دعوت علماء
انوارالعلوم (جلد 6), حصہ 2
انوار العلوم جلد 4
۵۵۷
دعوت علماء
که اگر احمدیوں کے سچا ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ان کے مدمقابل کے لوگ مباہلہ کے بعد بندر
اور سٹور بن جائیں اور اسی وقت آسمان سے بجلی گھر کر ان کو جلا دے تو پھر یہ بھی تو ضروری ہے کہ
اگر دوسرا فریقی سچا ہے اور احمدی جھوٹے ہیں تو مباہلہ کے بعد احمدی بندر اور سٹور بن جائیں اور
فوراً آسمان سے بجلی گر کر ان کو ہلاک کر دے۔ قرآن کریم سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ مباہلہ کرنے والوں
میں سے جو جھوٹا ہو گا اس پر عذاب آئے گا نہ یہ کہ ایک فریقی اگر جھوٹا ہو گا تو اس پر عذاب
آئے گا دوسرا فریقی دوسرا فریق خواہ جھوٹا بھی ہو اس پر کوئی عذاب نہیں آئے گا ۔
بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ہمیں نزلہ یا زکام ہوا تو آپ کہہ دیں گے کہ مباہلہ کے نتیجہ یا
میں ایسا ہوا۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ نزلہ اور زکام صرف انہی کو تو نہیں ہوتا ہمیں بھی ہوتا ہے اگر
ان کے نزلہ اور زکام کو ہم مباہلہ کا نتیجہ قرار دیں گے تو کیا وہ ہمارے نزلہ اور زکام کو نہیں پیش
کر سکیں گے اور نہیں کر سکیں گے اگر یہ مباہلہ کا نتیجہ ہے تو یہ نتیجہ تو تمہیں بھی بھگتنا پڑا ہے۔
عرض مباہلہ کا اثر چونکہ دونوں میں سے جو جھوٹا ہو اس پر پڑتا ہے نہ کہ صرف ایک فریق پر
اس لئے دونوں فریق کے حالات مساوی ہیں اور اس سے انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں مباہلہ کے
بعد اگر دونوں دونوں فریق سے کوئی بھی بندر ، سورہ نہ بنا یا فوراً آگ نازل ہو کر اس نے کسی فریق کے کونه
جلا دیا تو مانا پڑیگا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ مباہلہ کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جھوٹا بندر اور سٹور بن جاتا ہے
اور اسی وقت جلا دیا جاتا ہے اس کی غلطی تھی مباہلہ کا یہ نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالیٰ جس رنگ
میں چاہے عذاب نازل کر دیتا ہے ۔ خلاصہ کلام یہ کہ مباہلہ کے متعلق جس قدر شبہات ہیں بے بنیاد ہیں
اور چونکہ اس کا اثر جو جھوٹا ہو اس پر پڑتا ہے نہ صرف ایک پر اس لئے دونوں فریق کے حقوق اس
میں مساوی ہیں اور کسی کو عذر کی گنجائش نہیں ۔ میں بہتر یہ ہے کہ اگر دوسرے طریق فیصلہ کے جوئیں
نے پیش کئے ہیں آپ لوگوں کو منظور نہ ہوں یا ان کا کوئی نتیجہ نہ نکلے تو فساد کے مٹانے کے لئے
اس طریق سے فیصلہ کی کوشش کی جائے تاکہ ان لوگوں کو جو قوت فیصلہ نہیں رکھتے فیصلہ کرنے
میں مدد ملے۔ یہ موقع نہایت عمدہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے نہیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی ایک جگہ جمع
کر دیا ہے اور سینکڑوں آدمی دونوں فریق کے ایک جگہ جمع ہیں ہر قسم کا انتظام اللہ تعالیٰ کے فضل ایک جمع ہرقسم
سے ہو سکتا ہے ۔
بالآخر میں دوبارہ پھر آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ آپ لوگ اپنی ہی جانوں کے ذمہ دار نہیں ہیں
بلکہ ہزاروں آدمی جو آپ کے اقوال کو خدا اور رسول کا کلام سمجھ کر آپ کی بات کو تسلیم کر لیتے ہیں ان
انوار العلوم جلد 4
۵۵۸
دعوت علماء
کے اعمال کے بھی آپ ذمہ دار ہیں ۔ پس دیانت اور تقویٰ چاہتا ہے کہ آپ بہت سوچ سمجھ کر قدم
اُٹھائیں اور ہار جیت کے خیال کو دل سے بالکل نکال دیں۔ میں آپ سے سچ سچ کہتا ہوں اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں حضرت مرزا صاحب کے دعوے
کو یقین کے ساتھ صحیح سمجھتا ہوں اور قرآن کریم کے بتائے ہوئے معیاروں کے مطابق اسے درست
پاتا ہوں اور میں نے اس کی صداقت کے نشان اپنے اندر بھی پائے ہیں اور اپنے ارد گرد بھی مشاہدہ
کئے ہیں ۔ میں نے آپ پر ایمان لاکر اللہ تعالیٰ کی زبردست قدرتوں کا مشاہدہ کیا ہے اور میں آپ پر
علی وجہ البصیرت ایمان لایا ہوں نہ صرف دلائل عقلیہ سے بلکہ مشاہدات یقینیہ کی بناء پر اور میں آپ
لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ لوگ بھی اپنے نفسوں میں اللہ تعالیٰ کے نشانات کو اسی طرح دیکھتے
ہیں اور اس کی نصرت کو اسی طرح پاتے ہیں ۔ اگر یہ بات نہیں اور آپ لوگ اپنے اور خدا تعالیٰ کے اور اپنے
در میان ایک دیوار حائل دیکھتے ہیں اور اس کی تائید اور نصرت کو اپنی ذات کے لئے مشاہدہ نہیں
کرتے تو پھر سمجھ لیں کہ آپ کا انجام خطرہ میں ہے آپ خود بھی ایسی زمین پر چل رہے ہیں جس کا
حال آپ کو معلوم نہیں اور ان لوگوں کو بھی اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں جو آپ پر اعتبار کر کے اندھا دمند
آپ کے پیچھے چلے جا رہے ہیں ۔
آخر میں میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کو ہدایت دے اور وقت کے امام کی
شناخت کی توفیق عنایت فرمائے اور آپ کے دلوں میں خشیت پیدا کرے اور دین کو کھیل اور تماشہ
بنانے سے آپ کو بچائے اور اپنے بندوں پر رحم کر کے اسلام کے لئے ان کے دل کھول دے۔
اللهم امين
خاکسار
مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی
۲۵ مارچ ۱۹۲۲
عد