دعوت الی الاسلام

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۵۲۵
تحفه شهزاده ویلیز
دنیا کی اصلاح کے لئے آپ کی ذریت اور آپ کی نسل میں سے ایک شخص کو کھڑا کرے گا جو آپ کے
کام کو تکمیل تک پہنچائے گا اور یہ بھی کہ بادشاہ اور امیر آپ پر ایمان لائیں گے اور اسقدر الامیں
ان میں پیدا ہو گا کہ وہ آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھویں گے اور یہ بھی کہ جو بادشاہ ہیں آپ کی جماعت
کی ترقی میں روک ہوں گی اور آپ کے دامن سے اپنے آپ کو وابستہ کرنا پسند نہ کریں گی وہ کائی جائیں
گی اور ان کا نام صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا اور یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے سے دنیا میں
عدل اور انصاف اور محبت کو قائم کرے گا اور خدا تعالیٰ اور اس کے بندوں کے درمیان ایک نہ رانصاف ں کے سے
ٹوٹنے والا رشتہ قائم ہوگا اور لوگ اپنی سرکشیوں سے باز آجائیں گے اور نیکی اور تقوی کا زمانہ
تو
دنیا میں جاری ہو گا اور انسان اپنی پیدائش کے مقصد کو پانے گا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی بعثت کی غرض پوری ہوگی جو اس مرتبت کا رسول ہے کہ آپ با وجود اس شان کے جو
خدا نے آپ کو دی اور جو دنیا نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کی اور آئندہ کرے گی اس کے
غلام اور اس کے شاگرد ہیں ۔
سو مبارک ہیں وہ جوان نشانات سے جو پورے ہو چکے فائدہ اُٹھاتے ہیں اور خدا سے
صلح کر کے اس کے غضب سے محفوظ ہوتے ہیں۔
اے شہزادہ بالا بخت ! آخر میں ہم آپ کو اس امر کی طرف توجہ دلاتے
دعوت الی الاسلام میں کہ کوئی عزت نہیں مگر وہی جو خدا سے لے اور کوئی رشتہ نہیں
گر جو اللہ تعالیٰ دے اور کوئی سکھ نہیں مگر جواللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہو پس ہم آپ کو اس صداقت
کی دعوت دیتے ہیں جو خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کی طرف آج سے تیرہ سو سال پہلے بھیجی اور جیس
کے قیام اور جس کے پورا کرنے کے لئے اس نے اس وقت مسیح موعود کو نازل کیا ہے بیشک مسیحی
اقوام کے لئے یہ نہایت تلخ ہے کہ وہ انیس سو سال تک انتظار کرنے کے بعد مسیح کے وجود کو دوسرے لئے وہ
کسی مذہب کے پیروؤں میں پائیں اور ان کی حمیت اور غیرت کو اس سے صدمہ پہنچتا ہے ۔ مگر
مبارک رہی ہے کہ جو خدا کی مرضی کو قبول کرے اور اس کی حکمتوں پر اعتراض نہ کرے اور اپنی
عزت اور اپنی غیرت اور اپنی خواہش پر اس کی رضا کو مقدم کرے کیونکہ اس کے لئے دائمی نجات
ہے اور وہی ابدی خوشی کو پائے گا۔ پہلوں نے اپنی غیرت کو خدا کی مرضی پر مقدم کر کے کیا سکھ پایا
کہ آئندہ اور لوگ پائیں گے ؟ بیو نے یونا کو ایلیاء تسلیم کرنا اپنی روایات کے خلاف سمجھا اور
