ٹریکٹ لکھنے والا کون تھا؟
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۲۲۰
آئینه صداقت
فرموده کولپس پشت ڈال کر پیر پرستی شروع کر دی اور جمہوریت کے رنگ کو نیا منیا کر دیا ۔ اس وقت
جماعت میں بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں جنہوں نے بیعت مجبوری سے کی ہے ورنہ ان کے خیال
میں اس بیعت لینے والے کی نسبت حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفه اول) بہتر لوگ جماعت
میں موجود ہیں۔ اور اس امر کا اصل و بال کارکنان صدر انجمن احمدیہ پر ہے جنہوں نے بانی سلسلہ کی
وفات پر جماعت کو پیر پرستی کے گڑھے میں دھکیل دیا ۔ اب یہ حال ہے کہ حصول گری کے لئے
طرح طرح کے منصوبے کئے جاتے ہیں۔ اور ایک خاص گروہ انصار اللہ اس لئے بنایا گیا ہے کہ تا قوم
کے جملہ بزرگواروں کو پہنچا دکھایا جاوے ۔ انصار اللہ کا کام ظاہر میں تو تبلیغ ہے لیکن اصل میں
بزرگان دین کو منافق مشہور کرنا ہے ۔ مولوی غلام حسین صاحب پشاوری ، میر حامد شاہ صاحب
سیالکوٹی ، مولوی محمد علی صاحب ، خواجہ کمال الدین صاحب ، شیخ رحمت اللہ صاحب ، ڈاکٹر سید
محمد حسین صاحب ، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب ان لوگوں کو قابل دابہ بتایا جاتا تھا۔ حضرت
مسیح موعود نے صاف طور پر انجم طور پر انجمن کو اپنا جانشین قرار دیا ہے نہ کسی واحد شخص کو ۔ حضرت مسیح موعود
نے صاف لکھ دیا ہے کہ آپ کے بعد صدرانجمن کا فیصلہ ناطق ہوگا ۔ اب جماعت کی حالت کو دیکھو
کہ غیر مامور کی ہر ایک بات کو تسلیم کیا جاتا ہے پیغام صلح کو بند کر کے خلیفہ نے جماعت کو اس سے
بد ظن کر دیا۔ دپیغام صلح کی منافقانہ کارروائیوں سے تنگ آکر حضرت خلیفۃ المسیح نے اعلان فرما دیا
تھا کہ اسے میرے نام نہ بھیجا کرو اور پھر جب یہ لوگ بھیجتے رہے تو آپ نے ڈاک سے وصول کرنے
سے انکار کر دیا ۔ مرزا محمود احمد ) جب ایک معزز طبقہ کی بے عزتی بلا وجہ وہ شخص جو جماعت میں
عالم قرآن سمجھا جاتا ہے (یعنی خلیفہ اول ، محض خلافت کی رعونت میں کر دیتا ہے تو بے سمجھ نوجوان طبقہ
سے بزرگان جماعت کیا امید رکھ سکتے ہیں ؟ بزرگان قوم ان کارروائیوں کو کب تک دیکھیں گے اور
خاموش رہینگے؟ احمدیو دوسرے پیر زادوں کو چھوڑو اور اپنے پیر زادوں کی حالت کو دیکھو۔
دوسرے ٹریکیٹ کا خلاصہ یہ تھا۔ جماعت احمدیہ میں کوئی عیار دوسرے ٹریکٹ کا لایا
نہیں ۔ غیر مامور کی شخصی غلامی (یعنی حضرت خلیفہ اول کی بعیت)
نے ہماری حالت خراب کر دی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
کے وقت میں جماعت بہت آزادی سے گفتگو کرلیتی تھی۔ اب سخت تقید کیا جاتا ہے اور خلیفہ کے
کان بھر کر بھائیوں کو تکلیف دی جاتی ہے ۔ اگر چندے یہی حالت رہی تو احمدی پیر پرستوں اور
غیر احمدی پیر پرستوں میں کوئی فرق نہ رہے گا۔ حضرت مسیح موعود کے ایک سو سال بعد ہی کوئی مصلح
انوار العلوم جلد 4
۲۲۱
آئینہ صداقت
آسکتا ہے اس سے پہلے نہیں ۔ جن کا اس کے خلاف خیال ہے وہ اپنے ذاتی فوائد کو مد نظر رکھتے
ہوئے ایسا خیال پھیلاتے ہیں ۔ جماعت کی بہتری اسی میں ہے کہ جمہوریت کے ماتحت کام کرے ۔
اس کے بعد جماعت میں فتنہ کی تاریخ اس طرح لکھتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کی وفات کی
