نجات روحانی ہے یا جسمانی؟

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم - جلدے
۷۲
نجات
اب یہ سوال ہے کہ کیا گناہ کے شرعی اثر سے بھی نجات گناہ کے شرعی اثر سے نجات ہو سکتی ہے؟ قرآن کریم کتا ہے ہاں ہوسکتی ہے۔ چنانچہ ہو ؟
سورۃ زمر میں آتا ہے ۔ قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَ فُوْا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ
إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ خدا ۲۷ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اے میرے
بندو! گھبراتے کیوں ہو کہ اب گناہگار ہو گئے ہیں۔ اگر تم نے کوئی گناہ بھی نہیں چھوڑا سب کر لئے
ہیں تو بھی میں سب گناہ معاف کر سکتا ہوں کیونکہ میں گناہ معاف کرنے والا ہوں۔
اب یہ سوال ہے کہ کیا حقیقی نجات انسان کو مل سکتی ہے ؟ دیگر مذاہب کے لوگ حقیقی نجات کہتے تو ہیں کہ ہمارے کہ ہمارے مذہب میں بھی ایسی نجات ہے مگر کوئی پیش تو کرے ۔ قرآن
کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ۲۸- اگر تم الله
محبت رکھتے ہو۔ تو می ہو تو محمد (ا) سے محبت کرو تم خدا کے محبوب ہو جاؤ گے ۔ اور خدا کا پیارا ہو ۔
سے
جانا اور اس کا مقرب ہو جانا ہی حقیقی نجات ہے۔
اس آیت سے بھی بڑھ کر حقیقی نجات کے ملنے کے متعلق مندرجہ ذیل آیت میں زور دیا گیا
ہے - إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْحُوْنَ لِقَاءَ نَا وَرَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَاتُوا بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ
ايْتِنَا غَفِلُونَ - أُولَئِكَ مَا وَهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ۔ یعنی وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی
امید نہیں رکھتے اور ورلی دنیا پر ہی راضی ہو گئے ہیں اور اس پر ان کو اطمینان حاصل ہو گیا ہے اور
وہ لوگ جو ہمارے نشانوں سے غافل ہو گئے ہیں وہ لوگ ایسے ہیں کہ ان کا ٹھکانا ان کے اعمال کے
سبب سے جہنم ہے۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ حقیقی نجات یعنی لقاء الہی کے منکر کو سخت سزا
سے ڈرایا گیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہے کہ اسلام نجات کے لئے کس قدر زور دیتا ہے۔
ایک سوال یہ ہے کہ نجات روحانی ہے یا جسمانی؟ یہ بھی نجات روحانی ہے یا جسمانی؟ مختلف مذاہب میں بحث طلب امر ہے مگر یہ بحث ایک
خطرناک دھوکا سے پیدا ہوئی ہے۔ دھو کا یہ لگا ہے کہ لوگ خیال کر لیتے ہیں کہ جسم اس چیز کا نام
ہے جو مرتی ہو اور جو چیز نظر نہ آئے وہ روح ہے جس سے جسم میں حرکت پیدا ہوتی ہے مگر یہ
تعریف بالکل غلط اور ناقص ہے۔ اصل میں جسم کا لفظ ایک نسبتی حقیقت کے لئے استعمال کیا جاتا
ہے اور اس کی تعریف یہ ہے کہ جسم وہ شئے ہے جس میں اس سے الطف چیز رہتی ہے اور جس کے
بغیر وہ لطیف شئے رہ نہیں سکتی ۔ گویا جسم وہ برتن ہے جس میں ایک الطف چیز بطور اتحاد کے رہتی

انوار العلوم - جلدے
۷۳
نجات
ہے اور وہ الطف چیز روح ہے۔ پس کوئی مخلوق روح جسم کے بغیر نہیں رہ سکتی اور یہ بحث ہی غلط
ہے کہ نجات یا عذاب جسم کو ہو گایا روح کو ؟ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس پتلے کے ساتھ عذاب یا
نجات ہوگی وہ بہت ہی بے وقوفی کی بات کہتے ہیں کیونکہ یہ تو بدلتا رہتا ہے۔ پھر کس عمر کے جسم کے
ساتھ نجات یا عذاب ہو گا اس جسم کے ساتھ جو ہیں برس کی عمر میں تھایا جو تمہیں برس کی عمر میں
تھا۔
اور دوسرے لوگ جو کہتے ہیں کہ چونکہ یہ جسم نہیں ہو گا اس لئے نجات یا عذاب بھی جسمانی
نہیں بلکہ صرف روحانی ہوں گے وہ بھی سخت غلطی کرتے ہیں اور ان کا قول بھی خلاف عقل ہے۔
کیا اگر یہ کہا جائے کہ فلاں شخص نے کالا کوٹ نہیں پہنا ہوا تو اس کا یہ مطلب ہو گا کہ وہ ننگا ہے؟
ہرگز نہیں۔ اغلب ہے کہ اس نے کوئی اور کپڑا پہنا ہو اسی طرح اگر یہ جسم نہیں ہو گا تو کیا ہوا کوئی
اور جسم ہو گا۔
قرآن کریم میں خدا تعالی فرماتا ہے کہ کوئی روح جسم کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ آتا ہے
وَمِنْ كُلِّ شَيْ ءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ۳۰ کہ ہم نے ہر چیز کو جوڑا جوڑا کر کے
پیدا کیا ہے تاکہ تم اس قانون کو دیکھ کر نصیحت حاصل کرو۔ یعنی یہ قانون ایک اور بالا امر کی طرف
دلالت کرتا ہے اور وہ وحدت باری ہے۔ اللہ تعالی نے اپنی ذات کے ثبوت اور اپنی وحدت کی
حفاظت اور اس کی حقیقت کو اشتباہ سے بچانے کے لئے یہ قانون بنا دیا ہے کہ کوئی چیز مخلوق
میں سے ایسی نہیں جو مفرد ہو کر زندہ رہ سکے بلکہ ہر چیز اپنے قیام کے لئے کسی اور چیز کی حاجت مند
ہے جو اس کے لئے بمنزلہ جسم کے ہے اور یہ قانون مخلوق سے کسی حالت میں بھی الگ نہیں ہو
سکتا۔ کیونکہ اس کو کسی شرط سے محدود نہیں کیا گیا۔ پس اگلے جہان میں بھی ہر انسان کا ایک جسم ہو
گا ایک روح ہوگی اور عذاب اور انعامات جسمانی و روحانی دونوں طرح کے ہوں گے ۔ ہاں مگر
قرآن اور حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اگلے جہان میں یہ جسم نہ ہو گا کیونکہ اس جسم کے
متعلق آتا ہے کہ یہ نعمائے جنت کو محسوس ہی نہیں کر سکتا جن میں سے سب سے بڑی نعمت رؤیت
الہی ہے۔ پس وہاں یہ جسم نہیں جائے گا بلکہ کوئی اور ہو گا۔
اس بات کے موید بعض نئے علوم بھی ہیں ۔ سپر چولزم (SPIRITUALISM) کے تجارب
سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ روح ہمیشہ ایک جسم میں رہتی ہے۔ میں اس سپر چولزم کا قائل
نہیں کہ اس کے ذریعہ مردوں کی روحیں بلوائی جاتی ہیں مگر میں اس کا قائل ہوں کہ روحیں چلتی

آج 10 میں سے 10 باقی