ہر چیز کو اللہ کہنے والوں کے دلائل کارد
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
٣٧٦
ہستی باری تعالیٰ
رو
ہر چیز کو الہ کنے والوں کے دلائل کا رو اب میں ان لوگوں کے دلائل کا رد بیان
کرتا ہوں ۔ اول لا إِلَهَ إِلَّا الله کے وہ
معنے جو یہ لوگ کرتے ہیں بالکل غلط ہیں الہ کے معنی انہوں نے زبر دستی سے کرلئے ہیں اور پھر لوگ ہیں کے نے زبردستی سے کر
پر اپنے دعوی کی بنیاد رکھ دی ہے حالانکہ عربی میں اس لفظ کے دومین ہی ایک تو یہ ک
کوئی معبود ہو سچا ہو یا جھوٹا دوسرے یہ کہ وہ معبود جو سچا ہو جھوٹا نہ ہو قرآن کریم میں ان
دونوں معنوں میں یہ یہ لفظ لفظ استعمال ہوا ہے مگر مگر انہوں نے نے یعنی یہ معنی کے لئے لے لئے ہی ہیں کہ کہ کوئی جھوٹا معبود بھی نہیں
حالانکہ جب قرآن کریم میں دوسری جگہوں پر صاف بیان ہے کہ لوگ خدا کے سوا اور معبودوں کی
پرستش کرتے ہیں تو الہ کے معنے سنتے معبود کے سوا جائز ہی نہیں کیونکہ صحیح معنی وہی ہوتے ہیں جو
بولنے والے کے منشاء کے مطابق ہوں۔ اب جو اللہ تعالیٰ دوسری جگہوں میں صاف الفاظ میں
بیان فرماتا ہے کہ اس کے سوا بھی لوگ دوسروں کی پوجا کرتے ہیں تو لا اله الا اللہ کے یہ معنی
نہیں کئے جا سکتے کہ اس کے سوا نہ کوئی جھوٹا معبود ہے نہ سچا بلکہ اس کے یہی معنے کئے جائیں
گے کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور ان معنوں سے ہرگز وحدت وجود کا مسئلہ نہیں نکلتا۔
اب کوئی کہے کہ جب اس لفظ کے دو معنی تھے تو وہی کیوں نہ مانے جائیں جو وحدت وجودی
کرتے ہیں اور کیا اس طرح وہ کلمہ جس پر اسلام کی ساری بنیاد ہے مشتبہ نہیں ہو جاتا ؟ اس کا
جواب یہ ہے کہ ایک لفظ کے مختلف معنی دیکھ کر ہر جگہ پر اس کے تمام معنوں کو استعمال کرنا درست
نہیں ہو تا آخر قرآن کریم عربی زبان میں ہے اس زبان کے قواعد کے مطابق ہم فیصلہ کریں گے
اور یہ بات کہ ہر لفظ کے ہر معنی ہر جملے میں استعمال نہیں ہوتے۔ عربی زبان سے ہی خاص نہیں با
سب زبانوں کا یہ قاعدہ ہے کہ لفظ کے خواہ کتنے ہی معنے ہوں جب وہ عبارت میں آجائے تو اس
کے وہی معنے کئے جاتے ہیں جو اس فقرے کے مضمون سے یا اس کتاب کی دوسری جگہوں کے
مفہوم سے نکلتے ہوں نہ کہ تمام معنے جو اس لفظ کے لغت میں نکلتے ہوں ۔ اب چونکہ یہ ثابت ہے کہ
قرآن کریم اس کا بار بار ذکر فرماتا ہے کہ مشرک خدا کے سوا اوروں کی پوجا کرتے ہیں تو جب وہ یہ فرماتا
ہے کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو ان دوسری آیتوں سے ملا کر اس کے یہی معنی ہوں گے کہ خدا
کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور جب دوسری عبارتوں سے مل کر کلمہ کے معنی واضح ہو جاتے ہیں تو
شک و شبہ کا سوال اُٹھ گیا۔
