خدا کے انکار کی وجہ

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار المعلوم جلد 4
۲۹۸
هستی باری تعالی
خدا تعالیٰ کے حضور التجا - نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ کیا ہیں ؟ خدا تعالیٰ کی عبادات ۔ بندوں سے
محسن سلوک کیا ہے ؟ اپنے محبوب کے پیاروں سے پیار اور اس ذریعہ سے اپنے محبوب سے
ملنے کی خواہش اور اس کے انعامات کی اُمید ۔ غرض سارے کے سارے مضمون اس کے گرد اس
طرح گھومتے ہیں جس طرح چاند سورج کے گرد گھومتا ہے ۔
کی ہستی باری تعالیٰ کے مضمون کی ضرورت میرا مضمون خدا تعالی ہستی کو ثابت کرنا نہیں بلکہ ذات باری ہے مگر چونکہ اس
کا یہ بھی حصہ ہے اس لئے بیان کرتا ہوں ۔ اس زمانہ میں گناہ اور بدی کی کثرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے
کہ لوگ خدا کا انکار کرتے ہیں اور سب بدیاں اور گناہ خدا کو نہ سمجھنے اور اس پر حقیقی ایمان نہ لانے
کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اس لئے بھی اس مضمون کو سمجھنے کی بہت ضرورت ہے۔ پھر یورپ کی سے
تعلیم نے کالج کے لڑکوں کو بالکل آزاد بنا دیا ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا جاہل تھے جو خدا باپ
کو مانتے تھے۔ نہ کوئی خدا ہے اور نہ اس کے ماننے کی ضرورت ۔ میں حج کے لئے گیا تو میرے ساتھ
جہانہ میں تین طالب علم بھی تھے جو ولایت جا رہے تھے۔ ان میں سے دو مسلمان تھے اور ایک ہندو۔
ان کی ایک پادری سے بحث ہوئی جسے سن کر مجھے اس خیال سے خوشی ہوئی کہ انہیں بھی مذہب سے
تعلق ہے۔ یہ سمجھ کر میں نے ان سے کوئی مذہبی بات کی تو وہ تینوں بول اُٹھے کہ کیا آپ کا یہ مطلب
ہے کہ ہم خدا کو مانتے ہیں ۔ میں نے کہا ہاں ۔ پادری صاحب سے جو آپ مذہب کے متعلق گفتگو
کر رہے تھے ۔ وہ کہنے لگے ہم تو قومی مذہب کی حمایت کر رہے تھے نہ کہ خدا کو مان کر اس کے
مذہب کی حمایت کرتے تھے۔ یہ حمایت مذہب کی نہ تھی بلکہ ہندو شانیت کی۔ اس زمانہ میں خدا کا
انکار حد سے بڑھا ہوا ہے اور یہاں تک دلیری سے انکار کیا جاتا ہے کہ ایک دفعہ گفتگو کے درمیان
میں انہیں طالب علموں میں سے ایک نے جو نسلاً ہندو تھا میز پر تن کا پھینک کر کہا میں تو اس
میز کو اٹھا کر دکھا سکتا ہوں تمہارا خدا اس تنکے کو اٹھا کر دکھا دے ۔ اس کی باتوں کا مجھ پر ایسا
اثر ہوا کہ میں نے آتے ہی ایک ٹریکٹ لکھا جس میں خدا تعالیٰ کی ہستی کے دلائل دیئے۔ مگر
آج اس اس ۔ سے زیادہ وسیع مضمون بیان کرنے کا ارادہ ہے اگر خدا تعالی توفیق
دے۔
خدا کے انکار کی وجہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا انکار بہت بڑھا ہوا ہے جس کا
بڑا سبب تو یہ ہے کہ گناہ کی کثرت کی وجہ سے تعلق باللہ نہیں
رہا اور دلوں پر زنگ لگ گیا ہے ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ انگریزی دان لوگ یورپ کے فلسفہ سے

