پیدائش دنیا پر لوگوں کے خیالات پر بحث

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۲۹۷
هستی باری تعالی
(۵) پھر یہ سوال پیدا ہو گا کہ وہ محدود ہے کہ غیر محدود ہے جس طرح کہ مادے کے متعلق
سوال پیدا ہوتا ہے اور دونوں جوابوں میں سے کوئی جواب بھی دیا جائے اس پر ایک لمبا چکر
سوالوں کا شروع ہو جائے گا۔
(4) پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ وہ ہستی غنی ہے ۔ اگر غنی نہ مانیں گے تو اس کے سوا اور
وجود ماننے پڑیں گے اور اگر ہم غنی مانیں گے تو پھر اسے اندرونی تغیرات سے بھی محفوظ ماننا
پڑیگا اور اگر اسے تغیرات سے محفوظ مانا جائے گا تو یہ بھی ماننا پڑیگا کہ وہ دنیا کی علت العلل بھی
نہیں ہے اور اس صورت میں اسے وجود کے تصور کی بھی کوئی حاجت نہ رہے گی۔
پس یہ خیال بھی غلط ہوا۔ لیکن چونکہ تینوں صورتیں جو دنیا کی پیدائش کے متعلق ممکن تھیں
نا ممکن ثابت ہوئیں تو پھر ہمیں ماننا پڑے گا کہ ان ذہن میں نہ آنے والی صورتوں میں سے ایک نہ ایک
درست ہے۔ اور چونکہ جو اعتراض سب صورتوں میں پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ آپ ہی آپ کسی طرح
ہو گئیں ۔ اس لئے باوجود اس اعتراض کے ایک نہ ایک صورت کو صحیح تسلیم کرنا ہوگا اور یہ ماننا ہو گا کہ گور یہ
اعتراض پڑتا ہے مگر دنیا موجود ہے اور اس کے وجود میں کچھ شک نہیں اس لئے باوجود اس اعتراض کے
دنیا کی پیدائش مذکورہ بالا صورتوں میں سے کسی ایک صورت سے ہوئی ہے اور اس نتیجہ پر پہنچ کر ہر ایک شخص
کو یقین کرنا پڑے گا کہ وہ صورت اول ہی ہو سکتی ہے ۔ یعنی یہ کہ دنیا آپ ہی آپ ہمیشہ سے چلی آتی و کرنا گا ہوسکتی ہے یعنی یہ دنیا
ہے۔ کیونکہ دوسری اور تیسری صورت میں بھی یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ دنیا کی علت آپ ہی آپ
کیونکہ ہو گئی۔ پس جب آگے چل کر پھر اس سوال سے واسطہ پڑتا ہے تو کیوں نہ تسلیم کر لیں کہ دنیا ہی
خود بخود پیدا ہوگئی ہے ۔
سب سے پہلے ان معترضین کے اس خیال پیدائش دنیا پرلوگوں کے خیالات پر بحث ا کو میں رد کرنا چاہتا ہوں کہ خدا کا خیال اسی
سبب سے پیدا ہوا کہ دنیا کا خالق دریافت کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ خدا تعالیٰ کا وجود جیسا کہ میں
پہلے ثابت کر آیا ہوں الہام سے پیدا ہوا ۔ پھر کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ایک طرف تو سی معترضین کہتے ہیں
کہ خدا کا خیال لیسے ارتقاء کے بعد پیدا ہوا ہے ۔ پہلے تو انسانوں نے بعض چیزوں سے ڈرکران کے آگے
ہاتھ جوڑ نے شروع کئے تھے ۔ آہستہ آہستہ خدا اور عبادت کا مسئلہ بن گیا اور دوسری طرف اس خیال کی ایک کا
خالص فلسفیانہ وجہ بتائی جاتی ہے کہ اس کا خیال دنیا کی پیدائش کے سوال کے حل نہ ہونے کے سبب
سے پیدا ہوا ۔ حالانکہ دونوں خیال متضاد ہیں۔ اب میں معترضین کے مقرر کردہ اصول کو لیتا ہوں اور تسلیم کرتا

انوار العلوم جلد 4
۲۹۸
ہستی باری تعالی
ہوں کہ پہلی اور دوسری توجیہ پر جو اعتراض کئے گئے ہیں ایک حد تک درست ہیں لیکن تیسری توجیہ
کے متعلق جو کچھ کہا گیا ہے وہ محض ایک دھوکا ہے کیونکہ جب کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کسی کی پیدا
کردہ ہے تو اس سے ہر گز یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہ ایک مکان کی طرح بنائی گئی ۔ بلکہ اس سے مراد
یسی ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک مادہ پیدا کیا ۔ اور اس میں ایک قانون کو جاری کیا تاکہ اس کے مطابق وہ
ترقی کرے پیس ارتقاء ہرگز دنیا کی پیدائش کے خیال کے مخالف نہیں بلکہ صالح کی نادر شفت گری
پر دلالت کرتا ہے اور ہر مکڑہ اس ارتقاء کا ! اور ہر مکڑہ اس ارتقاء کا اپنے خالق پر دلالت کرتا ہے۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ کسی اور کو خالق ماننے کی صورت میں یہ سوال پیدا ہو گا کہ اس نے مادہ کہاں
سے لیا ؟ اس کا جواب میں آگے چل کر دوں گا ۔ فی الحال اتنا کہنا کافی ہے کہ اگر خدا کو نہ مانا جائے تو
بھی یہ سوال باقی رہتا ہے کہ مادہ کہاں سے آیا۔ پس جب یہ سوال دنیا کو خود بخود مان کر بھی باقی رہتا ہے
تو پھر یہ خدا کے وجود کے لئے بطور شبہ کے پیدا نہیں کیا جا سکتا۔
رہا یہ سوال کہ فضاء کو کس نے پیدا کیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ وہمی وجود ہے جو ہمارے
دماغ سے تعلق رکھتا ہے ۔ خدا سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ۔ فضاء اور جہات نسبتی امور ہیں اور ان کا
تعلق یا مادہ سے ہے یا دماغ سے۔ پس ان کی بحث خدا تعالیٰ کے سوال میں آہی نہیں سکتی۔ اور
یہ جو سوال ہے کہ خدا محدود ہے یا غیر محدود ۔ یہ لغو سوال ہے۔ کیونکہ اگر یہ مانیں کہ دنیا آپ ہی
آپ ہے تو یہ سوال دنیا پر بھی پڑے گا کہ وہ محدود ہے کہ غیر محدود اور دونوں ممکن صورتوں میں
سے کسی ایک کو ماننا مشکل ہوگا اور اس پر بہت سے اعتراض پڑیں گے پس اگر دنیا کے آپ ہی
آپ ہونے کی صورت میں بھی بلکہ قطع نظر اس کی ابتداء کے سوال کے اس کی موجودہ صورت میں بھی
اس پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ وہ محدود ہے کہ غیر محدود جو دونوں صورت میں ناممکن ہیں تو پھر یہی
سوال اگر خدا تعالیٰ کو مان کر پڑے تو اس میں کیا حرج ہے۔ ہم کہیں گے کہ دنیا کی پیدائش کی کوئی صورت
بھی فرض کریں یہ اعتراض قائم رہتا ہے اس لئے معلوم ہوا کہ یہ اعتراض نہیں ہے بلکہ ایسا سوال ہے
کہ جیسے انسانی دماغ سمجھ ہی نہیں سکتا۔ یا یہ کہ وہ نقطہ نگاہ ابھی دریافت نہیں ہوا جس کی مدد سے اس
سوال کو حل کیا جاسکے ۔ اور ان دونوں صورتوں میں اس دنیا کا خالق کسی وجود کو ماننا خلاف عقل نہیں
کہلا سکتا ۔
اب میں چوتھے سوال کو لیتا ہوں کہ اگر اس دنیا کو خدا نے پیدا کیا ہے تو پھر خدا کو کس نے پیدا
کیا ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ خیال کہ خدا کے پیدا کرنے والا بھی کوئی ہونا چاہئے مادی تجربات کی

آج 10 میں سے 10 باقی