دوسری آیت یعنى رَجَعَلَ الْأَنْهَةَ الهَا وَاحِدًا - (ص : 4 ) کے بھی وہ معنے نہیں
انوار العلوم جلد 1
هستی باری تعالی
جو یہ لوگ کرتے ہیں بلکہ یہ ہیں کہ اس نے سارے معبودان باطلہ کو مٹاکران کی جگہ ایک معبود قرار دیدیا
ہے یہاں جَعَلَ بمعنی قرار دینا ہے ورنہ اگر لفظی معنی ہی لئے جائیں گے تو یہ ہو گا کہ ان کو کوٹ کوٹ
کر ایک بنالیا ہے لیکن یہ معنے نہ وہ لیتے ہیں اور نہ ہم اس لئے جَعَل کے یہی معنے ہونگے کہ
بہت سے معبود تھے ان سب کو مٹا کر اس نے ایک قرار دے دیا ۔
اب رہی تیسری آیت نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ - (ق : ۱۷ ) اس کے جو
معنی ہمہ اوست والے کرتے ہیں وہ بنتے ہی نہیں ۔ وہ کہتے ہیں مقید سے مطلق زیادہ قریب ہوتا
ہے مگر سوال یہ ہے کہ کس کے زیادہ قریب ہوتا ہے مفید کی اپنی ذات کی نسبت مطلق اس کے زیادہ
قریب کیونکہ ہو سکتا ہے پس جب غیر کوئی ہے ہی نہیں تو مطلقی و مفید کی بحث یہاں پیدا ہوتی
ہی نہیں مقید و مطلق تو غیر کو فرض کر کے بنتے ہیں جب چیز ہی ایک ہے تو مفید کو قید کس
نے کیا ؟
یہ ساری آیت یوں ہے وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ - (3 :(4) اور یقیناً ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہمیں
پتہ ہے کہ اس کے دل میں شبہات پیدا ہوتے ہیں کہ میں کیا کروں اور کیا نہ کروں ۔ مگر اسے معلوم
ہونا چاہئے کہ ہم نے اسے پیدا کر کے چھوڑ نہیں دیا بلکہ ہم حبل الورید سے بھی اس کے زیادہ
قریب ہیں ۔
حبل الورید کے معنی اس رگ کے ہیں جو دل سے دماغ کی طرف خون پہنچاتی ہے اور طب
سے پتہ لگتا ہے کہ دماغ کبھی کام نہیں کر سکتا جب تک اسے خون نہ پہنچے تو گویا دماغ کا کام بھی
رگ جان کی امداد پر منحصر ہے پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ زندگی کے ساتھ خیالات اور خیالات کے
ساتھ وساوس لگے ہوئے ہیں اور بیشک یہ انسان کے راستہ میں روگ بنتے ہیں مگر رگ جان سے بھی ہم
انسان کے زیادہ قریب ہیں کہ رگ جان کئے تو مرتے مرتے انسان کو پھر بھی چند سیکنڈ لگیں گے لیکن
ہماری مدد بند ہو تو انسان کی تباہی پر کوئی وقت بھی نہ لگے۔ پس کیوں انسان ایسے وساوس اور شبہات
وه با وجود
کے وقتوں میں ہماری طرف توجہ نہیں کرتا کہ ہم اس کے وسوسوں کو اور شہوں کو دور کریں ۔ کیا وہ
اس کے کہ اس کا ذرہ ذرہ ہمارے قبضہ میں ہے یہ خیال کرتا ہے کہ اس کے وساوس کا علاج ہمارے
پاس نہیں ؟ حالانکہ وساوس و خیالات زندگی کا ایک شعبہ ہیں اور زندگی خود ہمارے ذریعہ سے ہے
نہیں اس کی مشکلات کو حل کرنا بھی ہمارے ہی اختیار میں ہے ۔
انوار العلوم جلد 1
۳۷۸
هستی باری تعالی
غرض خبل الورید اس جگہ انسان کی زندگی کے سہارے کے معنی میں آیا ہے۔ مگر اس کے غلط
منے لے کر کچھ کا کچھ بنادیا گیا ہے ۔
اور یہ جو ان کی دلیل ہے کہ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ - (الحديد : ۴)
و ہی شروع ہے ہے اور وہی آخر اور وہی انا اندر ہے اور وہی باہر ہے۔ اس سے یہ است یہ استدلال ہوتا ہے
کہ سب جگہ خدا ہی خدا ہے یہ دلیل بھی بالکل غلط ہے کیونکہ اول اور آخر اور ظاہر اور باطن چاروں الفاظ
اس امر پر دلالت کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کچھ اور بھی ہے اگر غیر کوئی ہے ہی نہیں تو پھر اول کے
اور آخر کنے کی کیا ضرورت تھی اور ظاہر کہنے اور باطن کہنے کی کیا ضرورت تھی پھر تو یہ کہنا چاہئے تھا
که روہی وہ ہے اور اور کچھ کچھ نہیں نہیں۔ ۔ اس اس آیت کا صرف یہ مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ محیط ہے۔ یہ نہیں کہ
سب کچھ اللہ ہی اللہ ہے۔ اندر اور باہر کے الفاظ بھی اور اول اور آخر کے الفاظ بھی احاطہ
پر دلالت کرتے ہیں پس یہ آیت یہ بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کے ساتھ تمام چیزوں
کا احاطہ کیا ہوا ہے۔
آيت لِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ - (الرعد: ۱۶) کے معنی یہ ہیں کہ ہر چیز
خدا کی فرمانبرداری کر رہی ہے۔ سجدہ کے اصل معنی فرمانبرداری کے ہیں اور زمین پر سر رکھنے کے
منے مجاز بنتے ہیں اور فرمانبرداری کے لحاظ سے کوئی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری سے باہر
ہے ؟ دنیا کا ایک ایک ذرہ خدا کی فرمانبرداری کر رہا ہے ۔ مثلاً زبان ہے اسے اگر میٹھا دو گے تو
میٹھا چکھے گی اگر کڑوا رو گے تو کڑوا پچھلے گی یہ الگ بات ہے کہ وہ خدا کا انکار کر دے۔ مگر جو کام
خدا نے اس کا مقرر کیا ہے اسے نہیں چھوڑ سکتی اور اس میں نافرمانی نہیں کر سکتی ۔ باقی رہا یہ کہ انسان سکی اوراس میں نہیں کرسکتی۔باقی رہا کہ انان
خدا کی نافرمانی بھی کرتا ہے سو سوال یہ ہے کہ کس جگہ نافرمانی کرتا ہے وہیں جہاں خدا نے اسے
مقتدرت دیگر امتحان کی غرض سے آزاد چھوڑ دیا ہے ہیں جس امر میں خدا تعالیٰ نے خود انسان کو مقدرت
دیگر امتحان کے طور پر آزاد کیا ہے انسان کی اس نافرمانی کی وجہ سے ہم یہ ہرگز نہیں کہ سکتے کہ کوئی
چیز خدا کی فرمانبرداری سے باہر ہے کیا ابوجہل اور فرعون خدا کے بنائے ہوئے قانون قدرت کی
فرمانبرداری کرتے تھے کہ نہیں ؟ اگر کرتے تھے تو سب خدا کے فرمانبردار ہیں ۔
یہ لوگ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ سے بھی استدلال کرتے ہیں کہ جب خدا ہی سنتا اور دیکھتا ہے
تو معلوم ہوا کہ سب کچھ خدا ہی خدا ہے ۔ کیونکہ سنتے اور دیکھتے ہم بھی ہیں ۔ اگر ہم خدا نہیں تو یہ آیت
غلط ہو جاتی ہے ۔ حالانکہ اس آیت سے بھی یہ نتیجہ نکالنا غلط ہے کیونکہ جو چیز کسی کی دی ہوئی ہو