ہر چیز دیکھ کرنہیں مانی جاتی

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۲۸۳
هستی باری تعالیٰ
اسے کہا گیا یہ ورزش نہیں بلکہ عبادت ہے اس نے کہا کس کی عبادت ؟ کہا گیا خدا کی عبادت ۔ اس
نے کہا خدا کہاں ہے ؟ اگر ہے تو دکھاؤ حسین تو اپنے آپ کو دکھاتے ہیں۔ اگر خدا سب سے زیادہ
حسین ہے تو کیوں چھپا ہوا ہے ؟ اس دوست نے کہا کہ میں نے کاغذ پر اللہ لکھ کر دور سے اسے
دکھایا اس نے کہا کچھ نہیں نظر آتا ۔ پھر اسے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں یہ بھی فرماتا ہے کہ نَحْنُ أَقْرَبُ
إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ - (ق) (۱۷) میں انسان سے اس کی شاہ رگ سے بھی زیادہ قریب
ہوں اور اس کا غلہ کو اس کی آنکھوں کے بالکل قریب رکھ دیا اور کہا بتا ؤ اب تمہیں کیا نظر آتا ہے
اس نے کہا اب تو کچھ نہیں نظر آتا۔ اس پر اسے بتایا گیا کہ جب خدا اس سے بھی زیادہ قریب ہے
تو وہ تمہیں ان آنکھوں سے کس طرح نظر آجائے۔ تو خدا کو دیکھنے کا مطالبہ کرنے والوں کو مجمل جواب
تو یہ دیا جاتا ہے کہ چونکہ خدا قریب سے قریب اور بعید سے بعید ہے اس لئے ان دونوں وجہ
سے نظر نہیں آتا ۔
اور اس کا حقیقی جواب یہ ہے کہ ہر چیز کے دیکھنے ہر چیز کے دیکھنے کا طریق الگ ہے یق الگ ہے اور اس کا تقی جوار اور معلوم کرنے کا طریق الگ ہے اور یہ کہنا کہ دوسری
چیزوں کی طرح ہی خدا بھی ہمیں دکھاؤ نہایت ہی بیہودہ اور خلاف عقل سوال ہے۔ ہم نے کب کہا ہے اور ہے نے کب
کہ خدا کوئی مادی چیز ہے جسے اور مادی چیزوں کی طرح دیکھا جا سکتا ہے۔ کہتے ہیں کسی کہ خدا مادی چیز جسے اور جاسکتا ہے۔۔ نے نبوت
کا دعویٰ کیا تھا وہ بادشاہ کے پاس جا کر کہنے لگا میں نبی ہوں مجھے قبول کرو۔ بادشاہ نے کہا کس
طرح معلوم ہو کہ تم نبی ہو۔ وزیر نے کہا یہ تو کوئی مشکل بات نہیں۔ ابھی اس کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔ یہ کہ کر ہوکرتم میں نے یہ توکوئی ہے
اس نے اس مدعی نبوت کے سامنے ایک تالامر کھ دیا اور کہا اگر تم نبی ہو تو اسے کھول دو۔ اس نے کہا
ہیں۔
میں نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے نہ کہ لوہار ہونے کا کہ تالہ کھولوں ۔ یہ یہی حال ان لوگوں کا ہے جو کہلاتے
تو فلاسفر یعنی عقلمند ہیں مگر خدا کے متعلق اس قسم کا مطالبہ کرتے ہیں جس قسم کا وزیر نے مدعی نبوت
سے کیا توسم ہاتھا۔ انہیں اتنا تو سمجھنا چاہئے کہ ہم آٹے کا خدا نہیں مانتے اور نہ تھر کا خدا مانتے ہیں۔ اگر
اس قسم کے خداؤں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو مندروں میں دیکھ لیں۔ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک وراء الوری
ہستی مانتے ہیں ۔
اور دنیا ر چیز دیکھ کر نہیں مان جاتی اور یہ صاف بات ہے کہ ان کی ہر ی چیز دیکھ کرہی ہیں مانی جاتی ۔ بلکہ اور طریقوں سے بھی مانی جاتی ہے۔ مادہ اشیاء
