مولوی محمد علی صاحب کے چلے جانے کے بعد قادیان
انوارالعلوم (جلد 6)
meta
انوار العلوم جلد 4
۲۶۰
آئینه صداقت
آخر حضرت مسیح موعود کے یہاں وفات پانے سے کچھ خصوصیت تو اسے لاہور کو)
بھی ملنی چاہئے ۔
اس فقرہ میں جس جاہ طلبی ، جس حصول مرتبت ، جس لجاجت ، جس اُمید ، جس خواہش کو
مختصر الفاظ میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اس کا لطف وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں جو سخن فہمی سے
کوئی حصہ رکھتے ہیں ۔
مولوی محمد علی صاحب کا لاہور جانا تھا کہ مخالفت کا دریا اور بھی تیزی سے رائی کا پہاڑ بنانا انڈ نے لگا وہ بچوں کے کنکر پھینکنے کا ارادہ ظاہر کرنے کا واقعہ تھوڑے دنوں
میں تبدیل ہو کر یوں بن گیا کہ بعض لڑکوں نے مولوی صاحب پر کنکر پھینکے مگر شکر ہے لگے نہیں پھر
ترقی کر کے اس نے یہ صورت اختیار کی کہ بعض لڑکوں نے آپ پر کنکر پھینکے مگر شکر ہے کہ آپ کی
آنکھ بچ گئی اور پھر اس سے بھی ترقی کر کے اس نے یہ ہیئت اختیار کی کہ قادیان کے لوگوں نے کنکر
پھینکے اور اس کے بعد یہ کہ قادیان کے لوگوں سے آپ کی جان محفوظ نہ تھی ۔ چنانچہ ابتداء اس طرح
شروع بھی ہوگئی تھی کہ قادیان کے لوگوں نے آپ پر پتھر پھینکے اور یہ آخری روایت مولوی محمد علی
صاحب نے امرتسر میں متعدد آدمیوں کے سامنے بیان کی ۔
کے
صاح
مولوی محمد علی صاحب چلے جانے کے بعد قادیان کا کیا کیا اور ان کی کیا اقایان چلے گئے خیال
کا سورج غروب ہو گیا مسیح موعود کا بنایا ہوا مرکز ٹوٹ گیا ۔
مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور سمجھ لیا گیا کہ اب اسلام کا یہاں نام باقی نہ رہیگا۔
مرزا یعقوب بیگ صاحب نے تعلیم الاسلام ہائی سکول کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ ہم جاتے ہیں ابھی
دس سال نہ گزریں گے کہ یہ جگہ عیسائیوں کے قبضہ میں ہو گی ۔
مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور گویا قادیان کی روح فاعلی نکل گئی عام طور پر کہا
جانے لگا کہ اب وہاں کوئی آدمی کام کے قابل نہیں ۔ زیادہ دن نہ گزریں گے کہ قادیان کا نکام
بند ہو جائے گا۔
مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور گویا قادیان کی برکت سب جاتی رہی مد علی سے چلے اور کی برکت
علی الاعلان اس امر کا اظہار ہونے لگا کہ چندہ بند ہو جاوے گا اور یہ لوگ بھوکے مرنے لگیں گے
تو خود ہوش آجا دے گا۔
انوار العلوم جلد 4
۲۶۱
آئینه صداقت
مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور قادیان کی دیانت بھی گویا ساتھ ہی چلی گئی
کیونکہ اس بات کا خطرہ ظاہر کیا۔ بات کا خطرہ ظاہر کیا جانے لگا کہ سب روپیہ خلیفہ خود لے لے گا اور جماعت کا روپیہ برباد
ہو جاوے گا ۔
مولوی محمد علی صاحب چلے گئے اور گویا اسلام پر قادیان میں موت آگئی کیونکہ سمجھ لیاگیا کہ اب
اسلام کے احکام کی علی الاعلان ہنگ ہوگی اور سلسلہ احمدیہ کو برباد کیا جاوے گا اور کوئی ہوش مند
روکنے والا نہ ہوگا ۔
مولوی محمد علی صاحب چلے گئے اور قادیان کے مہاجرین کفار مکہ کے ہمرنگ بن گئے کیونکہ
وعدہ دیا جانے لگا کہ دس سال کے عرصہ میں مولوی صاحب اپنے احباب سمیت قریہ قادیان کو فتح نے
فتح
کرکے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلمکے مثیل بن کر عزت و احترام کے ساتھ قادیان میں داخل ہونگے ۔
مگر حق یہ ہے کہ مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور حضرت مسیح موعود کی
الهامی پیشگوئی پوری ہوئی کہ :-
کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کئے جائیں گے اور کئی بڑے ہیں جو چھوٹے کئے جائیں
وہ
( تذکره صفحه ۵۳۹ - ایڈیشن چهارم ) گے پس مقام خوف ہے ۔
مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء قادیان سے چلے گئے اور حضرت مسیح موعود کا وہ الہام
پھر دوسری دفعہ پورا ہوا کہ " اخْرِجَ مِنْهُ الْيَزِيدِ یون " ( تذکرہ ۱۷۶ - ایڈیشن چهارم ، قادیان سے
یزیدی لوگ نکالے جاویں گے۔ ایک دفعہ تو اس طرح کہ قادیان کے اصل باشندوں نے مسیح موعود کے
قبول کرنے سے انکار کر دیا اور دوسری دفعہ اس طرح کہ وہ لوگ جو اہل بیت مسیح موعود سے بغض
و تعصب رکھ کر یزیدی صفت بن چکے تھے وہ قادیان سے حکمت الٹی کے ماتحت نکالے گئے ۔
مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور حضرت مسیح موعود کا الهام اني مَعَكَ وَ مَعَ
اهلك (تذکرہ صفحہ ۳۶، ڈیش چهارم) اور باوجود ان کے رسوخ اور جماعت کے کاموں پر تسلط کے
خدا تعالیٰ نے میرے جیسے ناتواں وضعیف انسان کے مقابلہ پر ان کو نیچا دکھایا۔
مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور خدا تعالیٰ نے اپنے زبردست نشانوں سے ثابت
کر دیا کہ میرا سلسلہ شخصیت پر نہیں بلکہ اس کا متکفل میں خود ہوں چاہوں تو اس سے جو ذلیل سمجھا
گیا اور بچہ قرار دیا گیا کام لے لوں ۔