شرک کے خلاف قرآن کا طریق

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
dhm
هستی باری تعالی
دوسرے سے دعا کرانے کی اصل حکمت صحبت صالح کی طرف توجہ دلانا ہے ۔ اگر مردوں سے دُعا
کرانے کا دروازہ کھلا ہو تو زندوں سے دعا کرانے کا رواج اور اس طرح محبت صالح سے
فائدہ اٹھانے کا رواج بہت کم ہو جائے گا اور اس سے دنیا کی روحانی ترقی کو نقصان پہنچے گا میرے
نزدیک زندہ سے دیا کرانے کا فائدہ خواہ وہ وفات یافتہ سے بہت ہی کم درجہ پر کیوں نہ ہو بہت
زیادہ ہو گا ابشر طیکہ یہ تسلیم کرلیا جائے کہ مردہ سے دعا کرانے کا اس موقع پر اسے کوئی فائدہ ہوا ہے ۔
مردہ سے دعا کرانے کا جو استثناء میں نے بیان کیا ہے اس کی مثال حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی زندگی میں ملتی ہے آپ کو بعض کشوف کے ذریعہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت مسیح ناصری سے ملایا گیا اور ان سے دعا کی خواہش کرائی گئی جسے آپ نے اپنی بعض تحریروں میں سے
اور نظموں میں بیان کیا ہے اور جاہل اور نادان خشک ملاؤں نے اس پر اعتراض کیا ہے۔
کیا شرک بخشا نہیں جائے گا جبکہ میں نے اس امر پر خاص زور دیا ہے کہ شرک ایک
نهایت باریک سوال ہے تو یہ مشبہ پیدا ہو سکتا ہے
کہ ایسے باریک سوال پر اس قدر سخت گرفت کیوں رکھی ہے کہ وہ بخشا ہی نہیں جائے گا ؟ اس
کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا ہرگز یہ منشاء نہیں کہ شرک با وجود تو بہ کے نہیں بخشا جائے گا۔ کوئی
گناہ بھی ایسا نہیں کہ جو توبہ سے بخشا نہ جائے جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شرک نہیں بخشا جائے گا
تو اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ بعض گناہ ایسے ہیں جو بعض نیکیوں کے مقابلہ پر آکر انسان کی روحانی
ترقیات میں روک نہیں بنتے پس باوجود ان کے انسان نجات پا جائے گا مگر شرک ان گناہوں میں
سے نہیں ہے۔ اگر ایک انسان مشرک ہو تو خواہ دوسرے اعمال اس کے کس قدر بھی اچھے کیوں نہ ہوں
اسے اپنی روحانی پاکیزگی کے لئے جد وجہد کرنی پڑے گی اور ایسے حالات میں سے گزرنا پڑیگا
جن میں سے گزرے بغیر روح اگلے جہان میں اپنی امراض کو دور نہیں کر سکے گی اور پھر یہ بھی بات سے بغیر
ہے کہ یہ حکم شرک جلی کے لئے ہے نہ کہ شرک خفی کے لئے ۔ شرک خفی کے متعلق اس کی نیت اور
کوشش کو دیکھا جائے گا ۔
۔
شرک کے خلاف قرآن کا طریق شرک کے خلاف لوگ چونکہ غلط بیٹوں میں پڑھاتے خلاف لوگ
ہیں اس لئے ان کی بحثوں کا نتیجہ قطعی نہیں نکلتا
مگر جیسا کہ میں مختصراً اوپر ذکر کر آیا ہوں اس مسئلہ کے متعلق بحث زیادہ تر تفصیلی کرنی چاہئے ۔ تر
مثلاً بجائے اس پر بحث کرنے کے کہ سجدہ کرنا چاہئے یا نہیں اس پر بحث کرے کہ وہ کونسا

انوار العلوم جلد 4
۳۹۴
ہستی باری تعالی
وجود ہے جو سجدہ کا مستحق ہے اس کو ہمارے سامنے پیش کر و قرآن کریم نے اس طریق کو اختیار کیا
ہے جس کی وجہ سے مشرک کا نام کا ناطقہ اس طرح بند ہوگیا ہے کہ اب موحد کے سامنے اس کی زبان
نہیں کھل سکتی۔ مثال کے طور پر میں مندرجہ ذیل آیات کو پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی فرمانا ہے ما
تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا أَسْمَاءُ سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَا انْزَلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ
سُلْطَنَ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ أَمَرَ الَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ
اكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ یوسف : ۱) یعنی تم لوگ سوائے چند ناموں کے جو تم نے اور
تمہارے آباء نے آپ ہی رکھ لئے ہیں اور کسی کی عبادت نہیں کرتے خدا تعالی نے ان کے تعلق کوئی
دلیل نہیں نازل کی اپنی طاقتیں دینے کا اختیار خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے نہ کہ تمہارے اختیار
کی
میں پھر ان کو کس نے طاقتیں دیدیں خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والے سب انبیاء تو یہی تعلیم دیتے
چلے آئے ہیں کہ اس کی پرستش کرو ۔ یہی سیدھا اور پی کا طریق ہے لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے ۔
اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ ہم یہ بحث نہیں کرتے کہ خدا کے سوا کوئی پرستش کے قابل ہے یا
نہیں ہیں یہ بتا دو کہ کیا جن جن بتوں کی تم کو جا کرتے ہو ان میں خدا کی طاقت آگئی ہے اگر یہ ثابت
کر دو کہ وہ بیٹے دینے کی طاقت رکھتے ہیں، انسانوں کے دُکھ دور کر سکتے ہیں تو ان کے معبود
ماننے میں کیا عذر ہو سکتا ہے ؟ لیکن اگر ان میں کچھ بھی طاقت نہیں تو وہ معبود کیسے اور ان کی
پرستش کیسی ؟ فرماتا ہے مشرکوں سے یہی پوچھو کہ جن کو تم خدا کا شریک بناتے ہو ان کے خدا ہونے
کی دلیل پیش کرو جب خدائی کے اختیار خدا ہی دے سکتا ہے اور وہ فرماتا ہے کہ ان
الْحُكْمُ الا لله - (یوسف : ۴۱ ) سب اختیار میرے ہی پاس ہیں تو ان کے پاس کچھ نہ ہوا
مگر تم کہتے ہو کہ وہ یہ بات کرتے ہیں یہ کام کرتے ہیں اس لئے ثبوت دو کہ واقع میں ان میں
بعض خدائی طاقتیں ہیں ؟
ایک اور جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ هَذَا خَلْقُ اللَّهِ فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ الَّذِينَ مِنْ
دونه (نقلن : ۱۲) خدا کی مخلوق ظاہر ہی ہے اگر ان میں بھی کچھ طاقت ہے جن کو تم معبود
بناتے ہو تو دکھاؤ انہوں نے جو کچھ پیدا کیا ہے وہ کہاں ہے ؟
شاید اس موقع پر کسی کے دل میں خیال گذرے کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ آدم کے سامنے کریم
فرشتوں کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا اور یوسف علیہ السلام کو ان کے والد نے سجدہ کیا تھا اگر غیر اللہ کے
سامنے سجدہ کرنا نا جائز ہے تو پھر الیسا کیوں ہوا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ سجدہ کے معنی اطاعت کے

آج 10 میں سے 10 باقی