میں سے بھی بعض کے وجود کا علم سونگھنے سے بعض کا چکھنے سے بعض کا ٹٹولنے سے بعض کا سننے

انوار العلوم جلد
۲۸۴
هستی باری تعالی
سے معلوم ہوتا ہے۔ پس اگر کوئی کہے کہ گلاب کے پھول کی خوشبو مجھے دکھا دو یا لوہے کی سختی مجھے
دکھا دو یا خوبصورت آواز دکھا دو۔ تو وہ شخص نہایت ہی نادان ہو گا اور جب مادی چیزوں میں
سے بھی سب کی سب دیکھنے سے نہیں مانی جاتیں۔ تو پھر خدا تعالیٰ کے متعلق یہ کہنا کہ ہم اسے
دیکھے بغیر نہیں مانیں گے کس قدر نادانی ہے ۔ علاوہ ازیں سب چیزیں حواس خمسہ سے بھی
نہیں معلوم کی جاسکتیں بعض قیاس سے بھی معلوم کی جاتی ہیں ۔ ایسی چیزیں نہ سونا
کی
سونگھی جاتی
ہیں نہ چھی جاتی ہیں نہ دیکھی جاتی ہیں نہ ٹولی جاتی ہیں نہ سنی جاتی ہیں۔ جیسے غصہ ہے کس طرح نہ نہ
پتہ لگتا ہے کہ فلاں میں غصہ ہے؟ کیا چھو کر یا سن کر یا چکھ کر یا دیکھ کر یا سونگھ کر۔ ان پانچوں طریقوں
میں سے کسی سے بھی اس کا پتہ نہیں لگایا جا سکتا ۔ پھر کیونکر معلوم ہوتا ہے کہ غصہ کوئی چیز ہے اور
لوگوں کو آیا کرتا ہے۔ اس طرح کہ انسان سمجھتا ہے کہ میں بھی آدمی ہوں اور دوسرے بھی آدمی ہیں
پس وہ اپنے غصہ کی حالت کی کیفیات کو جب دوسروں کی ویسی ہی کیفیات سے ملا کر دیکھتا ہے
تو سمجھ لیتا ہے کہ یہ چیز اوروں میں بھی پائی جاتی ہے اور جس وقت وہ کیفیات دوسرے میں دیکھتا
ہے خیال کر لیتا ہے کہ اس وقت اس کو غصہ آیا ہوا ہے ۔ اسی طرح اور کئی باتیں ہیں جو دوسرے
کی کیفیت کو اپنے اوپر چسپاں کرنے سے معلوم ہوتی ہیں۔ مثلا در رہے۔ نہ یہ چکھی جاتی ہے نہ
سونگھی دیکھی جاتی ہے نہ نہ دیکھی؟ دیکھی جاتی ہے نہ چھوٹی جاتی ہے نہ سنی جاتی ہے۔ پھر کس طرح پتہ لگایا جاتا ہے
کہ کسی شخص کو واقع میں درد ہے اور کس طرح ہے اس طرح کہ اپنے نفس پر وہ حالت گزری ہوئی
ہوتی ہے اور اس کے آثار کا علم ہوتا ہے اس لئے جب کوئی کہتا ہے کہ مجھے فلاں جگہ درد ہے
تو دوسرے انسان اس کی شکل اور حالت کو دیکھ کر درد کا حال معلوم کر لیتے ہیں اور اپنے تجربہ کی بناء
پر جو تکلیف اسے ہو رہی ہوتی ہے اس کا اندازہ کر لیتے ہیں ۔
قسمیں
غرض بعض چیزیں ایسی ہیں کہ ان کا علم حواس خمسہ سے بھی نہیں ہو سکتا۔ ان چیزوں کی بھی دو
ہیں ہیں ایک وہ جو قیاس سے معلوم ہوتی ہیں دوسری وہ جو اندرونی حسوں سے معلوم ہوتی ہیں۔
مثلاً غیر کا غصہ تو قیاس سے معلوم ہو سکتا ہے۔ لیکن اپنے آپ کو جب غصہ یا پیار آتا ہے تو اس کا پتہ قیایں
سے نہیں لگایا جاتا اور نہ وہ سونگھنے ، چکھنے ، دیکھنے ، سننے اور چھونے سے معلوم ہوتا ہے بلکہ انسان
کی اندرونی حسیں اسے محسوس کرتی ہیں۔
پھر بعض ایسی چیزیں ہیں کہ ان کے اثرات سے ان کو معلوم کرتے ہیں جیسے مقناطیس ہے
اسے جب لوہے کے پاس رکھا جائے تو اسے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اس سے ہم سمجھ لیتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی