ہزرائل ہائنسیں پرنس آف ویلز کی خدمت میں جماعت احمدیہ کا ایڈریس
انوارالعلوم (جلد 6)
シップ
انوار العلوم جلد 4
۵۳۴
ہز رائل ہائنس پرنس آف ویلز
کی خدمت میں جماعت احمدیہ کا ایڈریس
۲۷ فروری ۱۹۲۳ء کو بوساطت گورنمنٹ پنجاب حسب ذیل ایڈریس قائم مقامان
جماعت احمدیہ کی طرف سے ہز رائل ہائنس پرنس آف ویلز کی خدمت میں پیش ہوا ۔
جناب شهزاده دیلیز با هم نمایندگان جماعت احمد یہ جناب کی خدمت میں جناب کے ورود
ہندوستان پر تہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور گو ہم وہ الفاظ نہیں پاتے جن میں جناب کے خاندان
سے اپنی دلی وابستگی کا اظہار کما حقہ کر سکیں لیکن مختصر لفظوں میں ہم جناب کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ
اگر ہمارے ملک معظم کو ہماری خدمات کی ضرورت ہو تو بلا کسی عوض اور بدلہ کے خیال کے ہم لوگ
اپنا
مال اور اپنی جانیں ان کے احکام کی بجا آوری کے لئے دینے کے لئے تیار ہیں۔
حضور عالی! چونکہ ہماری جماعت نئی ہے اور تعداد میں بھی دوسری جماعتوں کے مقابلہ میں کم
ہے اس لئے ممکن ہے کہ جناب کو پوری طرح ہماری جماعت کا علم نہ ہو اس لئے ہم مختصراً اپنے
متعلق جناب کو کچھ علم دے دینا ضروری سمجتے ہیں کیونکہ ایک زمانہ آنے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے اس وسیع ملک کی حکومت کی باگ آپ کے ہاتھ میں آنے والی ہے اور بادشاہ کی
حکومت کے استحکام میں جو امر بہت ہی محمد ہوتے ہیں ان میں سے اپنی رعایا کے مختلف طبقوں
کا علم بھی ہے ۔
حضور عالی ! ہم ایک مذہبی جماعت ہیں اور ہمیں دوسری جماعتوں سے انداز اپنے مذہبی عقائد
تحفه شهزاده ویلیز
انوار العلوم جلد 4
۵۳۵
تحفه شهزاده ویلز
کی وجہ سے ہے ہم لوگ مسلمان ہیں اور یہیں اس نام پر فخر ہے لیکن باوجود اس کے ہم ہے ہم میں اور دوسرے
مسلمانوں میں ایک عظیم الشان خندق حائل ہے کیونکہ ہم ان لوگوں کی طرح جو آج سے انیس سو سال
پہلے خدا کے ایک برگزیدہ کی آواز پر لبیک کہنے والے تھے اس وقت کے مامور حضرت مرزا غلام احمد قا
ساکن قادیان ضلع گورداسپور کے ماننے والے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود بنا کر بھیجا ہے اور
ہمارے دوسرے بھائی ان لوگوں کی طرح جنہوں نے حضرت مسیح کا انکار کر دیا تھا اس کے منکر ہیں
ہمارا یقین ہے کہ آنے والا میچ میچ کے رنگ میں آنیوالا تھا نہ کہ خود شیح نے آنا تھا۔
ہمارے سلسلہ کی بنیاد اکتیس سال سے پڑی ہے اور باوجود سخت سے سخت مظالم کے جو نہیں
برداشت کرنے پڑے ہیں اس وقت ہندوستان کے ہی ہر ایک صوبہ میں ہماری جماعت نہیں ہے
بلکه سیلون ، افغانستان ، ایران ، عراق ، عرب ، روس ، ماریشس ، نیٹال ، ایسٹ افریقہ مصر
سیرالیون ، گولڈ کوسٹ ، نائیجیریا ، یونائٹیڈ سٹیٹس اور خود انگلستان میں ہماری جماعت موجود ہے
اور ہمارا اندازہ ہےکہ دنیا میں نصف ملین کے قریب لوگ اس جماعت میں شامل ہیں اور یہی نیں کہ
صرف مختلف ممالک کے ہندوستانی ساکنین ہی اس جماعت میں شامل ہیں بلکہ خود ان ممالک کے میں ہیں ان
رہنے والے اس جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔ چنانچہ لنڈن کے علاقہ پٹنی میں ہمارا مشن قائم
ہے اور ایک مسجد بھی ہے اور انگلستان کے قریباً دو سو آدمی اس سلسلہ میں شامل ہو چکے ہیں اور اسی
طرح یونائیٹڈ سٹیٹس کے لوگوں میں بھی یہ سلسلہ پھیل رہا ہے اور ہم لوگ یقین رکھتے ہیں کہ ایک وقت
یہ سلسلہ سب جہان میں پھیل جائے گا ۔
م
حضور عالی ! ان مختصر حالات کے بتانے کے بعد ہم جناب کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری وفاداری
جناب کے والد مکرم سے کسی دنیا دی اصل پر نہیں ہے اور نہ کوئی دنیاوی طمع اس کا موجب ہے۔ جو
خدمات گورنمنٹ کی بحیثیت جماعت ہم کرتے ہیں اسکے بدلہ میں کبھی کسی بدلہ کے طالب نہیں ہوئے
ہماری وفاداری کا موجب ایک اسلامی حکم ہے جس کے متعلق بانی سلسلہ نے ہمیں سخت تاکید کی ہے
کہ کبھی اسے نظر اندازہ نہ ہونے دیں اور وہ یہ حکم ہے کہ جو حکومت ہمیں مذہبی آزادی دے اس ہے جو
کی ہمیں ہر حالت میں فرمانبرداری کرنی چاہئے اور اگر کوئی حکومت ہمارے مذہبی فرائض میں
دست اندازی کرے تو بجائے اس کے ملک میں فساد ڈلوانے کے اس کے ملک سے ہمیں نکل جانا
ہمارے تجربہ نے ہمیں بتا دیا ہے کہ تخت برطانیہ کے زیر سایہ ہمیں ہرقسم کی مذہبی آزادی
حاصل ہے حتی کہ اکثر اسلامی کہلانے والے ملکوں میں ہم اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کر سکتے مگر
چاہئے۔
انوار العلوم جلد 4
۵۳۶
تحفه شهزاده و لیز
تاج برطانیہ کے زیر سایہ ہم خود اس مذہب کے خلاف جو ہمارے ملک معظم کا ہے تبلیغ کرتے ہیں
اور ان کی اپنی قوم کے لوگوں میں ان کے اپنے ملک میں جا کر اسلام کی اشاعت کرتے ہیں اور کوئی نہیں وران کی قوم اپنے اگر کرتے
کچھ نہیں کہتا اور ہم یقین کرتے ہیں کہ اس سلسلہ کی استقدر جلد اشاعت میں حکومت برطانیہ کے غیر جانبدار حکومت
رویہ کا بھی بہت کچھ دخل ہے۔ سو حضور علی ! ہماری فرمانبرداری مذہبی امور پر ہے اس لئے
گو ہم حکومت وقت کی پالیسی سے کس قدر ہی اختلاف کریں کبھی اس کے خلاف کھڑے نہیں
ہو سکتے کیونکہ اس صورت میں ہم خود اپنے عقیدہ کی رو سے مجرم ہوں گے اور ہمارا ایمان خود
ہم پر حجت قائم کرے گا ۔
حضور ملک معظم کی فرمانبرداری ہمارے لئے ایک مذہبی فرض ہے جس میں سیاسی حقوق
کے ملنے یا نہ ملنے کا کچھ دخل نہیں جب تک ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے ہم اپنی ہر ایک چیز
تاج برطانیہ پر نثار کرنے کے لئے تیار ہیں اور لوگوں کی دشمنی اور عداوت نہیں اس سے باز نہیں
رکھ سکتی۔ ہم نے بار ہا سخت سے سخت سوشل بائیکاٹ کی تکالیف برداشت کر کے اس امر کو ثابت
کر دیا ہے اور اگر ہزار ہا دفعہ پھر ایسا ہی موقع پیش آئے تو پھر ثابت کرنے کے لئے تیار ہیں اور
ہم اللہ تعالیٰ سے اُمید رکھتے ہیں کہ وہ بوقت ضرورت ہمیں اس دعوی کے ثابت کرنے کی اس سے
بھی زیادہ توفیق دیگا جیسا کہ وہ پہلے اپنے فضل سے دیتا رہا ہے ۔ ہم اس امر کو سخت ناپسند کہ وہ
کرتے ہیں کہ اختلاف سیاسی کی بناء پر ملک کے امن کو برباد کیا جائے ہمارا مذہب تو نہیں یہ
تعلیم دیتا ہے کہ اگر مذہبی ظلم بھی ہو تب بھی اس ملک کا امن برباد نہ کرو بلکہ اسے چھوڑ کرکسی
دوسرے ملک میں چلے جاؤ ۔ لوگ ہمارے ان خیالات پر ہمیں قوم اور ملک کا بدخواہ کہتے ہیں اور
بعض گورنمنٹ کا خوشامدی سمجھتے ہیں اور بعض بیوقوف یا موقع کا متلاشی قرار دیتے ہیں ۔ مگر اے
شہزادہ میگیرم ! ہم لوگوں کی باتوں سے خدا کو نہیں چھوڑ سکتے ۔ دنیا ہیں کچھ کہے جبکہ ہمارے خدا
نے ہیں یہ تعلیم دی ہے کہ ہم امن کو برباد نہ ہونے دیں اور صلح کو دنیا پر قائم کریں اور تمام نوع
انسان میں محبت پیدا کر کے انہیں باہم ملا دیں تو ہم صلح اور محبت کا راستہ نہیں چھوڑ سکتے ہم
ہر حال اپنے بادشاہ کے وفادار رہیں گے اور اس کے احکام کی ہر طرح فرمانبرداری کریں گے۔
حضور عالی ! آپ نے اس قدر دور دراز کا سفر اختیار کر کے جو ان لوگوں کے حالات سے
آگاہی حاصل کرنی چاہی ہے جن پر کسی آئندہ زمانہ میں حکومت کرنا آپ کے لئے مقدر ہے ۔ اس
قربانی اور ایثار کو ہم لوگ شکر اور امتنان کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کوئی شخص جو ذرہ بھر بھی حق
انوار العلوم جلد 4
۵۳۷
تحفه شهزاده ویلیز
اور اس کی محبت اپنے دل میں رکھتا ہے آپ کے اس سفر کو کسی اور نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ہیں ہم
لوگ آپ کی اس ہمدردی اور ہمارے حالات سے دلچسپی رکھنے پر آپ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے
ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ جس طرح آپ نے اپنے باپ کی رعایا کی طرف محبت کی نظر
ڈالی ہے وہ بھی آپ پر اپنی محبت کی نگاہ ڈالے ۔
حضور عالی ! ہماری جماعت نے جناب کے درود ہندوستان کی خوشی میں جناب کے لئے ایک علمی
تحفہ تیار کیا ہے یعنی اس سلسلہ کی تعلیم اور اس کے قیام کی غرض اور دوسرے سلسلوں سے اس کا امتیازہ اور
بانی سلسلہ کے مختصر حالات اس رسالہ میں لکھے ہیں اور اس میں جناب ہی کو مخاطب کیا گیا ہے سلسلہ کے موجودہ
امام نے اسے لکھا ہے اور تیس ہزار آدمیوں نے اس کی چھپوائی میں حصہ لیا ہے تاکہ ان کے خلوص کے اظہار
