پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 7)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
حضرت مصلح موعود کے ۲۳۔ ۱۹۲۲ء کے رشحات قلم و نقار پیر و غیره زیر نظر مجموعه انوار العلوم
جلد نمبرے میں احباب کی خدمت میں پیش کئے جا رہے ہیں۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - حسن
اتفاق سے مختلف عناد عناوین پر مختلف وقتوں کی یہ نقارہ نیر و کتب دین حق کی ایک بہت بڑی اور بنیادی
ضرورت دعوت الی اللہ کو مختلف پیرایوں میں نہایت موثر اور دلکش رنگ میں پیش کرتی ہیں۔
ایک داعی الی اللہ کے لئے بلند کردار اور خوش اخلاق ہونا ضروری ہے۔ ”نجات " اس امر کی
طرف رہنمائی کرتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف بلانے اور اس کا پیغام پہنچانے کے لئے معروف و
متداول علوم کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی بلکہ سچا جذ بہ ولگن اور دعا کے ذریعہ حاصل ہونے والی
خدائی تائید و نصرت ضروری ہوتی ہے تاہم مضبوط اور ٹھوس علمی بنیاد اس مقدس فریضہ کی ادائیگی
میں ممد و معاون ضرور ہو سکتی ہے۔ تقاریر ثلاثہ میں بیان کئے گئے (۸۲) علوم اس ضرورت کی طرف
توجہ دلاتے ہیں۔ اور عورتوں سے خطاب میں ان علوم کا بیان کرنے میں یہ حکمت بھی مضمر ہے کہ
ہماری عورتیں اور انکی وجہ سے ہماری آئندہ اولادیں بھی زیور علم سے آراستہ ہوں۔
راجپوتانہ کے غریب و نادار مسلمانوں کو ہندوؤں کی سوچی سمجھی سازش کے مطابق پھر سے
ہندو بنا لینے کے خوفناک د تباہ کن نتائج کو بھانپتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے ارتداد کی اس رو کو
روکنے کے لئے ایسی کامیاب و موثر تحریک چلائی کہ اپنوں اور غیروں نے اس کی کامیابی کا اعتراف
کیا اس مجموعہ میں دعوت الی اللہ کے اس عظیم کام کے مختلف پہلو سامنے آتے ہیں۔ ایک داعی الی
اللہ کے لئے ضروری ہدایات بھی اس مجموعہ میں شامل ہیں۔
اسی طرح اس مجموعہ کی ایک بڑی کتاب کا موف بڑی کتاب کا موضوع ہی ” دعوت الامیر " ہے اس کتاب میں جماعت
کے قیام کی غرض وغایت، مسیح و مہدی کے مہدی کے متعلق قرآن و حدیث کی پیش خبریاں اور حضرت بانی سلسلہ
احمدیہ کی صداقت کے عقلی و نقلی ٹھوس دلائل پیش کرتے ہوئے بطور اتمام بطور اتمام حجت آپ نے فرمایا ۔
اللہ تعالیٰ کے مامور پر ایمان لائیے تا خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو امن دیا جائے اور
اسلام کی آواز کو قبول کیجئے تا سلامتی سے آپ کو حصہ ملے میں اس فرض کو ادا کر چکا ہوں۔
جو مجھ پر تھا۔ خدا تعالیٰ کا پیغام میں نے آپ کو پہنچا دیا اب ماننا نہ ماننا آپ کا کام ہے"۔
اس مجموعہ کی آخری کتاب "پیغام صلح" بر صغیر کے اس وقت کے سیاسی و تمدنی حالات میں
باہم امن و محبت سے رہنے کی ضرورت کو واضح کرنے اور فساد و اختلاف کے موجبات کو دور کرنے
کے مفید و موثر ذرائع بیان کرتی ہے۔ دعوت الی اللہ کی اہمیت یہاں بھی نمایاں ہے۔ حضور مختلف
عقائد و خیالات اور مختلف رسوم و رواج رکھنے والی قوموں کو افہام و تفہیم اور مل جل کر رہنے کے
لئے رہنما اصول بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
پانچویں بات یہ ہے کہ تبلیغ اسلام پر زور دیا جائے۔ نیچر میں یہ قانون ہے کہ جو چیز
بڑھنے کی طاقت رکھتی ہے اگر اسے روک دیا جائے تو وہ گرنے لگ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ یہی وجہ
ہے کہ جب سے مسلمانوں نے بڑھنا چھوڑ دیا ہے اس وقت سے کم ہو رہے ہیں۔ پس میں
مسلمانوں سے کہوں گا کہ اگر وہ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو دین کی اشاعت کریں۔ وہ اس پر
ناراض نہ ہوں کہ ہندو اپنے مذہب کی اشاعت کرتے ہیں بلکہ خود تبلیغ دین کریں “۔
دعوت الی اللہ کے جذبہ سے سرشار ہر احمدی کے لئے یہ مجموعہ ایک بہترین اور مکمل لائحہ
عمل ہے خدا کرے کہ ہم اس سے پورے طور پر استفادہ کریں۔
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے اس اہم کام
میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔
نے پروف ریڈنگ ، مسودات کی ترتیب اور اصلاح کے سلسلہ میں بہت محنت اور
اخلاص سے خدمات سرانجام دیں ہیں۔
نے پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش اور نظر تلاش اور نظر ثانی کے سلسلہ میں دلی
اور بشاشت سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ فجزاهم الله احسن الجزاء۔
تعارف کتب
لگن
کا تحریر کردہ ہے۔ خاکسار ان کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔ خدا تعالی ان
سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے اور بے انتہا فضلوں اور رحمتوں سے نوازے
اور ہمیں ان اہم ذمہ داریوں سے احسن طور پر عہدہ براء ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