم کو غلط کرنے کے لئے انہوں نے ہندوستان کا
ایک لمبا دورہ رہ کرنے کی تجویز کی۔ اور اس دورہ کی نسبت ظاہر کیا گیا کہ جماعت کے کاموں کے لئے چندہ جمع
کرنے کے لئے ہے ۔ یہ وفد مختلف علاقہ جات میں گیا اور آخر کئی شہروں کا دورہ کرتے ہوئے بیٹی پہنچا۔
بمبئی میں ایک احمدی رئیس کے گھر پر یہ وند ٹھہرا۔ ان صاحب کو ان دنوں کوئی کام ولایت میں درپیش تھا
جس کے لئے وہ کسی معتبر آدمی کی تلاش میں تھے۔ انہوں نے خواجہ صاحب کو ایک بھاری رقم کے علاوہ کرایہ
وغیرہ بھی دینے کا وعدہ کیا کہ وہ ولایت جا کر ان کے کام کے لئے سعی کریں۔ سفر ولایت جو دل بستگی ہندوستانیوں
کے لئے رکھتا ہے اس نے خواجہ صاحب کو اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دینے کی ترغیب دی اور انہوں نے
اس تجویز کو غنیمت جانا اور فوراً ولایت جانے کی تجویز کر دی چنانچہ بدر اس امر کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے اپنے ہر دسمبر اللہ کے پرچہ میں لکھتا ہے :۔
اس سفر میں خواجہ صاحب کے لئے خدا تعالیٰ نے کچھ ایسے اسباب مہیا کر دیتے ہیں کہ وہ انگلینڈ
تشریف لے جاتے ہیں ۔
حضرت خلیفہ المسیح الاول نے جو نصائح خواجہ صاحب کو چلتے ہوئے کہیں۔ ان میں بھی اس امر کی
طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے ۔ آپ فرماتے ہیں :-
(۵) بقدر طاقت اپنی کے دین کی خدمت وہاں ضرور کرو (پیغام جلد اول نمبر اول صفحه (۳)
خواجہ صاحب چونکہ شہرت کے خواہش مند ہمیشہ سے چلے آئے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع کو عظیمت

انوار العلوم جلد 4
۲۱۲
آئینہ صداقت
جان کر اصل معاملہ کو پوشیدہ رکھ کر یہ مشہور کرنا شروع کیا کہ انہوں نے اس سفر ولایت میں تبلیغ کی خاص
ضرورت محسوس کی ہے۔ اور اس کے لئے وہ اپنی چلتی ہوئی پر کیٹس چھوڑ کر محض اعلائے کلمتہ اللہ کے
لئے ولایت جاتے ہیں ۔ اصل واقعات کا تو بہت کم لوگوں کو علم تھا۔ اس خبر کا مشہور ہونا تھا کہ چاروں
طرف سے خواجہ صاح خواجہ صاحب کی اس قربانی پر صدائے تحسین و آفرین بلند ہونی شروع ہو گئی اور اپنی زندگی میں
صلا نے و آفرین ہی ایک مذہبی شہید کی صورت میں وہ دیکھے جانے لگے۔ مگر صرف زبانی روایات پر ہی اکتفا نہ کر کے
خواجہ صاحب نے اخبار زمیندار میں ایک اعلان کرایا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ مجھے کوئی سیٹھ یا انجین
یا کوئی غیر احمدی رئیس ولایت بھیج رہا ہے یہ بات بالکل غلط ہے۔ میں تو اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے
اپنا کام چھوڑ کر جا رہا ہوں ۔ اس اعلان کے الفاظ میں یہ احتیاط کر لی گئی تھی کہ رئیس کے لفظ
کے ساتھ غیر احمدی کا لفظ بڑھا دیا گیا تھا ۔ اور اب بظاہر اعتراض سے بچنے کی گنجائش رکھ لی
گئی تھی۔ کیونکہ ان کو بھیجنے والا نہ سیٹھ تھا نہ انجمن نہ غیر احمدی رئیں ۔ بلکہ ایک احمدی رئیس نے
انکو بھجوایا تھا۔ مگر خواجہ صاحب کا یہ منشاء نہ تھا کہ لوگوں کا ذہن ایک احمدی رئیس کی طرف پھرے ۔ بلکہ یہ تھا کہ لوگ
یہ سمجھیں کہ وہ کسی مالدار شخص سے فیس لے کر کسی دنیاوی کام پر ولایت نہیں جا رہے۔ بلکہ اپنی پر کیٹس کو چھوڑ
کر خدا کا نام پھیلانے کے لئے اور شرک کو مٹانے کے لئے اپنے خرچ پر ولایت جا رہے ہیں ۔
خواجہ
ترسم کہ نے رسی بکعبہ اے اعرابی
این راه که تو میروی بترکستان است
کہا جاتا ہے کہ بھیجنے والے صاحب یہ نہیں بچاہتے تھے کہ کسی کو معلوم ہو کہ وہ خواجہ صاحب
کو بھیج رہے ہیں ۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا وہ یہ چاہتے تھے کہ جھوٹ طور پر یہ بھی مشہور کیا جاوے کہ
اجہ صاحب اپنی پرید پریکٹس کو چھوڑ کر اپنے خرچ پر صرف تبلیغ کے لئے ولایت جا رہے ہیں ۔
اگر خواجہ صاحب بغیر کسی ایسے اعلان کے ولایت چلے جاتے تو کیا لوگوں کو معلوم ہو جاتا کہ خواجہ
صاحب فلاں شخص کے بھیجے ہوئے جا رہے ہیں۔ غیر احمدی سب کے سب اور احمدی اکثر اس
واقعہ سے ناواقف تھے اور جو واقف تھے وہ اس اعلان سے دھوکا کھا نہیں سکتے تھے ۔ پھر
اس اعلان کے سوائے جھوٹے فخر کے اور کیا مد نظر تھا - يُحِبُّونَ أَنْ يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ
يَفْعَلُوا (ال عمران : ۱۸۹)
غرض خواجہ صاحب ولایت روانہ ہو گئے اور پیچھے ان کے دوستوں نے بڑے زور سے اس
امر کی اشاعت شروع کی کہ خواجہ صاحب اپنا کام تباہ کر کے صرف تبلیغ دین کے لئے ولایت چلے

آج 10 میں سے 10 باقی