بندہ کا درجہ رحیمیت پانا

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۴۴۷
هستی باری تعالی
ڈالیں اور نتیجہ نہ نکلے اس لئے جب ان کا ظہور ہوتا ہے تو انسان کے اندر ضرور ہی نئی طاقت اور قوت
پیدا ہو جاتی ہے۔
یہ جو میں نے بیان کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفت مالکیت اس پر جلوہ کرتی ہے اس کے یہ معنی
ہیں کہ جس طرح یہ لوگوں سے عفو کا معاملہ کرتا تھا خدا تعالیٰ بھی اس سے عفو کا معاملہ کرتا ہے اور
چونکہ گناہ ہی ایک ایسی زنجیر ہے جو انسان کی روحانی ترقی کی رفتار کو سست کرتی رہتی ہے جب
یہ زہ بخیر گھل جاتی ہے تو انسان کی روحانی ترقی کی رفتار تیز ہو جاتی ہے ۔ دنیاوی سفر میں تو یہ ہوتا ہے
کہ پہلے لوگ تیز چلتے ہیں اور پھر جوں جوں تھکتے جاتے ہیں آہستہ چلنے لگتے ہیں مگر خدا کی منزلیں
ایسی نہیں کہ پہلے انسان آہستہ چلتا ہے اور پھر تیز کیونکہ اسے ہر قدم پر نئی طاقت ملتی جاتی ہے ۔
صفت مالکیت پیدا کرنے کا فائدہ اگر لوگ ملک یوم الدین کی صفت کو اپنے اندر پیدا کر لیں تو پھر سارے جھگڑے ختم ہو سکتے ہیں
لوگوں میں لڑائی اس لئے ہوتی ہے کہ وہ حجی کی طاقتوں کو غلط طور پر استعمال کرتے ہیں اگر انہیں
صحیح طور پر استعمال کریں تو کبھی لڑائی نہ ہو۔ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر زیادہ اللہ ہوں
تو فساد ہو جائے اور ادھر فرماتا ہے کہ بحرو بر میں فساد پیدا ہو گیا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
اس وقت زیادہ اللہ بن گئے تھے یعنی لوگ خدا تعالیٰ کی صفت مالکیت کے ماتحت اپنی قضاء
کو کرنے کی بجائے اس صفت کو مستقل طور پر استعمال کرنے لگ گئے تھے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لڑائی
اور فساد پیدا ہو گیا ۔ اس آیت میں اسی طرف اشارہ ہے کہ فساد ہمیشہ خدا تعالیٰ کی صفات سے
علیحدگی اور مستقل پالیسی اختیار کرنے سے پیدا ہوتا ہے ۔
حضرت مسیح نے کہا ہے جو اپنے لئے پسند نہیں کرتے وہ دوسرے کے لئے بھی پسند نہ کرو۔
اگر کوئی یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی اس کا مال چرائے تو اس کو بھی چاہئے کہ کسی کا نہ چرائے ، اسلام
نے بھی ایسی باتیں کہی ہیں مگر ادنی درجہ کے لوگوں کے لئے اور اعلیٰ لوگوں کے لئے یہ کہا ہے کہ اور
یہ نہ دیکھو دوسرا کیا کرتا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ خدا کیا کرتا ہے جو کچھ خدا کرتا ہے وہی تم کرو خدا چونکہ
غلطی نہیں کرتا اس لئے انسان جب اس کی اتباع کرے گا تو وہ بھی غلطی سے بچ جائے گا ۔
بندہ کا درجہ رحیمیت پانا صفت مالکیت بیچ کی طرح ہے اس سے اوپر رحیمیت کا درجہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کام سے بڑھ کر بدلا
