ابتلاء اور عذاب میں فرق
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم - جلدے
۶۴
نجات
گئے اور مر گئے مگر وہ خدا تعالیٰ کی حمد ہی کرتے رہے۔ آخر ان کا جسم بھی تکلیف میں مبتلاء ہو گیا مگر
پھر بھی ان کی زبان سے ناشکری کا کلمہ نہ نکلا ۔۔ یہ ایوب کا واقعہ اس امر کی مثال کے طور پر بیان
کیا گیا ہے کہ خدا تعالی کبھی بندہ کو ابتلاء میں اس پر اس کی حقیقت ظاہر کرنے کے لئے نہیں بلکہ
دوسرے لوگوں پر اس کی حقیقت ظاہر کرنے کے لئے ڈالتا ہے۔
غرض خدا تعالی دنیا میں لوگوں کو یہ بتانے کے لئے کہ میرے بندے منہ سے ہی شکر گزاری
نہیں کرتے بلکہ ہر حالت میں شکر گزار ہوتے ہیں اپنے پاک بندوں پر ابتلاء لاتا ہے۔
تیسری غرض ایسی مشکلات کی مدارج کی ترقی ہوتی ہے۔ ابتلاء اس لئے نازل ہوتا ہے کہ بندہ
کو خواہش ہوتی ہے کہ نیکی کا کام اور تو رہا نہیں اب میں کیا کروں؟ خدا تعالٰی اس پر ابتلاء نازل کر
کے اس کے لئے کام نکالتا ہے اور اس وجہ سے اس پر تکلیف آتی ہے۔
چوتھی غرض ان مشکلات کی یہ ہوتی ہے کہ ان کے ذریعہ اس بندہ سے خدا تعالیٰ اپنی محبت
اور تعلق کا اظہار کرتا ہے۔ یہ آپ لوگوں کو عجیب بات معلوم ہو گی مگر ہے یہ سچی بات۔ خدا تعالٰی
دشمن کو چھوڑ دیتا ہے کہ میرے فلاں بندے کو دکھ دیتا جا جب وہ بہت بڑھ جاتا ہے تو اس وقت
اس کو پکڑ لیتا ہے۔ مثلاً ابو جہل رسول کریم کو دکھ دیتا دیتا جب اتنا بڑھ گیا کہ لوگوں نے یہ
خیال کرنا شروع کر دیا کہ محمد ا کچھ نہیں کر سکتا تو اس وقت خدا تعالٰی نے ابو جہل کو پکڑ لیا اور
بتا دیا کہ اس طرح خدا کے محبوب کا مقابلہ کرنے والا تباہ ہوا کرتا ہے اور اس طرح جس شان سے
ابو جہل پر عذاب آیا اگر مخالفت کے پہلے دن ہی ابو جہل کو مارا جاتا تو یہ شان ظاہر نہ ہوتی۔
ابتلاء اور عذاب میں فرق 1 اب میں یہ بتاتا ہوں کہ عذاب اور ابتلاء میں کیا فرق ہے۔
(1) عذاب کا نتیجہ ہلاکت اور تباہی ہوتی ہے مگر ابتلاء کا یہ نتیجہ نہیں ہوتا۔ تکلیفیں تو دونوں
طرح ہی آتی ہیں۔ رسول کریم ال کے متعلق کے متعلق ہی دیکھا ادیکھ لو بارہا ایسا ہوا ہے کہ آپ دشمن کے
نرغے میں اکیلے پھنس گئے مگر پھر اللہ تعالی نے آپ کو بچا لیا مگر ابو جہل ایک ہی دفعہ فوجوں سمیت
ابتلاء میں ڈالا گیا لیکن ہلاک ہو گیا اور زندہ نہ نکل سکا۔
(۲) عذاب کے نتیجہ میں نقصان کی زیادتی ہوتی ہے اور ابتلاء میں نفع کی زیادتی ہوتی ہے۔
ابتلاء کی مثال تو ایسی ہوتی ہے جیسے ربڑ کے گیند کو جتنے زور سے پھینکا جائے وہ اتنا ہی اونچا اٹھتا ہے
مگر عذاب میں انسان گر کر اوپر نہیں اٹھ سکتا۔
انوار العلوم - جلدے
۶۵
نجات
(۳) عذاب جس انسان پر نازل کیا جاتا ہے اس کے دل میں مایوسی اور گھبراہٹ ہوتی ہے
مگر جس پر ابتلاء نازل ہوتا ہے اس کے دل میں اطمینان اور تسلی ہوتی ہے۔ جب عذاب نازل
ہوتا ہے تو مغضوب کہتا ہے ہائے میں ہلاک ہو گیا یا اگر وہ اس ابتلاء سے گھبراتا نہیں تو اس کے دل
میں کبر اور خود پسندی کے جذبات جوش مارنے لگتے ہیں اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ مجھے کون ہلاک کر
سکتا ہے؟ لیکن جب ابتلاء آتا ہے تو انسان کہتا ہے کوئی پرواہ نہیں میں کمزور اور بے کس ہوں
لیکن میرے بچانے والا طاقتور ہے اور وہ خدا تعالٰی پر یقین میں اور بھی ترقی کر جاتا ہے اور خدا
تعالی پر اس کی حسن ظنی بہت بڑھ جاتی ہے۔
(۴) عذاب کے دور کرنے کی انسان جب کوشش کرتا ہے تو ٹھوکریں کھاتا جاتا ہے مگر
جس پر ابتلاء آتا ہے اس کا فہم رسا ہو جاتا ہے اور وہ بات کو خوب سمجھنے لگ جاتا ہے۔ رسول کریم
کے متعلق ہی دیکھ لو کفار آپ کا کھوج لگاتے لگاتے غار حرا تک پہنچ گئے اور وہاں جا کر
کھوجی نے کہہ دیا کہ یا تو وہ آسمان پر چلا گیا ہے اور یا یہیں ہے۔ ان میں کھوجی کی بات کا بڑا لحاظ کیا
جاتا تھا اس لئے رسول کریم ا کی جان اس وقت سخت خطرہ میں تھی مگر رسول کریم اے کو
ذرہ بھی گھبراہٹ نہ ہوئی۔ آپ نے باوجود اس کے کہ آپ کی جان کفار کو اصل مطلوب تھی اور
ابوبکر کو صرف اس لئے تلاش کرتے تھے کہ وہ آپ کی مدد کرتے تھے۔ آپ نے ابوبکر کو تسلی
دینی شروع کی اور کہا کہ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ۱۳۔ ڈرو نہیں اللہ تعالٰی ہمارے ساتھ ہے۔ اسی
طرح کل ہی میں نے سنایا تھا آپ سوئے ہوئے تھے کہ ایک کافر نے آپ کی تلوار اٹھالی اور آپ
کو قتل کرنا چاہا لیکن آپ ذرہ بھی نہ گھبرائے اور اس کے سوال پر کہ اب آپ کو کون بچا سکتا
ہے؟ نہایت تسلی سے جواب دیا کہ ”اللہ "۔ اس غیر معمولی حالت اطمینان کو دیکھ کر اس کا فر پر
اس قدر دہشت طاری ہوئی کہ اس کے ہاتھ سے تلوار گر پڑی ہے۔
(۵) پانچواں فرق یہ ہے کہ ابتلاء میں انسان کو احساس بلاء نہیں ہوتا جب ابتلاء آتا ہے تو
انسان ان تکالیف کو حقیر سمجھتا ہے اور ان میں لذت محسوس کرتا ہے کیونکہ اس کے دل میں خیال
ہوتا ہے کہ میں ادنی چیز کو اعلیٰ پر قربان کر رہا ہوں۔ مثلاً اگر اس کا مال جاتا ہے تو کہتا ہے خدا کے
لئے ہی جاتا ہے اس لئے کیا پرواہ ہے ۔ یا اگر اس کا بیٹا مر جاتا ہے تو کہتا ہے خدا ہی کے لئے ہے اس
