رسول کریم ﷺ کی پاک زندگی

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۳۰۹
ہستی باری تعالی
صاحب
گذرے ہیں وہ اپنے چال چلین اور صداقت کی معیت کی وجہ سے ایسے مقام پر تھے کہ ان کے دشمن بھی
ان پر اعتراض کرنے کی گنجائش نہیں پاتے تھے اور اسی طرح ان کے اتباع میں سے لاکھوں صا
کشوف والهام لوگ ہوتے ہیں کہ جن کا چال چلن بھی ہر قسم کے شعبہ سے بالا تھا اور ان کی راستبازی
کا اعتراف ان کے دشمن بھی کرتے تھے ۔
حضرت مولتی کی پاک زندگی دیکھو فرعون حضرت مولی کا کتا سخت دشن تھا مگراس میں بھی یہ جرات نہ تھی کہ ان پر جھوٹ کا الزام لگائے ۔ اس
نے یہ توکہا کہ یہ پاگل ہو گیا ہے یونی باتیں بناتا ہے مگر یہ نہیں کہ سکا کہ ان کا چال چلن خراب ہے
حالانکہ وہ اس کے گھر میں پلے تھے اگر ان میں کوئی خرابی ہوتی تو وہ ضرور بتانا کہ ان میں یہ
خرابی ہے ۔
ان ہے۔
آپ کے دشمنوں نے اقرار کیا کہ آپ صادق اور امین تھے
اور آپ پر انہوں نے کوئی الزام نہ لگایا بلکہ دشمن سے دشمن نے بھی آپ کی طہارت اور پاکیزگی کی
شهادت دی۔ چنانچہ مکہ میں ایک مجلس ہوئی کہ باہر سے جب لوگ مکہ میں آئیں گے اور محمد (صلی اللہ
علیہ وسلم ) کے متعلق پوچھیں گے تو ان کو کیا جواب دیں گے سارے مل کر ایک جواب بنا لو تاکہ خلاف
نہ ہو آگے ہی ہم بدنام ہو رہے ہیں کہ ایک کچھ کہتا ہے اور دوسرا کچھ کہتا ہے اس لئے حج پر جولوگ
آئیں گے انہیں کتنے کے لئے ایک بات کا فیصلہ کر لو اس پر ان میں سے ایک نے کہا یہ کہ دیا کہ
جھوٹ کی عادت ہے جو کچھ کہتا ہے سب جھوٹ ہے ۔ یہ سن کر ایک شخص جس کا نام نصر بن حارث
تھا کھڑا ہوا اور اس نے کہا یہ بات نہیں کہنی چاہئے اگر یہ کہو گے تو کوئی نہیں مانے گا اور لوگ
جوابا کہیں گے کہ سمانَ مُحَمَّدٌ فِيكُمْ غُلَا مَّا حَدَثًا أَرْضَاكُمْ فِيكُمْ وَأَصْدَ قَكُمْ
حَدِيثًا وَأَعْظَمَكُمْ أمَا نَةً حَتَّى إِذَا رَثَيْتُمْ فِي صُدْ غَيْهِ الشَّيْبَ وَجَاءَكُمْ بِمَا
جَاءَ كُمْ تُلْتُمْسَاحِرَا وَاللَّهِ مَا هُوَ بِسَاحِرٍ * محمد نے تم میں جوانی کی عر بسر کی ہے اور
اس وقت وہ تم سب سے زیادہ نیک عمل سمجھا جاتا تھا اور سب سے زیادہ سچا سمجھا جاتا تھا اور سب سے
زیادہ امانت کا پابند تھا یہاں تک کہ جب اس کی کنپٹیوں میں سفید بال آگئے اور وہ تمہارے
سیرت ابن ہشام جلد ۱ ، ۲ صفحه ۲۹۹ ۳۰۰۰ موسسه علوم القرآن

انوار العلوم جلد 4
٣١٠
هستی باری تعالی
پاس وہ تعلیم لایا جو وہ لایا ہے تو تم کہنے لگ گئے کہ وہ جھوٹا ہے خدا کی قسم ان حالات میں وہ جھوٹا
نہیں ہو سکتا ۔ چنانچہ اس شخص کے اس جواب پر سب نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور اس اعتراض کی
بجائے اور بات سوچنے لگے ۔
کیسی تھی بات تھی جواس شخص نے پیش کی اور پلے بھی رسول کریم کی طرف انوں نے جھوٹ منسوب
کیا ہوتا تو اب کوئی مان سکتا تھا لیکن جب پہلے وہ ساری عمر آپ کو صادق گتے رہے تھے تو پھر میدم
جھوٹ کے الزام کو کون سچا مان سکتا تھا۔
اسی طرح ہر قل نے جب ابو سفیان سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھا کہ انہوں نے
کبھی جھوٹ کو جھوٹ بولا ہے تو اس نے کہا آج تک تو نہیں بولا اور کہا کہ آج تک کا لفظ نہیں نے اس لئے لگایا نے
تاکہ شبہ پڑھ سکے کہ شاید آئندہ بولے ۔
اسی طرح ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہاڑ پر چڑھ کر لوگوں کو بلایا اور جب وہ جمع ہو گئے
توفرمایا کیا اگر یں نہیں ہوں کہ فلاں وادی میں ایک فوج جمع ہے جو تم پر حملہ کرنے والی ہے تو مان لو
گے ؟ انہوں نے کہا ہاں مان لیں گے حالانکہ مکہ والوں کی بے خبری میں اس قدر فوج اس قدر قریب
جمع نہیں ہو سکتی تھی۔ پس ان لوگوں کا اس قسم کی بات بھی جو بظاہر ناممکن الوقوع ہو آپ کے منہ
سے سن کر ماننے کے لئے تیار ہو جانا بتاتا ہے کہ آپ کی صداقت پر ان لوگوں کو اس قدر یقین
تھا کہ وہ یہ ناممکن خیال کرتے تھے کہ آپ جھوٹ بول سکیں یا دھوکا دے سکیں ۔
اس طبقہ اور اس درجہ کے لوگ ہیں جو اس امر کی شہادت دیتے ہیں کہ انہوں نے خدا سے
الہام پایا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کیا ہے یہ یہ یلون لوگ لوگ دنیا کے
سب سے بڑے مصلح گزرے ہیں اور اپنے اخلاق کی خوبی اور مضبوطی کی وجہ سے انہوں نے لاکھوں
آدمیوں کے دلوں پر اس طرح قبضہ کیا ہے کہ وہ لوگ اپنی جانیں اور اپنے مال ان کی راہ میں قربان
کرنے کو بہترین نعمت خیال کرتے تھے اور پھر دنیا کے ذہنی ارتقاء میں جو ان لوگوں نے یا ان
کے اتباع نے حصہ لیا ہے اور کسی نے اس قدر حصہ نہیں لیا۔ پس ان لوگوں کی ایسی کھلی کھلی اور زبر دست
شہادت کی موجودگی میں کس طرح انکار کیا جاسکتا ہے کہ ایک زبردست ہستی ہے جو اس دنیا کی خالق
اور اس کی مالک ہے۔ اگر ایسی زبردست شہادت کو رد کیا جائے تو اصول شہادت کا بالکل ستیا ناس
ہو جاتا ہے اور کوئی علم بھی دنیا میں ثابت نہیں ہو سکتا اور عقل سلیم ہرگز تسلیم نہیں کرتی کہ معمولی
معمولی شہادتوں کو تو قبول کیا جائے مگر اس قدر زبردست شہادتوں کو رد کر دیا جائے۔
بخاری کتاب بدء الوحی باب کیف كان يدعم الوحي إلى رسول الله - بخاری کتاب التفسير سورة الملعب آيت تتبت يدا أبي لهب

آج 10 میں سے 10 باقی