ایک اور غلط الزام
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۲۵۴
آئینہ صداقت
اس وقت ان کے ساتھ ہیں۔ ان کا وجود ہی اس بات کی کافی شہادت ہے کہ انجمن انصار اللہ پر خلافت
کے متعلق سازش کرنے کا الزام ایک جھوٹ ہے جو محض نفسانیت کے شر سے فریب دہی کے
لئے بنایا گیا ہے ۔
نصار اللہ کےمتعلق یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے حضرت خلیفہ المسیح کی وفات کے قریب
ایک کارڈ باہر بھیجا تھا کہ حضرت کی طبیعت بہت کمزور ہے اور زندگی کا عرصہ کم معلوم ہوتا ہے جو
لوگ زیارت کے لئے آنا چاہیں آجائیں ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انصار اللہ کی سازش تھی ۔
بیشک انجمن انصار اللہ کے سیکرٹری نے ایسا کارڈ لکھا کیونکہ انجمن انصار اللہ کے فرائض میں سے انصار کے
خدمت احباب بھی ایک فرض تھا۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ کارڈ انہوں نے کس کو لکھا۔ اگر صرف
انصار اللہ کو لکھا جاتا تب بھی کوئی قابلِ اعتراض بات نہ تھی ۔ مگر دشمن اپنے عناد سے کہہ سکتا تھا کہ اس
کے لکھنے کی اصل غرض یہ تھی کہ اپنے ہم خیال لوگوں کو بلوا لیا جاوے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ یہ کارڈ تمام
انجمن ہائے احمدیہ کے سیکرٹریوں کو لکھا گیا اور صرف انصار اللہ کے نام نہیں گیا۔ پس اس کارڈ سے اگر
خلافت کے متعلق ہی نتیجہ نکالا جاوے تو یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ انجمن انصار اللہ چاہتی تھی کہ جہاں
تک ہو سکے اس موقع پر تمام جماعت کے نمائندہ موجود ہوں تاکہ کافی مشورہ ہو سکے۔ یہ اس کا
فعل قابل تحسین ہے یا قابل ملامت ؟ اور کیا یہ کارڈ ہی انجمن انصار اللہ کی بریت نہیں کرتا ؟
اگر انجمن انصار اللہ کی کوئی سازش ہوتی تو ان کی تمام تر کوشش لوگوں کو یہاں آنے سے روکنے
میں صرف ہوتی۔ اور وہ ایسی اطلاع صرف انجمن انصار اللہ کے ممبروں کو دیتے تاکہ من مانی کار روائی
کر سکیں۔ مگر انجمن انصار اللہ نے وقت پر سب جماعتہائے احمدیہ کو نہ کہ اپنے خاص معتبروں کو طلاع
کردی اور اس کا نتیجہ تھا کہ قریباً دو ہزار آدمی اس موقع پر جمع ہو گیا۔ اور پھر کیا یہ درست نہیں
که حضرت خلیفتہ المسیح کی بیماری کے ایام میں دو دفعہ اسی قسم کی اطلاعیں مولوی صدر الدین صاحب
کی طرف سے شائع کی گئی تھیں کہ اگر کارڈ سازش تھا تو کیا انکی تحریر سازش نہ تھی ۔
ہمارے بد نام کرنے کے لئے ایک اور ترکیب یہ کی گئی کہ مشہور
ایک اور غلط الزام کیا گیا کہ جو لوگ مجمع میںجمع ہوتے تھے وہ پہلے سے لکھا۔ سے سکھائے ہوئے
تھے کہ وقت پر میرا نام خلافت کے لئے لے دیں۔ اور اس کا ثبوت یہ دیا جاتا ہے کہ مولوی محمد اسمعیل یہ
صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح کی حیات میں بعض لوگوں سے کہا کہ چالیس آدمی ایسے تیار ہو جاویں
جو اس وقت میرے ہاتھ پر بیعت کر لیں ۔ مجھے اس موقع پر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض پیش آمدہ
