حضرت موسیٰؑ اور رویت الٰہی

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۴۱۵
هستی باری تعالی
رویت الٹی سے مراد کیا ہے ؟ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ دونوں جہان میں خدا کو دیکھنا نا کن
ہے ان کو ہم کہتے ہیں تمہارے اس خیال کی بنیاد اس
بات پر ہے کہ خدا وراء الوریٰ ہے لیکن سوال یہ ہے کہ رویت الہی سے مراد کیا ہے ؟ آیا یہ کہ انسان
خدا کی ذات پر محیط ہو جائے اگر یہ ہے تو ٹھیک ہے کہ اس طرح خدا کو کہیں بھی نہیں دیکھ سکتا۔
پھر رؤیت الٹی سے یہ بھی مراد نہیں ہو سکتی کہ خدا تعالیٰ کی صورت نظر آئے کیونکہ جو لوگ رویت کے
قائل ہیں وہ خدا تعالیٰ کی کوئی صورت تسلیم نہیں کرتے ان کی مراد اگر رویت الٹی سے کچھ ہے تو
میں کہ خدا تعالیٰ کی صفات تنزل اختیار کر کے تمثیلی صورت میں آتی اور انسان ان کا جلوہ دیکھتا ہے
یا یہ کہ اپنے قلب میں انسان خدا تعالیٰ سے ایک ایسا روحانی اتصال پاتا ہے کہ اسے سوائے دیکھنے کے
اور کسی چیز سے تشبیہ نہیں دے سکتا اور اس قسم کی رویت کو کوئی رد نہیں کر سکتا ۔ اس طرح اور کئی دے
چیزوں کو انسان دیکھ لیتے ہیں ۔ مثلا علم اور حیا شکل اختیار کر کے آجاتی ہیں اور ہم دیکھ لیتے ہیں
حالانکہ علم اور حیا معانی ہیں اجسام نہیں ۔ پس اگر خدا تعالیٰ کی بعض صفات اگر بطور تنزل بندے
کے لئے متمثل ہوں یعنی تمثیلی زبان میں ان پر بندہ کو آگاہ کیا جائے تو یہ بات بندہ کے لئے اسی
طرح مفید ہو گی جس طرح کسی وجود کا دیکھنا مفید ہو سکتا ہے اور اگر قلب پر صفات الہیہ کی
تجلی ہو تو یہ بھی ویسی ہی بلکہ اس سے بھی بڑھ کر مفید ہوگی ۔
موٹی مثال ہے کلام اللہ نازل ہوتا ہے ہم اسے پڑھ جاتے ہیں اس کے بعد لفظ تو
غائب ہو جاتے ہیں مگر ایک بات انسان کے اندر پیدا ہو جاتی ہے جو ہمیشہ اس کے ساتھ
رہتی ہے پس معانی کا شکل اختیار کرنا کوئی بعید بات نہیں ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کی صفات کو
تصویری زبان میں دکھا دیا جانا بھی نا ممکن ہے ۔
وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اگلے جہان میں خدا کی رویت ہو سکے حضرت موسی اور رویت النی کی اس جان ہی نہیں ہوسکتی وہ درج ذیل آیت کو
بطور دلیل پیش کرتے ہیں کہ وَمَا جَاءَ مُوسَى لِمِيقَاتِنَا وَكَلَّمَهُ رَبُّهُ قَالَ رَبِّ أَرِنِ
انْظُرْ إِلَيْكَ قَالَ لَنْ تَرَانِي وَلَكِنِ انْظُرْ إِلَى الْجَبَلِ فَإِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهُ فَسَوْفَ
تَرْنِي فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ وَكَا وَخَتَرَ مُوسَى صَعِقًا فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ
سُبْحَنَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ (الاعراف: ۱۴۴) وہ کہتے ہیں دیکھو قرآن
سے ثابت ہے کہ حضرت موسی خدا کے پاس گئے اور جاکر کہا اسے خدا مجھے اپنا وجود دکھا اللہ نے