کی یہ بہ علامت ہوا اور ابھی وقت کی قلت مانع رہی ہے ورنہ اس سے بہت زیادہ لوگ اس میں حصہ لیتے۔
حضور شهزاده والاتبار ادہ والا تبار با ہم یہ تحفہ بوساطت گورنمنٹ پنجاب حضور میں پیش کرتے ہیں اور ادب و
احترام کے ساتھ لیتی ہیں کہ کچھ وقت اس کے ملاحظہ کے لئے وقف فرمایا جا ۔ جائے۔
آخر میں پھر ہم جناب کو تہ دل سے درود ہندوستان اور پھر ورود پنجاب پر جو مرکزہ سلسلہ احمدیہ ہے
خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنے والد مکرم سے ہماری طرف سے عرض
کر دیں کہ ہماری جماعت با وجود اپنی کمزوری ناطاقتی اور قلت تعداد کے ہر وقت جناب کے لئے اپنا مال
جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے اور ہر حالت میں آپ اس جماعت کی وفاداری پر اعتماد کر سکتے ہیں
اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت دے اور آپ کے قدم کو اپنی خوشنودی کی راہوں پر چلائے اور ہر ایک
آفت زمانہ سے آپ کو محفوظ رکھے۔ بلکہ اپنی مدد اور نصرت کا دامن آپ کے سر پر پھیلائے۔
له
VICTORIA, QUEEN
سلطنت انگلستان کی ملکہ اور قیصرۂ ہند - ۱۸۳۷ء میں تاج پوشی
ہوئی ۔ ۴۰ ۱۸ ء میں شہزادہ البرٹ آف سیکس کو برگ سے شادی ہوئی۔ ۱۸۷۶ء میں قیصرہ ہند کا خطاب ملا۔
EDWARD VII
انسائیکلو پیڈیا برٹنی کا جلد ۲۳ صفحه ۱۲۴ تا ۱۳۰ )
گریٹ بریٹین اور آئر لینڈ کا بادشاہ ہندوستان کا حکمران ملکہ وکٹوریہ کا بڑا
بیٹا جو ملکہ کی وفات کے بعد سلطنت کا جانشین ہوا۔ ولیٹ منٹر ایبے میں تاج پوشی و راگست ۱۹۰۲ ء کو ہوئی جبکہ دہلی (ہندوستان) میں
انوار العلوم جلد 4
۵۳۸
تحفه شهزاده ویلینه
۱۹۰۳ ء کو ہوئی ۔ انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا جلد ۸ صفحہ ۱۰)
حبیب اللہ خان ( عهد حکومت ۱۸۷۲ ء - ۱۹۱۹ ء ) والٹی افغانستان - اپنے والد امیر عبدالرحمن کی وفات کے بعد یکم اکتوبر
191ء میں مسند نشین ہوا ۔ اسی کے عہد میں ڈیورنڈ لائن کا تعین کیا گیا اور برطانیہ نے افغانستان کو آزادی دینے کا وعدہ کیا۔
۲۰ فروری ۱۹۱۹ ء کو اس نے وادی النگار (ALINGAR ) میں قلعہ السراج الغمان ) کے قریب گوشش میں پڑاؤ ڈال
رکھا تھا کہ اسے قتل کر دیا گیا ۔
ر اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۵۳۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء- اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد ، صفحہ ۱۸۸۶ ۸۷ مطبوعہ دانش گاہ پنجاب لاہور )
{
(UNDER THE ABSOLUTE AMIR By FRANK A۔ MARTIN
P-203 PUBLISHED IN 1907)
(UNDER THE ABSOLUTE AMIR By FRANK A۔ MARTIN
P-203,204 PUBLISHED IN 1907)
(UNDER THE ABSOLUTE AMIR By FRANK A۔ MARTIN
P-204 PUBLISHED IN 1907)