اللہ تعالیٰ کے منشاء کو قبول نہ کیا اور وہ آج تک مسیح کے انتظار میں ہیں ۔ انتظار کا وقت لمبا ہو گیا

انوار العلوم جلد 4
۵۲۶
تحفه شهزاده ویلیز
مگر آنے والا بھی نہیں آیا کیونکہ وہ جو آچکا دوبارہ کیونکر آئے ؟ قیامت تک وہ لوگ انتظار کرتے چلے
جائیں گے اور کوئی ایلیاء آسمان سے نازل نہ ہوگا اور نہ کوئی مسیح آئے گا اور وہ اپنی ضد کی وجہ سے
آسمان کی بادشاہت سے ہمیشہ کے لئے محروم رہیں گے ۔ اسی طرح اگر مسیحی ضد کریں گے اور آسمانی
نشانوں کو رد کریں گے اور ان سے آنکھیں بند کر لیں گے تو ان کے لئے بھی قیامت تک انتظار کرنا
ہو گا جو آنے والے تھے آچکے۔ وہ بھی آگیا جسے خدا کے نام پر آنا تھا اور جس نے موسی کی طرح شریعت
کا کلام یا نا تھا اور وہ بھی آپکا جس نے مسیح کا نام پا کر آنا تھا اور روح حق کی تصدیق کرنی تھی
اور اس کے مقصد کی اشاعت کرنی تھی۔ اب ان کے بعد نہ کوئی تسلی دہندہ آئے گا اور نہ کوئی مشیح
قیامت تک لوگ انتظار کرتے چلے جائیں سوائے انتظار کی تلخی کے ان کو کچھ نہ ملے گا۔ آنیوالے
نے جیسا کہ لکھا تھا مسیح کا نام پاکر آنا تھا نہ کہ خود مسیح نے اور اس کی بعثت اسی طرح ہوئی تھی جس
طرح یوحنا بپتسمہ دینے والے کی ایلیاء کے رنگ میں ہوئی۔
اے شہزادہ عالی قدر ! جب کوئی بات دلائل سے ثابت ہو جائے تو شک و شبہ سے اس کو
باطل کرنا خود اپنا نقصان کرنا ہوتا ہے لوگ چاہتے ہیں کہ اسلام کی شکل کو مسلمانوں کے اعمال یا موجودہ
خیالات سے بد نما کر کے دکھائیں ۔ لیکن جب قرآن کریم خود موجود ہے ، جب رسول اسلام کے اپنے
منہ کے الفاظ موجود ہیں تو پھر لوگوں کی باتوں کی طرف جانے کی ہمیں کیا ضرورت ہے ؟ کیا سورج کی
موجودگی میں ہم لوگوں سے اس کے وجود کی تشریح پوچھا کرتے ہیں؟ یا چاند کے ہوتے ہوئے اس
کی روشنی کی کیفیت روایت سے ثابت کیا کرتے ہیں؟ قرآن کریم کی تعلیم جیسا کہمیں پہلے مختصراً بیان
کر چکا ہوں ایسی ہے کہ کوئی کتاب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ وہ اپنی خوبی میں سورج کی طرح چمکتی
ہیے اور اس کے مقابلہ میں سب تعلیمیں ماند پڑ جاتی ہیں ۔ نہ اس لئے کہ ان نبیوں نے
وہ تعلیمیں اپنی طرف سے بنائی تھیں بلکہ اس لئے کہ وہ یا تو خاص وقتوں کے لئے تھیں یا بعد
میں لوگوں نے ان میں اپنے خیالات ملا کر ان کو بگاڑ دیا ہے لیکن قرآن کریم کی تعلیم ہر زمانہ کے لئے
ہے اور عمل ہے۔ اس میں نہ ایک شعشہ کی تبدیلی کی ضرورت ہے اور نہ گنجائش ہے اور نہ اس کی
تعلیم میں انسان کے ہاتھوں نے کوئی تبدیلی پیدا کی ہے۔
اے شہزادہ بلند اقبال ! آپ دیکھیں کہ کسی طرح لوگوں نے خدا کے نوشتوں کو بگاڑ دیا ہے وہ
نبی جو اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے جلال کے قیام کے لئے آیا تھا۔ اس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ
وہ واقع میں خدا کا بیٹا ہونے کا مدعی تھا اور یہ کہ خدا کے ساتھ میں اور روح القدس بھی الوہیت

انوار العلوم جلد 4
۵۲۷
تحفه شهزاده و علیز
کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔ اس سے زیادہ ظلم اور اندھیر اور کیا ہوسکتا ہے ؟ اور اس سے زیادہ نافرمانی
اور بغاوت کی کیا مثال ہو سکتی ہے ؟ بادشاہ اور اس کی رعایا کو ایک کر دینا اور آتا اور نوکر کو ملا دینا
اور خالق اور مخلوق کو برابری کا درجہ دے دینا سب سے بڑا ظلم ہے جس سے بڑھ کر مذہب میں
رہ کر اور کوئی گناہ نہیں ہو سکتا۔ مگر یہ سب کچھ مسیح علیہ اسلام کے نام پر کیا جاتا ہے اور اسے عین
صداقت سمجھا جاتا ہے ۔
اسی طرح خود نجات حاصل کرنے کے لئے خدا کے ایک مغرب کو لعنت کی موت مارا جاتا ہے
اور اس پر لعنت کا بوجھ لادا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ تین دن رات اسی حالت میں رہا اور اس
عقیدہ کو ثابت کرنے کے لئے خدا کو جس کا رحم دنیا کے ہر انتظام میں نظر آ رہا ہے رحم سے جواب دیا
جاتا ہے اور ایک ادنی انسان سے بھی اس کے اخلاق گرائے جاتے ہیں ۔ گویا ہم تو اپنے مجرموں
کے گناہ معاف کر سکتے ہیں مگر وہ مالک ہو کر بھی معاف نہیں کر سکتا۔
اسی طرح کہا جاتا ہے کہ خدا کی شریعت لعنت ہے گویا نوح اور ابراہیم ! اور ابراہیم اور موسی اور دیگر
انبیاء خدا کی لعنتیں لے کر دنیا میں آئے تھے لیکن کوئی نہیں بتاتا کہ خدا کے کلام کا کونسا حصہ
لعنت ہے ؟ کیا یہ لعنت ہے کہ کہا تھا کہ چوری نہ کر، زنانہ کر اور کس کو قتل نہ کر ؟ یا بیعت
ہے کہ کہا گیا تھا کہ جھوٹ نہ بول اور ظلم نہ کر اور دوسروں کے حق نہ مارہ یا یہ لعنت ہے کہ
کہا گیا تھا کہ بد اخلاقی نہ کر اور غیبت نہ کر اور فساد نہ کر؟ یا یہ لعنت ہے جو کہا گیا تھا کہ سچ بول اور
لوگوں سے محبت کر اور گناہ گاروں کے گناہ معاف کر؟ یا یہ لعنت ہے کہ بنی نوع انسان کی خیر خواہی کر
اور خوش خلقی سے پیش آ۔ اور بیکسوں اور مسکینوں کو اپنے مال میں شریک کر ؟ یا یہ لعنت ہے ؟ ایران
که صداقتوں سے پیارہ کر اور علوم کو حاصل کر اور ایک خدا کی پرستش کر اور اس کا شریک کسی کو قرار
نہ دے ؟ یا یہ لعنت ہے کہ ہر ایک ظالم سے مظلوم کے حقوق دلوائے جائیں ۔ شریروں کو دوسروں
پر کم نہ کرنے دیا جائے ؟ آخروہ کونسا حکم شریعت کا لغت ہے جس سے میں علیہ اسلام نے آکر
بچالیا ؟ کیا پھر خدا تعالیٰ کی عبادات یا لبعض احتیاطیں کھانے کے متعلق لعنت ہیں ؟ کیا فریسی اور
فقیہی لوگ اور پہلے لوگ ان عبادتوں کے نہ کرنے کی وجہ سے یا ان کھانوں کے کھا لینے کے سبب سے
خدا کے مغضوب ہوئے تھے ؟ کہ انکو دور کر کے مسیح علیہ السلام نے دنیا کو لعنت سے بچالیا ؟ مسیح
علیہ السلام تو خود مانتے ہیں کہ عبادات کے احکام وہ خوب بجالاتے تھے اور کھانے بھی وہ شریعت کے
مطابق کھاتے تھے پھر ان احکام کی خلاف ورزی تو ان کو جہنم میں لے جانے کا باعث نہیں ہوسکتی تھی