گھبراہٹ میں جب حضرت مسیح موعود کے احکام کو پس پشت ڈال کر جماعت نے مولوی نور الدین
صاحب کو خلیفہ مان لیا ۔ تو اس وقت سب لوگوں کی زبانوں پر یہ کلام جاری تھا کہ مولوی محمد علی صاحب
ہی آپ کے بعد خلیفہ ہوں گے ۔ حاسدوں نے اس امر کو دیکھ کر بیوی صاحبہ (حضرت اماں جان ) کی معرفت
کارروائی شروع کی اور ان کی معرفت خلیفہ کو کہلوایا کہ آپ کی بیعت تو ہم نے کرلی ہم کسی ارائیں وغیرہ
کی بیعت نہیں کریں گے جس پر مولوی صاحب نے ان کی حسب مرضی جواب دیکھہ ٹال دیا ۔ اس کے بعد
انجمن کے معاملات میں دخل دینے اور مولوی محمد علی صاحب کو تنگ کرنے کے لئے ہر جائز و ناجائز کوشش
شروع ہو گئی ۔ پھر میر محمد اسحق صاحب کے ذریعہ ایک فساد کھڑا کر دیا گیا۔ ان سوالات کی طرف اشارہ
جن کا ذکر میں پہلے تاریخ سلسلہ کے بیان میں کر چکا ہوں، اور کارکنان انجمن کے خلاف شور ڈال دیا گیا۔
اور مرزا محمود صاحب کو مدعی خلافت کے طور پر پیش کیا جانے لگا اور مشہور کیا گیا کہ انجمن کے کارکن
اہلِ بیت کے دشمن ہیں۔ حالا حالانکہ یہ غلط ہے۔ اہل بیت قوم کا روپیہ کھا رہے ہیں اور انجمن اور ا اس
کے اراکین پر ذاتی حملہ کر رہے ہیں۔ مولوی محمد علی صاحب پر الزام لگائے جاتے ہیں پیغام صلح کی
اشاعت کا سوال پیدا ہوا تو جھٹ الفضل کی اجازت خلیفہ سے مانگی گئی ۔ جنہوں نے ڈر کر اجازت
دے دی ۔
ہے
ہمارے مضامین میں منتظمین پیغام کا کچھ دخل نہیں نہ ان کو خبر ہے ۔ کانپور کا واقعہ جب ہوا تو
منتظمان پیغام نے خلیفہ رجب الدین کو ٹریبیون دے کر قادیان بھیجا اور مولوی صاحب کا خط منگوایا
اگر اس کے چھاپنے میں کوئی خلاف بات کی گئی تھی تو مولوی صاحب کو چاہئے تھا اس کی تردید پیغام
میں کرتے نہ کہ منتظمان پیغام پر ناراض ہوتے ۔ مولوی صاحب نے اخبار پیغام صلح کو کانپور کے جھگڑے
کے باعث نہیں بلکہ ایک معمولی بات پر ناراض ہو کر بند کر دیا تھا۔
بھائیو ! تعجب ہے ایک عالم قرآن (حضرت خلیفہ اول) اس طرح بلاوجہ ایڈیٹر پیغام اور
دوسرے متعلقین کو زبانی اور بذریعہ الفضل ذلیل و خوار کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ کیا یہی انصاف اسلام
سکھاتا ہے ؟
پیغام کے خلاف الحق دہلی نے جو زہر اگلا ہے اس کا جواب چونکہ قادیان والوں نے نہیں دیا اس
انوار العلوم جلد 4
لئے وہی اس کے محرک ہیں۔
۲۲۲
آئینه صداقت
اس کے آگے ذاتی عیوب کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کا سمجھنا بغیر تفصیل کے بیرو نجات کے لوگوں
کے لئے مشکل ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اہلِ بیت لوگوں کو در غلا رہے ہیں اور بزرگان سلسلہ کو بد نام
کر رہے ہیں اور جماعت کو اکسایا ہے کہ احمدی جماعت کو اس مصیبت سے بچانے کی کوشش کریں
اور راقم ٹریکیٹ سے اس امر میں خط و کتابت کریں۔
ٹریکٹ لکھنے والا کون تھا ؟ اس ٹریکٹ کے آخرمیں گو نا ن تھا مگر چند باتیں اس کی اس
قسم کی تھیں جو صاف طور پر بتلاتی ہیں کہ ان ٹرکیٹوں کے
والاکون تھا
لکھنے والے کون تھے ؟
اول :- یہ تمام کے تمام ٹریکیٹ لاہور سے شائع ہوتے تھے جو اس وقت مولوی محمد علی صاح محمد علی صاحب کے
