انسان دنیا میں خدا سے کیا کچھ حاصل کرسکتا ہے؟

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۴۳۲
بستی باری تعالی
بچ جائیگا۔ کیونکہ اسے معلوم ہوگا کہ یہ باتیں کچھ اثر نہیں رکھتیں اور بیہودہ ہیں اس طرح وہ سارے شکوک
اور شبہات سے پاک ہو جائے گا۔
خداور
خدا کو رب العالمین ماننے کا اثر اسی طرح خدا کی رب العالمین صفت ہے اس کے
ماتحت ایک مومن اسی دنیا کو سب کچھ نہیں مجھے سکتا بلکہ
یہ بھی یقین رکھتا ہے کہ یہ دنیا خدا کے ان گنت عالموں میں سے ایک عالم ہے اس کے سوا اور بھی عالم ہیں اور
اس بناء پر مثلاً وہ یقین رکھے گا کہ علم ہیئت کی ترقی کبھی ختم نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ علوم کی ترقی مومن کے
اس عقیدہ کی تصدیق کر رہی ہے ۔ لڑائی سے قبل خیال کیا جاتا تھا کہ دنیا تین ہزار سال کی روشنی
کے برابر لی ہے یعنی اس قدر بھی ہے جتنا عرصہ روشنی کی شعاع تین ہزار سال میں طے کر سکتی ہے
لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ روشنی کے بارہ ہزار سال سے بھی زیادہ دنیا کا طول ہے اور ابھی کون کہہ
سکتا ہے کہ یہ تحقیق بھی غلط ثابت ہو کر اس سے بہت زیادہ لمبائی دنیا کی معلوم ہوگی۔
یہ امر بتانے کے بعد کہ صفات الہیہ کے علم سے انسان کو ذہنی طور پر کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے
اب میں بتاتا ہوں کہ صفات الہیہ سے انسان عملی طور پر کیا فائدہ حاصل کر سکتا ہے ؟
انسان دنیا میں خدا سے کیا کچھ حاصل کر سکتا ہے ؟ انسان چاہتا ہے کہ اسے عزت حاصل ہو اور ادھر دیکھتا ہے
کہ خدا کا ایک نام مُعز ہے ۔ اس لئے وہ سمجھتا ہے کہ ادھر ادھر جانے کی کیا ضرورت ہے اس کو
کیوں نہ کہوں کہ اسے معتر! مجھے عزت دے ۔
پھر انسان کو رزق کی ضرورت ہوتی ہے اور خدا رازق ہے جو اس کی اس صفت سے واقف
ہے وہ بجائے ادھر ادھر دھکے کھانے کے اسی کے حضور میں کہے گا کہ اسے رزاق امجھے رزق دے ۔
یا پھر کبھی ہم مصائب اور مشکلات میں مبتلاء ہوتے ہیں۔ خدا کی صفت کا شِفَ السُّوء بھی
ہے یعنی بدی کو مٹا دینے والا اس لئے ہم اسی سے کہیں گے کہ اسے تکالیف کو دور کرنے والے اور
مصائب کو مٹانے والے خدا ہمیں تکالیف سے بچائے تو گویا ہماری مثال ایسی ہو گی کہ ہم ایک ایسے
درخت کے نیچے بیٹھے ہیں جسے خوب پھل لگے ہوئے ہیں اور ہمارے ہاتھ میں ایک لبا بانس ہے
جب جی چاہتا ہے بانس کے ذریعہ پھل اتار لیتے ہیں۔
مثلاً کسی کو کوئی بیماری اور دکھ ہو تو وہ شانی خدا کے سامنے اپنی درخواست کو پیش کرے گا اور
کے گا کہ تو جو شفاء دینے والا ہے مجھے شفاء عطا فرما۔

انوار العلوم جلد 4
۴۳۳
ہستی باری تعالیٰ
یا مثلاً بعض لوگوں کو اولاد کی ضرورت ہوتی ہے مگر دنیا میں کوئی شخص نہیں جو اولاد دے سکے۔ جب
ایسا شخص ہمارے پاس آئے گا تو ہم اسے کہیں گے کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں خدا خالق ہے اسے
کہو اے خالق! مجھے بھی اولاد دے ! یہ صرف باتیں ہی نہیں بلکہ ایسا ہوتا رہتا ہے۔ یہیں ایک ہندو ہے
اس کی شادی کو کئی سال ہو گئے تھے مگر اولاد نہ ہوتی تھی اس نے دعا کی کہ اسے خدا ! اگر مرزا صاحب
بیچتے ہیں تو ان کے طفیل مجھے اولاد دے ہیں سال تک اس کے اولاد نہ ہوئی تھی اس کے بعد
اس کے اولاد ہو گئی ۔
اسی طرح قریب ہی کے گاؤں کا ایک اور ہندو ہے جو ایک دفعہ جلسہ کے ایام میں بٹالہ سے
قادیان آنے والی سڑک پر بیٹھ گیا تھا اور سب جلسہ پر آنے والوں کو رس بھی پلاتا تھا اور یہ بھی بتاتا
تھا کہ مرزا صاحب کے صدقے مجھے خدا نے یہ بچہ دیا ہے ۔ غرض خدا تعالیٰ چونکہ خالق ہے اس لئے
جب دنیا کے ڈاکٹر کسی بات سے جواب دے دیتے ہیں تو اس کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ گھرانے کی
ضرورت نہیں اگر خدا ہی کی منشاء نہیں تو اور بات ہے ورنہ اس سے حاصل کرنے کا رستہ کھلا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی دشمن ہے جو دین کے لئے مضر ہو اور اس کی موت دین کے لئے مفید ہو سکتی
ہو یا طاعون یا اور بیماریوں کے کیڑے ہیں جو ہمارے لئے مضر ہوتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ
وہ مرجائیں تو ہم خدا تعالیٰ کی صفت حمیت سے کہیں گے کہ انہیں مار ڈال ۔ یا کبھی کوئی چیز کا مردہ
ہو اور ہمیں اس کی حیات مطلوب ہو تو ہم اس کے لئے خدا تعالیٰ سے اس طرح دُعا کریں گے کہ
اسے میٹھی اسے زندہ کر دے اور ہمارا تجربہ ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے موقعوں پر دعائیں سنتا ہے اور
بظاہر مردہ وجودوں کو زندہ کر دیتا ہے جیسے عبدالرحیم خان صاحب کی مثال موجود ہے کہ جب ڈاکٹروں
نے جواب دیدیا تو حضرت صاحب نے دعا کی اور تندرست ہو گئے۔
پھر انسان سے گناہ ہو جاتے ہیں اور لوگ تو گھبرائیں گے کہ کس طرح ان کا اثر دور کریں لیکن ہم
کہیں گے خدا غفار ہے اسے کہو وہ بخش دے گا۔
غرض ہر چیز کا خزانہ خدا تعالیٰ کے پاس موجود ہے کوئی ضرورت ایسی نہیں جس کا خزانہ خدا
کی صفات میں نہ مل سکتا ہو۔ پس خدا کی صفات کے علم کے ذریعہ سے انسان اپنی تمام ضروریات کو
پوری کر سکتا ہے اور گویا صفات الہیہ ایسی نالیاں ہیں جو ہماری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے
جاری ہیں اور ہمارا کام یہ ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہو وہ جس نالی سے ملے اس کے نیچے پایہ سے
جا کر رکھ دیں یعنی جس بات کی ضرورت ہو اس کے مطابق جو خدا تعالیٰ کی صفت ہے اس کو پکاریں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی