صفت عالم الغیب
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۳۲۹
ہستی باری تعالی
سے اللہ تعالیٰ نے میاں عبد الکریم کو شفاء دی اور وہ خدا کے فضل سے اب تک زندہ ہیں پس ثابت ہوا
کہ اس طبعی قانون کے اوپر ایک ہستی حاکم ہے جس کے ہاتھ میں شفاء دینے کی طاقت ہے ۔
صفت عالم الغيب ساتویں مال کے طور پر میں فت عالم الغی کو پیش کرتا ہوں اسمیں کیا شک ہے کہ اگر انسان کو بلا ظاہری تدابیر کے ایسے علوم پر آ گاہی
حاصل ہونے لگے جن کا جاننا انسان کے لئے نا ممکن ہے تو ماننا پڑے گا کہ ایک عالم الغیب خدا
موجود ہے۔ جس کی طرف سے اپنے خاص بندوں کو خاص علم د بندوں کو خاص علم دیا جاتا ہے ۔
بعض لوگ کہہ دیا دیا کرتے ہیں کہ یہ کیوں نہ مانا جائے کہ ایسے لوگوں کو علم غیب معلوم کرنے کا کہ علم
کوئی طریق معلوم ہو گیا ہے وہ اسی طریق کے ذریعہ سے علم غیب معلوم کر کے ایک وہی خدا کی طرف
منسوب کر دیتے ہیں ۔
مگر میں کہتا ہوں کہ اگر یہی بات ہوتی کہ ان لوگوں کو کوئی خاص طریق معلوم ہوگیا ہوتا تو کیوں
اس کے ذریعہ سے اپنی بڑائی نہ منواتے اور کیوں خواہ مخواہ اس علم کو کسی اور ہستی کی طرف منسوب
کرتے اور ساتھ ہی اپنی کمزوری اور اس کی طاقت کا اظہار کرتے رہتے اور اپنے آپ کو اس کے
مقابلہ میں پیچ اور ذلیل قرار دیتے دیکھو مشہور موجد ایڈیسن جب کوئی ایجاد کرتا ہے تو کیا وہ
یہ کہتا ہے کہ مجھے کسی جن نے یا بالا طاقت نے یہ بات بتائی ہے یا جو اور موجد ہیں وہ کبھی ایسا
کتے ہیں کہ ہمیں فلاں شخص نے یہ ایجاد کر کے دی ہے۔ بلکہ موجد تو یہی کہتے ہیں کہ ہم نے خود ایجاد کی
ہے اس لئے ہماری قدر کرو لیکن علم غیب کے ظاہر کرنے والے تو سب کے سب کہتے ہیں کہ ہم ہو
کچھ کہتے ہیں اس میں ہمارا کوئی دخل نہیں خدا ہی نہیں سب کچھ بتاتا ہے اور اس کے کہنے کے
مطابق ہم کہتے ہیں ۔
دوسرے یہ کہ اگر یہ ان کا کسی علم ہوتا تو وہ اپنی اولاد کو آگے یہ علم کیوں نہ سکھا جاتے مگر ہم تو
دیکھتے ہیں کہ ان کی اولا د اکثر اوقات ان کی طرح خدا سے غیب پانے والی نہیں ہوتی یا اس حد تک
نہیں ہوتی۔ پس یہ اعتراض بالکل وہم اور بیہودہ ہے ۔
اب میں علم غیب کی چند مثالیں پیش کر کے بتاتا ہوں کہ کس طرح ان سے ایک عالم الغیب
ہستی کا ثبوت ملتا ہے۔ پہلی مثال تو حضرت مسیح موعود کی وہ پیشگوئی ہے جو آپ نے جنگ عظیم کے ہے جو نے
متعلق فرمائی ۔ جنگ سے نو سال پہلے آپ نے یہ خبر شائع کر دی تھی کہ ایک عالمگیر تباہی دنیا میں آئے
والی ہے جس میں زار روس تباہ ہو گا اور سخت تکلیف اور دکھ دیکھے گا۔ اس پیشگوئی میں بہت سی
ピン
انوار العلوم جلد 4
٣٣٠
هستی باری تعالی
پیشگوئیاں مخفی ہیں۔ اول یہ کہ ایک عظیم الشان جنگ ہونے والی ہے جو عالمگیر ہوگی دوسرے یہ کہ
زار روس اس وقت تک با وجود ملک میں عام بغاوتوں کے پائے جانے کے اپنی ملک کی حکومت
پر قابض رہے گا ۔ تیسرے یہ کہ اس عالمگیر جنگ میں زار روس بھی حصہ لے گا۔ حصہ لے گا۔ چوتھے یہ کہ اس کے
دوران میں ایسے سامان پیدا ہوں گے کہ اس کی حکومت جاتی رہے گی ۔ پانچویں یہ کہ وہ اس وقت مارا
نہیں جائے گا بلکہ زندہ رہے گا اور اپنی مصیبت اور ذلت کو دیکھے گا جو معمولی نہ ہوگی بلکہ کامل ذلت
ہو گی اب دیکھو کہ نو سال کے بعد جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت بھی ہو چکے تھے یہ پیشنگوئی کسی
زور سے پوری ہوئی ایک ایک بات اسی طرح واقع میں آئی جس طرح کہ آپ نے بیان فرمائی تھی یہ
کیساز بر دست نشان ہے ۔ اگر کوئی ذرا بھی سوچے تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ یہ نشان ایک علیم ہستی
کے وجود پر زبردست شہادت ہے ۔ روس کے بادشاہ کی کتنی بڑی طاقت تھی مگر اچانک ایسے
حالات پیدا ہو گئے اور وہ اس طرح ذلیل ہوا کہ پتھر سے پتھر دل کو اس کے حالات سن کر رحم آجاتا
ہے ۔ جب وہ معزول ہوا اس وقت وہ خود فوج کی کمانڈ کر رہا تھا اسے دارالسلطنت سے تار
گئی کہ پیچھے ملک میں فساد ہو گیا ہے اس نے جواب دیا کہ لوگوں کو سمجھاؤ گورنر نے تار دی کہ لوگ
سمجھانے سے نہیں بانہ آتے اس نے جواب میں تار دی کو سختی کرو اس پر گورنر کی تار آئی کہ سختی
سے اور بھی جوش بڑھ رہا ہے ۔ اس پر زار نے جواب دیا کہ اچھا ئیں خود آتا ہوں۔ راستہ میں پھر تار
ملی کہ فساد بڑھ رہا ہے زائر نے جوابا پہلے گورنر کو بدل کر دوسرے گورنر کے مقرر کئے جانے کی
ہدایت بھیجی۔ ابھی راستہ میں ہی تھا کہ اور تار ملی کہ حالت بہت نازک ہو گئی ہے اور آپ کا آنا
مناسب نہیں مگر اس نے جواب دیا کہ نہیں میں آؤں گا ۔ ابھی تھوڑی ہی دور ریل چلی تھی کہ پھر تار
ملی کہ بغاوت عام ہو گئی ہے مگر اس وقت بھی اسے یہی خیال تھا کہ میں جا کر سب کو سیدھا کرلوں گا
اور اس نے ریل کو آگے لے جانے کا حکم دیا ابھی دو چار گھنٹے کا سفر طے کیا تھا کہ ایک سٹیشن پر اس کی
ریل ٹھہرا لی گئی اور نئی حکومت کی طرف سے اس کی گرفتاری کے وارنٹ لیکر لوگ آپہنچے اور اسے
گرفتار کر لیا وہ ایک زبردست بادشاہ کی حیثیت میں ریل پر چڑھا تھا ۔ ہاں ایسے زبر دست بادشاہ کی
حیثیت میں کہ انگریزی حکومت بھی باوجود اپنی وسعت سے اس سے ڈرتی تھی لیکن ابھی اس کا سفر
ختم نہ ہوا تھا کہ اسی گاڑی میں ایک معمولی قیدی کی حیثیت میں قید کیا گیا اس کے بعد اسے جس
طرح دکھ دیئے گئے وہ نہایت ہی درناک ہیں غنڈوں نے اس کے سامنے اس کی لڑکیوں سے
زنا بالجبر کیا اور اس کو مجبور کر کے یہ حرکات دکھاتے رہے اس سے اندازہ کر لو کہ زار کا حال کیسا حال
انوار العلوم جلد 4
٣٣١
ہستی باری تعالیٰ
زار ہوا اور کسی طرح حضرت میں موعود کی یہ پیشگوئی کہ زار بھی ہوگا تو ہو گا اس گھڑی با حال زار ہیبت ناک
طور سے پوری ہوئی ۔
اس صفت کے متعلق ایک چھوٹا سا تجربہ اپنا بھی سنا دیتا ہوں ۔ ہماری جماعت کے ایک ڈاکٹر
ہیں ان کے متعلق خبر آئی کہ وہ بصرہ کی طرف مارے گئے ہیں ۔ اس خبر کے آنے کے چند روز ہی پہلے
ان کے والد اور والدہ قادیان بغرض علاقات آئے تھے ۔ میں نے ان کو دیکھا کہ وہ بہت ہی ضعیف
تھے جس وقت میں نے یہ خبر سنی میری آنکھوں کے سامنے ان کے ضعف کا نقشہ کھنچ گیا اور
ساتھ ہی یہ خیال گذرا کہ ڈاکٹر صاحب ان کے اکلوتے بیٹے ہیں اگو بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے
اور بھی بیٹے تھے، اور میرے دل کو اس غم کا خیال کر کے جو ان کو پہنچا ہو گا سخت تکلیف ہوئی اور
بار بار میرے دل میں یہ خیال پیدا ہونے لگا کہ کاش وہ نہ مرے ہوں ۔ گو بظاہر یہ خیال بیوقوفی
کا ہو مگر میں سمجھتا ہوں الہی تحریک کے ماتحت اور دعا کرانے کی غرض سے تھا۔ خیر جب میں رات
کو سویا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ تین دن ہوئے ہیں کہ وہ زندہ ہو گئے ہیں۔ میں نے دوسرے میں کر تین ہیں وہ ہو
دن کھانے کے وقت اپنے بعض عزیزوں کو یہ خواب سنائی میرے چھوٹے بھائی نے کہ جن کی ڈاکٹر
صاحب کے ایک رشتہ کے بھائی سے دوستی تھی اور جو قادیان میں رہتے ہیں ۔ اس خواب کا ذکر کر
دیا۔ انہوں نے اپنے گھر اطلاع کر دی اس کے جواب میں ان کو خط ملا کہ ان کی خواب پوری ہو گئی
ہے۔ عراق سے اطلاع آ گئی ہے کہ ان کی موت کے متعلق غلطی لگی تھی ان کو بد و یپڑ کر لے گئے
تھے اور غلطی سے یہ خیال کر لیا گیا کہ وہ مارے گئے ہیں لیکن بعد میں ایک موقع ملنے پر وہ بھاگ کر
خیریت سے واپس آگئے ہیں۔
اسی قسم کا ایک اور ذاتی تجربہ میں بیان کرتا ہوں ۔ گذشتہ سال کے سفر کشمیر میں میں نے دیکھا کہ
ایروپلین AEROPLANE کے ذریعہ میرے پاس ایک خطہ آیا ہے میں نے یہ خواب دوستوں کو
سنائی اور پھر خود بھول گیا ۔ چند ہی دن بعد ایک خط آیا جس پر لکھا تھا BY AIRFORCE اور
اسے دیکھ کر میاں عبدالسلام صاحب حضرت خلیفہ اول کے صاحبزادے نے وہ رو با یاد دلائی۔ و یہ تو خدا تعالیٰ کے عالم الغیب ہونے کی مثالیں ہیں۔ اس کے سوا اقتداری علم بھی جنتی باری کے
دلائل میں سے ایک دلیل ہے۔ اقتداری علم کی بڑی مثال خود قرآن کریم ہے ۔ اس کے متعلق دعویٰ
ہے کہ کوئی ایسا کلام بنا کر نہیں لا سکتا بلکہ اس جیسی تین آیات بھی بنا کر پیش نہیں کر سکتا۔ قرآن کریم
انہیں الفاظ میں ہے جن کو سب استعمال کرتے ہیں اور عربی بولنے والے لوگوں میں اسلام کے دشمن
تذکره صفحه ۵۴۰ ایڈیشن چهارم