علمی معجزہ

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۵۱۲
تحفه شهزاده ویلیز
اور آپ کی دعا سے اور توجہ سے وہ ہٹ جاتے ۔
بہت سے معجزات آپ کے قیدیوں کی رستگاری اور مبتلایان مصائب کی رہائی کے رنگ
میں ظاہر ہوتے تھے ۔
بہت سے معجزات آپ کے اس رنگ میں ظاہر ہوتے تھے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے آپ سے اس میں ظاہر تھے اللہ
کے دشمنوں اور مخالفوں کو رویا اور الہام کے ذریعے سے آپ کی صداقت بتا کر آپ کے سلسلہ
میں داخل ہونے کی توفیق دے دیتا تھا ۔ یا اگر وہ نہ مانتے تو ان کے منہ کی بات سے ان پر
حجت قائم ہو جاتی ۔
بہت سے معجزات آپ کے اس زنگ میں ظاہر ہوتے کہ آپ کی مخالفت کرنے والے
جس رنگ میں آپ کو ذلیل کرنا چاہتے اسی رنگ میں خود ذلیل ہو جاتے اور بہت سے ناگہانی موتوں
کا شکار ہوتے جن میں انسان کا دخل نہ ہوتا بلکہ بیماریاں وغیرہ اس کا باعث ہوتیں تا امر مشتبہ
نہ ہو جائے۔
بہت سے معجزات بظاہر نظر آنے والے قانون قدرت کی تبدیلی کے رنگ میں ظاہر
ہوتے تھے ۔
بہت سے معجزات آئندہ کی خبروں پر اطلاع پانے کے رنگ میں ظاہر ہوتے تھے آپ
کو قبل از وقت اطلاع مل جاتی اور اسی طرح ہوتا۔
بہت سے معجزات ات حفاظت کے رنگ میں تھے یعنی اللہ تعالیٰ باوجود مخالف حالات کے آپ
کو اور آپ کے دوستوں کو بہت سے صدموں سے محفوظ رکھتا تھا۔ اور آپ کے سے صدموں سے رکھتا تھا۔
غرض کئی اقسام کے آپ کے معجزات ہیں اور قریباً ہر ایک قسم کے معجزات کی ہزاروں شامیں کے ہیں ایک
میں سے مثال کے
ہیں۔ اگر ان کو لکھا جائے تو دفتروں کے دفتر لکھنے پر بھی وہ ختم نہ ہوں مگر ان میں۔ پر بھی وہ نہ
طور پر چند لکھے جاتے ہیں تا بطور دلیل کے آپ کی صداقت پر گواہ ہوں۔
سے شہزادہ عالی وقار ا ب زمانہ علمی ہے اور اس وجہ سے ہم آپ کے علمی معجزات
ہیں کہ آپ کی تعلیم معمولی تھی۔ آپ کسی
اسمی منجزہ یہی ہے بات کرتے ہیں آپ پر یہ ہے
ی۔
مدرسہ میں میں نہیں پڑھے نہ کسی مشہور عالم سے آپ نے تعلیم پائی آپ کے والد نے معمولی مدرس ملازم
رکھ دیئے تھے جن سے آپ نے ابتدائی درسی کتب کی تعلیم حاصل کی مگر باوجود اس کے جب آپ
نے دعویٰ کیا اور آپ کے دشمنوں نے آپ پر اعتراض کیا کہ آپ تو جاہل میں آپ اس مقام عالی پر

