نجات حاصل کرنے والے کی علامتیں

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم - جلدے
۸۲
نجات
اس کے یہ معنی ہیں کہ کسی کو اس کے اعمال سے زیادہ سزا نہ دی جائے اس لئے ہم کہتے ہیں خدا
عدل کرتا ہے اور اس کا یہ مطلب ہے کہ اعمال سے زیادہ کسی کو سزا نہیں دیتا۔
سوم ۔ اگر سزا کے سوال کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا جائے تو بھی عدل کے لفظ کی ضرورت باقی
رہتی ہے اور خدا تعالٰی عادل کہلا سکتا ہے کیونکہ اگر کوئی کسی کو خدمت کا پورا بدلہ نہیں دیتا تو یہ
بھی عدل کے خلاف ہوتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ چونکہ کسی کے نیک عمل کو ضائع نہیں کرتا وہ عادل
کہلا سکتا ہے۔
ایک اور اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ کیا اس سے گناہ پر دلیری تو نہیں ہوتی ؟ گناہ پر دلیری حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ ایک جگہ میں نے بیان کیا کہ گہنگار کی بھی
آخر کار نجات ہو جائے گی۔ ایک شخص نے کہا مولوی صاحب ! اگر یہ بات ہے تو پھر تو بڑا مزا ہے
خوب دل کھول کر گناہ کر لیں آخر نجات ہو جائے گی خواہ سزا کے بعد ہی ہو ۔ وہ رئیس آدمی تھا
حضرت مولوی صاحب نے فرمایا چلو بازار چل کروس جوتیاں کھالو اور پھر دس روپے لے لیتا۔ وہ
کہنے لگا یہ تو نہیں ۔ آپ نے فرمایا کیا تم دوزخ کا عذاب برداشت کر لو گے؟ اور دس جوتیاں
برداشت نہیں کر سکتے۔
پس یہ غلط ہے کہ اس طرح گناہ کرنے پر جرات ہو جاتی ہے ۔ جب کہ انسان معمولی تکالیف کو
برداشت نہیں کر سکتا تو کس طرح ممکن ہے کہ کروڑوں اربوں سالوں کے عذاب کو اس خیال پر
اپنے اوپر نازل کرلے کہ آخر نجات تو ہو ہی جائے گی۔
نجات کے متعلق ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ نجات حاصل کرنے والے کی علامتیں کسی طرح معلوم ہو کہ انسان نجات حاصل کر
رہا ہے ؟ میں اس کے لئے چند علامتیں بتاتا ہوں۔ پہلی علامت یہ ہے جو ایک حدیث میں آئی ہے جو
حضرت عائشہؓ سے مروی ہے ۔ آپ فرماتی ہیں۔ رسول کریم ا یہ دعا کیا کرتے۔ رتے تھے۔
اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ الَّذِينَ إِذَا أَحْسَنُوا اسْتَبْشَرُوا وَإِذَا أَسَاءُوا اسْتَغْفَرُوا ٢٢
اے خدا مجھے ان لوگوں میں سے بنا کہ اگر ان سے اچھی بات سرزد ہو تو اس پر خوش ہوتے
ہیں اور اگر بری بات سرزد ہو تو اسے ناپسند کرتے ہیں اور استغفار کرتے ہیں۔
پس ایک علامت تو یہ ہے کہ اگر کوئی شخص معلوم کرنا چاہے کہ وہ نجات کی طرف جا رہا ہے یا
عذاب کی طرف تو دیکھے کہ کیا جب اس سے نیکی سرزد ہوتی ہے تو وہ خوش ہوتا ہے اگر بدی ہوتی

انوار العلوم - جلدے
۸۳
نجات
ہے تو استغفار کرتا ہے یا نہیں؟ اگر بدی کر کے اس کی یہ حالت ہوتی ہے تو وہ باوجو د بدی کرنے
کے نجات کی طرف جا رہا ہے۔
له
دوسری علامت یہ ہے کہ انسان بدی کو اپنے نفس سے نہ چھپائے۔ قرآن کریم میں آتا ہے
وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ
يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ أُولئِكَ حَزَاؤُهُمْ مَغْفِرَةٌ
مِنْ رَبِّهِمْ وَحَنْتَ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ ٣٣ الله
تعالیٰ فرماتا ہے، اور جو لوگ ایسے ہیں کہ جب ان سے کوئی بدی ہو جاتی ہے تو وہ اللہ تعالی کو یاد
کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں اور اللہ کے سوا گناہوں کو
معاف بھی کون کر سکتا ہے اور اپنے کئے پر وہ لوگ جان بوجھ کر مصر بھی نہیں ہوتے ۔ ایسے لوگوں کا
بدلہ یہ ہے کہ ان کو اپنے رب کی طرف سے معافی عطا ہو گی اور ایسی جنتوں میں وہ رکھے جائیں
گے کہ ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور کام کرنے والوں کا اجر بہت ہی اچھا ہو گا۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جس شخص کے دل میں گناہ کے بعد کچی ندامت پیدا ہوتی
ہے اور وہ اپنے نفس کی اصلاح میں پورے طور پر لگا رہتا ہے اور اس کا دل گناہ کر کے اپنی حرکات
کو درست ظاہر کرنے کی کوشش نہیں کرتا وہ نجات کے راستہ پر چل رہا ہے ۔ پس ان امور کا پایا
جانا بھی نجات کی ایک علامت ہے۔
تیسری علامت یہ ہے کہ نیکی کر کے طبیعت میں فخر، عجب اور تکبر نہ پیدا ہو۔ اگر نیکی کر کے
ایسا نہیں ہوتا تو یہ سمجھے کہ نجات کی طرف جا رہا ہے کیونکہ نجات کے معنی قرب الہی کے ہیں اور
تکبر اور خود پسندی تب ہی پیدا ہوتی ہے جب انسان اپنے سے چھوٹوں میں گھرا ہوا ہو اگر اپنے
ہوا
سے بڑوں کے قرب میں ہو تو اس کے دل میں اپنے کاموں پر فخر اور تکبر نہیں پیدا ہو سکتا۔ پس نیکی
پر فخر اور عجب نہ کرنا علامت ہے اس بات کی کہ وہ نجات کی طرف جا رہا ہے ۔
چوتھی علامت یہ ہے کہ ریاء نہ ہو۔ یعنی یہ خواہش نہ ہو کہ لوگوں کے دکھانے کے لئے
کوئی کام کرے ۔ پس اگر کوئی شخص محض اللہ کے لئے کام کرتا ہے تو سمجھے کہ نجات کی طرف جا رہا
ہے کیونکہ نجات اس کام سے ہوتی ہے جو خدا کے لئے کیا جائے اور جو کام جس کے لئے کیا جائے
اس کو دکھانے کی خواہش دل میں ہوتی ہے اور جس شخص کو اللہ تعالی کے سوا دوسروں کو اپنے
کام دکھانے کی خواہش نہیں وہ یقینا اللہ تعالی کے لئے کام کر رہا ہے اور نجات کی طرف جا رہا ہے۔

