بدھ کی نجات کے لئے کوشش
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم - جلدے
۵۲
نجات
ہے کہ چاہے کوئی خدا کو بھی مانے یا نہ مانے مگر اس کو ضرور مانتا ہے تو پھر جو قوم خدا کو بھی مانتی ہو کوبھی یانہ
اس کی اس کے حصول کے لئے کتنی ذمہ داری ہے؟
اس زمانہ میں دیو سما جی ایک فرقہ ہے۔ وہ دہر یہ ہیں ہے۔ وہ دہر یہ ہیں مگر وہ بھی اس بات کے قائل ہیں کہ
انسانی روح ترقی کر جاتی اور اعلیٰ مراتب حاصل کر لیتی ہے۔ پھر عجیب بات یہ ہے کہ یورپ کے
وہر یہ بھی نجات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ وہ کسی مذہب کے قائل نہیں مگر وہ بھی کہتے ہیں کہ
مرنے کے بعد روح ترقی کرتی ہے اس کے لئے کوشش کرنی چاہئے تاکہ مرنے کے بعد روح آرام
حاصل کرے ۔ وہ نجات کی تعریف مختلف کرتے ہیں مگر یہ سب مانتے ہیں کہ ہم نجات میں نہیں ہیں
اسے حاصل کرنا چاہئے۔
بدھ کی نجات کے لئے کوشش پرانے زمانے میں نجات کے لئے جو کوشیش کی گئی ہیں ان میں سے ایک عجیب واقعہ ہے جو واقعہ ہے جو طبیعت پر بڑا اثر کرتا
ہے۔ اور وہ بدھ
ہ بدھ کا واقعہ ہے بدھ کے معنی ہیں جاگا ہوا اور نیند - جاگا ہوا اور نیند سے اٹھ بیٹھا۔ لکھا ہے کہ بدھ راجہ
کا بیٹا تھا نجومیوں نے اس کے متعلق کہا کہ یا تو یہ بڑا معلم ہو گا یا بڑا بادشاہ ہو گا۔ (یاد رکھنا چاہئے کہ
ایسے واقعات میں بہت سی جھوٹی باتیں بعد میں مل جاتی ہیں)۔ اس کے باپ نے سوچا کہ میرا یی
ایک بیٹا ہے میں اس کو معلم نہ بننے دوں بلکہ یہ بادشاہ بنے۔ اس کے لئے اس نے نجومیوں سے
پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس کو ایسے لوگوں سے ملنے نہ دو جن کا رجحان علم کی طرف ہو ۔ اس پر
اس کے باپ نے ایک قلعہ بنایا اور اس میں ایسے نوکر رکھے جو ہر وقت خوش و خرم رہیں ۔ ان میں
سے اگر کوئی بیمار ہو جاتا تو اس کو ہٹا دیا جاتا۔ اسی طرز پر اس کی پرورش کی اور کوئی غمناک بات
اس کے سامنے نہ ہونے دی حتی کہ وہ جوان ہو گیا اور اس وقت تک اسے کبھی دکھ کا پتہ نہ لگنے دیا
گیا ( یہ تو مبالغہ ہے اگر دوسروں کے دکھ اسے معلوم نہ ہونے دیئے ۔ تو کیا اس عرصہ میں اسے خود
بھی کوئی دکھ اور تکلیف نہ ہوئی ہو گی ؟ آخر کہتے ہیں کہ اس نے اپنے باپ کو کہا کہ میں اندر
رہتے رہتے تنگ آگیا ہوں اور باہر نکلنا چاہتا ہوں۔ باپ نے اس کی بات کو مان لیا مگر نوکروں سے
کہا کہ اسے شہر میں نہ لاؤ شہر کے باہر باہر ہی پھیراؤ ۔ ایک امیر اس کی رتھ ایک سڑک پر لے گیا مگر
عجیب بات یہ ہوئی کہ ایک بیمار مسافر اسی سڑک پر بیٹھا تھا جس کو لوگ شہر میں نہ رہنے دیتے تھے وہ
اس کو ملا۔ اس نے پوچھا یہ کون ہے؟ پہلے تو ٹالنے کی کوشش کی گئی مگر اس کے اصرار پر آخر بتایا گیا
کہ یہ ایک بیمار ہے جسے شہر سے نکالا گیا ہے ۔ یہ بات سن کر اس پر اتنا اثر ہوا کہ وہ وہیں سے واپس
