عیسائیوں کے عقیدہ کے مطابق خدا پر اعتراض
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۳۴۶
رستی باری تعالی
کے متعلق کیا تعلیم دیتے ہیں اور اس بارے میں ان کی تعلیم کہاں تک درست یا غلط ہے۔
چونکہ اس وقت مسیحیت کا غلبہ ہے پہلے میں اسی مذہب کے خیالات کو بیان کرتا ہوں۔
مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ ایک خدا کی تین شاخیں ہیں (۱) خدا باپ (۲) خدا بیٹا (۳) خدا
روح القدس اور پھر یہ تینوں مل کر ایک بھی ہیں ۔ پھر صفات کے متعلق ان کا خیال یہ ہے
کہ خدا کی کی خاص صفات میں سے ایک صفت عدل کی ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ اگر وہ
عادل نہ ہو تو ظالم قرار پائے گا۔ لیکن ظالم ہونا خدا کے لئے محال ہے ہیں اس کے عدل میں
کسی صورت میں فرق نہیں آسکتا ۔ اب چونکہ دنیا میں عموماً اور مسیحی دنیا میں خصوصا گنا ہوں
کا سلسلہ نظر آتا ہے جسے دیکھتے ہوئے نجات بالکل ناممکن نظر آتی ہے کیونکہ اپنے عمل سے
انسان نجات نہیں پا سکتا اور خدا کا عدل چاہتا ہے کہ گناہ کی سزا دے پس نجات کی صورت
وہ یہ پیش کرتے ہیں کہ خدا نے جب دیکھا کہ میرا عدل بنی نوع انسان کی نجات کی راہ میں روک
ہے تو اس نے اپنے اکلوتے بیٹے کو انسان کی شکل میں دنیا میں بھیجا تا کہ وہ لوگوں کے گناہ
اُٹھا لے۔ چنانچہ حضرت مسیح خدا کے بیٹے ہی تھے جو انسانی شکل میں ظاہر ہوئے اور باوجود
لیے گناہ ہونے سے بنی نوع انسان کے گناہ اُٹھا کر صلیب پر لٹکائے گئے ۔ اب جو کوئی ان
کے اس طرح کفارہ ہونے پر ایمان لائے وہ نجات پا جائے گا کیونکہ مسیح اس کا کفارہ ہو گئے
ہیں اور اب بغیر اس کے کہ خدا کے عدل میں فرق آئے وہ لوگوں کو نجات دے سکتے ہیں۔
مگر اس عقیدہ کے مطابق خدا پر عیسائیوں کے عقیدہ کے مطابق خدا پر اعتراض کنی ارام کا نہ ہوتے ہیں لیموں
زبان سے خدا کو رحیم رحیم کہیں لیکن اگر اس کے متعلق یہ مانیں جو عیسائی کہتے ہیں تو اس کے
یہ معنی ہوئے کہ گناہ کرنے کے بعد خواہ کوئی کتنی التجائیں کرے ناک رگڑے خدا اس کی درخواست
کو رد کر دے گا کیونکہ وہ اس کا گناہ معاف نہیں کر سکتا اب اگر خدا رحیم ہے اور ہم سے زیادہ
رحیم تو جب ہم دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی ہمارا قصور کر کے ہم سے رحم کی التجا کرتا ہے تو ہم اسے معاف
کر دیتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ خدا معاف نہیں کرتا یہ کہنا کہ اس سے اس کے عدل میں فرق آتا ہے
بالکل باطل ہے کیونکہ جب ہم کسی کو معاف کر دیتے ہیں تو کیا ہماری نسبت یہ کہا جاتا ہے کہ ہم
عادل نہیں ہیں۔ اگر باوجو د رحم کے ہم عادل کے عادل ہی رہتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ
اگر رحم کرے تو وہ عادل نہیں رہتا مسیحیت کو سب سے زیادہ اس بات پر ناز ہے کہ اس میں خدا کو
انوار العلوم جلد 4
۳۴۷
هستی باری تعالیٰ
باپ قرار دیا گیا ہے۔ کیا باپ اپنے بچوں سے ویسا ہی سلوک کرتے ہیں جو سچی کہتے ہیں کہ خدا بنی نوع
انسان سے کرتا ہے کہ خواہ وہ کس قدر بھی تو یہ کیوں نہ کریں وہ ان کے قصور معاف نہیں کرتا۔
مسیحی یہ نہیں کہہ سکتے کہ دنیوی باپ بوجہ کم علمی اور جہالت کے ایسا کرتے ہیں ورنہ اگر وہ عدل
کو مد نظر رکھیں تو اپنے بچوں کا قصور بغیر کفارہ کے معاف نہ کریں۔ کیونکہ خود مسیح علیہ السلام نے
انجیل میں خدا کو باپ سے تمثیل دے کر انسان سے سلوک کی مندرجہ ذیل حکایت کے ذریعہ
سے کیفیت بیان کی ہے ۔
" کسی شخص کے دو بیٹے تھے۔ ان میں سے چھوٹے نے باپ سے کہا کہ
اسے باپ مال کا جو حصہ مجھ کو پہنچتا ہے مجھے دے ۔ اس نے اپنا مال متاع
انہیں بانٹ دیا اور بہت دن نہ گذرے کہ چھوٹا بیٹا اپنا سب کچھ جمع کر کے دور دراز
ملک کو روانہ ہوا اور وہاں اپنا مال بد چلنی میں اُڑا دیا اور جب سب خرچ کر چکا تو
اس ملک میں سخت کال پڑا اور وہ محتاج ہونے لگا۔ پھر اس ملک کے ایک باشندے