انوار العلوم جلد 4
۲۵۵
آئیز صداقت
واقعات سے مجبور ہو کر مولوی صاحب موصوف سے ایک قسم کی غلطی ضرور ہوئی اور جس قدر بات حق
ہے انہوں نے نہایت صفائی سے مجھ سے بیان کر دی ہے۔ مولوی صاحب کا بیان ہے کہ مجھ سے
ایک دوست نے بیان کیا کہ ہم نے سنا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب کو ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ
یگ
صاحب
نے کہا کہ آپ خلافت کے لئے تیار ہیں لیکن انہوں نے جواب دیا کہ میں اس بوجھ کو نہیں اُٹھا سکتا
اس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ آپ گھبرائیں نہیں ہم سب بندوبست کر لیں گے (یہ روایت قادیان میں
دنوں مشہور تھی اور اس کے ساتھ یہ فقرہ بھی زائد کیا جاتا تھا کہ آخر میں ڈاکٹر صاحب نے ان دا کہا کہ اگر آپ اس بوجھ کو اُٹھانے کے لئے تیار نہیں تو مجھے کھڑا کر دیں۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے
کہ یہ روایت کہاں تک درست ہے چونکہ اس کا ثبوت اس وقت تک میرے پاس کوئی نہیں ۔
اس لئے میں اس کے باور کرنے سے معذور ہوں ۔
خاکسار مرزا محمود احمد
ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ وقت پر کوئی چالا کی کریں اور چند آدمیوں کو لا کر خلافت کا دعویٰ کریں
اس کے لئے ہمیں بھی تیار رہنا چاہئے ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس پر میں نے بعض دوستوں سے ذکر کیا
کہ الیسا خطرہ ہے ایک جماعت ہم میں سے بھی تیار رہنی چاہئے۔ بعض لوگ جن سے ذکر کیا تھا انہوں
نے اسے پسند کیا لیکن بعض نے مخالفت کی۔ چنانچہ مخالفت کرنے والوں میں سے وہ میاں معراج
الدین صاحب کا نام لیتے ہیں انہوں نے بڑا زور دیا ہے کہ یہ کام خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے
ایسی کارروائی ہرگز مناسب نہیں ۔ اسی طرح میر محمد اسحق صاحب کی نسبت بیان کرتے ہیں کہ گو
ان سے ذکر نہ کیا تھا مگر ایک جگہ پر ایک شخص سے میں گفتگو کر رہا تھا کہ انہوں نے کچھ بات سن لی
اور کہا کہ آپ لوگ اس خیال کو جانے دیں ہوگا وہی جو خدا چاہتا ہے ۔ آپ لوگوں کو آخر شرمندہ
ہونا پڑے گا۔ ان کا بیان ہے کہ آٹھ دس آدمیوں سے زیادہ سے ایسا ذکر نہیں ہوا اور ان میں سے
بہت سے ایسے لوگ تھے جو انجمن انصار اللہ کے ممبرنہ تھے لیکن کسی قدر بعض دوستوں کے اس
خیال پر کہ یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اس پر چھوڑ دو۔ اور زیادہ تر یہ بات معلوم ہونے پر کہ میں نے
فیصلہ کر دیا ہے کہ خواہ ان لوگوں کے ہاتھ پر بیعت کر لینی پڑے جماعت کو فتنہ سے بچانا
چاہئے اس امر کو ترک کر دیا گیا ۔ یہ اصل واقعہ ہے اور گو مولوی محمد اسمعیل صاحب کی اس میں ضرور
غلطی ہے۔ لیکن قابل غور یہ امور ہیں کہ اس میں نہ میرا نہ انجمن انصار اللہ کا کوئی دخل تھا۔ یہ کام
انہوں نے اپنے خیال میں خود حفاظتی کے طور پر ایک مشہور روایت کی بناء پر کرنا چاہا تھا۔ اٹھ