کیا نجات سب کا حق ہے یا بعض کا؟

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم - جلدے
44
گئی تو اس کا اس میں کیا قصور ہے اس کو تو ابدی نجات ملنی چاہئے۔
تیسرے یہ کہ نجات ذاتی پاکیزگی کا نام ہے اور جب پاکیزگی حاصل ہو گئی تو پھر اس سے گرانا
سخت بے انصافی ہے جب تک ذات میں برا تغیر نہ ہو عذاب میں نہیں ڈالا جا سکتا اور وہاں برا تغیر
ہو نہیں سکتا کیونکہ اعمال ختم ہو گئے پس یہ غلط ہے کہ نجات محدود ہوگی۔ ہو گی۔
اب یہ سوال ہے کہ کیا نجات سب انسانوں کا حق کیا نجات سب کا حق ہے یا بعض کا؟ ہے یا بعض کا؟ یہودیوں کے نزدیک خاص کا ہی حق
ہے۔ وہ کہتے ہیں صرف یہودی نجات پائیں گے ۔ ہندوؤں کے نزدیک ہر ایک انسان نجات پا سکتا
ہے مگر وہی جو اپنے اعمال کے زور سے پائے ۔ ان کے نزدیک فضل کوئی چیز نہیں ہے گویا وہ یہ
مانتے ہیں کہ ہر شخص نجات پاسکتا ہے مگر یہ نہیں کہتے کہ ہر ایک پاتا بھی ہے۔
مسیحیوں کے نزدیک ہر شخص نجات پاسکتا ہے مگر جس نے اس دنیا میں نہ پائی وہ پھر نہیں پاسکتا۔
پارسیوں اور مسلمانوں کا خیال آپس میں ملتا ہے۔ پارسی کہتے ہیں ہر شخص نجات پائے گا صرف
آگے پیچھے کا فرق ہو گا۔ بعض لوگ عذاب کو پاکر نجات پائیں گے اور بعض پہلے ہی ہیں اسلام کا
عقیدہ ہے۔ قرآن کریم نے اس کا ذکر مندرجہ ذیل آیات میں کیا ہے۔
پہلی آیت جو اصل اصول ہے اس میں بندہ کی پیدائش کی غرض یہ بیان کرتا ہے کہ ما
خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونَ - ۳۲- انسان اور جن کو پیدا ہی عبادت کے لئے کیا گیا
ہے۔ پس جب انسان پیدا ہی اس غرض کے لئے کیا گیا ہے تو ضروری ہے کہ ہر بندہ اس غرض کو
پورا کرنے والوں میں شامل ہو جائے اور یہی نجات ہے۔
دوسری جگہ یوں تشریح کی ہے کہ فَادْخُلِی فِی عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ۳۳۔ میرے
بندوں میں داخل ہو جاؤ اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ۔
نجات
اس سے معلوم ہوا کہ بندہ بننے کا لازمی نتیجہ ہے کہ انسان جنت میں داخل ہو جائے ۔ پس
جب کہ ہر ایک شخص کو اللہ تعالی نے بندہ بننے کے لئے پیدا کیا ہے اور جس مقصد کے لئے انسان کو
پیدا کیا گیا ہے ضرور ہے کہ کسی نہ کسی وقت اس کو وہ پورا کرنے والا ہو جائے اور جب بھی وہ اس
کو پورا کرے گا ضرور ہے کہ دوسرے قاعدے کے مطابق اپنے آقا کی جنت میں داخل ہو جائے
اور یہی نجات ہے۔
پھر فرماتا ہے ۔ وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيمَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِنْ كَانَ

انوار العلوم - جلدے
مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْ دَلِ آتَيْنَا بِهَا وَكَفَى بِنَا حَاسِبِيْنَ ۳۔ اس میں اللہ تعالی فرماتا ہے۔ اگر
کسی نے ذرہ بدی یا نیکی کی ہوگی تو اس کا محاسبہ کیا جائے گا اب بدی کی وجہ سے جب انسان جہنم میں
چلا گیا اور ابد الآباد تک اسی میں رہا تو نیکیوں کا بدلہ کب پائے گا؟ اس لئے ضروری ہے کہ وہ نجات
پائے۔
یہاں آریوں سے اسلام کا عجیب مقابلہ پڑتا ہے انہوں نے عجیب عقیدہ بنایا ہے کہ وہ کہتے ہیں
پر میشور ہر ایک روح کا ایک گناہ رکھ چھوڑتا ہے اور نجات پہلے دے لیتا ہے پھر اس گناہ کی وجہ
سے سزا دیتا ہے ۔ گویا اسلام تو یہ کہتا ہے کہ خدا گناہوں کی سزا پہلے دیتا ہے اور پھر نجات دیتا ہے مگر
آریہ کہتے ہیں انعام پہلے دیتا ہے اور عذاب پیچھے تاکہ روح ابدی نجات نہ پا جائے ۔ اب یہ دیکھنا
ہے کہ اعلیٰ مذہب کونسا ہے اور کس کا عقیدہ اعلیٰ درجہ کا ہے۔ ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ گناہ کو
چھپا رکھنا یہ سخت کینه توزی کی علامت ہے اور ایسی ہی عادت ہے جیسے کہ بنے روپیہ قرض دیگر
بہت سا روپیہ تو وصول کر لیتے ہیں اور کچھ تھوڑا سا باقی رکھتے ہیں پھر اس کو چند سالوں کے بعد سود
سمیت بہت بڑھا کر وصول کر لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف ایسی بات منسوب کرنی سخت ظلم ہے۔
لیکن اس کے مقابلہ میں اسلام کی تعلیم کہ جس شخص کو ضرور ہی سزا دینی ہو اس کو پہلے اس کے
برے عملوں کی سزادی جائے اس کے بعد اس کی نیکیوں کا بدلہ دینا شروع کیا جائے تاکہ وہ ابدی
نجات پا جائے ۔ کیسی رحم کی تعلیم اور کس قدر خوبصورت عقیدہ ہے!
مذکورہ بالا آیات کے علاوہ اور آیات بھی نجات کے عام ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔ چنانچہ اللہ
تعالی دوزخ کے متعلق فرماتا ہے ۔ وَأَمَّا مَنْ خَفَتْ مَوَازِينُهُ فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ ٣٥ کہ جن کو سزا
دی جائے گی ان کی ماں ہادیہ ہو گی وہ اس کے پیٹ میں ڈالے جائیں گے۔ ماں کے پیٹ میں بچہ
کیوں رکھا جاتا ہے ؟ اس لئے کہ اس دنیا میں زندہ رہنے کی طاقت آجائے اور اس کی کمزوری دور
ہو جائے اسی طرح جہنم رکھا گیا ہے تاکہ وہاں انسان کی کمزوری دور ہو ۔ جہنم کو خدا تعالٰی نے ظلمت
قرار دیا ہے اور رحم کو بھی ظلمت کہا گیا ہے اور جس کی آنکھیں خراب ہوں اس کے لئے ضروری
ہے کہ اسے اندھیرے میں رکھا جائے تاکہ اس کی آنکھوں میں نور کو دیکھنے کی طاقت آجائے ۔
پر فرماتا ہے فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرُ وَ شَهِيقٌ خَلِدِينَ فِيهَا مَا
دَامَتِ السَّمُوتُ وَالْأَرْضُ إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ إِنَّ رَبَّكَ فَقَالَ لِمَا يُرِيدُه وَإِمَّا الَّذِينَ سَعِدُوا
فَفِي الْجَنَّةِ خَلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ عَطَاءَ غَيْرَ
نجات

انوار العلوم - جلدے
نجات
محدود ۳۶۔ جو شقی ہو گئے وہ آگ میں ڈالے جائیں گے جس میں سے شدت کی وجہ سے
آوازیں نکلیں گی۔ وہ اس میں اس وقت تک رہیں گے جب تک آسمان و زمین رہیں گے سوائے
اس کے کہ تیرا رب کچھ اور ارادہ کرے۔ تیرا رب اپنے ارادہ کو پورا کرنے والا ہے۔ اور وہ
لوگ جو سعید ہوں گے وہ جنت میں رہیں گے جب تک کہ آسمان اور زمین رہیں سوائے اس کے
کہ تیرا رب کچھ اور چاہے مگر یہ نعمت ان کی کائی نہیں جائے گی اور کبھی اس سے ان کو محروم
نہیں کیا جائے گا۔
یہاں سعید اور شقی انسانوں کی حالت کا مقابلہ کیا ہے۔ جہنمیوں کے متعلق تو فرماتا ہے کہ
ہم ان کو جنم سے نکال سکتے ہیں اور ہمارے ارادہ کو کون روک سکتا ہے لیکن مومنوں کے لئے
فرماتا ہے کہ اگر چاہیں تو ان کو بھی نکال سکتے ہیں مگر ہم نے یہی چاہا ہے کہ ان کے انعام کو کبھی ختم
نہ کریں۔ اس مقابلہ سے معلوم ہوتا ہے کہ دوزخیوں کو جنم سے نکلنے کی امید دلائی گئی ہے لیکن
جنتیوں کو اس انعام کے کبھی نہ ہٹانے کے وعدہ سے مطمئن کیا گیا ہے۔
پھر فرماتا ہے قَالَ عَذَابِي أُصِيبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ۔
فساكُتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكُوةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِايْتِنَا يُؤْمِنُونَ ٣٤ میں عذاب
پہنچاؤں گا اس کو جس کو عذاب کے لائق سمجھوں گا اور میری رحمت وسیع ہے کل چیزوں پر عذاب
بھی اس کے حلقہ میں ہے۔ اور میں فرض کردوں گا رحمت کو ان پر جو متقی ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں
اور میری آیات پر ایمان لاتے ہیں۔
میں اس آیت کی بجائے خود تشریح کرنے کے ابن عربی کا ایک لطیفہ اس آیت کے متعلق
بیان کرتا ہوں۔ وہ لکھتے ہیں سہیل ایک بزرگ گزرے ہیں ان کا شیطان سے مقابلہ ہوا۔ سہیل
نے کہا کہ تو کبھی نہیں بخشا جائے گا۔ شیطان نے اپنی تائید میں مندرجہ بالا آیت پڑھی اور نتیجہ نکالا
کہ آخر میں بھی بخشا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا یہاں قید بھی تو لگی ہوئی ہے کہ میں اپنی رحمت کو
مومن اور متقی بندوں کے ساتھ مخصوص کروں گا۔ شیطان نے کہا خداتعالی کے لئے قید نہیں ہوتی
قید تو بندوں کے لئے ہوتی ہے۔ اس پر سہیل کہتے ہیں میں شرمندہ ہو گیا اور میں نے سمجھا کہ یہ
جیت گیا۔
یہ تو خیر ایک لطیفہ ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جو امور اس جگہ بیان کئے گئے ہیں بطور شرط کے
نہیں ہیں بلکہ اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ جنت میں جانے والے لوگ دو قسم کے ہوں گے۔

