صفت شافی کی شہادت

انوارالعلوم (جلد 6)

الوار العلوم جلد 4
۳۲۷
بستی باری تعالی
اثر ہے اور گھر والوں کو کہاکہ میرا نہ سونگھو انہوں نے بھی بتایا کہ مشک کی خوشبو آتی ہے یہ ایک قسم کی
نئی پیدائش ہی تھی جو خدا کی صفت خالقیت کے ماتحت ہوئی ۔
شاید بعض لوگ کہیں کہ اس قسم کی باتیں خدا کے ماننے والے ہی کہتے ہیں ان کا کیا اعتبار ہو
سکتا ہے مگر یاد رکھنا چاہئے کہ ماننے والوں کی باتیں بھی ماننی ہی پڑتی ہیں ۔ اگر راستباز سمجھدار آدمی
جن کو جھوٹ بول کر کوئی فائدہ نہ پہنچتا ہو ایسے امور کی شہادت دیں تو کیا وجہ ہے کہ ان کی شہادت
کو قبول نہ کیا جائے اور اس قسم کی شہادتیں مومن ہی دے سکتے ہیں کیونکہ ایسے واضح نشانات مومنوں
کو ہی دکھائے جاتے ہیں کیونکہ اگر نہ ماننے والوں کو بھی ایسے نشانات دکھائے جائیں تو پھر ان کا ایمان
لانا کوئی خوبی نہیں رہ سکتا اور ان کا ایمان بے فائدہ ہو جاتا ہے سورج کو دیکھ کر اسے ماننے پر کسی سکنا اور کا !
انعام کا انسان امیدوار نہیں ہو ہوسکتا۔ سکتا ۔ اس اسی طرح اگر اگر ایسے ایسے شواہد غیر مومن دیکھیں تو ان کے ایمان بے نفع
ہو جائیں پس یہ نظارے ایمان کے بعد ہی دکھائے جاتے ہیں ۔
کر اسے
چھٹی مثال کے طور پر میں خدا تعالیٰ کی صفت شفاء کو پیش صفت شانی کی شہادت تھتا ہوں، اگر یہ ثابت ہو جائے کہ بعض مریض ایسے طریق
پر اچھے ہوتے ہیں جو طبعی طریقوں کے علاوہ ہیں یا ایسے مریض اچھے ہوتے ہیں جو عام طور پر اچھے
نہیں ہو سکتے تو ماننا پڑیگا کہ ایک ایسی ہستی موجود ہے جس کے اختیار میں شفاء ہے اور یہ بھی کہ وہ
اپنے اس اختیار کو استعمال بھی کرتی ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں ایسے نظارے نظر آتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی طور پر
شفاء بعض مریضوں کو ملتی ہے بغیر اس کے کہ طبعی ذرائع استعمال ہوں یا ان موقعوں پر شفا ہلتی ہے کہ
جب طبعی ذرائع مفید نہیں ہوا کرتے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے واقعات میں
سے اس قسم کی شفاء کی ایک مثال جنگ خیبر کے وقت ملتی ہے خیبر کی جنگ کے دوران میں ایک قسم
دن آپؐ نے صحابہ سے فرمایا کہ خیبر کی فتح اس شخص کے لئے مقدر ہے جس کے ہاتھ میں میں
جھنڈا دونگا۔ حضرت عمرؓ فرماتے ہیں جب وہ وقت آیا تو میں نے گردن اونچی کر کر کے دیکھنا شروع
کیا کہ شاید مجھے رسول کریم صلی اللہ علی وسلم جھنڈا دیں مگر آپ نے انہیں اس کام کے لئے مقرر نہ
اتنے میں حضرت علیہ آئے اور ان کی آنکھیں سخت دکھ رہی تھیں آپ نے ان کی آنکھوں پر اپنا
لعاب دہن لگا دیا اور آنکھیں فوراً اچھی ہوگئیں اور آپ نے ان کے ہاتھ میں جھنڈا دیگر خیبر کی فتح کا دیا
کام ان کے سپرد کیا۔ (بخاری کتاب المغازی باب غزوة خيبر )
فرمایا

انوار العلوم جلد 4
۳۲۸
ہستی باری تعالی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کے سارے واقعات چونکہ محفوظ نہیں۔ اس لئے اسی قسم کی
زیادہ مثالیں اب نہیں مل سکتیں ورنہ میں سمجھتا ہوں کہ سینکڑوں ہزاروں مثالیں آپ کی زندگی میں مل سکتی
ہوں گی۔ مگر حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں جبکہ دہریت کا بہت زور ہے اور اس کے توڑنے کے
لئے آسمانی نشانوں کی حد درجہ کی ضرورت ہے خدا تعالیٰ نے بہت سے نشانات اس قسم کے دکھائے ہیں
جن پر ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانات کا قیاس کر سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر میں ایک صاحب
عبدالکریم نامی کا واقعہ پیش کرتا ہوں وہ قادیان میں سکول میں پڑھا کرتے تھے انہیں اتفاقاً باؤلے کتے نے
کاٹ کھایا اس پر انہیں علاج کے لئے کسولی بھیجا گیا اور علاج ان کا بظاہر کامیاب رہا لیکن
واپس آنے کے کچھ دن بعد انہیں بیماری کا دورہ ہو گیا جس پر کسولی تار دی گئی کہ کوئی علاج بتایا
جائے ؟ مگر جواب آیا :
"NOTHING CAN BE DONE FOR ABDUL KARIM"
افسوس ہے کہ عبدالکریم کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا ۔ حضرت مسیح موعود کو ان کی بیماری کی اطلاع
دی گئی چونکہ سلسلہ کی ابتداء تھی اور یہ صاحب بہت دور دراز سے علاقہ حیدر آباد دکن کے ایک
گاؤں سے بغرض تعلیم آئے تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت ہمدردی پیدا ہوئی اور آپ
نے ان کی شفاء کے لئے خاص طور پر دُعا فرمائی اور فرمایا کہ اس قدر دور سے یہ آئے ہیں جی نہیں
چاہتا کہ اس طرح ان کی موت ہو۔ اس دعا کا یہ نتیجہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو دورہ ہو جانے کے بعد
کر
شفاء دیدی ۔ حالانکہ جب سے انسان پیدا ہوا ہے اس قسم کے مریض کو کبھی شفاء نہیں ملی ۔
میرے ایک عزیزہ ڈاکٹر ہیں انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کا واقعہ سنایا کہ ایک دفعہ دوستی باری
پر ایک دوسرے طالب علم سے گفتگو کر رہے تھے دوران گفتگو میں انہوں نے ہی واقعہ بطور شہادت
کے پیش کیا۔ اس طالب علم نے کہا کہ ایسے مریض بچ سکتے ہیں یہ کوئی عجیب بات نہیں وہ کہتے ہیں کہ
اتفاقاً اسی دن کالج میں پروفیسر کا لیکچر سگ گزیدہ کی حالت پر تھا۔ جب پروفیسر لیکچر کے لئے کھڑا
ہوا اور اس نے اس امر پر زور دینا شروع کیا کہ اس مرض کا علاج دورہ ہونے سے پہلے کرنا چاہئے
اور بہت جلد اس طرف توجہ کرنی چاہئے وہ کہتے ہیں کہ میں نے بات کو واضح کرانے کے لئے کہا کہ جناب
بعض لوگ کہتے ہیں کہ دورہ پڑ جانے کے بعد بھی مریض اچھا ہو سکتا ہے ۔ اس پر پروفیسر نے جھڑی کر
کہا کہ کبھی نہیں جو کہتا ہے وہ بیوقوف ہے۔
غرض یہ ایسی بیماری تھی جس کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا اور نہ کبھی ہوا ہے مگرحضرت مسیح موعود کی دعا
تتمہ حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۴۸۰ ، ۴۸۱

آج 10 میں سے 10 باقی