الوار العلوم جلد 4
۵۱۳
تحفه شهزاده و نیز
کیونکر پہنچ سکتے ہیں ؟ کہ خدا تعالیٰ آپ کو مہدی اور مسیح بنا دے ؟ تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو یکدم عربی
زبان کا وسیع علم دے دیا۔ جس زبان میں کہ تمام اسلامی علوم ہیں اور ایک دن میں آپ کو چالیس ہزار
الفاظ کا مادہ سکھایا گیا اور ایسا ہوا کہ باوجود اس کے کہ آپ کبھی عرب نہ گئے تھے اور نہ عربوں کی صحبت
میں رہنے کا آپ کو اتفاق ہوا تھا اور نہ آپ نے کبھی پہلے عربی عبارت لکھی تھی اور نہ ہندوستان میں
عربی تعلیم کا جو طریق مروج ہے اس سے عربی لکھنے یا ہو نے کی طاقت پیدا ہوتی ہے۔ آپ نے
روح القدس کی تائید سے فصیح عربی زبان میں نہایت اعلیٰ درجہ کے مضامین پر مشتمل کتب لکھنی شروع
کیں اور مخالفوں کو بلایا کہ تم لوگ جو بڑے بڑے علماء ہو میرے مقابل عربی زبان میں کتب لکھ کر
دکھاؤ مگر سب اس سے عاجز آگئے اور انھوں نے کہنا شروع کیا کہ اس کے پاس عرب پوشیدہ ہیں جو
اسے عربی کتب لکھ کر دے دیتے ہیں ورنہ اسے کچھ نہیں آتا ۔ تب آپ نے تمام دنیا کے لوگوں کو
مقابلہ کے لئے للکارا اور کہا کہ میں صرف ہندوستان ہی کے علماء کو نہیں کہتا بلکہ دنیا بھر کے علماء
کو جن میں عرب اور شام کے لوگ بھی شامل ہیں جن کی مادری زبان عربی ہے۔ کہتا ہوں کہ اگر وہ
سچے ہیں اور میری تحریریں انسانی کام ہیں تو میرے مقابل پر عربی زبان میں کتب لکھیں پھر اگر ان کی
کتب فصاحت اور بلاغت میں میری کتب سے بڑھ جائیں تو بیشک مجھے جو چاہیں سزا دیں لیکن میں
قبل از وقت بتا دیتا ہوں کہ یہ کبھی میرا مقابلہ نہ کر سکیں گے۔
اے شہزادہ مکرم ! آپ اس دعوے کی عظمت اس مثال سے سمجھ سکتے ہیں کہ اگر کوئی روسی
جس نے نہ نہ کبھی کبھی انگلستان دیکھا ہو نہ امریکہ اور نہ انگریزی بولنے والوں کی سوسائٹی میں رہا ہو اور نہ کسی
کالج میں اس نے انگریزی تعلیم پائی ہو اگر وہ تمام انگریزوں کو چیلنج دے کہ تم میں سے کوئی میرے
مقابل پر آکر فصیح و بلیغ انگریزی میں کتب لکھے اور کوئی اس کا مقابلہ نہ کر سکے نہ منفر دانہ نہ بہت
سے عالم مل کر تو کسقدر تعجب اور اچنبھے کی بات ہو گی ؟ مگر حضرت مسیح موعود کے ساتھ بعینہ اسی طرح
ہوا ہے ۔ آپ نے بار بار علمائے مصر اور شام اور ہندوستان کو چیلنج دیا مگر کوئی شخص آپ کا مقابلہ نہ
کر سکا۔ بعض لوگوں نے مقابلہ پر کتب لکھنے کی بجائے آپ کی کتب کی غلطیاں نکالنی شروع کیں مگر
ان سے اللہ تعالیٰ نے ایسی ایسی غلطیاں کروائیں کہ وہ اور بھی ذلیل ہوئے ۔
اور کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جبکہ لوگ ایک ایک سو روپے کے انعام کے لئے جان توڑ کوشش
کرتے ہیں۔ آپ نے اپنے مخالفوں کو مقابل پر آکر کتب لکھنے کے لئے انعامات بھی مقرر کئے جو
بعض دفعہ بڑی بڑی مقدار کے تھے یعنی آپ نے دس دس ہزار کی رقم اس شخص کے لئے جو آپ

آج 10 میں سے 10 باقی