انوار العلوم - جلدے
نجات
پانچویں علامت یہ ہے کہ دیکھے کہ اس کے دل میں لوگوں کی ہمد روی بڑھتی جا رہی ہے یا
نہیں ؟ اگر یہ ترقی کر رہی ہے تو سمجھے کہ نجات کی طرف جا رہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی بچہ ماں
باپ سے جدا ہو تو چھوٹے بچے بھی اس کو مارنے لگ جاتے ہیں اور ماں باپ کے سامنے بڑے بھی
نہیں مار سکتے۔ نجات کے معنی خدا تعالی کے پاس جانے کے ہیں اور جوں جوں کوئی نجات کے
قریب ہو گا خدا کے قریب ہوتا جائے گا اور خدا کے دوسرے بندوں کو تکلیف دینے کی بجائے ان
سے محبت کا خیال اس کے دل میں بڑھتا جائے گا۔
چھٹی علامت یہ ہے کہ خدا کے کام کو اپنا کام سمجھے۔ یعنی دین کے کام کو اپنا فرض سمجھے۔
دین کا نقصان ہوتا دیکھ کر اس کو اتنا ہی صدمہ ہو جتنا اپنا نقصان ہونے پر ہو ۔ جیسے یہاں ہی پچھلے
دنوں نقصان ہوا۔ ایک شخص روپیہ لا رہا تھا جو قومی روپیہ تھا مگر اس سے گم ہو گیا۔ اس پر اگر کوئی
ہنسی کرتا ہے تو اس کی حالت خراب ہے۔ پس دینی نقصان کو اپنا نقصان سمجھنا بھی ایک علامت
ہے۔
ساتویں علامت یہ ہے کہ اس کے لئے معرفت کی کھڑکی کھولی جاتی ہے اور وہ اپنے دل میں
خوشبوئے اتصال پاتا ہے یہ اندرونی احساس ہے۔
آٹھویں علامت یہ ہے کہ اللہ تعالی کا ذکر سن کر اس کا دل ڈر جاتا ہے خواہ کتنے ہی جوش
اور غصہ میں ہو خدا تعالیٰ کا جب نام آجائے تو گھر جاتا ہے اور سوچ لیتا ہے کہ میں اللہ تعالٰی کے
نام کی عظمت کے خلاف تو کام نہیں کرتا؟ اگر کوئی دیکھے کہ خواہ کتنے ہی جوش میں ہوں خدا کا نام
آنے پر رک جاتا ہوں اور بلا غور کئے کے آگے نہیں بڑھتا تو سمجھ لے کہ یہ ایمان کی علامت ہے
اور یہ کہ وہ نجات کی طرف جا رہا ہے۔
نویں علامت یہ ہے کہ اپنی بدیوں پر اطلاع ملنے لگ جائے ۔ جب انسان خدا تعالی کے
قریب ہوتا ہے تو چھوٹی چھوٹی بدیاں بھی نظر آنے لگ جاتی ہیں اور ساتھ ہی ان کی دلیل بھی معلوم
ہو جاتی ہے۔
دسویں علامت یہ ہے کہ ایسے انسان کے لئے نیکیوں کی باریک درباریک راہیں کھولی جاتی
ہیں۔ کئی نیکیاں جو اس کے خیال میں بھی نہیں ہوتیں وہ اسے معلوم ہو جاتی ہیں۔
گیارھویں علامت یہ ہے کہ ایسا انسان ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کی قضاء پر خوش ہوتا ہے ۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی مشکل کے آنے پر تدبیریں نہیں کرتا۔ تدبیریں کرتا ہے لیکن اگر وہ نہ

آج 10 میں سے 10 باقی