جواب

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 1
۳۳۳
هستی باری تعالی
کچھ بنا کر دکھا دے۔ جب حضرت صاحب نے یہ دعویٰ کیا کہ خدا مجھ پر علم غیب ظاہر کرتا ہے
تو ایک پادری نے اسی قسم کا سوال کیا تھا اس نے کہا کہ میں چند سوال لکھ کر بند کر کے رکھ دوں گا
آپ خدا سے پڑھوا کر بتا دیں کہ کیا سوال ہیں ؟ حضرت صاحب نے اس کے جواب میں فرمایا۔ چلو
ہم تمہاری یہی بات مان لیتے ہیں ۔ بشرطیکہ عیسائیوں کی ایک جماعت اقرار کرے کہ صحیح جواب ملنے
پر وہ مسلمان ہو جائیں گے ورنہ خدا تماشہ نہیں کرتا کہ لوگوں کی مرضی کے مطابق جس طرح وہ کہیں نشان
دکھاتا رہے۔
غرض منکرین یہ کہتے ہیں کہ اگر خدا ہے تو اس کے علم کی ، قدرت کی اور خلق کی تازہ تازہ مثالیں
جس قسم کی ہم کہتے ہیں دکھا دو۔
اس کا جواب یہ ہے کہ ہر ایک سوال کی دو غرضیں ہوتی ہیں۔ سوال یا تو اپنے علم کی
یہ
جواب زیادتی کیئے کیا جاتا ہے یادوسرے کے علم کا امتحان لینے کے لئے اور اس کے لئے یا
ضروری ہوتا ہے کہ جس سے سوال کیا جائے اس کی جو حیثیت ہو اسی کے مطابق سوال کیا جائے مثلاً
اگر ایک سپاہی کو ایک لفٹینٹ ملے اور وہ سپاہی اس سے کچھ دریافت کرنا چاہیے تو وہ اس طرح
نہیں کرے گا کہ اسے کان سے پکڑ کر کہے کہ بتاؤ فلاں بات کس طرح ہے ؟ بلکہ سار سے آداب
کو مد نظر رکھ کر اس سے بات کرے گا ۔ غرض جو اپنے سے بالا ہو اس سے سوال کرنے کے اور آداب
ہوتے ہیں اور جو کمتر ہو اس کے آداب اور ہوتے ہیں اور جو لوگ خدا تعالیٰ کے وجود کو دنیا کے سامنے پیش
کرتے ہیں وہ اسے ایک طالب علم یا امیدوار ملازمت کی حیثیت میں نہیں پیش کرتے کہ متحن با ملازم
رکھنے والے اپنی مرضی کے مطابق جس طرح چاہیں اور جو چاہیں اس سے پوچھیں وہ بادشاہ ہے سب
یا دنیا ہوں کا مالک ہے آتا ہے حاکم ہے خالق ہے محسن ہے ہمارا ذرہ ذرہ اس کی پیدائش ہے اگر
ایک شخص اس کی ذات عالی کے متعلق بطور فرض کے بھی سوال کرے تو اسے مد نظر رکھنا ہوگا کہ وہ کس
ہستی کے متعلق سوال کر رہا ہے۔ ذرا غور کرو کہ اگر کوئی کہے کہ میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ہوں یا ڈپٹی
کمشنر ہوں تو کیا لوگ یہ کیا کرتے ہیں کہ اپنی مرضی کے سوالات بنا کر اس کے سامنے پیش کر دیتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ ان کو حل کرد۔ تب ہم تمہیں افسر پولیس یا ڈپٹی کمشنر مانیں گے۔ دنیا میں کوئی شخص بھی
حکام کی حقیقت معلوم کرنے کے لئے ایسا نہیں کرتا بلکہ اگر شک ہو تو ان سے ثبوت طلب کرتے
ہیں آگے ان کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس رنگ میں چاہیں ثبوت دیں اگر وہ ثبوت ان کے دعویٰ کو ثابت
کرنے والا ہو تو لوگوں کو ماننا پڑتا ہے خواہ وہ اس رنگ کا نہ ہو جس رنگ کا ثبوت کہ لوگ چاہتے تھے

انوار العلوم جلد 4
لم أسم له
هستی باری تعالی
اسی طرح کیا کوئی شاگرد یہ بھی کہا کرتا ہے کہ میں استاد کا امتحان پہلے لے لوں پھر سمجھوں گا کہ وہ میرا
استاد بننے کے قابل ہے یا نہیں ۔ جب وہ اس سے پڑھے گا اسے خود ہی اس کی قابلیت یا جہالت کا
علم ہو جائے گا یا بادشاہ کی مثال لو اگر کسی بادشاہ کے متعلق کوئی سوال مثلاً یہی ہو کہ وہ گھوڑے کی
سواری جانتا ہے یا نہیں تو کیا منکر اس سوال کو اس طرح مل کرے گا کہ کہے گا کہ فلاں گھوڑے پر چڑھ
کہ فلاں گلی میں سے گزرے تب میں مانوں گا کہ وہ سوار ہے یا یہ کرے گا کہ اگر بادشاہ سے پوچھ سکتا
ہے تو اس سے پوچھ لے گا کہ کیا آپ سواری اچھی جانتے ہیں؟ پوچھ بھی نہیں سکتا تو جو اس کے مقرب
ہیں ان سے دریافت کرے گا اور اگر یہ بھی طاقت نہیں تو ایسے موقع کا منتظر رہے گا جب وہ سوار ہو تو
کر نکلے اور یہ اس کی سواری کا اندازہ کر سکے اگر ایسا شخص بادشاہ کے پاس جا کر اس قسم کا سوال کریگا کہ چل کر
امتحان دو تو یقیناً یہ سزا پائے گا۔
پس خدا تعالیٰ چونکہ ہمارے ماتحت نہیں بلکہ ہم اس کے ماتحت ہیں اور وہ سب پر غالب اور
سب کا حاکم ہے اس لئے اس کا پتہ لگانے کے لئے یہ کہنا درست نہیں کہ جس طرح ہم کہیں اس
طرح کر دے تو ہم مانیں گے ۔ بلکہ خدا کے انبیائ سے اس کی ہستی کے متعلق دریافت کرنا چاہئے جو
خدا تعالیٰ کو اس کی شان کے مطابق تمام آداب کو مد نظر رکھ کر اس کا پتہ لگاتے ہیں یا خود خدا تعالیٰ کی
شان کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا پتہ لگانا چاہئے اور خدا تعالیٰ جو ثبوت پیش کرے اگر وہ ثبوت کی
حد تک پہنچ جائے تو اسے قبول کرنا چاہئے نہ کہ یہ کہنا چاہئے کہ جس طرح ہم خود چاہیں اس طرح خدا
کر دے۔
اگر کہا جائے کہ بادشاہ کی مثال درست نہیں کیونکہ بادشاہ آدمی ہی ہوتا ہے اور وہ انسان کی
ہر ایک خواہش کو پورا نہیں کر سکتا لیکن خدا تعالیٰ تو پورا کر سکتا ہے پھر اس کے متعلق کیوں نہ یہ کہیں
کہ جس طرح ہم چاہتے ہیں اسی طرح وہ اپنی ہستی کا ثبوت دے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ غلط ہے
کہ بادشاہ اس لئے لوگوں کے مطالبات کے مطابق اپنا امتحان نہیں دیتا کہ اس کا وقت خرچ ہوتا ہے
بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اسے اپنے عہدہ کے خلاف سمجھتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ جو بادشاہوں کا بادشاہ
ہے کسی طرح ان مطالبات کو قبول کر سکتا ہے ۔
دوسری قابل غور بات یہ ہے کہ اگر انسان کی خواہش کو پورا کر کے ہی خدا کی بستی کا ثبوت دیا جا
سکتا ہے تو پھر درحقیقت خدا تعالی کا جود ثابت نہیں کیا جاسکتا فرض کرد دو شخص سند رنگ اور
آتما سنگھ ہوں اور ان میں مقدمہ ہو۔ ان میں سے ہر ایک کے کہ میرے نزدیک خدا کی ہستی کا ثبوت یہ
سندرسن

آج 10 میں سے 10 باقی