انوار العلوم جلد 4
۲۶۹
هستی باری تعالی
متأثر ہو کر مذہب سے دور جا پڑے ہیں اور دوسرے لوگوں نے ان کے اثر کو قبول کیا ہے۔ یورپ
کے فلسفہ کا اور فلسفیوں کے خدا تعالیٰ سے اس قدر دور ہو جانے کا سبب یہ ہے کہ جب یورپ میں
علمی ترقی ہونے لگی اور طبعی اکتشافات کا سلسلہ شروع ہوا تو پادریوں کو یہ بیوقوفی سوجھی کہ
انہوں نے اس ترقی کو مذہب کے خلاف سمجھا اور اس کی مخالفت شروع کر دی جس کی وجہ
یہ تھی کہ وہ جانتے تھے کہ مسیحیت کی بنیاد ایسے اصول پر ہے جن کو عقل رد کرتی ہے ۔ اگر
لوگوں کی توجہ عقل کی طرف ہو گئی تو اس کو کون مانے گا۔ پس انہوں نے تصرف کو قائم رکھنے رکھنے کے کے لئے
جو ان کو عوام الناس پر حاصل تھا علوم ہی کی مخالفت شروع کر دی اور جو بات بھی علوم طبعیہ
کے متعلق نئی دریافت ہوئی اسے کفر قرار دے دیا اور کہ دیا کہ یہ مذہب کے خلاف ہے اور اس
کی طرف توجہ کرنا گناہ ہے۔ چنانچہ ایک شخص نے جب دریافت کیا کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے
تو اس کے متعلق پادریوں نے فتوی دیدیا کہ یہ مذہب سے نکل گیا ہے ۔ آپ حیران ہوں گے کہ زمین کے
سورج کے گرد گھومنے کا دعویٰ کر کے وہ شخص کسی طرح مسیحیت سے نکل گیا مگر اس کا جواب انسان ہے۔
پادریوں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ خدا تعالیٰ کا کلام انسان پر نازل ہوا ہے اور انسان زمین پر بہتا ہے
اس لئے زمین سب سے اعلی ہوئی لیکن اگر زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو زمین سورج کے مقابلہ
میں ادنی ہوگی تو اس کی ذلت میں شبہ نہ رہا اور اس پر لینے والے بھی ذلیل ہو گئے اس بناء پر اس
پر گھر کا فتویٰ دے دیا گیا اور اسے اتنا تنگ کیا گیا کہ آخر اس نے ایک کتاب لکھی جس میں لکھا
کہ میں نے سورج کے گرد زمین کے گھومنے کے متعلق جو کچھ لکھا تھا اگر چہ عقل کے رو سے ایسا ہی
ثابت ہوتا ہے مگر انسانی عقل ہے کیا چیز کہ اس پر بھروسہ کیا جا دے ۔ اصل بات یہ ہے کہ شیطان
چونکہ انسان اور خدا کا دشمن ہے اور خدا کے نور کو دنیا میں پھیلنے سے روکتا ہے اس لئے اس
نے میرے دل میں یہ خیال ڈال دیا اور مجھے اس وقت ایسا معلوم ہونے لگا کہ زمین گھومتی ہے۔
یہ عذر کر کے اس نے عقلمندوں کی نگاہ میں تو اپنے دعوئی کو پختہ کر دیا لیکن پادریوں نے اپنی
بیوقوفی سے سمجھا کہ اب اس کو عقل آگئی ہے اور اس کی توبہ قبول کی گئی ۔
اس قسم کی باتوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایجا دیں کرنے والے اور نئی نئی باتیں دریافت کرنے والے
خدا کے ہی خلاف ہو ی خلاف ہو گئے۔ انہوں نے سمجھا کہ اگر ثابت شدہ باتوں اور آنکھوں دھی باتوں پر عقیدہ اور
رکھنے سے خدا کے کلام کا انکار ہوتا ہے تو خدا کا کوئی وجود ہی نہیں۔ کیونکہ کس طرح ممکن ہے کہ
خدا کا کلام کچھ اور کہے اور اس کا فعل کچھ اور ۔ اس وجہ سے وہ مذہب کے خلاف ہو گئے اور فلسفی

انوار العلوم جلد 4
۲۷۰
استی باری تعالی
جو مذہب پر پہلے سے ہی معترض تھے ان کے مددگار ہو گئے اور علوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ
مذہب کی گرفت بھی کم ہوتی چلی گئی۔
مشرق میں جب ان علوم کا رواج ہوا تو چونکہ کتابیں لکھنے والے مسیحیت سے تنگ آکر دوسری
حد کی طرف نکل گئے تھے جس طرح پادری ہر ایک علمی تحقیق کو کلام الہی کے خلاف ثابت کرتے
تھے۔ انہوں نے ہر ایک علمی تحقیق سے یہ نتیجہ نکالنا شروع کیا کہ خدا ہی کوئی نہیں اور ان کی کتب
کے مطالعہ کا یہ نتیجہ نکلا کہ وہ دل جو پہلے ہی زنگ آلود تھے خدا تعالیٰ کی طرف سے بالکل دور جا پڑے
اور طبائع دہریت کی طرف مائل ہو گئیں ۔
فلسفی خیالات کے متعلق ایک اور مصیبت ہے اس میں صرف دماغ کی ترو تا ند گی کا سامان
ہے کرنا کرانا کچھ نہیں پڑتا اس لئے بہت سے لوگ اس کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔ اس کے خلاف
مذہب پر غور و تدبر کرنے کا نتیجہ علی اصلاح ہے جو لوگوں پر گراں گزرتی ہے ۔ مثلاً جو شخص
اسلام پر غور کرے گا اور اس کی خوبی کا قائل ہو گا اس کو ساتھ ساتھ کچھ کرنا بھی ہو گا اور مذہب میں اتھ کچھ کرنا ہی ہوگا
ترقی کے ساتھ ساتھ عمل میں بھی ترقی ہوتی چلی جائے گی اگر پہلے فرض شروع کرے گا تو اور غور کرنے
پرستیں بھی پڑھنے لگ جائے گا اور پھر جب اور غور کرے گا تواسے معلوم ہوگا نوافل بھی بہت
مفید ہیں یہ بھی پڑھنے لگ جائے گا اور جوں جوں غور کرے گا نوافل میں ترقی کرتا جائے گا
غرض مذہب میں انسان جس قدر غور وفکر سے کام لے گا اسی قدر زیادہ پابندیاں اپنے اوپر
ماند کرتا جائے گا۔ مگر فلسفہ میں یہ بات نہیں ہوتی صرف دماغ تازہ کیا جاتا ہے اور عملی طور
پر کیا کرا یا کچھ نہیں جاتا اس لئے لوگ ادھر زیادہ متوجہ ہو جاتے ہیں۔ غرض دہریت اور خدا کے
انکار کا اس زمانہ میں بڑا زور ہے ۔ ایک وجہ اس انکارہ کی یہ بھی ہے کہ عام طور پر لوگ خود تحقیق
نہیں کرتے بلکہ ان کے مذہب کی بنیاد صرف ماں باپ کے ایمان پر ہوتی ہے اور جن لوگوں کی
اپنی تحقیق کچھ ہوہی نہیں وہ اعتراض کا دفعیہ نہیں کر سکتے بلکہ جلد ان سے متاثر ہو جاتے ہیں ۔
کیونکہ ایک طرف سنی سنائی بات ہوتی ہے اور دوسری طرف دلیل ۔ اگر وہ لوگ دل سے خدا تعالیٰ
کو مانتے ہوئے تو اس قدر دہریت نہ پھیلتی ۔ مثلاً یہ میز پڑی ہے یا یہ سائبان ہے ۔ اگر کوئی فلسفی
کہے کہ یہ میز نہیں یا یہ سائبان نہیں یا اس وقت سورج چڑھا ہوا نہیں ۔ تو کیا یہ ممکن ہے کہ
آپ لوگوں میں سے کوئی اس کی بات مان لے۔ اسی طرح اگر لوگوں نے خدا تعالیٰ کو دیکھا ہوتا اسے
حقیقی طور پر مانتے تو کس طرح ممکن تھا کہ خدا تعالیٰ کا انکار کرنے والوں کی بات مان لیتے۔ بات یہیں

آج 10 میں سے 10 باقی