ہمارے ملک معظم کے شہزادہ اور مملکت برطانیہ کے ولی عہد!

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۴۵۹
تحفه شهزاده ویلیز
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
ما مجھے امیر
هُوَ النَّ
ہمارے ملک معظم کے شہزادہ اور مملکت برطانیہ
کے ولی عہد !
میں آپ کو اپنی جماعت کے تمام افراد کی طرف سے ان کے امام اور بانی سلسلہ ربانی سلسلہ کے خلیفہ ہے
کی حیثیت سے ہندوستان میں آنے پر مبارک باد دیتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جماعت احمد یہ
حکومت برطانیہ کی کامل وفادار ہے اور انشاء اللہ وفا دار رہے گی۔
جماعت احمد یہ جس وقعت اور جس محبت اور جس پایہ کی نظر سے تاجدار برطانیہ کو دکھتی ہے اس
کا اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جو کسی کو نہایت عزیز اور محبوب رکھتے ہوں اور اس کے اور ان کے
درمیان جدائی اور فراق کی ناقابل عبور خندق ہو جس کے عبور کرنے کا خیال بھی ان کے ذہن میں نہ عبور کے عبور کا نہ
آسکتا ہو کہ اتنے میں وہ جس کی محبت ان کے دلوں پر نقش تھی اور جس کے ملنے کی انہیں اُمید نہ تھی
اچانک خود ان کے پاس آپہنچے اور فراق کو وصل سے اور جدائی کو لقاء سے بدل دیے ۔
شہزادہ معظم ! آپ جماعت احمدیہ کے قلبی تعلق ک کسی قدر اندازہ اس امر سے لگا سکتے ہیں
کہ جب اس جماعت نے دیکھا کہ وہ کسی طرح بھی جناب کو اپنے مرکز میں نہیں بلاسکتی اور آپ کی ملاقات
سے مسرور الوقت نہیں ہو سکتی تو اس کے سات ہزار سے زیادہ نمائندوں نے جو دسمبر کے آخر ہفتہ میں

انوار العلوم جلد 4
الدماء
شخصه شهزاده و نیز
مرکز سلسلہ قادیان میں سالانہ جلسہ کے لئے جمع ہوئے تھے میری تحریک پر اس امر کا فیصلہ کیا کہ ان کی
طرف سے ایک تحفہ جناب کے سفر ہندوستان کی تقریب پر جناب کی خدمت میں پیش کیا جائے اور
یہ تحفہ اس قسم کا ہو جس قسم کا تحفہ کہ سلسلہ احمدیہ کے بانی نے جناب کی جدہ مکرمہ ملکہ وکٹوریہ کوبھیجا تھا
اور انہوں نے کمال شوق سے اس کو قبول کیا اور اس پر خوشنودی کا اظہا بہ فرمایا تھا۔ اس تجویز کے پیش
ہونے پر غریب اور امیر سب نے یک زبان ہو کر اس میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی اور ہر ایک کا دل
اس فرحت سے بھر گیا کہ اگر وہ آپ کو اپنے گھر پر نہیں بلاسکتا تو کم سے کم اس تحفہ کے ذریعہ سے وہ
اپنے خلوص کی یاد ہمیشہ کے لئے آپ کے دل میں تازہ کرتا رہے گا۔
میرے مکرم شہزادہ ! یہ تحفہ ان چیزوں سے بنا ہوا نہیں جو زمین کی ہیں اور جن کے متعلق ڈر
رہتا ہے کہ چور ان کو چرا لے جائے یا زمین کے کیڑے اس کو کھا جائیں نہ یہ تحفہ ایسا ہے کہ جو
آپ کے والد مکرم کے وسیع خزانوں میں ملتا ہو بلکہ یہ تحفہ ایسا نایاب ہے کہ اس وقت دنیا کے تمام
بادشاہوں کے خزانے اس سے خالی ہیں اور بڑے بڑے بنکوں کی مجموعی دولت اس کے خریدنے سے
قاصر ہے ۔
اے شہزادہ عالی قدر ! یہ تحفہ ایسا نادر ہے کہ باقی اموال اور امتعہ کی طرح مرتے وقت اسے
اسی دنیا میں چھوڑ کر جانا نہیں پڑتا بلکہ یہ مرنے کے بعد بھی انسان کے ساتھ جاتا ہے اور اس جہان
میں نہیں بلکہ اگلے جہان میں بھی کام آتا ہے۔
اے شہزادہ ذی مرتبت ! پھر یہ ایسا تحفہ نہیں کہ میر نے والے کے ساتھ چلا جائے اور
پچھلے اس سے محروم رہ جائیں بلکہ یہ تحفہ اپنے اندر تقسیم در تقسیم کی خاصیت رکھتا ہے اور جس کے
پانس یہ ہوتا ہے نہ صرف دونوں جہانوں میں اس کا ہی ساتھ دیتا ہے بلکہ اس کی اولاد اور پس ماندگان
سے بھی علیحدہ نہیں رہتا اور باوجود تقسیم ہونے کے اس میں کمی نہیں آتی۔
اے شہزادہ والا ادہ والا شان ! اس تحفہ کی یہ خاصیت ہے کہ یہ جس کے پاس ہو اس کا دل مضبوط
ہو جاتا ہے اور اس کے اندر آسمانی نور کا دہانہ آکر کھل جاتا ہے اور وہ شخص ہر قسم کی تاریخی سے
بیچ جاتا ہے اور خدا کے فرشتے اس پر رحمت کے پروں کا آکر سایہ کرتے ہیں اور اگر وہ پہاڑوں کو کہے
که چلو تو وہ چلنے لگتے ہیں اور اگر وہ دریاؤں کو کہے کہ مجھے اپنے اوپر چلنے دو تو وہ اسے چلنے دیتے ہیں
اور اگر بیماروں کو کہے کہ اچھے ہو جاؤ تو وہ اچھے ہو جاتے ہیں اور دلوں کے اندھے اس کے
کہنے کے مطابق دیکھنے لگتے ہیں اور روحانی مرد سے اس کے حکم پر زندہ ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اور

انوار العلوم جلد 4
۴۶۱
تحفه شهزاده و بلیز
بے کیف پانی اس کے اشارہ پر شراب سے زیادہ دماغ کو مست کرنے والا ہو جاتا ہے ۔
یہ تحفہ کیا ہے ؟ یہ وہی ہدایت ہے جو خدا کے برگزیدوں کی معرفت آدم سے لے کر اب تک
دنیا کو ملتی رہی ہے اور جس کے ذریعہ سے نوح نے اپنے دشمنوں پر فتح پائی اور موسیٰ نے فرعون مصر کو کو غرق
کیا اور بنی اسرائیل کو مصر کی سرزمین سے نکال لایا اور داؤد نے جنگل کے درندوں اور ہوا کے
پرندوں کو اپنا ہمنوا بنایا اور یسوع مسیح نے روح القدس کو اپنی طرف کھینچا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ السلام نے جلا وطن ہونے کے بعد اپنے مخالفوں کو زیر کیا اور طاقت پا کر اپنے دشمنوں کو معاف کیا
اور بادشاہ ہو کر غریبوں مسکینوں اور ناداروں کی سی زندگی بسر کی اور اپنی عمر کو ان کی خدمت میں صرف اور عمرکو ان
کر دیا جو دنیا میں چھوٹے سمجھے جاتے تھے مگر خدا کی نظر میں ایسے ہی معزز تھے جیسے کہ زبردست
سے زبر دست بادشاہ -
اے مکرم شہزادہ ! مگر پیشتر اس کے کہ میں اس تحفہ کو آپ کی خدمت میں پیش کروں بہتر معلوم
ہوتا ہے کہ میں آپ کو بتا دوں کہ اس تحفہ کے پیش کرنے والے نہ تو کوئی معمولی آدمی ہیں اور نہ
ان کا اس تحفہ کو پیش کرنا کسی دنیوی غرض کو مد نظر رکھ کر ہے۔ کیونکہ یہ تحفہ اس جماعت کی طرف
سے پیش ہوا ہے جو اپنے طریق عمل سے اس امر کو ثابت کر چکی ہے کہ وہ اس وقت تمام حکومت
برطانیہ میں سب سے زیادہ وفادار ہے اور سب سے زیادہ بے غرض ہے۔ اگر عزت اور وقار کا
صرف دولت ہی معیار نہیں ہے بلکہ صادق اور راست باز دل بھی کوئی قدر رکھتا ہے تو پھر میں
کہ سکتا ہوں کہ آپ کے والد مکرم کی رعایا میں سے سب سے زیادہ معزز اور مکرم جماعت کی طرف
سے یہ تحفہ آپ کی خدمت میں پیش ہوتا ہے ۔ بیشک اس کی جیبیں سونے اور چاندی کے سکوں
سے خالی ہیں مگر کون کہہ سکتا ہے کہ انسان صرف سونے اور چاندی سے ہی مالدار ہوتا ہے ؟
انسان خدا کے کلام سے بھی بلکہ خدا کے کلام سے ہی مالدار بنتا ہے ۔ بے شک اس کے نام معزز القاب
سے خالی ہیں مگر کیا بندوں کے دیئے ہوئے خطابوں سے خدا کے دیئے ہوئے القاب زیادہ عزت
نہیں رکھتے بلکہ حقیقتاً تمام عزتوں کا موجب وہی نہیں ہوتے ؟ ہاں ۔ بے شک اس کے قبضہ میں
وسیع جائدادیں اور زر خیز علاقے نہیں ہیں مگر خدا پر ایمان لانے والے کے دل سے زیادہ وسیع
کون سا ملک ہے ؟ اور خدا تعالیٰ کے عشق میں چور ہونے والے کے دماغ سے زیادہ کونسا زرخیز
علاقہ ہے ؟ بیشک جو تحالف خوش آمدید آپ کو پہلے مل چکے ہیں وہ بہت بڑے بڑے لوگوں کی
طرف سے تھے مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ جو آسمان کی بادشاہت میں سب سے چھوٹے ہیں وہ

انوار العلوم جلد 4
ان بڑے لوگوں سے بڑے ہیں ۔
۴۶۲
تحفه شهزاده و میز
اے شہزادہ مکرم ! یہ تحفہ اس جماعت کی طرف سے آپ کی خدمت میں پیش ہو رہا ہے جس
نے میں سال سے زیادہ عرصہ تک آپ کی دادی آنجہانی علیا حضرت ملکہ وکٹوریہ اور ان کے بعد آپ
کے دادا آنجہانی شہنشاہ ایڈورڈ ہفتم اور پھر آپ کے مکرم و معظم والد اپنے موجودہ بادشاہ کی وفاداری
اور اطاعت میں اپنوں اور بیگانوں سے گوناگوں تکالیف اُٹھائی ہیں اور اس کے بدلہ میں وہ حکومت
سے کبھی بھی کسی صلہ کی طالب نہیں ہوئی۔
اس جماعت کا شروع سے یہ دستور العمل رہا ہے کہ حکومت وقت کی فرمانبرداری کرے اور ہر
ایک قسم کے فتنہ اور فساد سے بچے اور اس کے بانی نے ان شرائط میں جن پر عمل کرنے کا وعدہ کرنے پر
ہی کوئی شخص اس سلسلہ میں شامل ہو سکتا ہے یہ شرط بھی رکھی تھی کہ حکومت وقت کی پوری فرمانبرداری
کی جائے اور بغاوت کے تمام راستوں سے اجتناب کیا جائے چنانچہ اس حکم کی تعمیل میں اس جماعت
کے افراد نے ہمیشہ فتنہ اور فساد سے اپنے آپ کو الگ رکھا ہے اور بہت سے دوسرے لوگوں کے
لئے بھی نمونہ بنی ہے۔ آج سے کچھ سال پہلے مسلمانوں میں سے وہ طبقہ جو علماء کے قبضہ میں تھا گو وہ عملاً
امن پسند تھا اور گورنمنٹ کے راستہ میں کسی قسم کی رکاوٹیں نہ ڈالتا تھا مگر علماء کی تعلیم کے ماتحت وہ
اس امر کو بالکل پسند نہیں کرتا تھا کہ کوئی شخص عقیدہ اس امر کو تسلیم کرے کہ کسی غیر مذہب کی حکومت
کے نیچے مسلمان اطاعت و فرمانبرداری کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور چونکہ یہ جماعت نہ صرف عملاً ہر قسم
کے فساد کے طریقوں سے دور رہتی تھی بلکہ عقیدہ بھی حکومت وقت کی فرمانبرداری کو ضروری جانتی
تھی اور دوسروں کو بھی یہی تعلیم دیتی تھی اس بات کو نہایت برا منایا جاتا تھا اور بعض نادان علماء یہ خیال
کرتے تھے کہ اس قسم کی تعلیم کی اشاعت سے مسلمانوں کے ہاتھ سے وہ حربہ نکل جائے گا جس کے ذریعہ
سے وہ اسلام کی زندگی کو بچائے ہوئے ہیں اور جس کے سہارے پر ہی آئندہ کی ترقیات کی امیدیں
قائم ہیں اور اس وجہ سے وہ اس جماعت کو طرح طرح کے دُکھ دیتے تھے اور نقصان پہنچاتے تھے
اور انہوں نے فتویٰ دیدیا تھا کہ اس جماعت کے افراد کے ساتھ بولنا یا ان سے سلام کرنا یا ان کے
ساتھ حسن سلوک کرنا بالکل منع ہے بلکہ جو شخص ان کے ساتھ ہاتھ بھی ملائے وہ اسلام سے خارج ہو
جائے گا اور اس کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا۔ کیا جائے گا جو ایک غیر مسلم سے ہونا چاہئے ۔
عوام الناس کا ایک حصہ چونکہ اس قسم کی جوش دلانے والی باتوں سے متاثر ہو جایا کرتا ہے یہ حربہ
اس جماعت کے خلاف ایک حد تک کامیاب ثابت ہوا یعنی عوام الناس کے جوش اس جماعت کے

انوار العلوم جلد 4
۴۶۳
تحفه شهزاده ویلیز
خلاف بھڑک اُٹھے اور اُٹھے اور اس کے افراد کو طرح طرح سے دُکھ دیئے گئے اور تکالیف پہنچائی گئیں اور وہ
گھروں سے نکالے گئے اور عدالتوں میں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور ان کے نکاح
جبراً توڑ دیئے گئے اور بعض جگہ ان کی عزیز اولادیں ان سے چھین لی گئیں اور مار پیٹ کی قسم
سے بدنی تکالیف بھی بہت جگہ پر پہنچائی گئیں اور ان کی عزتوں پر بھی حملے کئے گئے مگر انہوں نے
خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار کے لئے اور اسلام کی تعلیم کیے قائم کرنے کے لئے یہ سب کچھ برادشت
کیا لیکن اس گورنمنٹ کے خلاف جو گو ایسا مذہب رکھتی تھی جسے اس جماعت کے مذہب کے
ساتھ سب سے زیادہ اختلاف تھا لکن سیا شتا ایک امن پسند حکومت تھی کسی قسم کی بدی اپنے دول
میں رکھنی پسند نہ کی اور ہمیشہ اس کی نیکیوں کا اظہارہ کیا اور اس کی کمزوریوں سے چشم پوشی کی۔ کی کمزوریوں سے چشم پوشی کی تا نیا
میں امن قائم ہو اور وہ غرض پوری ہو جس کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے
تھے یعنی دنیا میں امن قائم کر کے سب قوموں کو یکجا جمع کیا جائے ۔
امن پسندی اور حکومت کی وفاداری کی تعلیم کے نتیجہ میں صرف اسی قدر اس جماعت نے دکھ نہیں
اُٹھایا بلکہ جہاں اس کے مخالفوں کو طاقت حاصل تھی وہاں اس سے بہت زیادہ دردناک سلوک اس
سے کیا گیا ۔ چنانچہ افغانستان میں ہمارے دو آدمیوں کو صرف اس لئے شہید کیا گیا کہ وہ بانی سلسلہ
احمدیہ کی تعلیم کے مطابق مذہبی جنگوں کے معتقد نہیں تھے۔ ان میں سے ایک صاحب افغانستان کے
ایک زبردست عالم تھے اور امیر حبیب اللہ خان تصاحب سابق فرمانروائے افغانستان کی
یا چپوشی کی رسم انہوں نے ہی ادا کی تھی۔ ان کو امیر حبیب اللہ خان صاحب نے صرف اسی جرم میں
قتل کروا دیا اور قتل بھی کسی معمولی طریق سے نہیں بلکہ چاروں طرف آدمی کھڑے کر کے پتھر مار مار کر ان کو
شہید کیا۔
اس دردناک واقعہ کے متعلق فرنگ اسے مارتن FRANK A۔ MARTIN جو حکومت
افغانستان کے انجینئر انچیف کے عہدہ پر ایک بلے عرصہ تک متعین رہے ہیں۔ اپنی کتاب
UNDER THE ABSOLUTE AMIR انڈر دی البسولیوٹ امیر" میں یوں لکھتے ہیں :-
چونکہ یہ مولوی صاحب (صاحبزادہ عبداللطیف صاحب ، تعلیم دیتے تھے کہ مسلمانوں
کو چاہئے کہ مسیحیوں کو بھی بھائی سمجھیں اور ان کو واجب القتل کا فر نہ خیال کریں اس
لئے اگر ان کی تعلیم کو مان لیا جاتا تو امیر کا بڑا ہتھیار یعنی مذہبی جنگوں کا اعلان جسے وہ
ور روسیوں کے خلاف استعمال کر سکتا تھا باطل ہو جاتا تھا پیس جب امیر کو
انگریزوں
روں

انوار العلوم جلد 4
تحفه شهزاده و بیلیز
مولوی صاحب کا حال معلوم ہوا تو اس نے ان کو واپسی کا حکم دیا جس پر وہ ہندوستان
سے واپس آگئے اور راستہ میں نئے عقیدے کی تعلیم دیتے چلے آئے مگر جونہی وہ اندرونی
ملک میں آگئے ان کو قید کر لیا گیا ہے۔
مسٹر مارٹن لکھتے ہیں کہ جب ملانوں نے ان کے سزا دینے کی کوئی وجہ نہ پائی تو
امی نے پھر کہا کہ اس آدمی کو ضرور سزا ملنی چاہئے اور پھر ان کو علماء کے پاس
بھیجا گیا اور کہا گیا کہ وہ ایک کاغذ پر جس پر مضمون لکھا ہو کہ وہ مرتد ہو گیا ہے اس اور کیا وہ
لئے واجب القتل ہے دستخط کر دیں ۔ پھر بھی علماء میں سے اکثر نے یہی کہا کہ وہ مذاہب نے کہا
کے خلاف کسی جرم کے ارتکاب کے الزام سے بری ہے لیکن دو کلاں جو سردار نصر اللہ
خان کے دوست تھے اور ان کو اس نے اپنے ساتھ ملا لیا تھا انہوں نے ان کی ، اور نے اپنے ساتھ ملا لیا تھا کی
موت کا فتویٰ لکھ دیا اور ان دو مولویوں کے فتوے کی بناء پر امیر نے ان کی موت
کا حکم دیا اور وہ سنگسار کئے گئے تھے
مسٹر مارین مولوی صاحب کی شخصیت کے متعلق لکھتے ہیں کہ
له
سے
ان کے متبعین بڑی تعداد میں تھے اور بڑے طاقتور لوگ ان میں شامل تھے۔ اے
کو کچھ عرصہ کے بعد ان تکالیف میں ایک عرصہ کے لئے کمی آگئی تھی مگر جب ہندوستان میں
سیاسی تحریک کی ابتداء ہوئی اور وزیر ہند صاحب کے آنے پر ہماری جماعت نے بڑے زور سے
اس امر کو پیش کیا کہ برٹش گورنمنٹ کا استحکام اس ملک کے لئے ایک برکت ہے تو پھر اس جماعات
کے خلاف جوش پیدا ہو گیا اور ہمیں اس کی پہلے ہی سے امید تھی اور میں نے وزیر ہند صاحب
سے بموقع ملاقات کہ دیا تھا کہ آپ دیکھیں گے کہ اس کے بعد ہماری مخالفت ملک میں بہت بڑھ
جائے گی ۔ اس دفعہ لوگوں کے جوش نے ایک اور صورت اختیار کی اور بعض علاقوں میں بچوں کو صورت اختیار کی میں
سکولوں سے روک دیا گیا اور وہ تعلیم کو چھوڑ کر گھروں میں بیٹھ رہنے پر مجبور ہو گئے اور ایک جگہ تو
ایک احمدی عورت کی لاش قبر میں سے نکال کر کتوں کے آگے ڈال دی گئی اور اگر فوراً مدد نہ
پہنچ جاتی تو قریب تھا کہ اس کو کتے کھا جاتے ۔ اور اس وقت سے یہ سلسلہ مخالفت بڑھتا ہی یہ
چلا گیا مگر اس پر بھی اس جماعت نے اپنے امن پسند رویہ کو ترک نہ کیا اور مارشل لاء کے
دنوں میں جبکہ نہایت خطرناک صورت پیدا ہو گئی تھی اور بعض جگہ حکام سرکاری بھی شہروں کو
چھوڑ کر محفوظ جگہوں میں جا بیٹھے تھے اس کمزور جماعت نے نہ صرف خود گورنمنٹ کی وفاداری

انوار العلوم جلد 4
۴۶۵
تحفه شهزاده ویلیز
کی بلکہ دوسروں کو بھی اس کی تحریک کی اور ایک معقول تعداد اس کے ذریعہ سے اس فتنہ سے الگ
رہی اور گو ہر طرح اس کے افراد کو مفسدوں نے نقصان پہنچا یا مگر اس نے اپنے رویہ کو نہ بدلا جس
کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں میں اس جماعت کے خلاف اور بھی جوشش بڑھ گیا اور بعض علاقوں میں یہ
فیصلہ کر دیا گیا کہ نہ احمدیوں کو رہنے کے لئے مکان کرایہ پر دیئے جائیں، نہ کھانے کے لئے اناج وغیرہ
مول دیا جائے نہ کنووں پر سے ان کو پانی لینے دیا جائے اور نہ ان کی دکانوں سے کوئی چیز لی جائے ۔ دھوبی
ان کے کپڑے نہ دھوئیں، سقے ان کے پانی نہ بھریں اور خاکروب ان کے گھروں کی صفائی نہ کریں اور
اس فیصلہ پر اس سختی سے عمل کیا گیا کہ بعض جگہ پر کئی کئی دن چھوٹے چھوٹے بچوں کے لئے بھی پینے کو پانی
نہ ملا اور کھانے کو اناج میسر نہ آیا۔ مگر پھر بھی اس جماعت نے امن پسندی کے راستہ کو ترک نہ کیا
اور اپنی بے لاگ وفاداری کے طریق سے سرمو ادھر ادھر نہ ہوئی اور اب تک مختلف طریقوں سے
دکھ دی جاتی ہے مگر ملک معظم کی حکومت کے استحکام کے لئے ہر ممکن طریق سے کوشش کر کرتی چلی
جاتی ہے اور انشاء اللہ کرتی چلی جائے گی۔
ئیس اے شہزادہ والا جاہ ! یہ تحفہ اس جماعت کی طرف سے آپ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جس
نے جناب کے آباء کے تخت کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی تکالیف برداشت کر کے اپنی وفاداری کو
روز روشن کی طرح ثابت کر دکھایا ہے اور خون کے حرفوں کے ساتھ افق آسمان پر اس کی سنجیدگی اور
صداقت اور خلوص کی تصدیق لکھی ہوئی موجود ہے پس ایسی جان شار اور وفا دار رعایا کا حق ہے کہ وہ
آپ سے درخواست کرے کہ اس کے اس تحفہ کو قبولیت کا شرف عطا فرمایا جائے اور صرف رسما ہی
قبول نہ کیا جائے بلکہ کم سے کم ایک دفعہ شروع سے لے کر آخر تک جناب اس کو ملاحظہ فرمائیں
اور اپنے مکرم والد کی خدمت میں بھی اس کو پیش کریں اور ان کے سامنے بھی اس جماعت کی یہ درخواست
پیش کر دیں کہ وہ بھی اپنے قیمتی وقت کا ایک حصہ اس کے ملاحظہ کے لئے نکال کر اس کو شروع سے
آخر تک ملاحظہ فرمائیں تا خدا تعالیٰ ان کو اسی طرح دین کی بادشاہت بھی عطا فرما دے جس طرح دنیا
کی بادشاہت ان کو عطا کی ہے اور اسی طرح ان کی روح کو بھی بزرگی دے جس طرح ان کے جسم کو
بزرگی دی ہے ۔
اس مؤدبانہ درخواست کے بعد میں تمام جماعت احمدیہ کی طرف سے عموماً اور ان افراد سلسلہ کی
طرف سے خصوصاً جنہوں نے اس تحفہ کے پیش کرنے میں حصہ لیا ہے وہ تحفہ جناب کی خدمت میں
پیش کرتا ہوں جس سے بہتر کوئی چاندی یا سونے کا تحفہ نہیں ہو سکتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی