آپ کے وہ نشانات جو اپنی ذات کے علاوہ دوسرے لوگوں یا دوسرے ملکوں کے لئے ظاہر ہوئے
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۵۱۰
تحفه شهزاده ویلیز
آپ کے وہ نشانات جو اپنی ذات کے علاوہ دوسرے لوگوں
یا دوسرے ملکوں کے لئے ظاہر ہوئے
اے شہزادہ مکرم !
اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت کے قبول کرنے کی توفیق عطا فرما دے اور اسلام پر آپ کا
خاتمہ کرے اور راستبازوں کے گروہ میں آپ کو شامل کرے ! آمین اور
میں نے اس وقت تک تو آپ کی معجزانہ زندگی بیان کی ہے جو اپنی ذات میں آپ کی سچائی
اور اسلام کی صداقت کا ایک بین ثبوت ہے یا وہ تعلیم لکھی ہے جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ بلا
اس تعلیم پر عمل کرنے کے انسان روحانی ترقی حاصل نہیں کر سکتا ۔ اب میں آپ کے چند ایسے نشانات
بیان کرتا ہوں جو اپنی ذات میں مستقل ہیں یا دوسرے لوگوں کے متعلق ہیں اور جن سے مزید
شہادت اس امر کی ملتی ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور اسلام جس کی طرف آپ بلانے
کے لئے آئے تھے ایک زندہ مذہب ہے ۔
مگر پیشتر اس کے کہ میں آپ کے ہزاروں نشانوں میں سے مثال کے طور پر بعض نشان بیان
کروں ایک دفعہ پھر بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ آپ کوئی نیا دین نہیں لائے ۔ بلکہ جس طرح مسیح اول
موسیٰ کے دین کو پورا کرنے کے لئے نازل ہوئے تھے اسی طرح آپ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم کے دین کو پورا کرنے کے لئے نازل ہوئے تھے اور ہمیشہ آپ کو کسی دعوئی رہا کہ میں اس لئے
و
آیا ہوں کہ تا اسلام کی صداقت کو ثابت کروں اور لوگوں کو اس کی خوبیوں پر آگاہ کروں اور اس کی
زندگی بخش تعلیم سے ان کو اطلاع دوں اور اس کے تازہ پانی سے ان کی روحوں کو تازہ کروں ۔
میں کوئی جدید شریعت یا جدید حکم نہیں لیا قرآن کریم خدا کا آخری ہدایت نامہ ہے اور محمدرسو اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے آخری شرعی رسول ہیں میں ایک رسول ہوں مگر بلا شریعت کے اور
ایک نبی ہوں مگر بلا کتاب کے اور میری بعثت کی غرض سوائے اسلام کی خدمت اور اس کی اشاعت
کے اور کچھ نہیں اور میری ماموریت کا مقصد سوائے اسلام کے روشن چہرہ پر سے اس گرد و بار
کے جھاڑنے کے جو آخری زمانہ میں انسانی خیالات کی آندھی سے پڑگئی تھی اور کوئی نہیں ۔ پس آپ کے
انوار العلوم جلد 4
۵۱۱
تحفه شهزاده ویلیز
نشانات اسلام کی صداقت کا ایک ثبوت تھے اور آپ کے معجزات قرآن کریم کی فضیلت کی ایک ہیں۔
اسے شہزادہ مکرم ! آپ کے معجزات اور نشانات کا ایک مبسوط کتاب میں بھی بیان کرنا مشکل ہے
کجا یه که چند صفحات میں بیان ہوں وہ اپنی اقسام میں ایسے وسیع تھے کہ قسموں کو ہی انسان بیان
کرنے لگے تو کئی صفحات اس کے لئے چاہئیں ۔ چہ جائیکہ تفصیل بیان ہو سکے ۔
آپ کے معجزات اخلاقی بھی تھے یعنی ایسے معجزانہ اخلاقی کارنامے آپ سے صادر ہوتے تھے
کہ ان کو غور سے دیکھنے والا ان میں ہی خدا کا ہاتھ دیکھتا تھا اور عقلمند کے لئے صرف وہی آپ کی تھا اور عقلمند
راستبازی کے معلوم کرنے کے لئے کافی تھے آپ کی شجاعت ، آپ کی حسن ظنی ، آپ کی محبت ، آپ ، ظ
کا حسن سلوک ، آپ کی ہمدردی ، آپ کا معاملہ ، آپ کی دوستی سب ایسی چیزیں تھیں کہ ہر ایک
انسان ان میں اعلیٰ درجہ کی صفائی اور اعلیٰ درجہ کی پاکیزگی دیکھتا تھا اور معلوم کرتا تھا کہ سوائے
خدا رسیدوں کے یہ بات اور کسی میں نہیں پائی جا سکتی ۔
پھر آپ کے معجزات کشفی قسم کے بھی تھے یعنی بہت دفعہ ایسا ہوتا تھا کہ ایک خیال کسی کے
دل میں آیا اور فوراً آپ نے اسی قسم کے خیالات کے متعلق گفتگو شروع کر دی جس سے آپ کی
صحبت میں بیٹھنے والا معلوم کرتا تھا کہ وہ ایک خدا کے بندے کی صحبت میں بیٹھا ہے کہ جسے اللہ تعالی
دوسروں کے خیالات پر آگاہ کرتا چلا جاتا ہے۔
وہ اقتداری رنگ کے بھی تھے یعنی جب آپ کے منہ سے نکل جاتا کہ یہ کام یوں ہو جائے گا
تو بالعموم دیکھا جاتا تھا کہ وہ اسی طرح ہو جاتا اور لوگ ایسے ایسے کاموں کو پورا ہوتے دیکھ کر جن
کے پورا ہونے کی امید نہ ہوتی تھی اس امر کو محسوس کرتے تھے کہ یہ شخص ایک محبوب الہی ہے کہ
خدا تعالیٰ اس کے منہ سے نکلی ہوئی باتوں کو پورا کر دیتا ہے۔ د پورا کر دیتا ہے یا یوں کہیں کہ خدا تا کہ خدا تعالیٰ اس کی عزت کو
قائم کرنے کے لئے بعض دفعہ اپنی مرضی کو اس کی زبان پر جاری کر دیتا ہے ۔
آپ کے معجزات علمی رنگ کے بھی تھے۔ یعنی آپ کو بعض دفعہ ایسا علم دیا جاتا تھا جو انسانی
طاقت سے بالا ہوتا تھا اور جس کو دیکھ کر آپ کے دشمن بھی حیران رہ جاتے تھے۔
پھر آپ کے معجزات بیماروں کے اچھا کرنے کے متعلق بھی تھے یعنی آپ بیماروں کے لئے کے
دعائیں کرتے اور وہ اچھے ہو جاتے ۔
ہو
پھر آپ کے معجزات اس رنگ میں بھی ظاہر ہوتے تھے کہ لوگوں کے خیالات میں آپ کے ذریعے
سے تبدیلی ہو جاتی بہت لوگ آپؐ سے چاہتے تھے کہ ان کے دلوں میں سے بعض خیالات ہٹ جائیں