خدا کو ماننے والوں کے اخلاق
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۳۳۵
رستی باری تعالی
ہو سکتا ہے کہ اس مقدمہ میں میں جیت جاؤں اور میں صرف اسی صورت میں اسے مان سکتا ہوں تو
خدا تعالیٰ کس کے مطالبہ کو پورا کرے اگر ایک کے مطالبہ کو پورا کرے تو دوسرا نہ مانے گا یا مثلاً
گذشتہ جنگ میں ہی جرمن کہتے کہ اگر خدا نے ہمیں فتح دی تو ہم اسے مان لیں گے ۔ ادھر انگریز
کتے کہ اگر خدا نے ہمیں فتح دی تو ہم اسے مان لیں گے۔ اب فتح تو ایک فریق کو ہی ہو سکتی تھی۔ اس
لئے دوسرا فریق انکار پر قائم رہتا ہپس اس طرح اگر خدا کا ثبوت طلب کرنا درست ہو تو کم سے کم آدھی
دنیا کے لئے تو ہدایت کا کوئی راستہ باقی نہیں رہتا۔ چور کہتے کہ اگر ہمیں چوری میں کامیابی نہ ہوئی تو
ہم سمجھیں گے کہ خدا کوئی نہیں ۔ ادھر ماں والے کہتے اگر ہماری چوری ہوئی تو ہم خدا کے وجود کے ہم
ہرگز قائل نہ ہوں گے اگر کوئی خدا ہے تو اسے چاہیے کہ ہمارے اموال کی حفاظت کرے یہی حال دوسری
باتوں میں ہوتا اور اس طرح قانون قدرت بالکل تباہ ہو جاتا ۔ اگر کہو کہ خدا کسی ایک کو ہی اس طرح ثبوت
دے دیا ۔ تو باقی لوگ مان لیتے ہم کہتے ہیں۔ اگر یہ بات ہے تو کیا وجہ ہے کہ جو ثبوت خدا تعالیٰ نے
دینے ہیں تم ان کے تعینی ہونے کے باوجود ان کو نہیں مانتے اگر تمہا راحتی ہے کہ جو تمہارے مطالبے
کے سوا ثبوت دیئے جائیں انہیں رد کر دو تو کیوں کی حق دوسروں کو حاصل نہیں اور اگر سب کو یہی
حق حاصل ہو تو نتیجہ وہی نکلے گا جو اوپر بیان ہو چکا ہے اور بجائے ایمان کی ترقی کے لیے دینی اور
کفر ترقی کرے گا۔
خدا کو ماننے والوں کے اخلاق عرض خداتعالی کے نشانات کا مشاہدہ ہوسکتا ہے مگر
اس کے منشاء کے ماتحت ہو سکتا ہے۔ یہ ہمارا حق نہیں
کہ ہم ان نشانات کی تعیین کریں جن کے ذریعہ سے وہ اپنی چہرہ نمائی کرے ۔
ایک اور اعتراض بھی خدا تعالی کی ہستی پر کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا کو ماننے والے کہتے
ہیں کہ خدا کے ماننے سے اعلیٰ اخلاق پیدا ہوتے ہیں مگر اس کے بر خلاف دیکھا یہ جاتا ہے کہ سب سے
کو بھی اور ایشیا بھی نبی بدتر اخلاق خدا کو ماننے والوں کے ہوتے ہیں۔ یورپ کے دہریے بھی اور ایشیاء کے دہریے بھی ہیں
اعتراض کرتے ہیں ۔ ہندوستان والے کہتے ہیں کہ خدا کو زیادہ ماننے والے مسلمان ہیں ۔ اگر جیل خانوں
میں جا کر دیکھو تو سب سے زیادہ مسلمان ہی قیدی نظر آئیں گے ۔ اس طرح ہندو اور سیمی بھی خدا کو
مانتے ہیں ان کی بھی کافی تعداد جیل خانوں میں سٹڑ رہی ہے ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ اخلاق کی خرابی خدا کے ماننے کا نتیجہ نہیں بلکہ خدا کو نہ مانے کا نتیجہ ہے
کسی شخص کا صرف منہ سے کہنا کہ میں خدا کو مانتا ہوں مفید نہیں ہو سکتا۔ کیا کو نین کو نین منہ سے کہنے
انوار العلوم جلد 4
٣٣٦
هستی باری تعالی
سے بخار اتر جاتا ہے ؟ اگر نہیں تو صرف منہ سے یہ کہنے سے کہ خدا کو مانتا ہوں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟
پھر ہم کہتے ہیں ہندوستان کے دہر لیے دیو سماجی ہیں۔ وہ یوں بھی کہتے ہیں اور ٹریکٹوں میں
بھی لکھتے ہیں کہ ان کی سماج میں جو لوگ شامل ہوتے ہیں انمیں جرم کم ہوتے ہیں ۔ اگر ان کے اس معمولی
کو تسلیم کر لیا جائے تو بھی ہم کہتے ہیں کہ اس تعریف کے دیو سماجی مستحق نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ دیو سماجی
بنانے سے پہلے ایک فارم پر کراتے ہیں جس پر داخل ہونے والا اقرار کرتا ہے کہ فلاں فلاں عیب سے
پر ہیز کرتا ہوں جس کے کے با یعنی ہیں کہ ان کی سماج میں اسی شخص کو داخل کیا جاتا ہے کہ جس میں بعض گناہ
جو زیادہ نمایاں ہیں پہلے ہی سے نہ ہوں پس ان کے گروہ کی اس میں کیا خوبی ہوئی کیا دوسری جماعتوں میں
خوبیوں والے آدمی نہیں پائے جاتے ۔ اگر وہ جماعتیں بھی اپنے معیوب آدمیوں کو باہر کال دیں تو کیا وہ
دیو سماج سے ہزاروں گنے بڑھ کر پاک وصاف لوگ نہیں دکھا سکتیں۔ دیو سماجیوں کا دعوی ایسا ہی
ہے جیسے کہ کوئی فوجی افسر دعویٰ کرے کہ دیکھو ہمارا فوجی انتظام کیسا اعلیٰ ہے کہ اس میں جو آتا ہے اس
کی چھاتی چوڑی ہو جاتی ہے قد لمبا ہو جاتا ہے حالانکہ حق یہ ہے کہ فوج میں لیتے ہی ایسے شخص
کو ہیں جو اچھے قد کا ہو اور اس کا سینہ چوڑا ہو اور یہ حالت فوج کی وجہ سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ ان
حالات کے آدمیوں کو لینے کی وجہ سے فوج کو یہ خوبی حاصل ہوتی ہے۔
یا مثلا کوئی ہسپتال میں جائے اور جا کر مریضوں کو دیکھے اور کہے یہ اچھا ہسپتال ہے جس میں
کانے ، لنگڑے لولے بیمار پڑے ہیں۔ حالانکہ ہسپتال بنایا ہی ایسے لوگوں کے لئے جاتا ہے جو
بیمار ہوں ۔ پس ہم کہتے ہیں یہ دیو سماج کی تعلیم کا اثر اور خوبی نہیں اگر اس میں عیب کر نیوالے کم ہوتے
ہیں۔ کیونکہ اس میں داخل وہی کیا جاتا ہے جس کے متعلق اطمینان کر لیا جاتا ہے کہ وہ عیب چھوڑ چکا ہے
پس دیو سماج کوئی مذہب نہیں کہ جس کا کام کمزوروں کی اصلاح ہوتا ہے بلکہ ایک کلب ہے کہ جس کا کام
ایک خاص قسم کے لوگوں کو جمع کرنا ہوتا ہے ۔ نبی کی مثال تو ڈاکٹر کی ہوتی ہے وہ بیماروں کی صلاح
کرنے کے لئے آتا ہے اس کے ہسپتال میں مریضوں کا ہونا ضروری ہے جو آہستہ آہستہ اس کے ہاتھ سے شفاء
پاتے ہیں اور وہ سوائے اس صورت کے کہ بیمار اس سے علاج کرانے سے انکار کرے کسی کو دھتکار تا نہیں ۔
پھر یہ بھی غلط ہے کہ دیو سما جیوں میں عیب نہیں ہو تھے ۔ پیچھے جب ان میں جھگڑے پیدا ہوئے
تو ایک دوسرے کے متعلق حتی کہ بانی دیو سماج کے متعلق بھی ایسی ایسی گندی باتیں لکھی گئیں کہ شریف
آدمی ان کو پڑھ بھی نہیں سکتا۔ یہی حال یورپ کے دہریوں کا ہے۔ چنانچہ امریکہ کی ایک دہر یہ اخبار
کی ایڈیٹر لکھتی ہے کہ میں اس وقت تک اٹھارہ آدمیوں سے بلانکاح تعلق پیدا کر چکی ہوں اور