قرآن میں دیریت کا کیوں ردّنہیں

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
٣٧٠
هستی باری تعالی
کرنا ایک دہریہ کے لئے بدی ہونا چاہئے اور وہ روپیہ جو ان پر خرچ کیا جاتا ہے اس کا اپنی ذات پر
خرچ کرنا نیکی ہونا چاہئے لیکن دہر یہ عملاً ایسا نہیں کرتا وہ بھی ماں باپ سے نیک سلوک کرتا ہے حالانکہ
عقلاً یہ کام صرف خدا کا ماننے والا کر سکتا ہے کیونکہ وہ شکر گذاری کو نکی سمجھتا ہے اور شکر گزاری صرف
خدا کو مان کر ہی نیکی کہلا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اور بہت سی نیکیاں ہیں جو صرف اسی تعریف کے ماتحت
نیکی کہلا سکتی ہیں کہ ایک کامل وجود ہے جو اپنے حسن میں بے مثل ہے۔ اس کی مشابہت پیدا کرنا ہمارے
لئے ضروری ہے ورنہ فائدہ اور خوشی کے لحاظ سے وہ نیکیاں نہیں کہلا سکتیں اور جس قدر نیکیاں
کہ جان کی قربانیاں یا ساری عمر کے آرام کی قربانیاں چاہتی ہیں وہ سب اسی تعریف کے ماتحت نیکیاں
کہلا سکتی ہیں پس خدا پرست ہی کے لئے موقع ہے کہ وہ کامل نیک ہو سکے جو خدا کونہیں مانتا اگر وہ اپنے
دعویٰ کے مطابق عمل کرے تو اس کے لئے نیک بننے کی کوئی صورت ہی نہیں ۔ مگر عجیب بات ہے کہ
وہر یہ خدا کے ماننے والوں کے اخلاق پر تو اعتراض کر جاتا ہے مگر جہاں اس کی تعریف نیکی کی رہ
جاتی ہے وہاں وہ اپنے دعوی کے خلاف خدا کو ماننے والے کی تعریف کے مطابق نیکی کر کے اپنی
ضمیر کو خاموش کرنا چاہتا ہے گو اس کا عمل اس کے دعوی کو رد کر رہا ہوتا ہے ۔
ادتی کے لئے اعلیٰ کی قربانی خدا تعالی کے منکرین اللہ تعالی کے وجود کے خلاف ایک یہ اعتراض بھی پیش کیا کرتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ ہوتا تو
ہمیں یہ بات نہ نظر آتی کہ اعلیٰ چیزیں ادنی پر قربان کی جاتی ہیں جیسے مچھر اور طاعون کے کیڑے ہیں
کہ ان کی پرورش انسان کی قربانی پر ہو رہی ہے پس معلوم ہوتا ہے کہ اس دنیا کی تدبیر کی بالا رادہ
ہستی کے حکم کے ماتحت نہیں ہو رہی۔
اس بات کی تفصیل کہ مچھر اور ٹیڈی وغیرہ کیوں پیدا کئے گئے ہیں۔ تو میں آگے بیان کروں گا
فی الحال اس سوال کا جواب دیتا ہوں جو ادنی پر اعلیٰ کے قربان ہونے کے متعلق کیا جاتا ہے اور وہ
یہ ہے کہ دنیا کا نظام اور انسان کے پیدا کرنے کی غرض اسی طرح پوری ہو سکتی تھی کہ انسان مرنا اور یہ
چیزیں انسان کے مارنے کے ذرائع میں سے بعض ذریعے ہیں پس چونکہ انسن کا مرنا اس کی
کیلئے ضروری تھا۔ اس لئے بعض ذرائع اس کی موت کے لئے پیدا کئے جانے بھی ضروری تھے پس ان نے اس لیے اس موت کے لئے پیدا تھے ہیں
کیڑوں کے ذریعہ سے ادنی پر اعلیٰ قربان نہیں ہو رہا بلکہ اعلیٰ کو اعلیٰ مقام پر لے جایا جاتا ہے۔ رہا
ر یہ کرتے
دہر یہ لوگ مذاہب پر ایک اور بھی سوال کرتے قرآن میں دہریت کا کیوں رو نہیں ہیں اور وہ یہ ہے کہ اگر خدا ہے تو اسے سب سے

الدار العلوم جلد 4
۳۴۱
ہستی باری تعالی
پہلے دہریت کار داپنی کتب میں کرنا چاہئے تھا مگر سب کتب دہریت کے متعلق خاموش ہیں
حالانکہ مذہب کا سب سے بڑا دشمن یہ مسئلہ ہے پس مذہبی کتب کی خاموشی ثابت کرتی ہے
که چونکه به کتب انسانوں نے بنائی ہیں اور ان کے زمانہ میں دہریت کے عقائد رائج نہ تھے وہ
ان کا جواب دینے کی کوشش بھی نہیں کر سکے ورنہ جو مسئلہ سب سے بڑا ہے اسے بالکل نظرانداز
کسی طرح کیا جا سکتا تھا۔ قرآن (کریم ، جو سب سے آخری کتاب کہی جاتی ہے وہ بھی اس مسئلہ میں
بالکل خاموش ہے حالانکہ شرک کے رد میں اس میں بہت زور لگایا گیا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا
ہے کہ چونکہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ایسے علاقہ میں رہتے تھے جہاں دہریت کو ماننے والا کوئی نہ تھا
اس لئے اس اس۔ کے متعلق انہوں نے کوئی ذکر نہیں کیا اور شرک کے متعلق بہت کچھ بیان کر دیا کیونکہ ۔
ان کے چاروں طرف مشرک ہی مشرک تھے ۔
دوسرے مذاہب سے مجھے اس وقت سرو کار نہیں اسلام کے متعلق یہ اعتراض غلط ہے ۔ حدیثوں
ائے
سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دہریت کے متعلق علم تھا۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے
کہ آپ نے فرمایا کہ ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جبکہ لوگ کہیں گے دنیا کو کس نے بنایا ؟ جب
بتایا جائے گا کہ خدا نے تو وہ پوچھے گا کہ خدا کو کس نے بنایا ہے ؟ اور یہی وہ سوال ہے جو
دہریت کے بانی سپنسر نے اپنی کتاب میں اُٹھایا ہے ہیں اس حدیث میں صاف ظاہر ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے دہریت کے متعلق علم دیا ہوا تھا حالانکہ عرب دہریوں سے
خالی تھا۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں اس اعتراض کو صاف لفظوں میں کیوں نہیں اُٹھایا گیا۔ یہ
بات ظاہر ہے کہ اگر قرآن کریم انسانی طاقت سے بالا ثابت ہو جائے تو علاوہ اس کے کہ یہ ثابت
ہو جاتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں یہ بھی ثابت ہو جاتا ہے کہ خدا بھی ضرور
ہے پس قرآن کریم کی سچائی ثابت ہو جانے کے ساتھ دہریت کا بالکل خاتمہ ہو جاتا ہے اور اس صورت
میں اس کا ایک ایک لفظ دہریت کا رد بن جاتا ہے لیس دہریت کا سوال کوئی مستقل سوال نہیں
ہے ۔ کلام الٹی کے سوال کے حل ہونے کے ساتھ یہ خود حل ہو جاتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کے ثابت
کر دینے کے بعد کلام الہی کا سوال حل کرنا پھر بھی باقی رہ جاتا ہے لیس اللہ تعالیٰ نے وہی طریق اختیار
کیا جس سے کہ دو سوال ایک دم حل ہو جاتے تھے یعنی قرآن کریم کے ایک بالا ہستی کی طرف سے نازل
ہونے کا ثبوت دیدیا اور اس ثبوت میں دہریت کا جواب خود بخود آگیا پس یہ کہنا کہ شرک کا رد قرآن کریم
مسند احمد بن حنبل جلد ۲ ص ۲۸

آج 10 میں سے 10 باقی