مصائب بطور انعام
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم - جلدے
۶۲
نجات
مغضوب تھے ۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ ابتلاء نبیوں پر آتے ہیں ۔ اور
رسول کریم اور حضرت مسیح موعود کی زندگیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہی درست ہے مگر
اس کے ساتھ ہی یہ بھی بات ہے کہ ان کے ۔ کے لئے تکالیف انعام کا باعث تھیں اور مخالفین پر جو
تکلیفیں آئیں وہ عذاب تھیں۔
اب یہ سوال ہو گا کہ مصائب انعام کس طرح ہو سکتی ہیں؟ اس کے
مصائب بطور انعام متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ مومنوں پر مصائب کے آنے کی چار غرضیں
ہوتی ہیں۔
(1) جب کوئی مصیبت مومن پر آتی ہے تو اس لئے کہ مومن کو اپنے ایمان کا پتہ لگ
جائے ۔ شاید بہت سے لوگ حیران ہوں گے کہ اپنے ایمان کا پتہ اپنے آپ کو لگنے کا کیا مطلب ہوا؟
اس کو تو ہر انسان جانتا ہے مگر جب میں بتاؤں گا تو معلوم ہو جائے گا کہ یہ کیسی بچی بات ہے اس کے
لئے میں ایک قصہ سناتا ہوں جو پہلے بھی کئی بار سنایا گیا ہے۔ ایک عورت جس کا نام محسنی تھا۔ اس کی
لڑکی بیمار تھی۔ ماں اس کے لئے دعا کرتی رہی کہ یہ بچ جائے اور اس کی بیماری مجھے لگ جائے اور
میں مر جاؤں۔ ایک دن رات کے وقت گائے کھل گئی اور ایک برتن میں اس نے منہ ڈالا جس میں
اس کا سر پھنس گیا۔ وہ برتن کو اٹھائے ہوئے اندر گئی اسے دیکھ کر اس عورت نے سمجھا کہ یہ ملک
الموت جان نکالنے کے لئے آیا ہے۔ یہ خیال کر کے وہ کہنے لگی ” ملک الموت من نہ محسنی ام من
یکے پیرزال محنتی ام “۔ اے ملک الموت میں محسنی نہیں ہوں میں تو ایک بڑھیا مزدوری پیشہ
ہوں۔ پھر لڑکی کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ محسنی وہ لیٹی ہے۔ یعنی میری جان نہ نکال اس کی نکال
لے۔ وہ پہلے تو اپنی محبت کے تقاضا سے دعا کرتی رہی کہ اس کی بجائے میں مر جاؤں لیکن جب اس
نے سمجھا کہ وقت آگیا۔ تو ہمت ہار گئی اور اسے معلوم ہوا کہ اس کی محبت بچی نہ تھی بلکہ جھوٹی
تھی۔
میں اس کے متعلق ایک عام اور موٹی مثال دیتا ہوں۔ لڑائی کی خبریں اخبار میں پڑھتے وقت
ہر انسان سمجھتا ہے کہ اگر میں لڑائی میں ہوں تو اس طرح بہادری دکھاؤں اور اس طرح
دکھاؤں۔ لیکن خبروں کو سن کر اپنی بہادری کے خیالی پلاؤ پکانے والے لوگوں میں سے ہی بھرتی ہو
کر لوگ جنگ میں جاتے ہیں اور وہاں ان کی حالت الٹ ثابت ہوتی ہے۔ بات یہ ہے کہ انسان کو
بعض اوقات اپنا نفس دھوکا دے رہا ہوتا ہے۔ اور جب وقت آتا ہے تو حقیقت کھل جاتی ہے۔
انوار العلوم - جلدے
۶۳
نجات
مشہور ہے۔ کہ ایک شخص جو اپنے آپ کو بڑا بہادر سمجھتا تھا اپنی کلائی پر شیر کی تصویر گدوانے لگا۔
جب گودنے والے نے گودنا شروع کیا۔ اور اسے تکلیف ہوئی تو کہنے لگا۔ کیا گود رہے ہو ؟ اس نے
کہا شیر کی دم گود رہا ہوں۔ کہنے لگا اگر دم نہ ہو ۔ تو شیر رہتا ہے یا نہیں ؟” اس نے کہا ہاں شیر تو رہتا
ہے۔ کہنے لگا اچھا اس کو چھوڑ دو اور آگے گودو۔ پھر وہ کان گودنے لگا تو اس نے پوچھا کیا گو دتے
ہو ؟ اس نے بتایا ۔ کہنے لگا کان نہ ہوں تو شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ گودنے والے نے کہا رہتا ہے۔ کہنے لگا
اچھا اسے بھی جانے دو اور آگے کو دو اس طرح جو عضو گودنے لگتا اس کے متعلق یہی کہہ کر چھڑا
دیتا اور آخر بغیر کروائے اٹھ کر چلا گیا۔ یہی حال عام انسانوں کا ہوتا ہے۔ ایک شخص سمجھتا ہے کہ
میں بڑا پکا مومن ہوں۔ اور یہ وہ بناوٹ سے اور جھوٹے طور پر نہیں کہتا بلکہ اس کو یقین ہوتا ہے
اور وہ دل سے کہہ رہا ہوتا ہے مگر جب وقت آتا ہے تو اسے پتہ لگتا ہے کہ میرا دموی درست نہ
تھا۔ بائبل میں آتا ہے کہ حضرت مسیح نے ایک شخص کے متعلق کہا یہ مجھے دشمنوں کے ہاتھوں میں
پکڑائے گا۔ یہ سن کر وہ شخص رو پڑا ۔ مگر تھوڑی دیر ہی کے بعد چند روپے لے کر اس نے پکڑوا
دیا ۔ گویا جب روپے اس کے سامنے آئے تو اسے اس سے محبت کی حقیقت معلوم ہوئی جو وہ
حضرت مسیح سے رکھتا تھا۔
پس خدا تعالی ابتلاء کے ذریعہ انسان کو بتاتا ہے کہ تیری کیا حالت ہے اور جب مومن پر
مشکل گھڑی آتی ہے اور اسے اپنے اندر کسی قسم کی کمی اور کمزوری معلوم ہوتی ہے تو وہ اس کے
دور کرنے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔ جیسے مثلاً چندہ خاص کی تحریک سے جو اس میں حصہ لینے کے
متعلق اپنے دل میں قبض محسوس کرے وہ اس کو دور کرنے کی کوشش میں لگ جائے۔
یہ ادنی درجہ تھا جب مومن اس سے اوپر ترقی کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کو تکالیف میں ڈال کر
دوسروں کو دکھانا چاہتا ہے کہ دیکھو میرا یہ بندہ کیسا صابر اور کیسا شکر گزار ہے۔
حضرت ایوب کے متعلق بائبل میں آتا ہے کہ شیطان نے خدا سے کہا کہ تیرے بندے
نا فرمان ہیں۔ خدا تعالٰی نے کہا ایسا نہیں ہے۔ شیطان نے کہا جن پر تو انعام کرتا ہے وہ اس انعام کی
وجہ سے تیری نافرمانی نہیں کرتے ورنہ دراصل وہ شکر گزار اور فرمانبردار نہیں ہیں۔ خدا تعالی
نے کہا دیکھ میرا بندہ ایوب ایسا نہیں ہے۔ شیطان نے کہا مجھے اس کا امتحان لینے کی اجازت دیجئے
میں اس سے تمام انعام چھین لوں پھر معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیسا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اجازت دے
دی اور ان کا سب عیال و اموال مرنے اور تباہ ہونے لگا۔ جانور مال وغیرہ اور اولاد سب تباہ ہو