دیا۔ پہلے وہ سات باتیں اپنے اندر پیدا کرنی چاہئیں جو اوپر بیان کی گئی ہیں اور یہ فیصلہ کرلینا چاہئے

انوار العلوم جلد 4
۴۴۸
هستی باری تعالی
کہ ان کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے نہ ان سے باہر جائیں گے نہ ان کو چھوڑیں گے اس کا نتیجہ یہ
ہو گا کہ خدا سالک کے گناہ مٹاتا جائے گا اور اگر کوئی غلطی ہو گی تو اسے نظر انداز کر دے گا
اور اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ اس کے دل میں بدی سے نفرت پیدا ہو جائے گی۔
اس کے بعد رحیمیت کی مشابہت میں یہ عادت پیدا کرنی چاہئے کہ ہر کام کرنے والے کو
اس کے حق سے زیادہ دیا جائے ۔ مثلاً ایک شخص کسی کا نوکر ہو وہ یہ فیصلہ کرے کہ میرا مالک جو تنخواہ
مجھے دیتا ہے اور اس کے بدلے جتنے کام کی اُمید مجھ سے رکھتا ہے اس سے زیادہ کام میں
کروں گا اور مالک یہ فیصلہ کرے کہ اس کام کی جتنی تنخواہ مقرر ہوئی ہے میں اس سے زیادہ
سلوک ملازم سے کروں گا ۔ اگر آقا اور نوکر دونوں ایسے ہوں کہ اس اصل پر چلیں تو یہ بھی ایک قسم کا
مقابلہ ہو گا مگر کیسا عجیب مقابلہ ہوگا جو صلح اور امن پیدا کر دے گا۔ صحابہ میں اس قسم کے واقعات
ہوتے تھے ایک دفعہ ایک صحابی اپنا گھوڑا بیچنے کے لئے آئے اور ایک دوسرے صحابی
اسے خریدنے لگے گھوڑے کے مالک نے مثلاً دو ہزار درہم قیمت بتائی اور لینے والے نے
تین ہزار درہم ۔ بیچنے والا اس پر مصر تھا کہ میں دو ہزار سے زیادہ نہ لوں گا کیونکہ میرا گھوڑا اس
سے زیادہ قیمت کا نہیں ہے لیکن گھوڑا خریدنے والا کہتا تھا کہ میں تین ہزار سے کم نہ دوں گا
کیونکہ یہ گھوڑا اس سے کم قیمت کا نہیں ہے۔ اگر ساری دنیا کے لوگوں کی یہی حالت ہو تو خیال
کرد کہ دنیا کیسی خوبصورت بن جائے گی ؟
یا مثلاً ایک مزدور ہے جو سمجھتا ہے کہ اتنی مزدوری میں مجھے اتنا کام کرنا چاہئے وہ اس سے
زیادہ کرے اور جس نے اسے لگایا ہو وہ مقررہ مزدوری سے کچھ زیادہ دیدے یہی اصول زندگی
کے ہر شعبہ میں برتنے کی کوشش کی جائے ۔ مگر سوال ہو سکتا ہے کہ ایک غریب شخص ہے
وہ کیا کرے یا زمیندار ہے وہ کیا کرے ؟
اس کے متعلق میں زمینداروں ہی کی مثال دیتا ہوں ۔ مثلاً ایک زمیندار ہے جب وہ کھیت
کاٹنے کے لئے لوگوں کو لگائے اور کہے کہ میں کاٹنے والوں کو اس اس قدر غلہ دوں گا اب اگر وہ
اس غلہ سے زیادہ دے یا روٹی کھلا دے تو وہ گویا اس صفت پر عمل پیرا ہو جائیگا ۔ یا مثلاً گئے
چھیلنے پر لگایا اور اس کے لئے مزدوری مقرر کی جو ادا کر دی گئی مگر چلتے وقت اسے بچوں کے لئے
گئے دنے دیئے یا رس دیدی ، شکر دیدی ، یہ رحیمیت ہوگی ۔ خواہ کتنی ہی تھوڑی چیز مزدوری
سے زائد دی جائے وہ اس صفت کے ماتحت آئے گی پیپس تم میں سے ہر شخص اس صفت کو استعمال کر