انوار العلوم - جلدے
49
جائیں
ایک بطور حق کے اس میں داخل ہوں گے یہ تو وہ لوگ ہیں کہ جو ہر طرح دنیا میں اللہ تعالٰی کی
رضاء کو حاصل کرتے رہے اور ایک وہ لوگ جو بطور رحم اور بخشش کے جنت میں داخل کئے
گے اور یہ وہ لوگ ہیں جن کی طرف اشارہ کیا گیا ہے رَحمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيءٍ کی
آیت میں ۔ حق سے مراد یہ نہیں کہ حقیقی طور پر مومن کا حق ہو گا بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ
تعالٰی نے اپنے فضل سے مومن کا یہ حق مقرر کر دیا ہے دوسرے معنے اس آیت کے یہ ہیں کہ خدا
تعالٰی پہلے یہ فرماتا ہے کہ میں جس کو چاہوں گا عذاب دوں گا۔ اور پھر فرماتا ہے میری رحمت وسیع
ہے اور پھر کافروں کو کہتا ہے کہ دیکھو جب میں ہر ایک کو اپنی رحمت دینے کے لئے تیار ہوں تو کیا
محمد (ا) کو ہلاک ہونے دوں گا ؟ جب ہلاک ہونے والوں کو بچانے کے لئے تیار ہوں تو اس کو
کیوں ہلاک ہونے دوں گا؟
اسی طرح حدیث میں آتا ہے بانی عَلیٰ جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَيْسَ فِيْهَا أَحَدٌ وَ نَسِيمُ الصَّبَاءِ
تحرك أبوابها ۳۸۔ ترجمہ : ایک زمانہ جنم پر ایسا آئے گا کہ ہوا اس کے دروازے کھٹکھٹائے
گی گویا سب لوگ جہنم سے نکل چکے ہوں گے اور اس لئے اس کے دروازے کھول دیئے جائیں
گے اور عذاب کی جگہ اس کے مقام پر بھی رحمت کی ہوائیں چل پڑیں گی۔ اور وہ مقام عذاب کا
نہیں رہے گا۔
اسی طرح حدیث شفاعت میں آتا ہے کہ خدا تعالیٰ شفاعت سے کچھ لوگوں کو نکالے گا۔ آخر
خدا اپنی مٹھی ڈالے گا اور جس قدر اس کی مٹھی میں لوگ آئیں گے سب کو نکال لے گا ۳۹ ۔ اور یہ
بات ظاہر ہے کہ خدا تعالٰی کی مٹھی سے کوئی چیز باہر نہیں رہ سکتی۔
پھر عقلی دلیل یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات دو قسم کی ہیں۔ ایک غضب والی ۔ دوسری رحمت
والی - صفات غصبیہ صرف بندے کے فعل کے جواب میں ظاہر ہوتی ہیں اور صفات رحمت بندے
کے فعل کے بغیر بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ جیسے خدا تعالیٰ نے انسان کو ناک، کان منہ دیا ہے یہ کسی فعل
کے نتیجہ میں نہیں دیا بلکہ اپنی رحمت سے دیا ہے ۔ پس رحمت کی صفت وسیع ہے اور جب کہ یہ
صفت اپنے عرض میں اس قدر وسیع ہے ضروری ہے کہ اپنے طول میں بھی وسیع ہو۔ یعنی ایک
زمانہ آئے کہ یہ صفات غضبیہ سے آگے نکل جائے اور یہ اسی طرح ممکن ہے کہ آخر سب
لوگ معاف کر دیئے جائیں۔
نجات

آج 10 میں سے 10 باقی