مولوی محمد علی صاحب کی مغالطہ دہی کا انکشاف
انوارالعلوم (جلد 6)
الوار العلوم جلد 4
۲۴۲
آئینه صداقت
کا سلسلہ نہ چلے اور یہ کہ حضرت خلیفہ المسیح الاول کی بعیت بھی انہوں نے بطور خلیفہ کے نہ کی تھی۔ بلکہ
بطور ایک پیر اور صوفی کے اور یہ کہ مولوی محمد علی صاحب کو معلوم نہیں کہ کون خلیفہ ہو گا ؟ بلکہ
صرف بطور خیر خواہی کے وہ کہتے ہیں کہ آئندہ خلیفہ نہ مقرر ہو اور یہ کہ میاں صاحب (یعنی مصنف
رسالہ غیر احمدیوں کو کافر کہتا ہے اور یہ درست نہیں اور تقویٰ کے خلاف ہے اور یہ کہ اگر کوئی
شخص جماعت کا سر بر آوردہ بنایا جاوے تو وہ ایسا شخص ہونا چاہئے جو غیر احمدیوں کو کافر نہ کہتا
ہو۔ کیونکہ حضرت خلیفہ المسیح کا جانشین متقی ہونا چاہئے اور غیر احمدیوں کو کافر کہنے والا متقی نہیں اور
میں اہل بیت اور حضرت مسیح موعود کے دیگر صحابہ کا خیر خواہ اور ان کا احترام کرنے والا ہوں۔ یہ
مضمون جو کچھ ظاہر کرتا ہے۔ اس پر اس جگہ کچھ لکھنے کی مجھے ضرورت نہیں ۔ ہر ایک نہیں ۔ ہر ایک شخص ادنی
قاتل سے اس مضمون کا بین السطور مدعا خود سمجھ سکتا ہے ۔
مولوی محمد علی صاحب کی مغالطہ دہی کا انکشاف جس وقت یہ ٹرکیٹ میں نے دیکھا۔ میں حیران ہو گیا اور میری حیرت کی
کوئی حد نہ رہی کیونکہ ابھی دو دن نہ گزرے تھے کہ میرے اس ارادہ پر کہ جماعت میں اعلان کیا جاوے
کہ اختلافی مسائل میں اس وقت تک بحث نہ کریں جب تک کہ کوئی سردار ہم میں ایسا نہ ہو جو نگرانی
کر سکے اور افراط اور تفریط کو روک سکے۔ مولوی محمد علی صاحب نے یہ مشورہ دیا تھا کہ چونکہ بیرونجات
کے لوگ ان جھگڑوں سے ہی نا واقف ہیں اس لئے ان کو اس اشتہار سے ابتلاء آئے گا اور آج اس
ٹریکیٹ سے معلوم ہوا کہ نہ صرف اشتہار بلکہ ایک ٹریکیٹ لکھ کر مولوی محمد علی صاحب پہلے سے
لاہور چھپنے کے لئے بھیج چکے تھے اور نہ صرف اسے خود شائع کرانے کا ارادہ تھا بلکہ اس کے اوپر
تمام احمدیوں کو ہدایت لکھی گئی تھی کہ وہ اس ٹریکٹ کو دوسروں تک پہنچا دیں۔ یہ بات میری سمجھ سے
بالا تھی اور میں حیران تھا کہ میں مولوی محمد علی صاحب کی نسبت کیا سمجھوں؟ جو شخص دو دن پہلے مجھے
اس امر کے اعلان سے کہ اختلافی مسائل پر آپس میں اس وقت تک بحث نہ کرو کہ کوئی نگران تم میں
موجود ہو اس لئے روکتا تھا کہ اس سے لوگوں کو ابتلاء آجائے گا اور وہ خیال کریں گے کہ ہمارا آپس
میں اختلاف ہے وہ اس سے ایک ہفتہ پہلے خود ایک ٹریکٹ اختلافی مسائل پر لکھ کر چھینے اور شائع
کئے جانے کے لئے لاہور بھیج چکا تھا ۔ کیا یہ فعل تقویٰ کا فعل تھا ؟ کیا اس جواب میں صداقت کا
کوئی پہلو تھا ؟ کیا یہ صریح مغالطہ دہی نہ تھی ؟ کیا یہ ایک پالیسی نہ تھی ؟ کیا مولوی محمد علی صاحب
کے اس فعل میں خدا تعالیٰ کے خوف کو پس پشت نہ ڈال دیا گیا تھا ؟ ہاں کیا ان کا یہ طریق عمل اسی
انوار العلوم جلد 4
۲۴۳
آئینه صداقت
تعلیم کے ماتحت تھا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی ہے جس کا محمد رسول اللہ صلی الہ علیہ وسم
نے ارشاد فرمایا ہے جس کی طرف مسیح موعود نے رہنمائی کی ہے جس پر عمل درآمد کرنے کے لئے
انہوں نے حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کے ہاتھ پر دوبارہ عہد کیا تھا ۔ ول کے ہاتھ پر دوبارہ عہد کیا تھا۔
مولوی محمد علی صاحب کی غرض صرف وقت گزارنے کی تھی ۔ ان کی غرض مجھے روکنے ہے
جماعت کو ابتلاء سے بچانا نہیں اس کو ابتلاء میں ڈالنا تھی۔ کیونکہ کیا وہ اس سے پہلے اختلافی مسائل وہ
پر ایک ٹریکٹ لکھ کر اسے خفیہ خفیہ طبع ہونے کے لئے لاہور نہیں بھیج چکے تھے ؟ کیا جماعت کو
اختلافی بحثوں میں پڑنے سے روکنے پر تو اس کو علم ہو جاتا تھا کہ ہم میں آپس میں اختلاف ہے اور
اس کے ابتلاء میں پڑ جانے کا ڈر تھا ؟ لیکن نخود اختلافی مسائل پر ٹر کمنٹ لکھنے جماعت کے ایک
حصہ کو غیر متقی قرار دینے پر سازشوں کا الزام لگانے سے کسی فتنہ اور ابتلاء کا ڈر نہ تھا اور نہ کسی کو
اس ٹریکیٹ کے پڑھنے سے اندرونی اختلاف کا علم ہو سکتا تھا ؟
فت
مولوی صاحب جانتے تھے کہ اگر انہوں نے اس ٹریکٹ پر دستخط کر دیئے۔ تو دنیا ان سے دریاست
کرے گی کہ خود انہوں نے کیوں ایسا ٹریکٹ لکھ کر شائع کیا تھا اور ان سے کہے گی کہ انا مُرُونَ النَّاسَ
بِالْبَرِ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ (البقرة: ۴۵ ) لیکن دوسری طرف وہ یہ بھی جانتے تھے کہ اس اشتہار
کے مضمون میں جو میں شائع کرنا چاہتا تھا کوئی ایسی بات نہ تھی جس پر وہ گرفت کر سکیں پس انہوں نے
اس وقت اس بہانہ سے اپنی جان بچانی چاہی ۔
اگر وہ دیانت داری سے کام لیتے تو اگر وہ اشتہار کے مضمون سے متفق تھے۔ جیسا کہ اس وقت
انہوں نے ظاہر کیا تھا تو اپنے پہلے ٹرکیٹ کو واپس منگوا لیتے اور اس کو شائع نہ کرتے اور اگر اس سے
اختلاف رکھتے تھے تو مجھے یہ جواب دیتے کہ اختلاف سے جماعت کو واقف کرنا نہایت ضروری ہے
چنانچہ میں خود ایک ٹریکٹ لکھ کر چھینے اور شائع ہونے کے لئے لاہور بھیج چکا ہوں اس لئے میں اس
اشتہار پر دستخط نہیں کر سکتا۔ مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے اس اشتہار پر پسندیدگی کا اظہار کیا
لیکن مجھے اس کی اشاعت سے رکھنے کا مشورہ اس بناء پر دیا کہ لوگوں کو اختلاف کا علمہ اعلم ہوگا
خود ایک ٹریکیٹ لکھا جس میں یہاں تک لکھ دیا کہ ہمارا اختلاف اس حد تک بڑھا ہوا ہے کہ ایک فریق
دوسرے کی نسبت کہتا ہے کہ وہ کافر اور واجب القتل ہے۔ حالانکہ اختلاف کو آج پانچ سال گزر چکے
ہیں اور پہلے کی نسبت اختلاف بہت زیادہ ہے مگر اب تک بھی کسی نے ان کو کافر اور واجب القتل
قرار نہیں دیا۔ گو ان کو شوق ضرور ہے کہ اپنی نسبت ایسا فتوی حاصل کریں جیسا کہ پچھلے دنوں تشی الا زبان
اور