ہم خیالوں کا مرکزہ تھا۔ مرکز کے لفظ سے یہ مراد نہیں کہ اس وقت بھی قادیان کے مقابلہ پر لاہور کو مرکز
ظاہر کیا جاتا تھا۔ بلکہ بوجہ اس کے کہ مولوی محمد علی صاحب کی پارٹی کے اکثر آدمی وہاں ہی رہتے تھے
اور اخبار پیغام صلح ان کا آرگن بھی وہیں سے شائع ہوتا تھا۔ لاہور اس وقت بھی مرکز کہلانے کا مستحق
تھا گو کھلم کھلا طور پر حضرت خلیفہ اول کی وفات پر اسے مرکز قرار دیا گیا ہے۔
۱۲- اکثر جگہ پر یہ ٹریکیٹ پیغام صلح کی مطبوعہ چیٹوں میں بند شدہ پہنچا تھا جس سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ دفتر پیغام صلح سے یہ بھیجا گیا تھا ۔ یا یہ کہ پیغام صلح کے متعلقین اس کی اشاعت میں دخل
رکھتے تھے۔
-۱۳- اس ٹریکیٹ کا لکھنے والا لوگوں سے چاہتا ہے کہ وہ اس سے اس کے مضمون کے متعلق خط و
کتابت کریں لیکن اپنا پتہ نہیں دیتا جس سے طبعاً یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ جب وہ پتہ نہیں دیتا تو لوگ
اس سے خط و کتابت کیونکہ کریں ؟ اور معلوم ہوتا ہے کہ اس نے پہلے پتہ لکھا ہے پھر مصلحتاً اسے کاٹ
دیا ہے لیکن چونکہ اصل مضمون میں سے یہ عبارت کہ لوگ اس سے خط و کتابت کریں نہیں گئی ہوئی ۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ جب مضمون چھپنا شروع ہو گیا ہے تب پتہ کاٹنے کا خیال ہوا اور چونکہ اصل
مضمون کا کوئی حصہ کاٹنے میں دیر لگتی تھی اور عبارت خراب ہونے کا خطرہ تھا اس لئے اسے اسی طرح
رہنے دیا ہے ۔ اب ہم بعض ٹریکیوں کو دیکھتے ہیں تو ان پر سے انگلی سے رگڑ کر مضمون کے خاتمہ پر کچھ
عبارت کئی ہوئی ہے اور بعض ٹریکیٹ ہمیں ایسے بھی ملتے ہیں جن پر معرفت اخبار “ کا لفظ کتنے
سے رہ گیا ہے اور باقی کٹا ہوا ہے۔ یہ الفاظ " معرفت اخبار کے صاف طور پر بلاتے ہیں کہ پہلے خط وکتابت
انوار العلوم جلد 4
۲۲۳
آئینه صداقت
کے لئے کسی اخبار کا پتہ دیا گیا تھا اور گو یہ اخبار پیغام نہ ہو اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے نہیں تھا مگر
اس سے یہ پتہ ضرور چلتا ہے کہ اس ٹریکیٹ کے لکھنے والے کا تعلق اخبارات سے ہے اور یہ بات
ظاہر ہے کہ معاصرانہ تعلقات کی بناء پر ایک اخبار دوسرے اخبار کے عملہ کی خدمت بالعموم
کر دیا کرتے ہیں۔
: اس ٹریکیٹ میں انہی خیالات کی اشاعت تھی جو مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء
کے تھے سوائے اس کے کہ حضرت خلیفہ اول کی نسبت کسی قدر زیادہ سخت الفاظ استعمال کئے
گئے تھے۔ مگر بیسیوں ایسے گواہ ہمارے پاس موجود ہیں جو شہادت دیتے ہیں کہ اپنی علیحدہ مجلسوں
میں مولوی محمد علی صاحب کے ہم خیالوں میں سے بعض بڑے آدمی نہایت سخت الفاظ حضرت خلیفہ اول
کی نسبت استعمال کیا کرتے تھے اور حضرت مولوی صاحب کی تعریف کی پالیسی آپ کی وفات کے بعد
شروع ہوئی ہے بلکہ خفیہ طور پر خطوں میں بھی ایسے الفاظ استعمال کر لیتے تھے۔ چنانچہ ان کے دو
بڑے رکنوں کے ان خطوط میں سے جو انہوں نے حضرت خلیفہ مسیح کی زندگی میں سید حامد شاہ صاحب
مرحوم کو لکھے۔ ہم بعض حصہ اس جگہ نقل کرتے ہیں ۔ پہلا خط سید محمدحسین صاحب ان کی صدر انجمن کے
محاسب کا ہے ۔ وہ سید حامد شاہ صاحب کو لکھتے ہیں :-
١/١٠/١٩٠٩
بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمة الله و بركاته
اخی محرمی جناب شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
جناب کا نوازش نامہ پہنچا حال معلوم ہوا ۔ نام حال معلوم ہوا۔ قادیان کی نسبت دل کو بٹھا دینے والے واقعات جناب کو شیخ صاحب نے لکھے ہوں گے ۔ وہ
باغ جو حضرت اقدس نے اپنے خون کا پانی دے دے کر کھڑا کیا تھا ۔ ابھی سنبھلنے ہی نہ پایا تھا کہ باد خزاں
اس کو گرایا چاہتی ہے ۔ حضرت مولوی صاحب کی طبیعت میں ضد اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ دوسرے کی
سن ہی نہیں سکتے ۔ وصیت کو پس پشت ڈال کر خدا کے فرستادہ کے کلام کی بے پروائی کرتے ہوئے شخصی
وجاہت اور حکومت ہی پیش نظر ہے ۔ سلسلہ تباہ ہو تو ہو مگر اپنے منہ سے نکلی ہوئی بات نہ ٹلے پر
خلیفہ اول
انوار العلوم جلد 4
۲۲۴
آئینہ صداقت
نہ ملے ۔ وہ سلسلہ جو کہ حضرت اقدس کے ذریعہ بنایا تھا اور جو کہ بڑھے گا اور ضرور بڑھے گا۔ وہ چند ایک
اشخاص کی ذاتی رائے کی وجہ سے اب ایسا کرنے کو ہے کہ پھر ایک وقت کے بعد ہی سنبھلے تو سنبھلے سب
اہل الرائے اصحاب اپنے اپنے کاروبار میں مصروف ہیں۔ اور حضرت مرزا صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ کے مرتے ہی
سب نے آپ کے احسانات کو کھلا آپ کے مرتبہ کو کھلا ، آپ کی وصیت کو بھلا دیا ۔ اور پیر پرستی جس
کی بنیاد کو اکھاڑنے کے لئے یہ سلسلہ اللہ نے مقرر کیا تھا۔ قائم ہو رہی ہے اور عین یہ شعر مصداق اس
کے حال کا ہے ۔
بیکسی شد دین احمد پیچ خویش و یار نیست
ہر کسے درکار خود با دین احمد کار نیست
کوئی بھی نہیں پوچھتا کہ بھائی یہ وصیت بھی کوئی چیز ہے یا نہیں ؟ یہ تو اللہ کی وحی کے ماتحت
لکھی گئی تھی۔ کیا یہ پھینک دینے کے لئے تھی ؟ اگر پوچھا جاتا ہے تو ارتداد کی دھمکی ملتی ہے۔ اللہ رحم
کرے ۔ دل سخت بیگلی کی حالت میں ہے۔ حالات آمده از قادیان سے معلوم ہوا کہ مولوی صاحب
فرماتا ہے کہ بمب کا گولہ دس دن تک چھوٹنے کو ہے جو کہ سلسلہ کو تباہ و چکنا چور کر دیگا ۔ اللہ رحم
کرے۔ تکبر اور نخوت کی کوئی حد ہوتی ہے ۔ نیک ظنی نیک خلفی کی تعلیم دیتے دیتے بدلنی کی کوئی انتہاء
نظر نہیں آتی۔ ایک شیعہ کی وجہ سے سلسلہ کی تباہی ۔ اللہ رحم کرے ۔ یا الٹی ہم گنہگار ہیں تو اپنے
فضل و کرم سے ہی ہمیں بچا سکتا ہے ۔ اپنی خاص رحمت میں لے لے۔ اور ہم کو ان ابتلاؤں سے بچالے
آئین ۔ اور کیا لکھوں بیس حد ہو رہی ہے وقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی خاص تائید الہی ہو۔
تاکہ یہ اس کا سلسلہ اس صدمہ سے بیچ جاوے ۔ آمین ۔
سب برادران کی خدمت میں السلام علیکم اور دعا کی درخواست ۔
خاکسار سید محمد حسین ( تاریخ احمدیت جلدم ۲۸)
دوسرا خط مرز الیعقوب بیگ صاحب ان کی صدر انجمن کے جنرل سیکرٹری کا ہے ۔ اس سے یہ بھی
معلوم ہوتا ہے کہ اس خط کا مضمون شیخ رحمت اللہ صاحب اور سید محمد حسین شاہ صاحب کے علم سے
اور ان کی پسندیدگی کے بعد بھیجا گیا ہے۔ کیونکہ وہ لکھتے ہیں کہ شیخ صاحب اور شاہ صاحب کی طرف سے
بھی مضمون واحد ہے :۔
حضرت اخی المکرم اسلام علیکم ورحمۃ اللہ
سر دست تو قادیان کی مشکلات کا سخت فکر ہے ۔ خلیفہ صاحب کا تلون طبع بہت بڑھ گیا ہے