انوار العلوم - جلدے
۵۳
نجات
گھر چلا گیا ( معلوم ہوتا ہے یہ خدا تعالیٰ کا ہی انتظام تھا ورنہ اگر اسے عام طور پر مصیبت زدہ لوگوں
سے ملنے دیا جاتا تو اس پر اس قدر اثر نہ ہوتا) پھر دوسری دفعہ اس نے باہر جانے کی اجازت حاصل
کی اور باہر گیا اس دفعہ اس نے ایک اندھا دیکھا اس سے بھی وہ بہت متاثر ہوا اور دیر تک سوچتا
رہا۔ اسی طرح وہ پھر باہر گیا اور پھر کوئی اور مصیبت زدہ دیکھا۔ آخر ایک دن اس نے دیکھا کہ ایک
سنیاسی جا رہا ہے اس سے پوچھا تو کون ہے اور کہاں جاتا ہے ؟ اس نے کہا میں سنیاسی ہوں اور
نجات حاصل کرنے کے لئے جا رہا ہوں۔ دنیا میں جو دکھ ہوتے ہیں ان سے بچنے کے لئے دنیا کو چھوڑ
کر جا رہا ہوں۔ اس نے کہا کیوں نہ میں بھی ان دکھوں سے بچنے کے لئے کوشش کروں۔ اس کے
متعلق کچھ عرصہ تک وہ سوچتا رہا۔ آخر اس کے گھر بچہ پیدا ہوا۔ اس کا اس پر یہ اثر ہوا کہ اس نے
کہا پہلے تو مجھ پر ہی دکھ تھے اب اس بچہ پر بھی ہوں گے۔ اسی دن اس نے نوکر کو ایک گھوڑا تیار
کرنے نے کے لئے کہا اور سوتی ہوئی بیوی اور بچے کو پیار کر کے گھر سے باہر نکل گیا۔ باہر آکر گھوڑا نو کر
کو دے دیا اور کہا جا میرے باپ کو کہہ دے کہ میں نجات کی تلاش کو جاتا ہوں۔ وہاں سے چل کر
وہ ایک جگہ جس کا نام راجہ گر ہی تھا آیا ۔ یہ ایک مشہور جگہ تھی وہاں بڑے بڑے عالم اکٹھے ہوئے
ہوئے تھے وہاں اس نے دیکھا کہ ایک پہاڑی پر کچھ برہمن اپنے اپنے علم پڑھاتے ہیں۔ ایک
برہمن سے وہ فلسفہ پڑھنے لگا۔ پڑھتے پڑھتے آخر اس نے کہا کہ یہ برہمن باتیں تو بہت کرتا ہے مگر
مجھے نجات تو نہ ملی ان باتوں کا مجھے کیا فائدہ ہے۔ اس پر اس نے استاد کو کہہ دیا کہ میں اب تجھ سے
نہیں پڑھتا اور ایک اور کے پاس چلا گیا وہ صوفی منش آدمی تھا خود عبادت کرتا اور دوسروں کو
کراتا تھا۔ اس کے پاس رہنے لگا اور عبادت کے طریق سیکھے اور پھر اور ساتھیوں کو لے کر جنگل
میں جاکر عبادتیں کرنے لگ گیا۔ اس قدر عبادتیں اور فاقے کئے یعنی روزے رکھے کہ آخر ایک
دن بیہوش ہو کر گر گیا۔ ایک زمیندار عورت ادھر سے جارہی تھی وہ اسے اٹھوا کر لے گئی اور جا کر
خدمت کی۔ آخر اسے ہوش آئی اور اس نے سوچنا شروع کیا کہ میں نے فلسفہ پڑھا مگر نجات نہ
ہوئی۔ میں نے عبادت کی مگر نجات نہ ہوئی ۔ کہتے ہیں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اس کے دل کی کھڑکی
کھلی۔ یہ الہام تھا جوا راسے ہوا اس میں اسے بتایا گیا۔ کہ ایک درمیانہ راستہ ہے اور اس میں نجات
ہے۔ آخر اس کو تسلی ہو گئی اور اس طرح اس نے نجات کے لئے کوشش کی۔ دراصل وہ نبی تھا
اور خدا تعالٰی کا قائل تھا حضرت مسیح موعود کی تحریروں سے یہی معلوم ہوتا ہے) اس کا یہ واقعہ
بہت ہی اثر انگیز ہے کہ کس طرح اس کے دل میں نجات کے لئے تڑپ پیدا ہوئی اور اس کے