کا کیا غم ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کا ہی ایک واقعہ ہے مبارک احمد سے آپ کو
بڑی محبت تھی اور اس کی بیماری میں آپ نے بڑی تیمار داری کی۔ اس سے حضرت خلیفہ اول تک
انوار العلوم - جلدے
५५
کو بھی یہ خیال تھا کہ اگر مبارک احمد فوت ہو گیا تو حضرت مسیح موعود کو بڑا صدمہ ہو گا۔ آخری
وقت حضرت مولوی صاحب اس کی نبض دیکھ رہے تھے کہ حضرت مسیح موعود کو کہا مٹک لائیں
اور چونکہ اس کی نبض بند ہو رہی تھی۔ آپ پر اس خیال کا کہ اس کی وفات سے حضرت مسیح
موعود کو بہت صدمہ ہو گا اس قدر اثر ہوا کہ آپ کھڑے کھڑے زمین پر گر گئے مگر جب حضرت
مسیح موعود کو معلوم ہوا کہ مبارک احمد فوت ہو گیا ہے تو اسی وقت نہایت صبر کے ساتھ دوستوں
کو خطوط لکھنے لگ گئے کہ مبارک احمد فوت ہو گیا ہے مگر اس امر پر گھبرانا نہیں چاہئے یہ اللہ تعالٰی
کی ایک مشیت تھی جس پر ہمیں صبر کرنا چاہئے اور پھر باہر آکر مسکرا مسکرا کر تقریر کرنے لگے کہ
مبارک احمد کے متعلق خدا تعالی کا جو الہام تھا وہ پورا ہو گیا۔ چنانچہ آپ کا شعر بھی ہے۔
بلانے والا
ای
4
سب
سے
پیارا
اے دل تو جان فدا کر
غرض ابتلاء میں دکھ کی حقیقت معلوم ہوتے ہوئے اس کا اثر قلب پر ہمت شکن نہیں ہوتا
کیونکہ انسان سمجھتا ہے کہ میں ادنی کو اعلیٰ پر قربان کر رہا ہوں۔ بعض اوقات سخت عذاب میں بھی
احساس تکلیف مٹ جاتا ہے مگر یہ اختلال حواس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ایک دفعہ حضرت خلیفہ
اول نے ایک عورت دکھائی اور اس سے پوچھا تمہارے فلاں رشتہ دار کا کیا حال ہے؟ اس نے
نہس کر بتایا وہ تو مر گیا ہے ۔ اس طرح ایک دو اور رشتہ داروں کے متعلق پوچھا اور وہ ہنس ہنس کر
بتاتی رہی۔ وہ معرفت کے لحاظ سے اس طرح نہیں کرتی تھی بلکہ اس کو بیماری تھی اس میں غم
محسوس کرنے کی حس ہی باقی نہ رہی تھی۔
(۱۲) چھٹا فرق یہ ہے کہ عذاب میں روحانیت کم ہو جاتی ہے مگر ابتلاء میں زیادہ ہو جاتی
ہے کیونکہ عذاب میں خدا تعالی سے دوری ہو جاتی ہے مگر ابتلاء میں اور زیادہ توجہ خدا تعالیٰ کی
طرف ہو جاتی ہے۔
یہ موٹے موٹے چھ فرق ابتلاء اور عذاب میں ہیں۔ پس یہ سچ ہے کہ دنیاوی تکالیف سے بھی
نجات ملتی ہے مگر یہ غلط ہے کہ سب دنیاوی تکالیف عذاب ہوتی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ کچھ
تکالیف عذاب ہوتی ہیں کچھ طبیعی نتائج ہوتے ہیں اور کچھ انسان کی روحانیت کی ترقی کے لئے ہوتی
ہیں۔
نجات