انوار العلوم جلد 4
۴۱۶
ہستی باری تعالی
کہا تو ہرگز نہیں دیکھے گا اور کہا کہ پہاڑ کی طرف دیکھ اگر وہ ٹھہرا رہا تو تم بھی دیکھ لوگے لیکن جب
پہاڑ پر بجلی گری اور وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تو حضرت موسی بیہوش ہو گئے اور جب انہیں افاقہ
ہوا تو کہا اے اللہ تو پاک ہے میں تو بہ کرتا ہوں اور سب سے پہلا مومن بنتا ہوں ۔ اس سے معلوم
ہوا کہ رویت الہٰی ناممکن ہے کیونکہ حضرت موسی نے اس کی خواہش کی مگر ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوئی
اور وہ بیہوش ہو گئے ۔
پہلا جواب اس کا یہ ہے کہ اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ رویت الہی نہیں ہو سکتی درست نہیں
کیونکہ جواب میں یہ نہیں کہا گیا کہ تو اس دنیا میں نہیں دیکھ سکے گا بلکہ کہا گیا ہے کہ کن ترینی تو مجھے
ہرگز نہیں دیکھ سکے گا اب اگر اس کے یہ معنی ہیں کہ رویت الٹی نا ممکن ہے تو پھر اگلے جہان میں بھی وہ
نا ممکن ہو گی اس لئے جو لوگ اگلے جہان میں رویت کے قائل ہیں انہیں بھی اس آیت کی کوئی توجیہ
کرنی پڑے گی ۔
دوسرا جواب یہ ہے کہ حضرت موسی جو خدا تعالیٰ کے نبی تھے کیا وہ یہ نہ سمجھ سکتے تھے کہ رویت
الئی ممکن ہے یا نہیں اگر کوئی اور معمولی بات ہوتی تو اور بات تھی مگر یہ تو ایسا مسئلہ تھا کہ جس
دن حضرت موسی نے نبوت کا دعویٰ کیا اسی دن پتہ لگ جانا چاہئے تھا مگر معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت موسی کو پہلے رویت ہوئی تھی۔ چنانچہ آتا ہے وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَى إِذْرَا نَارًا
فَقَالَ لِاهْلِهِ امْكُثُوا إِلَى انَنْتُ نَاراً تَعَلَّى أَتِيْكُمْ مِنْهَا بِقَبَسٍ أَوْ أَجِدُ عَلَى النَّارِ
هُدًى فَلَمَّا أَتْهَا نُودِيَ يَمُوسَى إِنِّي أَنَا رَبُّكَ فَا خَلَعْ نَعْلَيْكَ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ
طُوى وَأَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوحَى
ظه ۱۰ تا ۱۴ )
حضرت موسی نبی ہونے سے قبل آرہے تھے کہ انہوں نے آگ کی روشنی دیکھی اور سمجھ گئے کہ یہ
جلوہ الٹی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے جب اس نے اس کو دیکھا تو اپنے اہل کو کہا کہ میں نے ایک
آگ دیکھی ہے یہ ایک کا لفظ بتاتا ہے کہ موسی جانتے تھے کہ یہ کشفی نظارہ ہے ورنہ وہ نہ وہ کہتے کہ ہے
وہ دیکھو آگ نظر آرہی ہے اور جب کشفی نظارہ تھا تو اس سے مراد جلوہ الٹی ہی ہو سکتا ہے اور
آگے جو لفظ قبس وغیرہ کے استعمال کئے گئے ہیں وہ بھی حقیقی آگ پر دلالت نہیں کرتے کیونکہ
جب کسی چیز کو کسی اور چیز سے تشبیہ دی جاتی ہے تو اس کی صفات کو بھی اس کی نسبت استعمال کیا
جاتا ہے جیسے کہ کسی کو شیر کہیں تو یہ نہیں کہیں گے کہ وہ شیر کی طرح تقریر کرتا ہے بلکہ یہ کہ شیر کی
طرح چنگھاڑتا ہے ۔ پس چونکہ جلوہ الٹی کا نام آگ رکھا گیا تھا اس لئے آگے اس کے آثار وغیرہ

آج 10 میں سے 10 باقی