انوار العلوم جلد 4
۴۴۹
بستی باری تعالیٰ
سکتا ہے اگر امیر ہے تو بدلا دینے میں زیادہ دے سکتا ہے اور اگر نوکر ہے تو کام کرنے میں زیادتی
کر سکتا ہے ۔
مگر بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو نہ کسی کے نوکر ہو سکتے ہیں نہ ان سے کوئی نوکر ہو سکتے ہیں ۔
جیسے نابینا وغیرہ ان کی بھی رحیمیت ہے اور وہ یہ کہ جو اچھے کام کرنے والے لوگ ہیں انکی لوگوں
میں قدر بڑھائیں۔ اس طرح کام کرنے والوں کا دل بڑھتا ہے اور وہ اور زیادہ اچھا کام کر سکتے
ہیں ۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کسی کا دل بڑھانے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے لوگ اچھی رائے حاصل
کرنے کے لئے بہت سا مال و دولت خرچ کر دیتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود بنایا کرتے تھے کہ
ایک عورت نے ایک انگوٹھی بنوائی وہ اسے دوسری عورتوں کو دکھانے کی بہت کوشش کرتی رہی
مگر کسی نے توجہ نہ کی۔ آخر اس نے اپنے مکان کو آگ لگا دی اور جب عور تیں افسوس کرنے کے
لئے اس کے پاس آئیں اور پوچھا کچھ بچا بھی تو کہنے لگی اس انگوٹھی کے سوا اور کچھ نہیں بچا ایک
عورت نے پوچھا یہ تم نے کب بنوائی تھی ؟ یہ تو بہت ہی خوبصورت ہے اس نے کہا اگر کوئی پہلے
یسی بات کہ دیتا تو میرا گھر کیوں جلتا ۔ غرض صرف منہ کی بات بھی بڑا اثر رکھتی ہے کسی کو ایک کام
کرنے پر سو روپیہ دو لیکن ساتھ ہی اس کی مذمت کر دو تو اسے کبھی خوشی نہ حاصل ہو گی یا چپ
رہو تو بھی اس کا حوصلہ پست ہو جائے گا۔ پس جو قو میں خدا کی رحیمیت کو جذب کرنا چاہتی ہیں ان
کا کام ہے کہ خود رحیم نہیں جو ان کے کارکن ہوں ان کی قدر کریں ان کے کام کی تعریف کریں زبان
سے بدلا دینا معمولی بات نہیں ہوتی بلکہ اس میں بہت سے فوائد ہیں مگر اس پر عمل کرتے ہیں کسی کا
کچھ خرچ نہیں ہوتا جو کوئی مفید کام کرتا ہے تمہارا فرض ہے کہ اس کی تعریف کرو ہماری جماعت
میں ابھی یہ بات پیدا نہیں ہوئی ۔ ایک شخص ولایت میں دین کی خدمت کر رہا ہوتا ہے اس کی بیوی
بچے یہاں پڑے ہوئے ہوتے ہیں جیسے تمہاری بیویوں کو خواہشات ہوتی ہیں اسی طرح اس کو بھی
ہوتی ہے مگر اس کی بیوی تنہا سوتی اور تنہا ہی اُٹھتی ہے اس کے بچے لاوارثوں کی طرح باپ
کی محبت کو ترس رہے ہوتے ہیں کوئی ان کے پاس نہیں ہوتا۔ ادھر مبلغ اپنی جگہ پر تنہا ہوتا
ہے وہ دین کا کام کر کے جب اپنے مکان میں جاتا ہے تو اسے یہ توقع نہیں ہوتی کہ مکان میں کوئی
اس کی ضروریات کو پورا کرنے والا ہو گا بلکہ اسے خود ہی آکر سب کچھ کرنا پڑتا ہے ۔ مگر لوگ ان
باتوں کی ذرہ بھر بھی قدر نہیں کرتے اور اگر کسی سے کوئی غلطی ہو جائے تو عیب نکالنے کے لئے