انوار العلوم جلد 4
۵۲۸
تحفه شهزاده ویلیز
کیونکہ وہ ان احکام کی خلاف ورزی نہ کرتے تھے بلکہ اخلاقی احکام کی خلاف ورزی کرتے تھے لیکن
کیا مسیح علیہ السلام کی آمد سے وہ احکام بھی معاف ہو گئے ہیں ؟ اگر نہیں تو کون سی لعنت ہے جو
مسیح علیہ السلام نے اٹھالی ؟
اصل بات یہی ہے کہ دل مر گئے ہیں اور خدا کے احکام سے آزادی حاصل کرنے کے لئے
ان کو لعنت کہا جاتا ہے اور بے گناہ مسیح کو گناہ میں ملوث کیا جاتا ہے ورنہ خود شریعت کو لعنت
قرار دینے والے شریعت کے احکام سے کہیں زیادہ قانون بنا رہے ہیں۔
غرض دین بگڑ گئے حالتیں اور بدل گئیں ۔ اس لئے ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کی توحید کے قائم کرنے والے شہر کے سے زیادہ بنا رہے ہیں تو
کے لئے اور اس کو خدا کے احکام پر چلانے کے لئے پھر کوئی ہدایت آتی اور وہ اسلام ہے ۔ لے اور اس ام
مگر اے صاحب رفعت شہزادہ ! ان جھگڑوں میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں مسیح علیہ السلام
نے سچ اور جھوٹ میں فرق کرنے کے لئے خود ایک معیار مقرر کر دیا ہے اور وہ اب تک انجیل
میں لکھا ہوا موجود ہے مگر لوگ آنکھیں رکھتے ہوئے اسے نہیں دیکھتے اور دل رکھتے ہوئے
اسے نہیں سمجھتے اس نشان کے ماتحت اس امر کا آسانی سے فیصلہ ہو سکتا ہے کہ اس وقت
خدا تعالیٰ تک پہنچانے کا ذریعہ اسلام ہے یا مسیحیت ؟ اور وہ معیار یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام
فرماتے ہیں :-
اچھے درخت میں برا بھل نہیں لگتا اور نہ برسے درخت میں اچھا پھل لگتار ہیں
ہر ایک درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے ۔ اس لئے کہ لوگ کانٹوں سے انجیر
نہیں توڑتے اور نہ ؟ ر نہ بھٹکٹیا سے انگور توڑتے "
لوقا باب ۶ آیت ۴۳-۴۴ نارتھ انڈیا بائیل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰)
اور اسی طرح ایمان کے ثمرات کے متعلق فرماتے ہیں :-
"
میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر تمہیں رائی کے دانہ کے برابر ایمان ہوتا تو اگر تم اس
پہاڑہ سے کہتے کہ یہاں سے وہاں چلا جا تو وہ چلا جاتا اور کوئی بات تمہاری ناممکن نہ
ہوتی"
رمتی باب ۱۷ آیت ۲۰ ) عه
پھر دعا کی قبولیت کے متعلق فرماتے ہیں کہ :-
جو کچھ دعا میں ایمان سے مانگو گے مانگو گے سو پاؤ گے" رمتی باب ۲۱ - آیت ۲۲ )
پھر فرماتے ہیں کہ :۔
عد نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء

انوار العلوم جلد 4
۵۲۹
تحفه شهزاده ویلیز
اگر تم میں سے دو شخص زمین پر کسی بات کے لئے میل کر کے دعا مانگیں وہ میرے باپ
کی طرف سے جو آسمان پر ہے ان کے ہو گی ؟ رمتی باب ۱۸ - آیت ۱۹ )
اب اسے شہزادہ ! اس معیار کے مطابق کون ساند سب سچا ثابت ہو گا ؟ وہ جس نے اس قسم
کا انسان پیدا کیا ہے جس کا ہم پہلے ذکر کرہ آئے ہیں یا وہ جس نہیں اس کا کچھ بھی نشان نہیں ہے ؟
اگر یہ سچ ہے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے تو اسلام کے اس شیریں پھیل کے مقابلہ
میں مسیحیت کسی پھل کو پیش کرتی ہے ؟ اور اگر یہ سچ ہے کہ کانٹوں کو انگور نہیں لگتے تو اسلام اگر
جھوٹا ہے تو اس میں انگور کیونکر لگ گئے ؟ اور سیحیت اپنی موجودہ صورت میں خدا تعالیٰ کی پسندیدہ ہے کی
تو اس میں کیوں کا نٹے ہی کا نٹے پیدا ہوتے ہیں ؟ کیا آج ساری مسیحی دنیا میں کوئی ایک بھی شخص
ہے جو مسیح موعود سے آدھے نہیں سوویں حصہ کے برابر بھی نشان دکھا سکے بلکہ ایک بھی نشان
دکھا سکے ؟ حضرت مسیح تو فرماتے ہیں کہ اگر ایک رائی کے برابر بھی تم میں ایمان ہو تو تم بڑے اسکے ؟ مسیح تو ہیں کہ برابر تم مں
بڑے کام کر سکتے ہو مگر کیا تمام عالم مسیحیت میں ایک بھی آدمی رائی کے دانہ برا برایمان میں رکھتا؟
اے شہزادہ ویلیز ! زندہ مذہب اپنی زندگی کے آثار رکھتا ہے اور اسلام کی زندگی کے اثر کو
طم
ہم اپنے نفس کے اندر محسوس کرتے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ تمام نشانات اور تمام قبولیتیں مسیح موعود
کے ساتھ ختم ہو گئیں اگر ایسا ہوتا تو ہم اسلام کو بھی مردہ مذہب سمجھتے ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسلام
کی برکات ہمیشہ کے لئے جاری ہیں اور ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر اب بھی سیجی دنیا اسلام
اور مسیحیت کا اثر دیکھنے کے لئے تیار ہو تو اللہ تعالیٰ اچھے درخت میں اچھے پھل لگا کر دکھا دیا
اور جو اس کا پیارا بیٹا ہے۔ اسے مچھلی کی جگہ سانپ نہیں دے گا نہ روٹی کی جگہ پتھر بلکہ اس کے
لئے کھولے گا اور اس کی دعا کو سنے گا۔ پس اسے ہمارے واجب التعظیم بادشاہ کے واجب التعظیم
ولی عہد ! اگر آپ باوجود ان نشانات اور صداقتوں کے جو او پر مذکور ہوئیں ابھی یہ خیال کریں کہ خدا
کے تعلق اور محبت کے معلوم کرنے کے لئے اس وقت بھی کسی نشان کی ضرورت ہے تو ہم آپ کی
خدمت میں درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنے رسوخ سے کام لے کر پادریوں کو تیار کریں جو اپنے
مذہب کی سچائی کے اظہار کے لئے بعض مشکل امور کے لئے دعا مانگیں اور بعض ویسے ہی مشکل
امور کے لئے جماعت احمد یہ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور التجاکر سے مثلاً سخت مریضوں کی شفاء کے
لئے جن کو بذریعہ قرعہ اندازی کے آپس میں تقسیم کر لیا جائے پھر آپ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس کی سنتا ہے
اور کس کے منہ پر دروازہ بند کر دیتا ہے ؟ اور اگر وہ ایسانہ کر سکیں اور ہر گز نہ کریں گے کیونکہ ان کے
نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
ピースアナ

انوار العلوم جلد 4
۵۳۰
تحفه شهزاده و بلیز
دل محسوس کرتے ہیں کہ خدا کی برکتیں ان سے چھین لی گئی ہیں تو پھر اسے شہزادہ ! آپ سمجھ لیں کہ
خدا نے مسیحیت کو چھوڑ دیا ہے اور اسلام کے ساتھ اپنی رحمتیں مخصوص کر دی ہیں۔
آخر میں اسے مکرم شہزادہ بائیں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ جس محبت سے خدا کی بادشاہت
کی خبر ہم نے آپ کو دی ہے اسی محبت سے آپ اس تمام امر پر غور کریں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے
حضور میں جیسے ہم ہیں ویسے ہی آپ ہیں۔ اس کی نظروں میں چھوٹے اور بڑے بادشاہ اور رعایا
سب برابر ہیں۔ ابدی زندگی کے ہم ہی محتاج نہیں بلکہ آپ بھی اس کے محتاج ہیں اور خدا کی رضا
کی ہم ہی کو ضرورت نہیں بلکہ آپ کو بھی ہے ۔ دنیا کی بادشاہتیں فانی ہیں اور اس کی عربی آئی۔
وہی دائمی خوشی کا وارث ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کو خوش کرتا ہے ہم نے حق آپ کے سامنے پیش کر دیا
ہے اس کا قبول کرنا یا نہ کرنا آپ کے اختیار میں ہے ۔ مگر ہم آپ سے با ادب التجا کرتے ہیں کہ آپ اسلام
کے متعلق سنی سنائی باتوں پر نہ جائیں اور دشمن کے اقوال پر اپنے خیالات کی بناء نہ رکھیں۔ اسلام ایک
پاک اور بے عیب مذہب ہے اور اس کی تعلیم پر چلنے والے ہمیشہ اچھے سے اچھے پھل کھاتے
اور خدا تعالیٰ کی عنایتوں اور شفقتوں سے حصہ لیتے رہتے ہیں۔
ہے؟
اس وقت دنیا گناہ سے بھر گئی ہے اور نافرمانی اور بغاوت پھیل گئی ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ
کا غضب بھڑک رہا ہے اب وہ دنیا کو اپنا چہ دکھانا چاہتا ہے اور اس سے اپنا وجود منوانا چاہتا ہے دنیا نے شرک
کے راستہ پر بڑھ بڑھ کر قدم مارا اور انکار پر اصرار کیا اور خدا کے کلام کی تنگ کی اور اس کی ملاقات کے خیال کو دل
بھلا دیا اور قیامت کو ہنسی ٹھٹھا سمجھا اور مادیت کا زنگ اس کے دل پر لگ گیا اور لوگوں نے
خیال کیا کہ اس کے انبیاء محض طلیق اللسان انسان تھے جنہوں نے لوگوں کو حدود کے اندر رکھنے کے
لئے مذہب کی روک بنادی تھی اور وہ خیال کرنے لگی ہے کہ وہ خدا کوبھی سبق پڑھا سکتی ہے اور
اس کے کلام پر بھی حکومت کر سکتی ہے ۔
۔
عیاشی بڑھ گی ہے ور دنیا کی سب دلوں میں گر کرگئی ہے۔ ایک از انسان کو علاقائی محبت
کا شریک قرار دیا جاتا ہے اور اس سزا کو جو مسلمانوں کو اسلام کی طرف سے منہ پھیر لینے کی وجہ
سے مل رہی تھی اپنی سچائی کی علامت سمجھا جارہا ہے اور کروڑوں روپیہ اس لئے خرچ کیا جارہا ہے
که تا لوگ ایک خدا کی پرستش چھوڑ دیں ۔ خدا تعالیٰ نے ان باتوں پر ایک لمبے عرصہ تک صبر کیا
اور جب لوگ اس کے پچھلے کلام سے فائدہ اُٹھانے کی طرف متوجہ نہ ہوئے تو اس نے اپنا موعود نہ اپنا
رسول بھیجا تا کہ اس کی باتوں سے لوگ متاثر ہوں اور اس کے ہاتھ پر نشان پر نشان اور معجزہ پر معجزہ

انوار العلوم جلد 4
۵۳۱
تحفه شهزاده ویلیز
دکھایا اور اس نے کمال محبت اور ہمدردی کے ساتھ دنیا کو امن کی طرف لانا چاہا اور جب لوگ باز نہ
آئے تو پھر تمدید بھی کی اور کہا کہ : -
اسے یورپ ! تو بھی امن میں نہیں اور اسے ایشیا تو بھی محفوظ نہیں اور اسے جزائر
کے رہنے والو! کوئی مصنوعی خدا تمہاری مدد نہیں کریگا ۔ ہمیں شہروں کو گرتے دیکھتا ہوں
اور آبادیوں کو دیران پاتا ہوں وہ واحد یگانہ ایک مدت تک خاموش رہا اور اس کی آنکھوں
کے سامنے مکر وہ کام کئے گئے اور وہ چپ رہا مگر اب وہ ہیبت کے ساتھ اپنا چہرہ
دکھلائے گا جس کے کان سننے کے ہوں سنے کہ وہ وقت دور نہیں میں نے کوشش
کی کہ خدا کی امان کے نیچے سب کو جمع کروں پر ضرور تھا کہ تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ملک کی نوبت بھی قریب آتی جاتی ہے۔ نوح کا زمانہ بھی چ کہتا ہوں کہ اس کی نوبت بھی قریب جاتی ہے کار
تمہاری آنکھوں کے سامنے آجائیگا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم بخشم خود دیکھ لو گے مگر
خدا غضب میں دھیما ہے تو یہ کرو تا تم پر رحم کیا جائے جو خدا کو چھوڑتا ہے وہ ایک کیڑا
ہے نہ کہ آدمی اور جو اس سے نہیں ڈرتا وہ مردہ ہے نہ کہ زندہ *
مگر لوگوں نے پھر بھی توجہ نہ کی اور فاتح اور غالب اپنی فتح اور غلبہ کے گھمنڈ میں رہے اور
مغلوب اور مفتوح اپنے دنیاوی شکووں کا رونا روتے رہے ۔ باوجود جگانے کے لوگ نہ جاگے اور
با وجود بلانے کے لوگ نہ آئے اور با وجود خدا تعالیٰ کے جلوہ گر ہونے کے لوگوں نے اس کی طرف
آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھا اور باوجود اس کے ہوشیار کرنے کے وہ ہوشیار نہ ہوئے۔
پس اب اس نے ارادہ کیا ہے کہ اگر لوگ اس کے حق کو تسلیم نہ کریں گے اور اس کے دین کو
قبول نہ کریں گے اور اس کے ماموروں پر ایمان نہیں لائیں گے تو وہ ان پر عذاب پر عذاب نازل کریگا
اور ان کو دکھ پر دکھ پہنچائے گا اور اس وقت تک نہیں بانہ آئے گا جب تک وہ اس کے احکام
کو قبول نہ کریں اور اس کی بادشاہت کو تسلیم نہ کریں جبکہ ادنے سے ادنئے حاکم پسند نہیں کرتا کہ
لوگ اس سے منہ پھیر کر دوسروں کی طرف توجہ کریں تو وہ جو احکم الحاکمین ہے کب برداشت
کر سکتا ہے ؟ جب تک خدا کا مرسل نہیں آیا تھا لوگوں کے لئے فیصلہ کرنا مشکل تھا مگر اب کسی کے
لئے کوئی عذر باقی نہیں۔ سورج سر پر آگیا ہے اور اندھیرا جاتا رہا ہے اور وہ لوگ جو آنکھیں
کھولتے ہیں خدا کے جلال کو دیکھتے ہیں۔
آہ ! لوگ نہیں سوچتے کہ جس کی یاد میں کروڑوں انسان گزر گئے اس کا زمانہ خدا تعالیٰ نے
حقيقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۶۹

تجفه شهزاده ویلیز
۵۳۲
انوار العلوم جلد 4
ان کو دیا ہے ۔ جو آج سے پہلے مرچکے ان میں سے بہت ہوں گے جو خواہش کرتے ہوں گے کہ کاش !
ہم سے سب کچھ لیا جاتا اور مسیح کا زمانہ ہم کومل جاتا اور جو آئندہ آئیں گے لیکن دیر کے بعد پیدا
ہوں گے وہ بھی خواہش کریں گے کہ کاش ! ہم سے سب نعمتیں لے لی جاتیں مگر خدا کے مرسل کا قرب
پاتے۔
پس اے شہزادہ والا جاہ ! اس وقت کو غنیمت سمجھنے اور ان نشانوں پر یقین لائیے جو خدا تعالیٰ
نے اس زمانہ میں دکھائے ہیں اور اس کی بادشاہت میں داخل ہو جائیے کہ خدا کی بادشاہت میں
داخل ہونا سب بادشاہتوں سے بڑا ہے باقی سب بادشاہتیں چھوڑنی پڑتی ہیں مگر یہ بادشاہت کبھی
نہیں چھڑائی جاتی ۔ باقی سب بادشاہتوں کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ ایک کے بعد دوسرا وارث
ہو لیکن اس بادشاہت کے ایک ہی وقت میں باپ اور بیٹا اور سب جو ان کے ساتھ شامل ہونا
چاہیں وارث ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے کھل رہے ہیں ان میں داخل ہو جائیے
اور اگلی زندگی کے لئے سامان جمع کر لیجئے ۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے جس قدر زیادہ نعمتیں دی ہیں اسی
قدر اس کے مطالبات بھی آپ سے زیادہ ہیں کیونکہ وہ جس کو زیادہ دیتا ہے اس سے پوچھتا بھی ہے
کہ میرے ان احسانات کی تو نے کیا قدر کی ؛ پس اللہ تعالیٰ کے احسانات پر نظر کرتے ہوئے اس
کی اطاعت میں دوسروں سے زیادہ کوشش کیجئے اور اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہئے آ واز پر لیک کئے آپ نے
دیکھا کہ جنگ کے موقع پر آپ کے والد حضور ملک معظم کی آواز پر کس طرح دنیا کے دور کناروں سے
لوگ بیک کہتے ہوئے دوڑ پڑے تھے ہیں جس طرح آپ کی رعایا نے اپنے بادشاہ کی آواز پر سب
کام چھوڑ کر اس آواز کا رخ کر لیا ۔ آپ بھی اس بادشاہ کی آواز پر جو ہمارا اور آپ کا دونوں کا
بادشاہ ہے دنیا کی سب روکوں کو دور کر کے لبیک کا نعرہ لگاتے ہوئے اس کی طرف دوڑ پڑیں
تا جس طرح خدا نے آپ کو دنیا کی نعمتیں دی ہیں دین میں بھی حصہ وافر عطا فرمادے ۔
خدا تعالیٰ نے دنیا میں ہدایت کا ایک محل تیار کیا ہے اور ایک بڑی دعوت کا سامان کر کے اپنے
بندوں کو بلایا ہے خواہ بادشاہ ہوں یا غیر بادشاہ اور ہم لوگ اس عقیدت کی وجہ سے جو ہمیں آپ
کے خاندان سے ہے چاہتے ہیں کہ آپ اس سے محروم نہ رہ جائیں اس لئے اسے شہزادہ ویلیز !
ہم بعد محبت و اخلاص آپ کو ا و اخلاص آپ کو اس امر کی اطلاع دیتے ہیں ہم نے آپ کے لئے دروازہ کھول دیا
ہے۔ دنیا کی باتوں کی پرواہ نہ کیجئے آگے بڑھئے اور زمین و آسمان کے بادشاہ پہلوں اور کچھیلوں
کے بادشاہ اور اس جہان اور دوسرے جہان کے بادشاہ کے بلاوے کو قبول کرتے ہوئے اس کے
بت
コン

آج 10 میں سے 10 باقی