کے ہاں جا پڑا ۔ اس نے اس کو اپنے کھیتوں میں سور چرا نے بھیجا اور اسے آرزو
تھی کہ جو پھلیاں سٹور کھاتے تھے ۔ انہیں سے اپنا پیٹ بھرے۔ مگر کوئی اسے نہ
دیا تھا پھر اس نے ہوش میں آکر کہا کہ میرے باپ کے کتنے ہی مزدوروں کو روٹی افراط
سے ملتی ہے اور میں یہاں بھو کا مر رہا ہوں۔ میں اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس جاؤں گا
اور اس سے کہوں گا کہ اسے باپ میں آسمان کا اور تیری نظر میں گنہگار ہوا۔ اب
اس لائق نہیں رہا کہ پھر تیرا بیٹا کہلاؤں مجھے اپنے مزدوروں جیسا کرلے پس وہ
اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا ۔ وہ ابھی دور ہی تھا کہ اسے دیکھ کر اس کے باپ
کو ترس آیا اور دوڑ کر اس کو گلے لگا لیا اور بو سے لئے ۔ بیٹے نے اس سے کہا
کہ اسے باپ میں آسمان کا اور تیری نظر میں گنہگار ہوا ۔ اب اس لائق نہیں رہا
کہ پھر تیرا بیٹا کہلاوں ۔ باپ نے اپنے نوکروں سے کہا کہ اچھے سے اچھا جامہ
جلد نکال کر اسے پہناؤ اور اس کے ہاتھ میں انگوٹھی اور پاؤں میں جوتی پہناؤ اور
پلے ہوئے بچھڑے کو لا کر ذبح کرو۔ تاکہ ہم کھا کر خوشی منائیں ۔ کیونکہ میرا یہ بیٹا مردہ تھا
اب زندہ ہوا ۔ کھویا ہوا تھا اب ملا ہے پس وہ خوشی منانے لگے لیکن اس کا بڑا بیٹا
کھیت میں تھا جب وہ آکر گھر کے نزدیک پہنچا تو گانے بجانے اور ناچنے کی آواز سنی
انوار العلوم جلد 4
٣٨
هستی باری تعالی
اور ایک نوکر کو بلا کر دریافت کرنے لگا کہ یہ کیا ہو رہا ہے ؟ اس نے کہا تیرا
بھائی آگیا ہے اور تیرے باپ نے پلا ہوا بچھڑا ذبح کرایا ہے۔ اس لئے کہ اسے
بھلا چنگا پایا ۔ وہ غصے ہوا اور اندر جانا نہ چاہا ۔ مگر اس کا باپ باہر جا کے اسے
منانے لگا ۔ اس نے اپنے باپ سے جواب میں کہا کہ دیکھ اتنے برس سے میں تیری
خدمت کرتا ہوں اور کبھی تیری حکم عدولی نہیں کی۔ مگر مجھے تو نے کبھی ایک بکری کا
بچہ بھی نہ دیا۔ کہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی مناتا ۔ لیکن جب تیرا یہ بیٹا آیا ۔ جس
نے تیرا مال متاع نسبیوں میں اُڑا دیا تو اس کے لئے تو نے پہلا ہوا بچھڑا ذبح کرایا
اس نے اس سے کہا۔ بیٹا تو تو ہمیشہ میرے پاس ہے اور جو کچھ میرا ہے وہ تیرا ہی
ہے لیکن خوشی منافی اور شادماں ہونا مناسب تھا ۔ کیونکہ تیرا یہ بھائی مردہ
تھا اب زندہ ہوا ۔ کھویا ہوا تھا اب ملا ہے"
(لوقا باب ۱۵ آیت ۱۱ تا ۳۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور شاہ )
(
اس تمثیل سے حضرت مسیح نے یہ بتایا ہے کہ خدا کو بھی بندہ سے ایسا ہی پیار اور محبت ہے
اور جو بندہ گناہ کر کے پچھتا تا ہوا خدا کے پاس آتا ہے خدا اس پر اسی طرح رحم کرتا ہے
جس طرح باپ اپنے بیٹے پر مگر یہ عجیب بات ہے کہ حضرت مسیح تو خدا تعالیٰ کے بندوں سے
تعلق کو اوپر کی تمثیل سے واضح کر کے اسے بہترین غفو کرنے والا قرار دیتے ہیں مگر مسیحی اسے
ایسا ظالم قرار دیتے ہیں کہ خواہ کوئی کتنی ہی التجا کرے وہ اسے معاف ہی نہیں کرتا ۔ کیا اس
باپ نے جس کی حضرت مسیح نے تمثیل دی ہے اپنے آنے والے بیٹے کو پہلے مارا اور پھر معاف
کیا تھا ۔ یا اس کی ندامت کو قبول کر کے بغیر کسی سزا کے معاف کر دیا تھا اور اس کے آنے پر
خوش ہوا تھا ۔ اگر اس کے آنے پر باپ نے کہا ہوتا کہ پیٹھ تنگی کر تاکہ پہلے تمہیں سزا دے لوں۔
اور پھر چھوڑ دوں گا ۔ یا یہ کہ پہلے بڑے بیٹے کو بلا کر کفارہ کے طور پر کوڑے مارے ہوتے پھر
چھوٹے کو معاف کیا ہوتا۔ تب تو کہہ سکتے تھے کہ کفارہ کا خیال درست ہے مگر ایسا نہیں ہوا
حضرت مسیح نے اس تمثیل کے ذریعہ سے در حقیقت کفارہ کے مسئلہ کو جڑ سے اکھیڑ دیا ہے
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت میسج کو الہام کے ذریعہ سے پتہ لگ گیا تھا۔ کہ ان کے ماننے والے
اس قسم کا عقیدہ بنا لیں گے ۔ اس لئے انہوں نے اس تمثیل کے ذریعہ سے اس زہر کا ازالہ
کر دیا ۔