صفت حفیظ خدا کی ہستی کا ثبوت
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۳۲۳
ہستی باری تعالی
قبولیت دعا پر اعتراض اور اس کا جواب دعاؤں کی قبولیت کے متعلق یہ اعتراض
کیا جاتا ہے کہ ہم یہ کیوں نہ سمجھیں کہ جن
باتوں کو دعاوں کی قبولیت کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے وہ اتفاقاً ہو جاتی ہیں ہم کہتے ہیں یہ اعتراض معقول
ہے بعض غیر معمولی واقعات اتفاقاً بھی ہو جایا کرتے ہیں لیکن دعاؤں کی قبولیت کے ساتھ بعض
امور متعلق ہیں جن کی موجودگی میں نہیں کہ سکتے کہ جو نتائج پیدا ہوئے ہیں وہ اتفاقاً ہوئے ہیں اول
تو یہ کہ دعاؤں کے ساتھ ساتھ واقعات میں تبدیلی ہوتی جاتی ہے جسے دیکھ کر ہرشخص سمجھ سکتا ہے
کہ تبدیلی اتفاقی نہیں بلکہ کسی ارادہ کے ماتحت ہو رہی ہے ۔ دوسرے یہ کہ ایسے امور بھی دعاؤں
کے ذریعہ سے پورے ہوتے ہیں کہ بغیر دعا کے اتفاقاً بھی وہ نہیں ہوتے۔ تیسرے یہ کہ اس کثرت
سے دعاؤں کے ذریعہ سے غیر معمولی حالات پیدا ہوتے ہیں کہ اس کثرت کی موجودگی میں اتفاق کا
لفظ بولا ہی نہیں جا سکتا۔ چوتھے یہ کہ دعا کرنے والے کو لبسا اوقات قبل از وقت معلوم ہو جاتا
ہے کہ اس کی دعا قبول ہو گئی ہے خواہ بذریعہ الہام خواہ بطور القاء کہ اس قبل از وقت علم کے
بعد اس کا نام اتفاق رکھنا بالکل درست نہیں۔ غرض قبولیت دعا کے نظارے ایسے طور پر
دکھائی دیتے ہیں کہ ان کی موجودگی میں اتفاق کا شبہ تک بھی پیدا نہیں ہو سکتا ۔
صفت حفیظ خدا کی ہستی کا ثبوت چوتھی مثال میں خدا تعالیٰ کی صفت حفیظ کی
پیش کرتا ہوں تمام نبیوں نے شہادت دی ہے
که خدا حفیظ ہے۔ اب آؤ دیکھیں کہ کیا کوئی حفیظ ہستی ہے۔ جو قانون قدرت کے علاوہ حفاظت
کرتی ہے۔ اگر کوئی ایسی ہستی ثابت ہو جائے تو ا نا پڑے گاکہ خدا تعالی موجود ہے میں اس صفت
کے ثبوت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کو پیش کرتا ہوں ۔ مکہ والوں نے آپ کو مارنا چاہا علیہ سلم ہوں۔ مکہ
خدا تعالیٰ نے آپ کو وقت پر اطلاع دی اور فرمایا کہ یہاں سے چلے جاؤ آپ وہاں سے روانہ ہو گئے
لیکن بعض مصالح کی وجہ سے راستہ میں ٹھہرنا پڑا ۔ قریب کے پہاڑ کی ایک غار میں جس کا منہ چند فٹ
مربع ہے اور جسے غار ثور کتے ہیں آپ ٹھر گئے مکہ والے تلاش کرتے کرتے اس جگہ تک جا پہنچے
عربوں میں کھوج لگانے کا علم بڑا یقینی تھا اور یہ ان کے لئے ضروری تھا کیونکہ وہ جنگی لوگ تھے
اگر اس کے ذریعہ اپنے دشمنوں کا پتہ نہ لگایا کرتے تو تباہ ہو جاتے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
تلاش میں بھی کھوجی لگائے گئے اور وہی پتہ لگاتے ہوئے اس غارہ تک مکہ والوں کو لے آئے
وہاں آکر انہوں نے کہا کہ یا تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) یہاں ہے یا پھر آسمان پر چڑھ گیا ہے اس
انوار العلوم جلد 4
۳۲۴
هستی باری تعالی
سے آگے نہیں گیا ۔ جب یہ باتیں ہو رہی تھیں تو نیچے آپ بھی سن رہے تھے۔ حضرت ابوبکر کو ڈر پیدا
ہوا کہ میں اکیلا کیا کر سکوں گا ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ خدا کے رسول کو پکڑ لیں لیکن جس شخص کے متعلق آپ ڈر
رہے تھے اور جو شخص حقیقتاً مکہ والوں کو مطلوب تھا وہ اس خوف کے وقت میں فرماتا ہے لا
تَعْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا - * غم نہ کھا خدا ہمارے ساتھ ہے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ با وجود اس
کے کہ کھوجی جن کی بات پر ان لوگوں کو بہت ہی یقین ہوتا تھا وہ کہتے ہیں کہ آپ اس جگہ آئے ہیں مگر
کوئی آگے بڑھ کر غار کے اندر نہیں جھانکتا اور یہ کہ کر کہ یہاں ان کا ہونا ناممکن ہے سب لوگ
واپس چلے جاتے ہیں ۔
میں جب کہ گیا تھا تواس غار کو دینے کے لئے بھی گیا تھا لیکن اوپر چڑھتے ہوئے میرا سانس
پھول گیا اور میں وہاں تک نہ جاسکا دوسرے آدمی کو بھیجا کہ جا کر دیکھ آئے ۔ اس نے اگر بتایا کہ
ہے یہ نہ اس غالیہ کا منہ اچھا چوڑا ہے ایک چارپائی کے قریب ہے لیکن کیا یہ عجیب بات نہیں کہ باوجود اس
کے کہ ہر اک بات اس کی طرف اشارہ کر رہی تھی کہ آپ اس غار میں ہیں اور وہ لوگ اس قدر جوش
سے آپ کی تلاش میں آئے تھے مگر باوجود آپ کی گرفتاری کی دلی خواہش کے اور واقعات کے آپ
کے وہاں موجود ہونے ہونے کی طرف اشارہ کرنے کے ان کو اس قدر توفیق نہ ملی کہ ذرا جھک کر غار میں
دیکھ لیتے ان کے سامنے کوئی توپ نہیں تھی جس کا انہیں ڈر ہو سکتا تھا نہ کوئی اور روک اور مشکل
تھی۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی غار کو نہیں دیکھتا اور سارے واپس چلے جاتے ہیں۔ آپ کے ان
الله معنا کہنے کے بعد ان لوگوں کا اس طرح خائب و خاسر چلے جانا کیا اس امر پر دلالت نہیں
کرتا کہ انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک زبر دست طاقت کی حفاظت میں تھے۔
ایک مثال حفاظت الہی کی میں حضرت مسیح موعود کی زندگی میں سے بھی پیش کرتا ہوں کنور سین صاب
جو لاء کالج لاہور کے پرنسپل ہیں ان کے والد صاحب سے حضرت صاحب کو بڑا تعلق تھا حتی کہ
حضرت مسیح موعود کو کبھی روپیہ کی ضرورت ہوتی تو بعض دفعہ ان سے قرض بھی لے لیا کرتے تھے
ان کو بھی حضرت صاحب سے بڑا اخلاص تھا۔ جہلم کے مقدمہ میں انہوں نے اپنے بیٹے کو تار دی تھی
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے وکالت کریں اس اخلاص کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے ایام
جوانی میں جب وہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام مع چند اور دوستوں کے سیالکوٹ میں اکٹھے رہتے
تھے حضرت مسیح موعود کے کئی نشانات دیکھے تھے۔ چنانچہ ان نشانات میں سے ایک یہ ہے کہ ایک
رات آپ دوستوں سمیت سو رہے تھے کہ آپ کی آنکھ کھلی اور دل میں ڈالا گیا کہ مکان خطرہ میں ہے
بخاری کتاب التفسير باب ثانی اثنين اذهما في الغارة دلائل النبوة للبيهقي جلد ۲ صفحه ۷۸ ۲ مطبوعہ بیروت