تیار ہو جاتے ہیں ۔ وہ عیب کو تو دیکھتے ہیں مگر خوبیوں کی طرف توجہ نہیں کرتے اس کا نتیجہ یہ

انوار العلوم جلد 4
۴۵۰
هستی باری تعالی
ہوتا ہے کہ بعض کا رکن مست ہو جاتے ہیں۔ اگر حوصلہ بڑھایا جائے تو سب کا رکن کام کرنے لگ
جائیں نہیں جو کام کریں ان کی قدر کرنی چاہئے ۔ میں خصوصاً قادیان کے لوگوں کو نصیحت کرتا
ہوں کہ کام کرنے والوں کی قدر کی عادت ڈالو لوگوں کی فکروں ، ذمہ داریوں اور شکلوں کو
نہ دیکھنا اور اعتراض کرتے جانا صفت رحیمیت کے خلاف ہے پس رحیمیت کو پیدا کرو اور
اس کا استعمال ہر ایک شخص کر سکتا ہے غریب سے غریب بھی کر سکتا ہے۔ خاص اپنے متعلق
بھی اور عام بھی کہ جو اچھا کام کرتا ہے اس کی تعریف کر دی جائے پھر علاوہ تعریف کے
خدا کے ہاں اس کے لئے دُعا مانگو کہ وہ اچھا کام کر رہا ہے میرے پاس تو اسے دینے کیلئے
کچھ نہیں اسے خدا تو ہی اپنے پاس سے اسے دے۔
غرض مزدور اپنے آقا کا زیادہ کام کرے اور آقا مزدور کو مزدوری سے زیادہ دے ۔
پھر جو دین کا کام کرنے والے ہیں ان کے کام کی قدر کی جائے اور اس سے بھی بڑھ کر تعریف
کی جائے جتنا جتنا کہ وہ کام کرتے ہیں۔ نیکی پر خوشی کا اظہار کیا جائے تب جا کر صفت رحیمیت سے
مناسبت پیدا ہوتی ہے اور خدا سے تشابہ پیدا ہوتا ہے اور غیریت جاتی رہتی ہے اور جنس
کو جنس سے تعلق ہو جاتا ہے اور یہ صفت خدا تعالیٰ کو انسان کی طرف کھینچتی ہے اور اس کی صفت
رحیمیت انسان پر جلوہ کرتی ہے اور اس جلوہ کے ماتحت اس کا ثواب بہت زیادہ ہو جاتا ہے ۔
وہ نماز ایک پڑھتا ہے تو تو اب تو کا ہوتا ہے اور اس طرح وہ کہیں کا کہیں نکل جاتا ہے لیکن
جو خود رحیم نہیں ہوتا وہ خواہ سارا دن نماز پڑھتا رہے وہ وہیں کا وہیں رہتا ہے ۔ صرف اسی
شخص کے حق میں کہ جو خود رحیم بنتا ہے خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت جوش میں آتی ہے اور خدا تعالی کہتا
ہے میں بھی اسے بڑھ کر دوں اور ایسے شخص کو اعلیٰ مقام مل جاتا ہے لیکن جس کے اندر رحیمیت نہیں
ہوتی وہ سارا سال نمازیں پڑھتا رہے تو بھی اسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا ۔ مثلاً ایک روحانی مقام اگر
پچاس سال کی نمازوں کے بعد ملتا ہو تو جو اپنے نفس میں رحیمیت پیدا نہیں کرتا وہ تو اگر ایک سال
نمازیں پڑھے گا تو اس کا ایک ہی سال گزرے گا اور انچاس باقی رہیں گے لیکن وہ جس میں رحیمیت
کی صفت ہو گی ایک سال نمازیں پڑھ کے پچاس سال کا ثواب حاصل کرے گا کیونکہ اس کے
نفس کی رحیمیت خدا کی رحیمیت کو کھینچے گی اور خدا تعالیٰ کی رحیمیت کا تقاضا ہے کہ بندہ کے تھوڑے
کام پر زیادہ بدلہ اور بار بار بدلہ دے ۔ پس اس صفت کے ذریعہ سے انسان تھوڑے عرصہ میں
بڑے بڑے درجے حاصل کر لیتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی